Surat uz Zukhruf

Surah: 43

Verse: 48

سورة الزخرف

وَ مَا نُرِیۡہِمۡ مِّنۡ اٰیَۃٍ اِلَّا ہِیَ اَکۡبَرُ مِنۡ اُخۡتِہَا ۫ وَ اَخَذۡنٰہُمۡ بِالۡعَذَابِ لَعَلَّہُمۡ یَرۡجِعُوۡنَ ﴿۴۸﴾

And We showed them not a sign except that it was greater than its sister, and We seized them with affliction that perhaps they might return [to faith].

اور ہم انہیں جو نشانی دکھاتے تھے وہ دوسری سے بڑھی چڑھی ہوتی تھی اور ہم نے انہیں عذاب میں پکڑا تاکہ وہ باز آ جائیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
نُرِیۡہِمۡ
ہم دکھاتے انہیں
مِّنۡ اٰیَۃٍ
کوئی نشانی
اِلَّا
مگر
ہِیَ
وہ
اَکۡبَرُ
زیادہ بڑی ہوتی تھی
مِنۡ اُخۡتِہَا
اپنے جیسی سے
وَاَخَذۡنٰہُمۡ
اور پکڑ لیا ہم نے انہیں
بِالۡعَذَابِ
ساتھ عذاب کے
لَعَلَّہُمۡ
تا کہ وہ
یَرۡجِعُوۡنَ
وہ لوٹ آئیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اورنہیں
نُرِیۡہِمۡ
ہم دکھاتے تھے انہیں
مِّنۡ اٰیَۃٍ
کوئی نشانی
اِلَّا
مگر
ہِیَ
وہ
اَکۡبَرُ
بڑھ کرہوتی
مِنۡ اُخۡتِہَا
اپنے جیسی سے
وَاَخَذۡنٰہُمۡ
اورپکڑ لیاہم نے ان کو
بِالۡعَذَابِ
عذاب کے ساتھ
لَعَلَّہُمۡ
تاکہ وہ
یَرۡجِعُوۡنَ
لوٹ آئیں
Translated by

Juna Garhi

And We showed them not a sign except that it was greater than its sister, and We seized them with affliction that perhaps they might return [to faith].

اور ہم انہیں جو نشانی دکھاتے تھے وہ دوسری سے بڑھی چڑھی ہوتی تھی اور ہم نے انہیں عذاب میں پکڑا تاکہ وہ باز آ جائیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم نے انہیں جو بھی نشانی دکھائی وہ اپنے سے پہلی نشانی سے بڑھ کر ہوتی تھی اور ہم انہیں عذاب میں مبتلا کرتے رہے کہ شاید وہ باز آجائیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم انہیں کوئی نشانی نہیں دِکھاتے تھے مگروہ اپنے جیسی (نشانی)سے بڑی ہوتی تھی۔ اورہم نے اُنہیں عذاب کے ساتھ پکڑلیاتاکہ وہ لوٹ آئیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We did not show them a sign, but it used to be greater than its predecessor. And We seized them with punishment, so that they may return.

اور جو دکھلاتے گئے ہم ان کو نشانی سو پہلی سے بڑی اور پکڑا ہم نے ان کو تکلیف میں تاکہ وہ باز آئیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور نہیں دکھاتے تھے ہم انہیں کوئی نشانی مگر وہ اپنی بہن (اپنے جیسی پہلی نشانی) سے زیادہ بڑی ہوتی تھی اور ہم انہیں پکڑتے رہے اس عذاب کے ذریعے شاید کہ وہ باز آجائیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Every Sign that We showed them was greater than its predecessor; and then We seized them with Our chastisement so that they may return (to the Right Way).

ہم ایک پر ایک ایسی نشانی ان کو دکھاتے چلے گئے جو پہلی سے بڑھ چڑھ کر تھی ، اور ہم نے ان کو عذاب میں دھر لیا تاکہ وہ اپنی روش سے باز آئیں 43 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم انہیں جو نشانی بھی دکھاتے ، وہ پہلی نشانی سے بڑھ چڑھ کر ہوتی تھی ، اور ہم نے انہیں عذاب میں بھی پکڑا تاکہ وہ باز آجائیں ۔ ( ١٤ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم ان کو جو نشانی دکھلاتے تھے وہ پہلی نشانی سے (جس کو وہ دیکھ چکے تھے) بڑھ کر ہوتی ہے ہم نے ان کو عذاب میں (بھی) گانٹھا اس لئے کہ وہ (اپنے کفر سے) باز آئیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم ان کو جو نشانی دکھاتے تھے تو وہ دوسری (نشانی) سے بڑھ کر ہوتی تھی اور ہم نے ان کو عذاب میں پکڑ لیا تاکہ باز آجائیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم ان کو بھی نشانیاں دکھاتے تو وہ پہلی نشانی سے بڑھ چڑھ کر ہوتی تھی اور ہم نے ان ( فرعونیوں) کو مختلف عذابوں میں جکڑ لیا تھا تا کہ وہ ( اپنی حرکتوں سے) باز آجائیں ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو نشانی ہم ان کو دکھاتے تھے وہ دوسری سے بڑی ہوتی تھی اور ہم نے ان کو عذاب میں پکڑ لیا تاکہ باز آئیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And not a sign We shewed them but it was greater than the like thereof; and We laid hold of them with the torment that haply they might turn.

اور ہم ان کو جو بھی نشانی دکھاتے تھے وہ دوسری نشانی سے بڑی ہوتی تھی اور ہم نے انہیں عذاب میں پکڑا کہ شاید وہ باز آجائیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم ان کو ایک سے ایک بڑھ کر نشانیاں دکھاتے رہے اور ہم نے ان کو عذاب میں بھی پکڑا تاکہ وہ رجوع کریں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے ان لوگوں کو جو بھی نشانی دکھائی وہ پہلی نشانی سے بڑھ کر تھی ، اور ہم نے ان لوگوں کو ( دنیوی ) عذاب میں پکڑلیا شاید کہ وہ لوٹ آئیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو نشانی ہم ان کو دکھاتے ہیں وہ دوسری سے بڑی ہوتی ہے اور ہم نے ان کو عذاب میں پکڑ لیا تاکہ باز آئیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم ان کو جو بھی کوئی نشانی دکھاتے وہ اپنے سے پہلے والی نشانی سے کہیں بڑھ کر ہوتی اور (اس طرح) ہم ان کو پکڑتے رہے عذاب میں تاکہ وہ باز آجائیں

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم نے انہیںجو بھی نشانی دکھلائی وہ اپنے سے پہلے نشانی سے بڑھ کرہوتی تھی اور ہم انہیں عذاب میں مبتلا کرتے رہے کہ شایدوہ لوٹ آئیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم انہیں جو نشانی دکھاتے وہ پہلے سے بڑی ہوتی ( ف۷۸ ) اور ہم نے انہیں مصیبت میں گرفتار کیا کہ وہ بام آئیں ( ف۷۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم انہیں کوئی نشانی نہیں دکھاتے تھے مگر ( یہ کہ ) وہ اپنے سے پہلی مشابہ نشانی سے کہیں بڑھ کر ہوتی تھی اور ( بالآخر ) ہم نے انہیں ( کئی بار ) عذاب میں پکڑا تاکہ وہ باز آجائیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم انہیں کوئی نشانی نہیں دکھاتے تھے مگر وہ پہلی سے بڑی ہوتی تھی اور ہم نے انہیں عذاب میں پکڑا تاکہ وہ ( اپنی روش سے ) باز آئیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We showed them Sign after Sign, each greater than its fellow, and We seized them with Punishment, in order that they might turn (to Us).

Translated by

Muhammad Sarwar

Of all the miracles which We showed to them the latter ones were greater than the former. We struck them with torment so that perhaps they would return to Us.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And not an Ayah We showed them but it was greater than its fellow preceding it, and We seized them with torment, in order that they might turn.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We did not show them a sign but it was greater than its like, and We overtook them with chastisement that they may turn.

Translated by

William Pickthall

And every token that We showed them was greater than its sister (token), and We grasped them with the torment, that haply they might turn again.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हम उन्हें जो निशानी भी दिखाते वह अपने प्रकार की पहली निशानी से बढ़-चढ़कर होती और हम ने उन्हें यातना से ग्रस्त कर लिया, ताकि वे रुजू करें

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم انکو جو نشانی دکھلاتے تھے وہ دوسری نشانی سے بڑھ کر ہوتی تھی (5) اور ہم نے ان لوگوں کو عذاب میں پکڑا تھا تاکہ وہ (اپنے کفر سے) باز آجاویں۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے انہیں ایک کے بعد بڑی نشانی دکھائی اور ہم نے ان کو عذاب میں مبتلا کیا تاکہ وہ اپنی روش سے باز آئیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم ایک پر ایک ایسی نشانی ان کو دکھاتے چلے گئے جو پہلی سے بڑھ چڑھ کر تھی ، اور ہم نے ان کو عذاب میں دھر لیا کہ وہ اپنی روش سے باز آئیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم انہیں جو بھی کوئی نشانی دیتے تھے وہ دوسری نشانی سے بڑھ کر ہوتی تھی اور ہم نے انہیں عذاب کے ساتھ پکڑا تاکہ وہ باز آجائیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو دکھلاتے گئے ہم ان کی نشانی سو پہلی سے بڑی اور پکڑا ہم نے ان کو تکلیف میں تاکہ وہ باز آئیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم ان مکو جو نشانی دکھاتے تھے وہ نشانی پہلی نشانی سے بڑھ چھڑ کر ہوتی تھی اور ہم نے ان کو مختلف قسم کی سزائوں میں گرفتا کیا تاکہ وہ باز آجائیں۔