Surat uz Zukhruf

Surah: 43

Verse: 37

سورة الزخرف

وَ اِنَّہُمۡ لَیَصُدُّوۡنَہُمۡ عَنِ السَّبِیۡلِ وَ یَحۡسَبُوۡنَ اَنَّہُمۡ مُّہۡتَدُوۡنَ ﴿۳۷﴾

And indeed, the devils avert them from the way [of guidance] while they think that they are [rightly] guided

اور وہ انہیں راہ سے روکتے ہیں اور یہ اسی خیال میں رہتے ہیں کہ یہ ہدایت یافتہ ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنَّہُمۡ
اور بےشک وہ
لَیَصُدُّوۡنَہُمۡ
البتہ وہ روکتے ہیں انہیں
عَنِ السَّبِیۡلِ
راستے سے
وَ یَحۡسَبُوۡنَ
اور وہ سمجھتے ہیں
اَنَّہُمۡ
کہ بےشک وہ
مُّہۡتَدُوۡنَ
ہدایت یافتہ ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنَّہُمۡ
اوربلاشبہ وہ
لَیَصُدُّوۡنَہُمۡ
یقیناًضرورروکتے ہیں ان کو
عَنِ السَّبِیۡلِ
راہ حق سے
وَ یَحۡسَبُوۡنَ
اوروہ سمجھتے ہیں
اَنَّہُمۡ
یقیناً وہ
مُّہۡتَدُوۡنَ
سیدھے راستے پرچلتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And indeed, the devils avert them from the way [of guidance] while they think that they are [rightly] guided

اور وہ انہیں راہ سے روکتے ہیں اور یہ اسی خیال میں رہتے ہیں کہ یہ ہدایت یافتہ ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ایسے شیطان انہیں سیدھی راہ سے روک دیتے ہیں جبکہ وہ یہ سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ وہ ٹھیک راستے پر جارہے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوربلاشبہ یقیناًوہ انہیں ضرورراہِ حق سے روکتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ یقیناوہ سیدھے راستے پرچلتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they (the devils) prevent such people from the (right) way, while they deem themselves to be on the right path,

اور وہ ان کو روکتے رہتے ہیں راہ سے اور یہ سمجھتے ہیں کہ ہم راہ پر ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ (شیاطین) ان کو روکتے ہیں سیدھے راستے سے اور وہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہدایت یافتہ ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and these satans hinder them from the Right Path, while he still reckons himself to be rightly-guided.

یہ شیاطین ایسے لوگوں کو راہ راست پر آنے سے روکتے ہیں ، اور وہ اپنی جگہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم ٹھیک جا رہے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ایسے شیاطین ان کو راستے سے روکتے رہتے ہیں ، او وہ سمجھتے ہیں کہ ہم ٹھیک راستے پر ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہ شیطان ان کافروں کو خدا کی) راہ سے روکتے ہیں اور کافر سمجھتے ہیں کہ وہ ٹھیک رستے پر ہیں 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہ ان کو راہ راست سے روکتے رہتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ وہ سیدھے راستے پر ہیں۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر وہ ( اور اس کے ساتھی) شیاطین اس کو صحیح راستے سے روکتے ہیں ۔ اور کافر یہ سمجھنے لگتے ہیں کہ وہ ہدایت کے راستے پر ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ (شیطان) ان کو رستے سے روکتے رہتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ سیدھے رستے پر ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And verily they hinder them from the way, whilst they deem that they are rightly guided.

اور وہ (شیاطین) ان لوگوں کو راہ (راست) سے روکتے ہیں اور یہ (اپنے لئے) خیال کرتے رہتے ہیں کہ ہم راہ یاب ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہ ان کو ( اللہ کی ) راہ سے روکتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ ہم ہدایت پر ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور بلاشبہ یہ ( شیاطین ) ان ( کافروں ) کو ( سیدھی ) راہ سے روکتے ہیں اوریہ لوگ سمجھتے ہیں کہ بے شک یہ ہدایت پر ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہ شیطان ان کو رستے سے روکتے رہتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ سیدھے رستے پر ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہ (شیاطین) ایسے لوگوں کو طرح طرح سے روکتے ہیں راہ (حق) سے مگر وہ (اپنی شومی قسمت سے) یہ سمجھتے ہیں کہ وہ راہ راست پر ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اورایسے شیطان انہیں ( سیدھی ) راہ سے روک دیتے ہیں جبکہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہدایت پر ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک وہ شیاطین ان کو ( ف۵۹ ) راہ سے روکتے ہیں اور ( ف٦۰ ) سمجھتے یہ ہیں کہ وہ راہ پر ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہ ( شیاطین ) انہیں ( ہدایت کے ) راستہ سے روکتے ہیں اور وہ یہی گمان کئے رہتے ہیں کہ وہ ہدایت یافتہ ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ ( شیاطین ) ان ( اندھوں ) کو راہ ( راست ) سے روکتے ہیں اور وہ خیال کرتے ہیں کہ وہ ہدایت یافتہ ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Such (evil ones) really hinder them from the Path, but they think that they are being guided aright!

Translated by

Muhammad Sarwar

Satan will prevent them from the right path while they think that they have the right guidance.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And verily, they hinder them from the path, but they think that they are guided aright!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And most surely they turn them away from the path, and they think that they are guided aright:

Translated by

William Pickthall

And lo! they surely turn them from the way of Allah, and yet they deem that they are rightly guided;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वे (शैतान) उन्हें मार्ग से रोकते हैं और वे (इनकार करने वाले) यह समझते हैं कि वे मार्ग पर हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہ ان کو راہ حق سے روکتے رہتے ہیں اور یہ لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ راہ (راست) پر ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور وہ ایسے لوگوں کو راہ راست پر آنے سے روکتے ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ ہم ٹھیک کر رہے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ شیاطین ایسے لوگوں کو راہ راست پر آنے سے روکتے ہیں ، اور وہ اپنی جگہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم ٹھیک جا رہے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بلاشبہ وہ ان کو راستہ سے روکتے ہیں، اور یہ لوگ خیال کرتے ہیں کہ وہ ہدایت یافتہ ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہ ان کو روکتے رہتے ہیں راہ سے اور یہ سمجھتے ہیں کہ ہم راہ پر ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ ساتھ رہنے والے شیاطین ان مذکورہ کافروں کو صحیح راہ سے روکتے رہتے ہیں اور وہ کافر یہ سمجھتے ہیں کہ وہ راہ یافتہ ہیں۔