Surat uz Zukhruf

Surah: 43

Verse: 83

سورة الزخرف

فَذَرۡہُمۡ یَخُوۡضُوۡا وَ یَلۡعَبُوۡا حَتّٰی یُلٰقُوۡا یَوۡمَہُمُ الَّذِیۡ یُوۡعَدُوۡنَ ﴿۸۳﴾

So leave them to converse vainly and amuse themselves until they meet their Day which they are promised.

اب آپ انہیں اسی بحث مباحثہ اور کھیل کود میں چھوڑ دیجئے یہاں تک کہ انہیں اس دن سےسابقہ پڑ جائے جن کا یہ وعدہ دیئے جاتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَذَرۡہُمۡ
تو چھوڑ دیجیے انہیں
یَخُوۡضُوۡا
وہ بحث کرتے رہیں
وَیَلۡعَبُوۡا
اور وہ کھیلتے رہیں
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یُلٰقُوۡا
وہ جا ملیں
یَوۡمَہُمُ
اپنے اس دن سے
الَّذِیۡ
جس کا
یُوۡعَدُوۡنَ
وہ وعدہ کیے جاتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَذَرۡہُمۡ
چنانچہ آپ چھوڑ دوان کو
یَخُوۡضُوۡا
وہ فضول بحث کریں
وَیَلۡعَبُوۡا
اورکھیلتے رہیں
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یُلٰقُوۡا
وہ جاملیں
یَوۡمَہُمُ
اپنے اس دن سے
الَّذِیۡ
وہ جس کا
یُوۡعَدُوۡنَ
ان سے وعدہ کیاجاتاہے
Translated by

Juna Garhi

So leave them to converse vainly and amuse themselves until they meet their Day which they are promised.

اب آپ انہیں اسی بحث مباحثہ اور کھیل کود میں چھوڑ دیجئے یہاں تک کہ انہیں اس دن سےسابقہ پڑ جائے جن کا یہ وعدہ دیئے جاتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ انہیں چھوڑیئے کہ وہ اپنی کج بحثوں اور کھیل کود میں لگے رہیں تاآنکہ وہ دن دیکھ لیں جس کا انہیں خوف دلایا جاتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ آپ اُنہیں چھوڑدو،وہ فضول بحث کریں اورکھیلتے رہیں یہاں تک کہ وہ اپنے اُس دن سے جاملیں جس کااُن سے وعدہ کیا جاتا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, let them indulge (in their fallacy) and play, until they face their Day that they are promised.

اب چھوڑ دے ان کو بک بک کریں اور کھیلیں یہاں تک کہ ملیں اپنے اس دن سے جس کا ان کو وعدہ دیا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ ان کو چھوڑ دیجئے یہ میں میخ نکالتے رہیں اور لہو و لعب میں پڑے رہیں یہاں تک کہ یہ ملاقات کرلیں اپنے اس دن سے جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

So leave them alone to indulge in their vanities and to frolic about until they encounter that Day of theirs against which they have been warned.

اچھا ، انہیں اپنے باطل خیالات میں غرق اور اپنے کھیل میں منہمک رہنے دو ، یہاں تک کہ یہ اپنا وہ دن دیکھ لیں جس کا انہیں خوف دلایا جا رہا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لہذا ( اے پیغمبر ) انہیں اپنے حال پر چھوڑ دو کہ یہ ان باتوں میں ڈوبے رہیں ، اور ہنسی کھیل کرتے رہیں ، یہاں تک کہ وہ اپنے اس دن سے جاملیں جس کا ان سے وعدہ کیا جارہا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو اے پیغمبر ان کو پڑا بکنے اور کھیلنے دے جب تک ان کا دن جس کا ان سے وعدہ ہے آن پہنچے 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو آپ ان کو اسی شغل اور کھیل میں رہنے دیجئے یہاں تک کہ جس دن کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے اس سے جاملیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

( اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ان کو ان کے بےہودہ مشغلوں اور کھیل کود میں لگا رہنے دیجئے یہاں تک کہ ان کو اپنے اس دن سے سابقہ پیش آجائے جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو ان کو بک بک کرنے اور کھیلنے دو۔ یہاں تک کہ جس دن کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے اس کو دیکھ لیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So let them thou alone wading and sporting until hey meet the Day which they are promised.

تو آپ انہیں پڑا رہنے دیجئے کہ (یہی) شغل و تفریح کرتے رہیں یہاں تک کہ اس دن سے انہیں سابقہ پڑجائے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو ان کو چھوڑو ، یہ بو الفضولی اور ہنسی مسخری کرلیں یہاں تک کہ وہ اپنے اس دن سے دوچار ہوں ، جس کی ان کو دھمکی دی جارہی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس آپ ان کو چھوڑدیجیے کہ بے ہودہ باتیں بناتے اور کھیلتے رہیں یہاں تک کہ ان کا واسطہ ان کے اس دن سے پڑے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو ان کو بک بک کرنے اور کھیلنے دو یہاں تک کہ جس دن ان سے وعدہ کیا جاتا ہے اس کو دیکھ لیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس چھوڑو دو ان کو کہ یہ پڑے رہیں اپنی بےہودہ باتوں میں اور لگے رہیں اپنے کھیل تماشے میں یہاں تک کہ یہ خود دیکھ لیں اپنے اس (ہولناک) دن کو جس سے ان کو ڈرایا جا رہا ہے

Translated by

Noor ul Amin

آپ انہیں اسی بحث مباحثہ اور کھیل کو د میں چھوڑ دیجئے یہاں تک کہ وہ دن دیکھ لیں جس کاوعدہ کیا جاتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو تم انہیں چھوڑو کہ بیہودہ باتیں کریں اور کھیلیں ( ف۱۳۲ ) یہاں تک کہ اپنے اس دن کو پائیں جس کا ان سے وعدہ ہے ( ف۱۳۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

سو آپ انہیں چھوڑ دیجئے ، بے کار بحثوں میں پڑے رہیں اور لغو کھیل کھیلتے رہیں حتٰی کہ اپنے اس دن کو پا لیں گے جس کا اُن سے وعدہ کیا جا رہا ہے

Translated by

Hussain Najfi

آپ ان کو چھوڑیں کہ وہ بحث کریں اور تفریح کریں ( کھیلیں ) یہاں تک کہ ان کو اس دن سے سابقہ پڑے جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So leave them to babble and play (with vanities) until they meet that Day of theirs, which they have been promised.

Translated by

Muhammad Sarwar

Leave them (to indulge) in their desires and play around until they face that day which has been promised to them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So leave them (alone) to speak nonsense and play until they meet the Day of theirs which they have been promised.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So leave them plunging into false discourses and sporting until they meet their day which they are threatened with.

Translated by

William Pickthall

So let them flounder (in their talk) and play until they meet the Day which they are promised.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अच्छा, छोड़ो उन्हें कि वे व्यर्थ की बहस में पड़े रहे और खेलों में लगे रहें। यहाँ तक कि उन की भेंट अपने उस दिन से हो जिस का वादा उन से किया जाता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تو آپ ان کو اسی شغل اور تفریح میں رہنے دیجئے (4) یہاں تک کہ انکو اپنے اس دن سے سابقہ واقع ہو جس دن کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اچھا انہیں اپنے باطل خیالات میں غرق اور اپنے کھیل میں منہمک رہنے دو یہاں تک کہ یہ اپنا وہ دن دیکھ لیں جس کا انہیں خوف دلایا جا رہا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اچھا ، انہیں اپنے باطل خیالات میں غرق اور اپنے کھیل میں منہمک رہنے دو ، یہاں تک کہ یہ اپنا وہ دن دیکھ لیں جس کا انہیں خوف دلایا جارہا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو آپ ان کو چھوڑئیے باتوں میں لگیں اور کھیلا کریں یہاں تک کہ اس دن سے ملاقات کرلیں جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اب چھوڑ دے ان کو بک بک کریں اور کھیلیں یہاں تک کہ ملیں اپنے اس دن سے جس کا ان کو وعدہ دیا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ ان کو چھوڑئیے کہ یہ اسی بیہودہ شغل اور کھیل میں رہیں یہاں تک کہ جس دن کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے یہ اپنے اس دن سے ملاقات کرلیں۔