Surat uz Zukhruf

Surah: 43

Verse: 44

سورة الزخرف

وَ اِنَّہٗ لَذِکۡرٌ لَّکَ وَ لِقَوۡمِکَ ۚ وَ سَوۡفَ تُسۡئَلُوۡنَ ﴿۴۴﴾

And indeed, it is a remembrance for you and your people, and you [all] are going to be questioned.

اور یقیناً یہ ( خود ) آپ کے لئے اور آپ کی قوم کے لئے نصیحت ہے اور عنقریب تم لوگ پوچھے جاؤ گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنَّہٗ
اور بےشک یہ
لَذِکۡرٌ
البتہ ایک نصیحت ہے
لَّکَ
آپ کے لیے
وَلِقَوۡمِکَ
اور آپ کی قوم کے لیے
وَسَوۡفَ
اور عنقریب
تُسۡئَلُوۡنَ
تم پوچھے جاؤ گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنَّہٗ
اوریقیناًوہ
لَذِکۡرٌ
واقعی ایک نصیحت ہے
لَّکَ
آپ کے لیے
وَلِقَوۡمِکَ
اورآپ کی قوم کے لیے
وَسَوۡفَ
اورجلدہی
تُسۡئَلُوۡنَ
تم سے پوچھاجائے گا
Translated by

Juna Garhi

And indeed, it is a remembrance for you and your people, and you [all] are going to be questioned.

اور یقیناً یہ ( خود ) آپ کے لئے اور آپ کی قوم کے لئے نصیحت ہے اور عنقریب تم لوگ پوچھے جاؤ گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور یہ کتاب بلاشبہ آپ کے لئے اور آپ کی قوم کے لئے نصیحت ہے اور جلد ہی تم سے (اس کے متعلق) باز پرس ہوگی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوریقیناًوہ(قرآن) آپ کے لیے اور آپ کی قوم کے لیے واقعی ایک نصیحت ہے اور جلدہی تم سے پوچھاجائے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And certainly this (Qur&an) is a word of honor for you and your people. And you will be questioned.

اور یہ مذکور رہے گا تیرا اور تیری قوم کا اور آگے تم سے پوچھ ہوگی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یہ (قرآن) آپ کے لیے بھی یاد دہانی ہے اور آپ کی قوم کے لیے بھی اور عنقریب آپ سب سے پوچھ گچھ ہوگی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Verily it is a great source of eminence for you and your people, and soon you will be called to account concerning that.

حقیقت یہ ہے کہ یہ کتاب تمہارے لیے اور تمہاری قوم کے لیے ایک بہت بڑا شرف ہے

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور حقیقت یہ ہے کہ یہ وحی تمہارے لیے اور تمہاری قوم کے لیے ایک نیک نامی کا ذریعہ ہے ، اور تم سب سے پوچھا جائے گا ( کہ تم نے اس کا کیا حق ادا کیا؟ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہ قرآن نصیحت ہے تیرے لئے اور تیرے قوم کے لئے 10 اور لوگو آگے چل کر تم سے پوچھ ہوگی 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یقینا یہ (قرآن) آپ کے لئے اور آپ کی قوم (امت) کے لئے نصیحت ہے اور (لوگو) تم سے بہت جلد پوچھاجائے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یہ ( قرآن مجید) آپ کے لئے اور آپ کی امت کے لئے ایک یاددہانی ہے اور بہت جلد تم سب سے پوچھا جائے گا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ (قرآن) تمہارے لئے اور تمہاری قوم کے لئے نصیحت ہے اور (لوگو) تم سے عنقریب پرسش ہوگی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And verily it is an admonition Unto thee and thy people; and presently ye will be questioned.

اور یہ (قرآن) آپ کے اور آپ کی قوم کے لئے بڑے شرف کی چیز ہے اور عنقریب تم سب سے پوچھا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ تمہارے لئے اور تمہاری قوم کیلئے یاد دہانی ہے اور عنقریب تم سب سے پرسش ہونی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور بیشک یہ ( قرآن مجید ) آپ کے لیے اور آپ کی قوم کے لیے بڑا عظیم شرف ہے ، اور ( اے لوگو! ) عنقریب تم سے سوال کیا جائے گا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہ قرآن تمہارے لیے اور تمہاری قوم کے لیے نصیحت ہے اور لوگو ! تم سے عنقریب باز پرس ہوگی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بلاشبہ یہ قرآن ایک بڑا شرف ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے بھی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قوم کے لئے بھی اور عنقریب ہی تم سب سے اس کے بارے میں پوچھا جائے گا

Translated by

Noor ul Amin

اور یہ کتاب بلاشبہ آپ اور آپ کی قوم کے لیے نصیحت ہے اور جلدہی تم سے سوال ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک وہ ( ف۷۱ ) شرف ہے تمہارے لیے ( ف۷۲ ) اور تمہاری قوم کے لیے ( ف۱۷۳ ) اور عنقریب تم سے پوچھا جائے گا ( ف۷٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یقیناً یہ ( قرآن ) آپ کے لئے اور آپ کی امت کے لئے عظیم شرف ہے ، اور ( لوگو! ) عنقریب تم سے پوچھا جائے گا ( کہ تم نے قرآن کے ساتھ کتنا تعلق استوار کیا )

Translated by

Hussain Najfi

اور بےشک وہ ( قرآن ) آپ ( ص ) کیلئے اور آپ ( ص ) کی قوم کیلئے بڑا شرف اور اعزاز ہے اور عنقریب تم لوگوں سے اس کے بارے میں پوچھا جائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The (Qur'an) is indeed the message, for thee and for thy people; and soon shall ye (all) be brought to account.

Translated by

Muhammad Sarwar

The Quran is a reminder to you and to your people and you will soon be questioned about it.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And verily, this is indeed a Dhikr for you and your people, and you will be questioned.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And most surely it is a reminder for you and your people, and you shall soon be questioned.

Translated by

William Pickthall

And lo! it is in truth a Reminder for thee and for thy folk; and ye will be questioned.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

निश्चय ही वह अनुस्मृति है तुम्हारे लिए और तुम्हारी क़ौम के लिए। शीघ्र ही तुम सबसे पूछा जाएगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور قرآن آپکے لیے اور آپ کی قوم کیلئے بیشک بڑے شرف کی چیز ہے اور عنقریب تم سب پوچھے جاؤگے۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

حقیقت یہ ہے کہ یہ کتاب آپ اور آپ کی قوم کے لیے نصیحت ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

حقیقت یہ ہے کہ یہ کتاب تمہارے لیے اور تمہاری قوم کے لئے ایک بہت بڑا شرف ہے اور عنقریب تم لوگوں کو اس کی جواب دہی کرنی ہوگی ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بلاشبہ یہ قرآن شرف ہے آپ کے لیے اور آپ کی قوم کے لیے اور عنقریب تم سے سوال کیا جائے گا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور یہ مذکور رہے گا تیرا اور تیری قوم کا اور آگے تم سے پوچھ ہوگی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ قرآن آپ کے لئے اور آپ کی قوم کے لئے بڑے شرف کی چیز ہے اور عنقریب تم سب پوچھے جائو گے۔