57 That is, "The Prophet Jesus himself had never claimed that he was God or son of God, and that the people should worship him, but, on the contrary, his message was the same as of all other Prophets, the same as was now being conveyed to you through Muhammad (upon whom be Allah's peace)." (For explanation, see Al-`Imran: 50-51, An-Nisa: 171-172, Al-Ma'idah: 72, 116-117, Maryam: 30-36).
سورة الزُّخْرُف حاشیہ نمبر :57
یعنی عیسیٰ علیہ السلام نے کبھی یہ نہیں کہا تھا کہ میں خدا ہوں یا خدا کا بیٹا ہوں اور تم میری عبادت کرو ، بلکہ ان کی دعوت وہی تھی جو دوسرے تمام انبیاء کی دعوت تھی اور اب جس کی طرف محمد صلی اللہ علیہ وسلم تم کو بلا رہے ہیں ۔ ( تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد اول ، آل عمران ، حواشی ٤۵ تا ٤۸ ، النساء ، حواشی ۲۱۳ ۔ ۲۱۷ ۔ ۲۱۸ ، المائدہ ، حواشی ۱۰۰ ۔ ۱۳۰ ، جلد سوم ، مریم ، حواشی ۲۱ تا ۲۳ ) ۔