Surat uz Zukhruf

Surah: 43

Verse: 80

سورة الزخرف

اَمۡ یَحۡسَبُوۡنَ اَنَّا لَا نَسۡمَعُ سِرَّہُمۡ وَ نَجۡوٰىہُمۡ ؕ بَلٰی وَ رُسُلُنَا لَدَیۡہِمۡ یَکۡتُبُوۡنَ ﴿۸۰﴾

Or do they think that We hear not their secrets and their private conversations? Yes, [We do], and Our messengers are with them recording.

کیا ان کا یہ خیال ہے کہ ہم ان کی پوشیدہ باتوں کو اور ان کی سرگوشیوں کو نہیں سنتے ، ( یقیناً ہم برابر سُن رہے ہیں ) بلکہ ہمارے بھیجے ہوئے ان کے پاس ہی لکھ رہے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَمۡ
یا
یَحۡسَبُوۡنَ
وہ سمجھتے ہیں
اَنَّا
بےشک ہم
لَانَسۡمَعُ
نہیں ہم سنتے
سِرَّہُمۡ
راز ان کا
وَنَجۡوٰىہُمۡ
اور سرگوشی ان کی
بَلٰی
کیوں نہیں
وَرُسُلُنَا
اور ہمارے بھیجے ہوئے(فرشتے)
لَدَیۡہِمۡ
ان کے پاس
یَکۡتُبُوۡنَ
وہ لکھتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَمۡ
کیا
یَحۡسَبُوۡنَ
وہ گمان کرتے ہیں
اَنَّا
یقیناًہم
لَا
نہیں
نَسۡمَعُ
سنتے
سِرَّہُمۡ
ان کاراز
وَنَجۡوٰىہُمۡ
اورسرگوشیاں ان کی
بَلٰی
کیوں نہیں
وَرُسُلُنَا
اورہمارے فرشتے
لَدَیۡہِمۡ
ان کے پاس ہی
یَکۡتُبُوۡنَ
لکھتے رہتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Or do they think that We hear not their secrets and their private conversations? Yes, [We do], and Our messengers are with them recording.

کیا ان کا یہ خیال ہے کہ ہم ان کی پوشیدہ باتوں کو اور ان کی سرگوشیوں کو نہیں سنتے ، ( یقیناً ہم برابر سُن رہے ہیں ) بلکہ ہمارے بھیجے ہوئے ان کے پاس ہی لکھ رہے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یا وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم ان کے راز اور مشورے سن نہیں رہے۔ کیوں نہیں بلکہ ہمارے فرشتے ان کے پاس ہی لکھتے رہتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاوہ یہ گمان کرتے ہیں کہ یقیناًہم اُن کے رازاوراُن کی سرگوشیاں نہیں سنتے؟ کیوں نہیں! اور ہمارے فرشتے اُن کے پاس ہی لکھتے رہتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Do they think that We do not hear their secrets and their whispers? Why not? And Our messengers (angels) are with them who record.

کیا خیال رکھتے ہیں کہ ہم نہیں جانتے ان کا بھید اور ان کا مشورہ کیوں نہیں اور ہمارے بھیجے ہوئے ان کے پاس لکھتے رہتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا وہ سمجھتے ہیں کہ ہم ان کی خفیہ باتوں اور راز دارانہ مشوروں کو سنتے نہیں ہیں کیوں نہیں (ہم سب کچھ سن رہے ہیں) اور ہمارے ایلچی ان کے پاس ہی لکھ رہے ہوتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Or do they think that We do not hear their secret talks and their whispering counsels? Yes, indeed We do and Our messengers [i.e., angels) are with them, writing.

کیا انہوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ہم ان کی راز کی باتیں اور ان کی سرگوشیاں سنتے نہیں ہیں ؟ ہم سب کچھ سن رہے ہیں اور ہمارے فرشتے ان کے پاس ہی لکھ رہے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا انہوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ہم ان کی خفیہ باتیں اور ان کی سرگوشیاں نہیں سنتے؟ کیسے نہیں سنتے؟ نیز ہمارے فرشتے ان کے پاس ہیں ، وہ سب کچھ لکھتے رہتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا کافر یہ سمجھتے ہیں ہم ان کی چھپی باتیں اور کانا پھوسی نہیں سنتے کیوں نہیں ہم سنتے ہیں اور ہمارے فرشتے ان کے پاس سب لکھتے جاتے ہیں 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا یہ لوگ خیال کرتے ہیں کہ ہم ان کی پوشیدہ باتوں اور سرگوشیوں کو نہیں سنتے۔ کیوں نہیں ! اور ہمارے فرشتے ان کے پاس (ان کی سب باتیں) لکھ لیتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا انہوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ہم ان کی خفیہ باتوں اور چپکے چپکے مشوروں کو سنتے نہیں ہیں ؟ (ہم ضرور سنتے ہیں) اور ہمارے فرشتے جو ان کے پاس ہیں وہ سب کچھ لکھ رہے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا یہ لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم ان کی پوشیدہ باتوں اور سرگوشیوں کو سنتے نہیں؟ ہاں ہاں (سب سنتے ہیں) اور ہمارے فرشتے ان کے پاس (ان کی سب باتیں) لکھ لیتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Bethink they that We hear not their secrets and whispers? Yea! We do, and Our messengers present with them write down.

کیا ان کا یہ خیال کہ ہم ان کے رازوں کو اور ان کی سرگوشیوں سن نہیں رہے ہیں ؟ ضرور (سنتے ہیں) اور ہمارے فرشتے ان کے پاس لکھتے (بھی) جاتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا ان کا گمان ہے کہ ہم ان کے رازوں اور ان کی سرگوشیوں کو نہیں سن رہے ہیں؟ ہاں! ( ہم سن رہے ہیں ) اور ہمارے فرستادے ان کے پاس لکھ رہے ہیں!

Translated by

Mufti Naeem

کیا یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم ان کے رازوں اور سرگوشیوں کو نہیں سنتے ، کیوں نہیں ، اور ہمارے قاصد ( فرشتے ) ان کے پاس ( موجود ہیں اور ) لکھ رہے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا یہ لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم ان کی پوشیدہ باتوں اور سر گوشیوں کو سنتے نہیں ؟ ہاں ہم سب سنتے ہیں، ہمارے فرشتے ان کے پاس ان کی سب باتیں لکھ لیتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا انہوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ہم نہیں سنتے (جانتے) ان کی راز کی باتوں اور ان کی سرگوشیوں کو ؟ کیوں نہیں ؟ اور (مزید یہ کہ) ہمارے فرشتے بھی ان کے پاس لکھتے جا رہے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

یاوہ یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم ان کے رازاور مشورے سن نہیں رہے کیوں نہیں بلکہ ہمارے فرشتے ان کے پاس ہی لکھتے رہتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو ہم اپنا کام پکا کرنے والے ہیں ( ف۱۲۸ ) کیا اس گھمنڈ میں ہیں کہ ہم ان کی آہستہ بات اور ان کی مشورت نہیں سنتے ، ہاں کیوں نہیں ( ف۱۲۹ ) اور ہمارے فرشتے ان کے پاس لکھ رہے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا وہ گمان کرتے ہیں کہ ہم ان کی پوشیدہ باتیں اور اُن کی سرگوشیاں نہیں سنتے؟ کیوں نہیں ( ضرور سنتے ہیں ) ! اور ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے بھی اُن کے پاس لکھ رہے ہوتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

کیا وہ خیال کرتے ہیں کہ ہم ان کے رازوں اور ان کی سرگوشیوں کو نہیں سنتے؟ ہاں ( ہم سنتے ہیں ) اور ہمارے فرشتے ان کے پاس لکھتے بھی جاتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Or do they think that We hear not their secrets and their private counsels? Indeed (We do), and Our messengers are by them, to record.

Translated by

Muhammad Sarwar

Do they think that We do not hear their secrets and whispers? We certainly can hear them and Our Messengers record it all.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Or do they think that We hear not their secrets and their private counsel Yes (We do) and Our messengers are by them, to record.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or do they think that We do not hear what they conceal and their secret discourses? Aye! and Our apostles with them write down.

Translated by

William Pickthall

Or deem they that We cannot hear their secret thoughts and private confidences? Nay, but Our envoys, present with them, do record.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

या वे समझते हैं कि हम उन की छिपी बात और उन की कानाफूसी को सुनते नही? क्यों नहीं, और हमारे भेजे हुए (फ़रिश्ते) उन के समीप हैं, वे लिखते रहते हैं।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہاں کیا ان لوگوں کا یہ خیال ہے کہ ہم انکی چپکی چپکی باتوں کو اور انکے مشوروں کو نہیں سنتے (2)․ہم ضرور سنتے ہیں اور ہمارے فرشے انکے پاس ہیں وہ بھی لکھتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا انہوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ہم ان کی راز کی باتیں اور ان کی سرگوشیاں نہیں سنتے ؟ ہم سب کچھ سن رہے ہیں اور ہمارے فرشتے ان کے پاس لکھ رہے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا انہوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ہم ان کی راز کی باتیں اور ان کی سرگوشیاں سنتے نہیں ہیں ہم سب کچھ سن رہے ہیں اور ہمارے فرشتے ان کے پاس ہی لکھ رہے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا وہ سمجھتے ہیں کہ ہم نہیں سنتے ان کی چپکی باتوں کو اور ان کے خفیہ مشوروں کو، وہاں ہم ضرور سنتے ہیں اور ہمارے بھیجے ہوئے (فرستادے) ان کے پاس لکھتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا خیال رکھتے ہیں کہ ہم نہیں جانتے ان کا بھید اور ان کا مشورہ کیوں نہیں اور ہمارے بھیجے ہوئے ان کے پاس لکھتے رہتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا انہوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ہم ان کی خفیہ باتوں کو اور ان کے باہمی مشوروں کو نہیں سنتے ہاں ہم ضرور سنتے ہیں اور ہمارے فرشتے جو ان کے پاس موجود ہیں وہ سب لکھتے رہتے ہیں۔