Surat uz Zukhruf

Surah: 43

Verse: 63

سورة الزخرف

وَ لَمَّا جَآءَ عِیۡسٰی بِالۡبَیِّنٰتِ قَالَ قَدۡ جِئۡتُکُمۡ بِالۡحِکۡمَۃِ وَ لِاُبَیِّنَ لَکُمۡ بَعۡضَ الَّذِیۡ تَخۡتَلِفُوۡنَ فِیۡہِ ۚ فَاتَّقُوا اللّٰہَ وَ اَطِیۡعُوۡنِ ﴿۶۳﴾

And when Jesus brought clear proofs, he said, "I have come to you with wisdom and to make clear to you some of that over which you differ, so fear Allah and obey me.

اور جب عیسیٰ ( علیہ السلام ) معجزے لائے تو کہا ۔ کہ میں تمہارے پاس حکمت لایا ہوں اور اس لئے آیا ہوں کہ جن بعض چیزوں میں تم مختلف ہو ، انہیں واضح کردوں پس تم اللہ تعالٰی سے ڈرو اور میرا کہا مانو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَمَّا
اور جب
جَآءَ
لائے
عِیۡسٰی
عیسیٰ
بِالۡبَیِّنٰتِ
واضح نشانیاں
قَالَ
اس نے کہا
قَدۡ
تحقیق
جِئۡتُکُمۡ
لایاہوں میں تمہارے پاس
بِالۡحِکۡمَۃِ
حکمت
وَلِاُبَیِّنَ
اور تا کہ میں واضح کر دوں
لَکُمۡ
تمہارے لیے
بَعۡضَ
بعض
الَّذِیۡ
وہ چیز
تَخۡتَلِفُوۡنَ
تم اختلاف کرتے ہو
فِیۡہِ
جس میں
فَاتَّقُوا
پس ڈرو
اللّٰہَ
اللہ سے
وَاَطِیۡعُوۡنِ
اور اطاعت کرو میری
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَمَّا
اورجب
جَآءَ
آیا
عِیۡسٰی
عیسیٰ
بِالۡبَیِّنٰتِ
کھلی نشانیاں لے کر
قَالَ
اس نے کہا
قَدۡ
یقیناً
جِئۡتُکُمۡ
میں لایاہوں تمہارے پاس
بِالۡحِکۡمَۃِ
حکمت
وَلِاُبَیِّنَ
اورتاکہ میں وضاحت کردوں
لَکُمۡ
تم پر
بَعۡضَ
بعض
الَّذِیۡ
وہ(باتیں)کہ
تَخۡتَلِفُوۡنَ
تم اختلاف کرتے ہو
فِیۡہِ
جن میں
فَاتَّقُوا
سوڈرجاؤ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
وَاَطِیۡعُوۡنِ
اوراطاعت کرومیری
Translated by

Juna Garhi

And when Jesus brought clear proofs, he said, "I have come to you with wisdom and to make clear to you some of that over which you differ, so fear Allah and obey me.

اور جب عیسیٰ ( علیہ السلام ) معجزے لائے تو کہا ۔ کہ میں تمہارے پاس حکمت لایا ہوں اور اس لئے آیا ہوں کہ جن بعض چیزوں میں تم مختلف ہو ، انہیں واضح کردوں پس تم اللہ تعالٰی سے ڈرو اور میرا کہا مانو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب عیسیٰ صریح نشانیاں لے کر آئے تھے تو کہا میں تمہارے پاس دانائی کی باتیں لایا ہوں اور اس لئے بھی تاکہ تم پر بعض وہ باتیں واضح کر دوں جن میں تم اختلاف کر رہے ہو۔ لہذا اللہ سے ڈر جاؤ اور میری اطاعت کرو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جب عیسیٰ کھلی نشانیاں لے کرآیا تواُس نے کہا کہ یقینامیں تمہارے پاس حکمت لے کر آیا ہوں اور تاکہ میں تم پر بعض اُن باتوں کی وضاحت کردوں جن میں تم اختلاف کرتے ہو،سواﷲ تعالیٰ سے ڈرجاؤاور میری اطاعت کرو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when ` Is came with clear proofs, he said, |"I have come to you with wisdom, and to explain to you some of those matters in which you differ. So, fear Allah, and obey me.

اور جب آیا عیسیٰ نشانیاں لے کر بولا میں لایا ہوں تمہارے پاس پکی باتیں اور بتلانے کو بعضی وہ چیز جس میں تم جھگڑتے تھے سو ڈرو اللہ سے اور میرا کہا مانو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب آئے عیسیٰ ( علیہ السلام) ٰ واضح نشانیاں لے کر تو انہوں نے کہا کہ میں تمہارے پاس حکمت لے کر آیا ہوں اور تاکہ میں واضح کردوں تمہارے لیے بعض وہ چیزیں جن میں تم اختلاف کر رہے ہو پس تم اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور میری اطاعت کرو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

When Jesus came with Clear Signs and said: “I have brought wisdom to you that I may make plain to you some of the things you differ about. So fear Allah and follow me.

اور جب عیسیٰ صریح نشانیاں لیے ہوئے آیا تھا تو اس نے کہا تھا کہ میں تم لوگوں کے پاس حکمت لے کر آیا ہوں ، اور اس لیے آیا ہوں کہ تم پر بعض ان باتوں کی حقیقت کھول دوں جن میں تم اختلاف کر رہے ہو ، لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب عیسیٰ کھلی ہوئی نشانیاں لے کر آئے تھے تو انہوں نے ( لوگوں سے ) کہا تھا کہ : میں تمہارے پاس دانائی کی بات لے کر آیا ہوں ، اور اس لیے لایا ہوں کہ تمہارے سامنے کچھ وہ چیزیں واضح کردوں جن میں تم اختلاف کرتے ہو ۔ لہذا تم اللہ سے ڈرو ، اور میری بات مان لو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب عیسیٰ بنی اسرائیل کے پاس معجزے لے کر آیا تو کہنے لگا (لوگو) میں تمہارے پاس نبوت دیا دانائی کی باتیں لے کر آیا ہوں اور میرا مطلب یہ بھی ہے کہ بعض باتیں جن میں تم اختلاف کر رہے ہو تم کو سمجھا دوں 5 تو اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور میرا کہا مانو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب عیسیٰ (علیہ السلام) معجزات لے کر آئے تو فرمایا میں تمہارے پاس دانائی کی باتیں لے کر آیا ہوں نیز اس لئے کہ کچھ باتیں جن میں تم اختلاف کر رہے ہو ، تم کو سمجھا دوں تو اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مان لو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب عیسیٰ (علیہ السلام) کھلی ہوئی نشانیاں ( معجزات) لے کر آگئے اور انہوں نے کہا کہ میں تمہاری پاس عقل و سمجھ کی باتیں لے کر آیا ہوں تا کہ بعض وہ باتیں جن میں تم اختلاف کر رہے ہو ان کی حقیقت سے تمہیں آگاہ کر دوں۔ تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب عیسیٰ نشانیاں لے کر آئے تو کہنے لگے کہ میں تمہارے پاس دانائی (کی کتاب) لے کر آیا ہوں۔ نیز اس لئے کہ بعض باتیں جن میں تم اختلاف کر رہے ہو تم کو سمجھا دوں۔ تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when Isa came with; evidences, he said: of a surety I have come Unto you with Wisdom, and to expound Unto you some of that wherein ye differ; so fear Allah and obey me.

اور جب عیسیٰ (علیہ السلام) کھلے نشان لے کر آئے ۔ تو انہوں نے فرمایا میں تمہارے پاس حکمت کی باتیں لے کر آیا ہوں اور اس لئے تاکہ تم پر واضح کردوں وہ بعض باتیں جن میں تم اختلاف کررہے ہو سو اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب عیسیٰ کھلی نشانیوں کے ساتھ آیا تو اس نے دعوت دی کہ میں تمہارے پاس حکمت لے کر آیا ہوں اور تاکہ میں تم پر واضح کردوں بعض وہ باتیں ، جن میں تم نے اختلاف کیا ہے ۔ تو اللہ سے ڈرو اور میری بات مانو!

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ( حضرت ) عیسیٰ ( علیہ السلام ) واضح دلائل ( معجزات ) کے ساتھ تشریف لائے ( تو ان سے ) فرمایا تحقیق میں تم لوگوں کے پاس حکمت لے کر آیا ہوں اور تاکہ جن بعض چیزوں میں تم اختلاف کرتے ہو تم پر واضح کردوں ، پس اللہ ( تعالیٰ ) سے ڈرو اور میری پیروی کرو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب عیسیٰ نشانیاں لے کر آئے تو کہنے لگے کہ میں تمہارے پاس دانائی کی کتاب لے کر آیا ہوں اور اس لیے کہ بعض باتیں جن میں تم اختلاف کرتے ہو تم کو سمجھا دوں تو اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب آگئے عیسیٰ کھلے دلائل کے ساتھ تو آپ نے (بنی اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے) کہا کہ بلاشبہ میں تمہارے پاس آگیا ہوں حکمت کے ساتھ (تاکہ تمہاری اصلاح کروں) اور تاکہ تمہارے سامنے کھول کر بیان کر دوں بعض ان چیزوں کی حقیقت جن کے بارے میں تم لوگ اختلاف میں پڑے ہو پس تم لوگ اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت (و فرمانبرداری) کرو

Translated by

Noor ul Amin

اور جب عیسیٰ کھلی نشانیاں لے کر ( بنی اسرائیل ) آئے توکہامیں تمہارے پاس حکمت لایاہوں اور اسلئے تاکہ تم پر بعض وہ باتیں واضح کردوں جن میں تم اختلاف کررہے ہولہٰذااللہ تعالیٰ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب عیسیٰ روشن نشانیاں ( ف۱۰۷ ) لایا اس نے فرمایا میں تمہارے پاس حکمت لے کر آیا ( ف۱۰۸ ) اور اس لیے میں تم سے بیان کردوں بعض وہ باتیں جن میں تم اختلاف رکھتے ہو ( ف۱۰۹ ) تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب عیسٰی ( علیہ السلام ) واضح نشانیاں لے کر آئے تو انہوں نے کہا: یقیناً میں تمہارے پاس حکمت و دانائی لے کر آیا ہوں اور ( اس لئے آیا ہوں ) کہ بعض باتیں جن میں تم اختلاف کر رہے ہو تمہارے لئے خوب واضح کر دوں ، سو تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

Translated by

Hussain Najfi

اور جب عیسیٰ ( ع ) کھلی نشانیاں ( معجزے ) لے کر آئے تو کہا میں تمہارے پاس حکمتلے کرایا ہوں تاکہ تم پر بعض وہ باتیں واضح کردوں جن میں تم اختلاف کرتے ہو سو تم اللہ سے ( آپ ( ع ) کی نافرمانی سے ) ڈرو اور میری اطاعت کرو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When Jesus came with Clear Signs, he said: "Now have I come to you with Wisdom, and in order to make clear to you some of the (points) on which ye dispute: therefore fear Allah and obey me.

Translated by

Muhammad Sarwar

When Jesus came with clear proof (in support of his truthfulness), he said, "I have come to you with wisdom to clarify for you some of the matters in which you have disputes. Have fear of God and obey me.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when `Isa came with clear proofs, he said: "I have come to you with Al-Hikmah, and in order to make clear to you some of that in which you differ. Therefore have Taqwa of Allah and obey me."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when Isa came with clear arguments he said: I have come to you indeed with wisdom, and that I may make clear to you part of what you differ in; so be careful of (your duty to) Allah and obey me:

Translated by

William Pickthall

When Jesus came with clear proofs (of Allah's Sovereignty), he said: I have come unto you with wisdom, and to make plain some of that concerning which ye differ. So keep your duty to Allah, and obey me.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जब ईसा स्पष्ट प्रमाणों के साथ आया तो उस ने कहा, "मैं तुम्हारे पास तत्वदर्शिता लेकर आया हूँ (ताकि उस की शिक्षा तुम्हें दूँ) और ताकि कुछ ऐसी बातें तुम पर खोल दूँ, जिनमें तुम मतभेद करते हो। अतः अल्लाह का डर रखो और मेरी बात मानो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب عیسیٰ (علیہ السلام) معجزے لے کر آئے تو انہوں نے (لوگوں سے) کہا کہ میں تمہارے پاس سمجھ کی باتیں لے کر آیا ہوں اور تاکہ بعض باتیں جن میں تم اختلاف کررہے ہو تم سے بیان کردوں تو تم لوگ اللہ سے ڈرو اور میرا کہنا مانو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب عیسیٰ واضح نشانیاں لیے آئے تو اس نے کہا تھا کہ میں تم لوگوں کے پاس دانائی کی بات لے کر آیا ہوں اور اس لیے آیا ہوں کہ تم پر بعض ان باتوں کی حقیقت بیان کروں جن میں تم اختلاف کر رہے ہو لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جب عیسیٰ صریح نشانیاں لیے ہوئے آیا تھا ، اس نے کہا تھا کہ میں تم لوگوں کے پاس حکمت لے کر آیا ہوں ، اور اس لیے آیا ہوں کہ تم پر بعض ان باتوں کی حقیقت کھول دوں جن میں تم اختلاف کر رہے ہو ، لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب عیسیٰ واضح معجزات لے کر آئے تو انہوں نے کہا کہ میں تمہارے پاس حکمت لے کر آیا ہوں اور تاکہ میں تمہارے لیے بعض وہ باتیں بیان کروں جن میں تم اختلاف کرتے ہو سو تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب آئے عیسیٰ نشانیاں لے کر بولا میں لایا ہوں تمہارے پاس پکی باتیں   اور بتلانے کو بعضی وہ چیز جس میں تم جھگڑتے تھے سو ڈرو اللہ سے اور میرا کہا مانو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب عیسیٰ دلائل واضحہ لے کر آیا تو اس نے کہا لوگو میں تمہارے پاس سمجھ کی باتیں لے کر آیا ہوں اور نیز اس لئے آیا ہوں کہ بعض باتیں جن میں تم اختلاف کررہے ہو ان کو حقیقت سے تمہیں آگاہ کردوں سو تم اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور میرا کہا مانو۔