Surat uz Zukhruf

Surah: 43

Verse: 84

سورة الزخرف

وَ ہُوَ الَّذِیۡ فِی السَّمَآءِ اِلٰہٌ وَّ فِی الۡاَرۡضِ اِلٰہٌ ؕ وَ ہُوَ الۡحَکِیۡمُ الۡعَلِیۡمُ ﴿۸۴﴾

And it is Allah who is [the only] deity in the heaven, and on the earth [the only] deity. And He is the Wise, the Knowing.

وُہی آسمانوں میں معبود ہے اور زمین میں بھی وہی قابل عبادت ہے اور وہ بڑی حکمت والا اور پورے علم والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَہُوَ
اور وہی ہے
الَّذِیۡ
جو
فِی السَّمَآءِ
آسمان میں
اِلٰہٌ
الٰہ ہے
وَّفِی الۡاَرۡضِ
اور زمین میں
اِلٰہٌ
الٰہ ہے
وَہُوَ
اور وہی ہے
الۡحَکِیۡمُ
بہت حکمت والا
الۡعَلِیۡمُ
خوب علم والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَہُوَ
اوروہی
الَّذِیۡ
وہ جو
فِی السَّمَآءِ
آسمان میں
اِلٰہٌ
معبودہے
وَّفِی الۡاَرۡضِ
اورزمین میں بھی
اِلٰہٌ
معبودہے
وَہُوَ
اوروہی
الۡحَکِیۡمُ
کمال حکمت والا
الۡعَلِیۡمُ
سب کچھ جاننے والاہے
Translated by

Juna Garhi

And it is Allah who is [the only] deity in the heaven, and on the earth [the only] deity. And He is the Wise, the Knowing.

وُہی آسمانوں میں معبود ہے اور زمین میں بھی وہی قابل عبادت ہے اور وہ بڑی حکمت والا اور پورے علم والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آسمانوں میں بھی وہی الٰہ ہے اور زمین میں بھی وہی الٰہ ہے اور وہ حکمت والا اور سب کچھ جاننے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور وہی آسمانوں میں بھی معبود ہے اورزمین میں بھی معبودہے اوروہی کمال حکمت والا،سب کچھ جاننے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And He is the One who is God to be worshipped in the sky, and God to be worshipped on the earth. And He is the Wise, the All-Knowing.

اور وہی ہے جس کی بندگی ہے آسمان میں اور اس کی بندگی ہے زمین میں اور وہی ہے حکمت والا سب سے خبردار اور بڑی برکت ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہی ہے جو آسمان میں بھی الٰہ ہے اور زمین میں بھی اِلٰہ ہے۔ اور وہ بہت حکمت والا ہرچیز کا علم رکھنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He it is Who is God in the heavens and the earth. He is the Most Wise, the All-Knowing.

وہی ایک آسمان میں بھی خدا ہے اور زمین میں بھی خدا ، اور وہی حکیم و علیم ہے 65 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہی ( اللہ ) ہے جو آسمان میں بھی معبود ہے اور زمین میں بھی معبود ہے ۔ اور وہی ہے جو حکمت کا بھی مالک ہے ، علم کا بھی مالک ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اسی خدا کا پوجا آسمان میں ہوتا ہے 13 اور اسی خدا کا زمین میں اور وہ حکمت والا ہے سب جانتا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہی ذات ہے جو آسمان میں بھی عبادت کے لائق ہے اور زمین میں بھی عبادت کے لائق ہے۔ اور وہ بڑی حکمت والا ، بڑے علم والا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہی آسمانوں میں عبادت کے لائق ہے اور وہی زمین میں بھی لائق عبادت ہے ۔ وہ بڑی حکمت والا اور بہت علم والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور وہی (ایک) آسمانوں میں معبود ہے اور (وہی) زمین میں معبود ہے۔ اور وہ دانا (اور) علم والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And He it is Who is God in the heavens and God in the earth, and He is the Wise, the Knower.

اور وہ وہی ذات ہے جو آسمان میں بھی خدا ہے اور زمین میں بھی خدا ہے اور وہی حکیم کل ہے علیم کل ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہی اکیلا آسمانوں میں بھی خداوند ہے اور وہی زمین میں بھی خداوند ہے اور وہی حقیقی حکیم وعلیم ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ ( اللہ تعالیٰ ) وہی ہے جو آسمان میں ( بھی ) معبود ہے اور زمین میں ( بھی ) معبود ہے اور ویہ بڑی حکمت اور بڑے علم والا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور وہی ایک آسمانوں میں معبود ہے اور وہ دانا اور علم والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وہ (اللہ) وہی ہے جو کہ معبود برحق ہے آسمان میں بھی اور زمین میں بھی اور وہی ہے بڑا حکمت والا سب کچھ جانتا

Translated by

Noor ul Amin

آسمانوں میں بھی وہی معبودہے اور زمین میں بھی وہی قابل عبادت ہے اور وہ حکمت والا اور سب کچھ جاننے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہی آسمان والوں کا خدا اور زمین والوں کا خدا ( ف۱۳٤ ) اور وہی حکمت و علم والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہی ذات آسمان میں معبود ہے اور زمین میں ( بھی ) معبود ہے ، اور وہ بڑی حکمت والا بڑے علم والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ وہی ہے جو آسمان میں بھی خدا ہے اور زمین میں بھی وہی خدا ہے اور وہ بڑا حکمت والا ، بڑا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is He Who is Allah in heaven and Allah on earth; and He is full of Wisdom and Knowledge.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is God who is the Lord of the heavens and is the Lord on earth. He is All-wise and All-knowing.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

It is He Who is the only God in the heaven and the only God on the earth. And He is the All-Wise, the All-Knower.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And He it is Who is Allah in the heavens and Allah in the earth; and He is the Wise, the Knowing.

Translated by

William Pickthall

And He it is Who in the heaven is Allah, and in the earth Allah. He is the Wise, the Knower.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वही है जो आकाशों में भी पूज्य है और धरती में भी पूज्य है और वह तत्वदर्शी, सर्वज्ञ है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہی ذات ہے جو آسمان میں بھی قابل عبادت ہے اور زمین میں بھی قابل عبادت ہے اور وہ بڑا علم والا اور بڑی حکمت والا ہے۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہی آسمان میں بھی الٰہ ہے اور زمین میں بھی الٰہ اور وہی حکیم وعلیم ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہی ایک آسمان میں بھی خدا ہے اور زمین میں بھی خدا ، اور وہی حکیم وعلیم ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ وہ ہے جو آسمان میں معبود ہے اور زمین میں معبود ہے اور وہ حکمت والا ہے اور علم والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہی ہے جس کی بندگی ہے آسمان میں اور اس کی بندگی ہے زمین میں اور وہی ہے حکمت والا سب سے خبردار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہی ذات ہے جو آسمانوں میں بھی لائق عبادت ہے اور جو زمین میں بھی لائق پرستش ہے اور وہی بڑی حکمت والا سب کو جاننے والا ہے۔