Surat ud Dukhaan

Surah: 44

Verse: 10

سورة الدخان

فَارۡتَقِبۡ یَوۡمَ تَاۡتِی السَّمَآءُ بِدُخَانٍ مُّبِیۡنٍ ﴿ۙ۱۰﴾

Then watch for the Day when the sky will bring a visible smoke.

آپ اس دن کے منتظر رہیں جب کہ آسمان ظاہر دھواں لائے گا ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

Then wait you for the Day when the sky will bring forth a visible smoke. It was narrated that Masruq said, "We entered the Masjid -- i.e., the Masjid of Kufah at the gates of Kindah -- and a man was reciting to his companions, يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاء بِدُخَانٍ مُّبِينٍ (the Day when the sky will bring forth a visible smoke). He asked them; `Do you know what tha... t is?' That is the smoke that will come on the Day of Resurrection. It will take away the hearing and sight of the hypocrites, but for the believers it will be like having a cold."' He said, "We came to Ibn Mas`ud, may Allah be pleased with him, and told him about that. He was lying down, and he sat up with a start and said, `Allah said to your Prophet قُلْ مَأ أَسْـَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ وَمَأ أَنَأ مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ Say: "No wage do I ask of you for this, nor am I one of the pretenders." (38:86). And it is part of knowledge that when a man does not know something, he should say, `Allah knows best.' I will tell you a Hadith about that. When the Quraysh did not respond to Islam and they grew stubborn, the Messenger of Allah invoked Allah against them that they would have years like the years (of drought and famine) of Yusuf. They became so exhausted and hungry that they ate bones and dead meat. They looked at the sky, but they saw nothing but smoke."' According to another report: "A man would look at the sky and he would see nothing between him and the sky except a smoky haze, because of his exhaustion." فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاء بِدُخَانٍ مُّبِينٍ يَغْشَى النَّاسَ هَذَا عَذَابٌ أَلِيمٌ   Show more

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

10۔ 1 یہ کافروں کے لئے تہدید ہے کہ اچھا آپ اس دن کا انتظار فرمائیں جب آسمان پر دھوئیں کا ظہور ہوگا۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٨] قریش پر قحط کا عذاب :۔ آیت نمبر ١٠ سے نمبر ١٦ تک تفسیر میں مفسرین میں اختلاف ہے۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود (رض) بڑے زور شور اور یقین کے ساتھ ان آیات کی تفسیر درج ذیل الفاظ میں پیش کرتے ہیں : عبداللہ بن مسعود (رض) کہتے ہیں کہ قریش نے رسول اللہ کی بات نہ مانی اور شرارتوں پر کمر باندھی تو آپ نے یوں ... بددعا فرمائی اے اللہ ! ان پر سیدنا یوسف (علیہ السلام) کے زمانہ کی طرح سات سال کا قحط بھیج کر میری مدد فرما۔ آخر ان پر ایسا سخت قحط نازل ہوا کہ وہ ہڈیاں اور مردار تک کھانے لگے اور نوبت بانیجا رسید کہ ان میں سے اگر کوئی شخص بھوک کی شدت میں آسمان کی طرف دیکھتا تو ایک دھواں سا دکھائی دیتا۔ اس وقت ابو سفیان آپ کے پاس آکر کہنے لگا : محمد ! تمہاری قوم ہلاک ہو رہی ہے، دعا کرو اللہ یہ قحط ختم کر دے۔ چناچہ آپ نے دعا فرمائی۔ اور مشرک بھی کہنے لگے : پروردگار ! ہم پر یہ عذاب دور کردے۔ ہم ایمان لاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے آپ سے فرمایا۔ دیکھو جب یہ عذاب موقوف ہوا تو یہ لوگ پھر شرک کرنے لگیں گے۔ خیر آپ کی دعا کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے یہ عذاب اٹھا لیا تو وہ پھر کفر شرک کرنے لگے۔ آخر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری۔ (يَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرٰى ۚ اِنَّا مُنْتَقِمُوْنَ 16؀) 44 ۔ الدخان :16) میں بطشۃ سے مراد بدر کی سزا ہے۔ رہا آخرت کا عذاب تو وہ ان سے کبھی موقوف نہ ہوگا۔ ابن مسعود کہتے ہیں کہ پانچ چیزیں ہیں جو گزر چکیں۔ لزام (بدر میں قیدیوں کی گرفتاری) روم کا دوبارہ غلبہ & بطشۃ (بدر کی ذلت آمیز شکست) چاند (کا پھٹنا) اور دخان (دھوئیں کا عذاب) (بخاری۔ کتاب التفسیر) خ دخان مبین سے کون سا دھواں مراد ہے ؟:۔ اور سیدنا عبداللہ بن عباس (رض) آیت نمبر ١٠ میں مذکور دھوئیں سے مراد وہ دھواں لیتے ہیں جو قیامت کے قریب چھا جائے گا اور وہ قیامت کی ایک علامت ہوگا روایات کے مطابق یہ دھواں چالیس دن زمین کو محیط رہے گا۔ نیک آدمی پر اس کا اثر خفیف ہوگا جس سے انہیں زکام سا ہوجائے گا اور کافر و منافق کے لیے یہ دھواں سخت تکلیف دہ ثابت ہوگا۔ یہ دھواں شاید وہ ہی سماوات کا مادہ ہو جس کا ذکر (ثُمَّ اسْتَوٰٓى اِلَى السَّمَاۗءِ وَهِىَ دُخَانٌ 11؀) 41 ۔ فصلت :11) میں ہوا ہے اور وہ (يَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرٰى ۚ اِنَّا مُنْتَقِمُوْنَ 16؀) 44 ۔ الدخان :16) سے مراد قیامت کا عذاب لیتے ہیں۔ واللہ اعلم بالصواب، تاہم ان آیات میں مذکور واقعات رسول اللہ کے زمانہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس لیے سیدنا عبداللہ بن مسعود (رض) ہی کی تفسیر زیادہ راجح معلوم ہوتی ہے۔   Show more

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

فازتقب یوم تاتی السمآء بدخان مبین…: اس میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تسلی دلائی ہے کہ اگر یہ لوگ ایمان نہیں لاتے تو آپ پریشان نہ ہوں، بلکہ اس دن کا انتظار کریں جس میں آسمان کی جانب سے ایک واضح دھواں ان لوگوں کو ڈھانپ لے گا جو نہایت تکلیف دہ عذاب ہوگا۔ واضح ہونے اور ڈھانپ لینے کا مطلب یہ...  ہے کہ وہ خییالی دھواں نہیں ہوگا بلکہ حقیقی ہوگا اور سب لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ ” یوم “ سے مراد وہ وقت ہے جس میں دھواں رہا، کیونکہ وہ دھواں ایک دن تو نہیں رہا، بلکہ کئی دن اور مہینے رہا۔ اس دھوئیں سے کیا مراد ہے ؟ ظاہر ہے اس سے قیامت کے دن کا دھواں مراد نہیں ہوسکتا، کیونکہ ان آیات میں کفار کو اسے دور کرنے کی دعا کے بعد اسے کچھ دور کرنے اور ان کے دوبارہ کفر کی طرف لوٹنے کا ذکر ہے، جب کہ قیامت کے دن کا عذاب کسی صورت دور ہونے والا نہیں۔ اس لئے اس سے مراد ایسا دھواں ہے جو جلدی دنیا میں انھیں ڈھانپنے والا ہے۔ اس دھوئیں کے متعلق دو قول ہیں، عبداللہ بن مسعود (رض) نہایت جزم کے ساتھ اسے اس قحط کے نتیجے میں پھیلنے والا دھواں قرار دیتے ہیں جو ہجرت کے بعد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بد دعا سے مکہ میں واقع ہوا۔ چناچہ وہ فرماتے ہیں :(انما کان ھذا لان قریشاً لما استعضوا علی النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دعا علیھم بسنین کسنی یوسف، فاضابھم قحط وجھد حتی اکلوا العظام ، فجعل الرجل ینظر الی السمآء فیری ما بینہ وبینھا کھیئۃ الدخان من الجھد ، فانزل اللہ تعالیٰ ۔ (فارتقب یوم تاتی السمآء بدخان مبین یغشی الناس ھذا عذاب الیم) فال فاتی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فقیل یا رسول اللہ ! استسق اللہ لمضر، فانھا قد ھلکت قال لمضر ؟ انک لجزی، فاستفی فسقوا قنزلت (انکم عآئدون) فلما اصابتھم منتقبون) (قال یعبی یوم بدر) (بخاری، التفسیر، سورة الدخان :3821)” اس کی وجہ یہ تھی کہ قریش نے جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خلاف سخت سرکشی کی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان پر قحط سالیوں کی بد دعا کی، جیسے یوسف (علیہ السلام) کے قحط کے سال تھے۔ تو انھیں قحط اور بھوک نے آلیا، حتیٰ کہ وہ ہڈیاں کھا گئے۔ آدمی آسمان کی طرف دیکھنے لگتا تو بھوک کی وجہ سے اسے اپنے اور آسمان کے درمیان دھواں سا نظر آتا، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری :(فارتقب یوم تاتی السمآء بدخان مبین یغشی الناس، ھذا عذاب الیم) (الدخان :11, 10)” سو انتظار کر جس دن آسمان ظاہر دھواں لائے گا۔ جو لوگوں کو ڈھانپ لے گا۔ یہ درد ناک عذاب ہے۔ “ تو ایک وفد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور آپ سے کہا :” یا رسول اللہ ! مضر (قبیلے) کے لئے بارش کی دعا کریں، کیونکہ وہ تو ہلاک ہوگئے۔ “ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا :” مضر کے لئے (وہ تو سخت کافر و مشرک ہیں ؟ ) تو بڑا جرأت والا ہے۔ “ خیر، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بارش کے لئے دعا کردی اور ان پر بارش ہوگئی تو یہ آیت اتری :(انکم عآئدون) (الدخان :10) ” بیشک تم دوبارہ وہی کچھ کرنے والے ہو۔ “ پھر جب انہیں خوش حالی ملی تو وہ اپنی پہلی حلات کی طرف پلٹ گئے ، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی :(یوم نبطش البطشۃ الکبریٰ ، انا منتقمون) (الدخان :16)” جس دن ہم بڑی پکڑ پکڑیں گے، بیشک ہم انتقام لینے والے ہیں۔ “ ابن مسعود (رض) نے فرمایا :” اس سے مراد یوم بدر ہے۔ “ ابن مسعود (رض) کی تفسیر کو امام طبری اور بہت سے مفسرین نے راجح قرار دیا ہے۔ اس کے مطابق یہ عذاب گزر چکا ہے۔ دوسرا قول یہ ہے کہ اس سے مراد وہ دھواں ہے جو قیامت کے قریب نکلے گا۔ حذیفہ بن اسید غفاری (رض) بیان کرتے ہیں کہ ہم لوگ آپ سے میں کسی بات کا ذکر کر رہے تھے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آگئے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا :(ماتذاکرون ؟ قالوا تذکر الساعۃ، قال انھا لن تقوم حتی ترون قبلھا عشر آیات فذکر الدخان والدجال والدابۃ و طلوع الشمس من معربھا و نزول عیسیٰ ابن مریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) و یاجوج و ماجوج و ثلاثہ خسوف، خسف بالمشرق و خسف بالمغرب وخشف بجریرۃ العرب وآخر ذلک نار تخرج من الیمن تطرد الناس الی محشرھم ) (مسلم ، الفتن و اشراط الساعۃ ، باب فی الایات التی تکون قبل الساعۃ :2901) ” تم کس بات کا ذکر کر رہے ہو ؟ “ ہم نے کہا :” ہم قیامت کا ذکر کر رہے ہیں۔ “ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا :” وہ اس وقت تک قائم نہیں ہوگی کہ تم اس سے پہلے دس نشانیاں دیکھ لو۔ “ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان نشانیوں کا ذکر فرمایا، (جو یہ ہیں) دھواں، دجال، دابہ، سورج کا مغرب سے طلوع ہونا، عیسیٰ ابن مریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا نزول، یاجوج و ماجوج، تین خسف (زمین میں دھنس جانا) ایک خسف مشرق میں، ایک خسف مغرب میں اور ایک خسف جزیرہ عرب میں اور ان سب کے آخر میں ایک آگ ہوگی جو یمن سے نکلے گی اور لوگوں کو ان کے حشر کے مقام کی طرف ہانک کرلے جائے گی۔ “ ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا (بادروا بالاعمال ستا، طلوع الشمس من مغربھا اوالدخان او الدجال او الدابہ او خاصۃ احدکم او امر العامۃ) (مسلم، الفش و اشراط الساعۃ باب فی بقیۃ من احادیث الدجال :2938)” چھ چیزیں ظاہر ہونے سے پہلے اعمال میں جلدی کرلو، سورج کا مغرب سے طلوع ہونا یا دھواں یا دجال یا دابہ یا تم میں سے کسی پر انفرادی عذاب یا سب پر اجتماعی عذاب ۔ “ ابن کثیررحمتہ اللہ نے اس دوسرے قول کو ترجیح دی ہے کہ اس دخان سے مراد قیامت کے قریب نمودار ہونیو الا دھواں ہے، جس کا ابھی انتظار ہے، مگر ابن مسعود (رض) کی بات ہی صحیح ہے، کیونکہ آیات میں اس دھوئیں کا ذکر ہے جو تھوڑا سا دور کیا جائے گا اور اس میں کفار کے لئے ایمان لانے کا موقع ہوگا، جب کہ قیامت کے قریب والی نشانیوں کے بعد ایمان لانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، جیسا کہ فرمایا :(یوم یاتی بعض ایت ربک لاینفع نفساً ایمانھالم تکن امنت من قبل او کسبت فی ایمانھا خیراً ) (الانعام :158)” جس دن تیرے رب کی کوئی نشانی آئے گی کسی شخص کو اس کا ایمان فائدہ نہ دے گا، جو اس سے پہلے ایمان نہ لایا تھا، یا اپنے ایمان میں کوئی نیکی نہ کمائی تھی۔ “ عبداللہ بن مسعود (رض) نے یہ بات بھی بطور دلیل پیش فرمائی کہ بھلا قیامت کا عذا بھی دور ہوسکتا ہے ! ؟  Show more

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

خلاصہ تفسیر (اور جب یہ لوگ حق کے واضح ہونے کے باوجود نہیں مانتے) سو آپ (ان کے لئے) اس روز کا انتظار کیجئے کہ آسمان کی طرف سے ایک نظر آنے والا دھواں پیدا ہو جو ان سب لوگوں پر عام ہوجاوے یہ (بھی) ایک درد ناک سزا ہے (جو ان کو ہوگی، اس سے مراد غلہ کا قحط ہے جس میں اہل مکہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ...  وسلم) کی بددعا سے مبتلا ہوگئے تھے۔ اور یہ بددعا ایک مرتبہ مکہ میں ہوئی تھی اور ایک بار مدینہ میں، اور قاعدہ ہے کہ بھوک کی شدت اور خشکی میں آسمان و زمین کے درمیان آنکھوں کے سامنے دھواں سا نظر آیا کرتا ہے۔ غرض اہل مکہ اپنی جانوں سے تنگ آگئے اور لگے عاجزی کرنے، چناچہ پیشین گوئی کے طور پر فرماتے ہیں کہ اس وقت جناب باری میں عرض کریں گے کہ) اے ہمارے رب ہم سے اس مصیبت کو دور کر دیجئے ہم ضرور ایمان لے آویں گے (چنانچہ پیشین گوئی اس طرح پوری ہوئی کہ ابوسفیان اور دیگر قریش نے آپ کو لکھا بھی اور آئے بھی کہ آپ دعا کریں اور ثمامہ رئیس یمامہ کو جس نے غلہ بند کردیا تھا سمجھاویں، اور صاحب روح نے ابوسفیان کا وعدہ ایمان بھی نقل کیا ہے، آگے ان کے اس وعدے کا صدق دل سے نہ ہونا ارشاد فرماتے ہیں کہ) ان کو (اس سے) کب نصیحت ہوتی ہے (جس سے ان کے ایمان کی توقع کی جاوے) حالانکہ (اس کے قبل) ان کے پاس ظاہر شان کا پیغمبر آیا (یعنی جس کی شان نبوت ظاہر تھی) پھر بھی یہ لوگ اس سے سرتابی کرتے رہے اور یہی کہتے رہے کہ (کسی دوسرے بشر کا) سکھایا ہوا ہے (اور) دیوانہ ہے (پس جب اتنے بڑے رسول کے آنے پر جس کے دلائل رسالت میں کوئی تاویل ہی نہیں ہو سکتی، یہ لوگ ایمان نہیں لائے تو قحط کے ہونے پر جس میں بےانصاف آدمی یہ بھی احتمال نکال سکتا ہے کہ یہ ایک معمولی واقعہ ہے جو طبعی اسباب کے تحت ہوا ہے اور کفر کی سزا نہیں ہے کہ کب ایمان لانے کی امید ہے، ان کا یہ کہنا محض دفع الوقتی ہے مگر خیر) ہم (حجت تمام کرنے کے لئے) چندے اس عذاب کو ہٹا دیں گے (مگر) تم پھر اپنی اسی (پہلی) حالت پر آجاؤ گے (چنانچہ یہ پیشین گوئی اس طرح پوری ہوئی کہ آپ نے دعا فرمائی، بارش ہوئی، اور ثمامہ کو بھی خط لکھا کہ غلہ آنے دیں، اور اہل مکہ کو فارغ البالی میسر ہوئی مگر ایمان تو کیا لاتے وہ نرمی اور شکستگی بھی جاتی رہی، پھر وہی زور اور وہی شور اور ” چندے “ اس لئے فرمایا کہ اس عذاب کے ٹلنے کی مدت صرف دنیوی زندگی تک ہے۔ پھر مرنے کے بعد جو مصیبت آوے گی اس کا کہیں خاتمہ نہیں، چناچہ ارشاد ہے کہ) جس روز ہم بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے (اس روز) ہم (پورا) بدلہ لے لیں گے (یعنی آخرت میں پوری سزا ہوگی) ۔   Show more

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

فَارْتَـقِبْ يَوْمَ تَاْتِي السَّمَاۗءُ بِدُخَانٍ مُّبِيْنٍ۝ ١٠ ۙ رقیب والرَّقِيبُ : الحافظ، وذلک إمّا لمراعاته رقبة المحفوظ، وإما لرفعه رقبته، قال تعالی: وَارْتَقِبُوا إِنِّي مَعَكُمْ رَقِيبٌ [هود/ 93] ( ر ق ب ) الرقبۃ اسی سے نگران کو رقیب کہا جاتا ہے یا تو اس لئے کہ وہ شخص کی گردن پر نظر رکھتا ... ہے جس کی نگرانی منظو رہوتی ہے اور یا اس لئے ک وہ نگرانی کے لئے بار بار اپنی گردن اٹھا کر دیکھتا ہے ۔ قرآن میں ہے :۔ وَارْتَقِبُوا إِنِّي مَعَكُمْ رَقِيبٌ [هود/ 93] تم بھی منتظر رہو اور میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں ۔ أتى الإتيان : مجیء بسهولة، ومنه قيل للسیل المارّ علی وجهه : أَتِيّ وأَتَاوِيّ «5» ، وبه شبّه الغریب فقیل : أتاويّ «6» . والإتيان يقال للمجیء بالذات وبالأمر وبالتدبیر، ويقال في الخیر وفي الشر وفي الأعيان والأعراض، نحو قوله تعالی: إِنْ أَتاكُمْ عَذابُ اللَّهِ أَوْ أَتَتْكُمُ السَّاعَةُ [ الأنعام/ 40] ، وقوله تعالی: أَتى أَمْرُ اللَّهِ [ النحل/ 1] ، وقوله : فَأَتَى اللَّهُ بُنْيانَهُمْ مِنَ الْقَواعِدِ [ النحل/ 26] ، أي : بالأمر والتدبیر، نحو : وَجاءَ رَبُّكَ [ الفجر/ 22] ، وعلی هذا النحو قول الشاعر : 5- أتيت المروءة من بابها «7» فَلَنَأْتِيَنَّهُمْ بِجُنُودٍ لا قِبَلَ لَهُمْ بِها [ النمل/ 37] ، وقوله : لا يَأْتُونَ الصَّلاةَ إِلَّا وَهُمْ كُسالی [ التوبة/ 54] ، أي : لا يتعاطون، وقوله : يَأْتِينَ الْفاحِشَةَ [ النساء/ 15] ، وفي قراءة عبد اللہ : ( تأتي الفاحشة) «1» فاستعمال الإتيان منها کاستعمال المجیء في قوله : لَقَدْ جِئْتِ شَيْئاً فَرِيًّا [ مریم/ 27] . يقال : أتيته وأتوته الاتیان ۔ ( مص ض ) کے معنی کسی چیز کے بسہولت آنا کے ہیں ۔ اسی سے سیلاب کو اتی کہا جاتا ہے اور اس سے بطور تشبیہ مسافر کو اتاوی کہہ دیتے ہیں ۔ الغرض اتیان کے معنی |" آنا |" ہیں خواہ کوئی بذاتہ آئے یا اس کا حکم پہنچے یا اس کا نظم ونسق وہاں جاری ہو یہ لفظ خیرو شر اور اعیان و اعراض سب کے متعلق استعمال ہوتا ہے ۔ چناچہ فرمایا : {إِنْ أَتَاكُمْ عَذَابُ اللَّهِ أَوْ أَتَتْكُمُ السَّاعَةُ } [ الأنعام : 40] اگر تم پر خدا کا عذاب آجائے یا قیامت آموجود ہو { أَتَى أَمْرُ اللَّهِ } [ النحل : 1] خد اکا حکم ( یعنی عذاب گویا ) آہی پہنچا۔ اور آیت کریمہ { فَأَتَى اللَّهُ بُنْيَانَهُمْ مِنَ الْقَوَاعِدِ } [ النحل : 26] میں اللہ کے آنے سے اس کے حکم کا عملا نفوذ مراد ہے جس طرح کہ آیت { وَجَاءَ رَبُّكَ } [ الفجر : 22] میں ہے اور شاعر نے کہا ہے ۔ (5) |" اتیت المروءۃ من بابھا تو جو انمروی میں اس کے دروازہ سے داخل ہوا اور آیت کریمہ ۔ { وَلَا يَأْتُونَ الصَّلَاةَ إِلَّا وَهُمْ كُسَالَى } [ التوبة : 54] میں یاتون بمعنی یتعاطون ہے یعنی مشغول ہونا اور آیت کریمہ ۔ { يَأْتِينَ الْفَاحِشَةَ } [ النساء : 15] میں الفاحشہ ( بدکاری ) کے متعلق اتیان کا لفظ ایسے ہی استعمال ہوا ہے جس طرح کہ آیت کریمہ ۔ { لَقَدْ جِئْتِ شَيْئًا فَرِيًّا } [ مریم : 27] فری کے متعلق مجئی کا لفظ استعمال ہوا ہے ( یعنی دونوں جگہ ارتکاب کے معنی ہیں ) اور آیت ( مذکورہ ) میں ایک قرات تاتی الفاحشۃ دونوں طرح آتا ہے ۔ چناچہ ( دودھ کے ، مشکیزہ کو بلونے سے جو اس پر مکھن آجاتا ہے اسے اتوۃ کہا جاتا ہے لیکن اصل میں اتوۃ اس آنے والی چیز کو کہتے ہیں جو کسی دوسری چیز سے حاصل ہوکر آئے لہذا یہ مصدر بمعنی فاعل ہے ۔ دخن الدّخان کالعثان : المستصحب للهيب، قال : ثُمَّ اسْتَوى إِلَى السَّماءِ وَهِيَ دُخانٌ [ فصلت/ 11] ، أي : هي مثل الدّخان، إشارة إلى أنه لا تماسک لها، ودَخَنَتِ النار تَدْخُنُ : كثر دخانها والدُّخْنَة منه، لکن تعورف فيما يتبخّر به من الطّيب . ودَخِنَ الطّبيخ : أفسده الدّخان . وتصوّر من الدّخان اللّون، فقیل : شاة دَخْنَاء، وذات دُخْنَةٍ ، ولیلة دَخْنَانَة، وتصوّر منه التّأذّي به، فقیل : هو دَخِنُ الخُلُقِ ، وروي :«هدنة علی دَخَنٍ» أي : علی فساد دخلة . ( د خ ن ) الدخان ۔ یہ الشنان کے ہم معنی ہے یعنی اس دہوئیں کو کہتے ہیں جو آگ کے شعلہ کے نکلتا ہے ۔ اور آیت کریمہ : ۔ ثُمَّ اسْتَوى إِلَى السَّماءِ وَهِيَ دُخانٌ [ فصلت/ 11] پھر آسمان کی طرف متوجہ ہوا اور وہ دھواں تھا ۔ کے معنی یہ ہیں کہ وہ دھوئیں کی مثل تھا یعنی اس میں تماسک نہیں تھا ۔ آگ کا کثرت سے دھواں دینا اسی سے دخنۃ ہے لیکن عرف میں اس خوشبو کو دخنۃ کہا جاتا ہے جس سے دہونی دی جاتی ہے پکی ہوئی چیز کا دہوئیں سے خراب ہوجانا ۔ اور دخان سے لون ( رنگ ) کے معنی لے کرجاتا ہے ۔ ( ہوئیں جیسی سیاہ بکری ۔ تاریک رات ۔ اور اس سے ایذا رسانی کے معنی لیکر کا محاورہ استعمال کرتے ہیں یعنی وہ بد خلق ہے ۔ ایک روایت میں ہے یعنی صلھ ہوجائے گی لیکن دلوں میں کنیہ ہوگا ۔ مبینبَيَان والبَيَان : الکشف عن الشیء، وهو أعمّ من النطق، لأنّ النطق مختص بالإنسان، ويسمّى ما بيّن به بيانا . قال بعضهم : البیان يكون علی ضربین : أحدهما بالتسخیر، وهو الأشياء التي تدلّ علی حال من الأحوال من آثار الصنعة . والثاني بالاختبار، وذلک إما يكون نطقا، أو کتابة، أو إشارة . فممّا هو بيان بالحال قوله : وَلا يَصُدَّنَّكُمُ الشَّيْطانُ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُبِينٌ [ الزخرف/ 62] ، أي : كونه عدوّا بَيِّن في الحال . تُرِيدُونَ أَنْ تَصُدُّونا عَمَّا كانَ يَعْبُدُ آباؤُنا فَأْتُونا بِسُلْطانٍ مُبِينٍ [إبراهيم/ 10] . وما هو بيان بالاختبار فَسْئَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِنْ كُنْتُمْ لا تَعْلَمُونَ بِالْبَيِّناتِ وَالزُّبُرِ وَأَنْزَلْنا إِلَيْكَ الذِّكْرَ لِتُبَيِّنَ لِلنَّاسِ ما نُزِّلَ إِلَيْهِمْ [ النحل/ 43- 44] ، وسمّي الکلام بيانا لکشفه عن المعنی المقصود إظهاره نحو : هذا بَيانٌ لِلنَّاسِ [ آل عمران/ 138] . وسمي ما يشرح به المجمل والمبهم من الکلام بيانا، نحو قوله : ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنا بَيانَهُ [ القیامة/ 19] ، ويقال : بَيَّنْتُهُ وأَبَنْتُهُ : إذا جعلت له بيانا تکشفه، نحو : لِتُبَيِّنَ لِلنَّاسِ ما نُزِّلَ إِلَيْهِمْ [ النحل/ 44] ، وقال : نَذِيرٌ مُبِينٌ [ ص/ 70] ، وإِنَّ هذا لَهُوَ الْبَلاءُ الْمُبِينُ [ الصافات/ 106] ، وَلا يَكادُ يُبِينُ [ الزخرف/ 52] ، أي : يبيّن، وَهُوَ فِي الْخِصامِ غَيْرُ مُبِينٍ [ الزخرف/ 18] . البیان کے معنی کسی چیز کو واضح کرنے کے ہیں اور یہ نطق سے عام ہے ۔ کیونکہ نطق انسان کے ساتھ مختس ہے اور کبھی جس چیز کے ذریعہ بیان کیا جاتا ہے ۔ اسے بھی بیان کہہ دیتے ہیں بعض کہتے ہیں کہ بیان ، ، دو قسم پر ہے ۔ ایک بیان بالتحبیر یعنی وہ اشیا جو اس کے آثار صنعت میں سے کسی حالت پر دال ہوں ، دوسرے بیان بالا ختیار اور یہ یا تو زبان کے ذریعہ ہوگا اور یا بذریعہ کتابت اور اشارہ کے چناچہ بیان حالت کے متعلق فرمایا ۔ وَلا يَصُدَّنَّكُمُ الشَّيْطانُ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُبِينٌ [ الزخرف/ 62] اور ( کہیں ) شیطان تم کو ( اس سے ) روک نہ دے وہ تو تمہارا علانیہ دشمن ہے ۔ یعنی اس کا دشمن ہونا اس کی حالت اور آثار سے ظاہر ہے ۔ اور بیان بالا ختیار کے متعلق فرمایا : ۔ فَسْئَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِنْ كُنْتُمْ لا تَعْلَمُونَ بِالْبَيِّناتِ وَالزُّبُرِ وَأَنْزَلْنا إِلَيْكَ الذِّكْرَ لِتُبَيِّنَ لِلنَّاسِ ما نُزِّلَ إِلَيْهِمْ اگر تم نہیں جانتے تو اہل کتاب سے پوچھ لو ۔ اور ان پیغمروں ( کو ) دلیلیں اور کتابیں دے کر ( بھیجا تھا ۔ وَأَنْزَلْنا إِلَيْكَ الذِّكْرَ لِتُبَيِّنَ لِلنَّاسِ ما نُزِّلَ إِلَيْهِمْ [ النحل/ 43- 44] اور ہم نے تم پر بھی یہ کتاب نازل کی ہے تاکہ جو ( ارشادات ) لوگوں پر نازل ہوئے ہیں وہ ان پر ظاہر کردو ۔ اور کلام کو بیان کہا جاتا ہے کیونکہ انسان اس کے ذریعہ اپنے مافی الضمیر کو ظاہر کرتا ہے جیسے فرمایا : ۔ هذا بَيانٌ لِلنَّاسِ [ آل عمران/ 138] ( قرآن لوگوں کے لئے بیان صریح ہو ۔ اور مجمل مہیم کلام کی تشریح کو بھی بیان کہا جاتا ہے جیسے ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنا بَيانَهُ [ القیامة/ 19] پھر اس ( کے معافی ) کا بیان بھی ہمارے ذمہ ہے ۔ بینہ وابنتہ کسی چیز کی شروع کرنا ۔ جیسے فرمایا : ۔ لِتُبَيِّنَ لِلنَّاسِ ما نُزِّلَ إِلَيْهِمْ [ النحل/ 44] تاکہ جو ارشادت لوگوں پر نازل ہوئے ہیں وہ ان پر ظاہر کردو ۔ نَذِيرٌ مُبِينٌ [ ص/ 70] کھول کر ڈرانے والا ہوں ۔إِنَّ هذا لَهُوَ الْبَلاءُ الْمُبِينُ [ الصافات/ 106] شیہ یہ صریح آزمائش تھی ۔ وَلا يَكادُ يُبِينُ [ الزخرف/ 52] اور صاف گفتگو بھی نہیں کرسکتا ۔ وَهُوَ فِي الْخِصامِ غَيْرُ مُبِينٍ [ الزخرف/ 18] . اور جهگڑے کے وقت بات نہ کرسکے ۔  Show more

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

اب آپ اے نبی کریم ان کے لیے اس دن کے عذاب کا انتظار کیجیے کہ آسمان و زمین کے درمیان ایک دھواں پیدا ہو۔ شان نزول : فَارْتَـقِبْ يَوْمَ تَاْتِي السَّمَاۗءُ (الخ) امام بخاری نے حضرت ابن مسعود سے روایت کیا ہے کہ جب قریش رسول اکرم پر زیادتیاں کیں تو آپ نے ان کے لیے قحط سالی کی بددعا کی جیسا کہ یوسف (عل... یہ السلام) کے زمانہ میں قحط سالی ہوئی تھی۔ چناچہ ان پر ایسا قحط آیا کہ انہوں نے ہڈیاں تک کھالیں اور آدمی جب اس حالت میں آسمان کی طرف دیکھتا تھا تو اسے اپنے اور آسمان کے درمیان بھوک کی شدت کی وجہ سے دھواں سا نظر آتا تھا اس کے بارے میں اللہ تعالیٰ کی یہ آیات نازل فرمائی۔ چناچہ اس کے بعد یہ لوگ رسول اکرم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا یا رسول اللہ مضر کے لیے اللہ تعالیٰ سے بارش کی دعا کیجیے کیونکہ وہ تو ہلاک ہوگئے چناچہ آپ نے بارش کی دعا فرمائی بارش ہوگئی اس کے بارے میں یہ جملہ نازل ہوا۔ انکم عائدون۔ اس کے بعد جب ان پر فراخی کا دور آیا تو پھر اپنی پچھلی حالت پر آگئے تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی یوم نبطش (الخ) یعنی غزوہ بدر کے دن ہم ان سے بدلہ لیں گے۔  Show more

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ١٠ { فَارْتَقِبْ یَوْمَ تَاْتِی السَّمَآئُ بِدُخَانٍ مُّبِیْنٍ } ” تو آپ انتظار کیجیے اس دن کا جس دن آسمان لائے گا واضح دھواں۔ “ اس آیت کے مفہوم کے بارے میں مفسرین ّکے درمیان شدید اختلاف ہے اور یہ اختلاف صحابہ کرام (رض) کے زمانے میں بھی پایا جاتا تھا۔ حضرت علی ‘ ابن عمر ‘ ابن عباس اور ابوسعید ... خدری (علیہ السلام) اور حسن بصری (رح) جیسے اکابر کی رائے ہے کہ اس سے وہ دھواں مراد ہے جو قیامت سے پہلے نمودار ہوگا۔ ایک حدیث میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قیامت سے فوراً پہلے نمودار ہونے والی جن دس نشانیوں کا ذکر فرمایا ہے ان میں دھویں (دخان) کا ذکر بھی ہے۔ اس کے برعکس حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی بڑی شدت کے ساتھ یہ رائے ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت کے ابتدائی سالوں میں مکہ میں جو قحط پڑا تھا اس آیت میں اس قحط کے بارے میں پیشگی خبردار کیا گیا ہے۔ صحرائی علاقوں میں اگر طویل مدت تک بارش نہ ہو تو پوری فضا گرد سے اٹ جاتی ہے اور آسمان کی طرف دیکھنے سے یوں لگتا ہے جیسے دھویں کے بادل چھا رہے ہیں۔ قحط کا یہ عذاب دراصل اسی قانونِ خداوندی کے تحت اہل مکہ پر مسلط ہوا تھا جس کا ذکر سورة الانعام میں اس طرح ہوا ہے : { وَلَقَدْ اَرْسَلْنَآ اِلٰٓی اُمَمٍ مِّنْ قَبْلِکَ فَاَخَذْنٰہُمْ بِالْبَاْسَآئِ وَالضَّرَّآئِ لَعَلَّہُمْ یَتَضَرَّعُوْنَ ۔ } ” اور ہم نے بھیجا ہے (دوسری) امتوں کی طرف بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے قبل (رسولوں کو) ‘ پھر ہم نے پکڑا انہیں سختیوں اور تکلیفوں سے شاید کہ وہ عاجزی کریں “۔ تابعین میں سے مجاہد ‘ قتادہ ‘ ابراہیم نخعی وغیرہ حضرات نے حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی رائے سے اتفاق کیا ہے۔ بہر حال میں نے یہاں جلیل القدر صحابہ (رض) کی آراء بیان کردی ہیں۔ ان صحابہ (رض) کے عظیم مراتب کے پیش نظر ان آراء میں محاکمہ کرنا میرے نزدیک درست نہیں۔   Show more

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(44:10) فارتقب امر کا صیغہ واحد مذکر حاضر۔ ارتقاب (افتعال) مصدر۔ انتظار کرنا۔ راہ دیکھنا۔ تو انتظار کر۔ خطاب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ہے۔ یوم : روز، دن ۔ منصوب بوجہ مفعول فیہ۔ یاتی۔ مضارع واحد مؤنث غائب، اتیان (باب ضرب) وہ آئے گی۔ ب تعدیہ کے صلہ کے ساتھ تاتی ب ۔ وہ لائے گی۔ مؤنث کا ص... یغہ سماء کے لئے استعمال ہوا ہے۔ دخان مبین : موصوف و صفت، صاف و ظاہر دھواں۔ صریح دھواں۔ آسمان صاف و ظاہر دھواں لائے گا۔ یعنی آسمان پر صاف نظر آنے والا دھواں ظاہر ہوگا ۔ (یہ دھواں قیامت کی علامات میں سے ایک علامت ہے) ۔  Show more

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : رب تعالیٰ کی ذات اور صفات میں شک کرنے والے لوگ قرآن مجید کو شغل کے طور پر لیتے ہیں اس پر ان لوگوں کو انتباہ کیا جاتا ہے۔ جو لوگ اپنے رب کو رب ماننے کے لیے تیار نہیں اور قرآن مجید کی دعوت کو کھیل کود سمجھتے ہیں انہیں ایک بار پھر انتباہ کیا جاتا ہے کہ وہ اس وقت کا انتظار کریں جب...  آسمان دھویں سے بھر جائے گا اور لوگوں کو بری طرح ڈھانپ لے گا۔ اس دن شک کرنے والوں کو اذیت ناک عذاب ہوگا۔ مجرم اپنے رب کے حضور فریاد پہ فریاد کریں گے کہ اے ہمارے رب ! اس عذاب کو ہم سے دور کردے یقیناً ہم تجھ پر ایمان لائیں گے۔ لیکن اس وقت نصیحت حاصل کرنے کا موقع گزرچکا ہوگا۔ کیونکہ اس سے پہلے رسول نے ان تک حق پہنچا دیا تھا۔ لیکن انہوں نے یہ کہہ کر منہ موڑے رکھا کہ یہ کسی کا پڑھایا ہوا اور پاگل شخص ہے۔ ہم کچھ مدت کے لیے عذاب ہٹا دیں گے مگر تم لوگ وہی کچھ کرو گے جو پہلے کرتے رہے ہو بالآخر ایک دن ان کی سخت گرفت کریں گے اور ہم پوری طرح ان سے انتقام لیں گے۔ مفسرین نے ان آیات کی تشریح کرتے ہوئے دو موقف اختیار کیے ہیں۔ ایک جماعت کا خیال ہے کہ ان آیات میں جس دھویں اور عذاب کا ذکر کیا گیا ہے وہ قیامت کے دن کا دھواں ہے۔ دوسری جماعت کا نقطہ نظر ہے کہ بیشک آسمان اور لوگوں کو گھیر لینے والا دھواں قیامت کے دن ضرور نمودار ہوگا۔ لیکن قیامت سے پہلے اس کا کچھ حصہ اہل مکہ پر اس وقت نازل ہوا جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اہل مکہ کے لیے قحط کی دعا کی تھی۔ جس کے نتیجے میں تین سال تک مکہ کی سرزمین پر بارش نہ ہوئی جس سے ایک طرف ان پر قحط مسلط ہوا اور دوسری طرف ثمامہ بن اثال نے اپنے علاقہ سے غلہ کی ترسیل روک دی جس وجہ سے اہل مکہ مردار کھانے پر مجبور ہوئے۔ قحط سالی کے عالم میں وہ جدھر دیکھتے بھوک اور موسم کی حدت کی وجہ سے انہیں ہر طرف دھواں ہی دھواں نظر آتا تھا۔ اس صورت حال سے مجبور ہو کر ابوسفیان نبی معظم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں مدینہ حاضر ہو کر درخواست کرتا ہے کہ یامحمد ! آپ کی قوم کے لوگ بھوکے مر رہے ہیں اس لیے آپ اپنے امتی ثمامہ بن اثال کو حکم جاری فرمائیں کہ وہ تاجرحضرات کو مکہ کی منڈی میں غلہ لانے کی اجازت دے اور اس کے ساتھ اپنے رب کے حضور دعا کریں کہ وہ رحمت کی بارش نازل فرمائے۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابوسفیان کی دونوں درخواستیں قبول فرمائیں۔ بارش کی دعا کی اور ثمامہ بن اثال کو خط لکھا کہ مکہ والوں کے لیے غلہ کی جاری کیا جائے۔ بعض اہل علم نے لکھا ہے کہ اس موقع پر ابوسفیان نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ عہد کیا تھا کہ اگر یہ عذاب ٹل جائے تو ہم آپ پر ایمان لے آئیں گے۔ لیکن جب یہ عذاب ٹل گیا تو مکہ والوں نے پرانی ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو کسی کا سکھلایا ہوا اور پاگل شخص ہے۔ قرآن مجید نے اسی بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ ہم کچھ مدت کے لیے عذاب ٹال دیں گے مگر یہ لوگ وہی کچھ کہیں اور کریں گے جو پہلے سے کررہیں۔ چناچہ عذاب ٹل جانے کے بعداہل مکہ اسی طرح کفر و شرک کرتے رہے جس طرح عذاب سے پہلے کیا کرتے تھے۔ ایسے لوگوں کی قیامت کے دن سخت پکڑ ہوگی اور ان کے کفر و شرک کی پوری پوری سزا دی جائے گی۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ مجرموں سے سخت انتقام لینے والا ہے۔ اس کا یہ بھی مفہوم لیا گیا ہے کہ جب تم نہ رسول کی بات سنتے ہو اور نہ چھوٹے بڑے عذاب سے سمجھتے ہو تو اس دن کا انتظار کرو جس دن دھواں چھا جائے گا اور تم فریادیں کرو گے کہ اے رب قیامت کا عذاب ٹال دے۔ اب ہم ایمان لاتے ہیں۔ کہا جائے گا کہ اب ایمان لانے اور نصیحت پانے کا وقت گزر گیا۔ جب تمہارے پاس رسول آیا اور اس نے تمہیں سمجھایا تو تم اسے پاگل کہتے تھے اور الزام دیتے تھے کہ اس پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے قرآن نازل نہیں ہوا بلکہ کسی سے پڑھ کر ہمیں سناتا ہے اور یہ شخص مجنون ہے۔ لہٰذا آج تم سے پوری طرح انتقام لیا جائے گا۔ ( عَنْ حُذَیْفَۃَ بْنِ أَسِیدٍ الْغِفَارِیِّ قَالَ کُنَّا قُعُودًا نَتَحَدَّثُ فِی ظِلِّ غُرْفَۃٍ لِرَسُول اللّٰہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فَذَکَرْنَا السَّاعَۃَ فَارْتَفَعَتْ أَصْوَاتُنَا فَقَالَ رَسُول اللّٰہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لَنْ تَکُونَ أَوْ لَنْ تَقُوم السَّاعَۃُ حَتّٰی یَکُونَ قَبْلَہَا عَشْرُ آیَاتٍ طُلُوع الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِہَا وَخُرُوج الدَّابَّۃِ وَخُرُوجُ یَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ وَالدَّجَّالُ وَعِیسَی ابْنُ مَرْیَمَ وَالدُّخَانُ وَثَلَاثَۃُ خُسُوفٍ خَسْفٌ بالْمَغْرِبِ وَخَسْفٌ بالْمَشْرِقِ وَخَسْفٌ بِجَزِیرَۃِ الْعَرَبِ وَآخِرُ ذٰلِکَ تَخْرُجُ نَارٌ مِنَ الْیَمَنِ مِنْ قَعْرِ عَدَنٍ تَسُوق النَّاسَ إِلَی الْمَحْشَرِ )[ رواہ ابوداؤد : باب أمارات الساعۃ ] ” حضرت حذیفہ بن اسید غفاری (رض) بیان کرتے ہیں ہم نبی معظم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حجرہ مبارک کے سائے میں بیٹھے باتیں کر رہے تھے ہم نے گفتگو کے دوران قیامت کا ذکر کیا اس کے ساتھ ہی ہماری آوازیں بلند ہوگئیں۔ رسول معظم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک اس سے پہلے دس نشانیاں نہ پوری ہوجائیں۔ 1 سورج کا مغرب سے طلوع ہونا، 2 دابہ جانور کا نکلنا، 3 یاجوج و ماجوج کا ظاہر ہونا، 4 دجال کا نکلنا، 5 عیسیٰ بن مریم ( علیہ السلام) کا نازل ہونا، 6 دھواں کا ظاہرہونا 7 زمین کا تین مرتبہ دھنسنا ایک مرتبہ مغرب میں 8 ایک مرتبہ مشرق میں 9 ایک مرتبہ جزیرۃ العرب میں ۔ آخری آگ یمن کے علاقہ سے عدن کی طرف رونما ہوگی جو لوگوں کو محشر کے میدان میں اکٹھا کرے گی۔ “ تفسیر بالقرآن اللہ تعالیٰ مجرموں سے انتقام لینے والا ہے : ١۔ ان کے پاس ان میں سے رسول آئے لیکن انہوں نے تکذیب کی تب انہیں عذاب نے آلیا۔ (النحل : ١١٣) ٢۔ ان کے لیے کہا جائے گا تکذیب کرنے کی وجہ سے عذاب میں مبتلا رہو۔ (السجدۃ : ٢٠) ٣۔ انہوں نے رسولوں کو جھٹلایا تو ہم نے انہیں ہلاک کردیا۔ (الشعراء : ١٣٩) ٤۔ قوم نوح نے جب حضرت نوح کی تکذیب کی تو ہم نے انہیں غرق کردیا۔ (الفرقان : ٣٧) ٥۔ ہم نے آل فرعون سے انتقام لیا اور انہیں دریا میں غرق کردیا۔ (الاعراف : ١٣٦) ٦۔ ان کے جھٹلانے کی وجہ سے انہیں دردناک عذاب میں مبتلا کیا جائے گا۔ (البقرۃ : ١٠) ٧۔ ہم مجرموں سے انتقام لیتے ہیں۔ (السجدۃ : ٢٢)  Show more

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اس دن کا انتظار کیجیے جبکہ آسمان کی طرف سے لوگوں پر دھواں چھا جائے گا ہم بڑی پکڑ پکڑیں گے بیشک ہم انتقام لینے والے ہیں یہ سات آیات کا ترجمہ ہے پہلی آیت میں فرمایا آپ اس دن کا انتظار کیجیے جس میں آسمان کی طرف ایک دھواں نظر آئے گا جو لوگوں پر چھا جائے گا۔ اسے دخان مبین کہتے ہیں۔ دخان سے کیا مراد ہے ... ؟ اس بارے میں ایک قول یہ ہے کہ یہ دھواں قیامت کی نشانیوں میں سے ہوگا جب ظاہر ہوگا تو زمین میں چالیس دن رہے گا اور آسمان اور زمین کے درمیان کو بھر دے گا۔ اس کی وجہ سے اہل ایمان کی کیفیت زکام جیسی ہوجائے گی اور کفار اور فجار کی ناکوں میں گھس جائے گا اور سانس لینے میں انہیں سخت تکلیف ہوگی۔ حضرت علی اور حضرت ابن عباس اور حضرت ابن عمر اور حضرت ابوہریرہ (رض) اور زید بن علی اور حسن اور ابن ابی ملیکہ رحمہم اللہ علیہم کا یہی فرمانا ہے کہ دھواں اب تک ظاہر نہیں ہوا قیامت کے قریب ہوگا۔ صحیح مسلم میں دس نشانیوں کے ذیل میں دھوئیں کا تذکرہ موجود ہے جس کے راوی حضرت حذیفہ بن اسید غفاری (رض) ہیں (صحیح مسلم ص ٣٩٢: ج ٢) جن حضرات نے فرمایا ہے کہ آیت مذکورہ بالا میں جس دھوئیں کا ذکر ہے وہ قیامت کے قریب ظاہر ہوگا ان حضرات کا استدلال اسی حدیث سے ہے۔ دوسرا قول حضرت عبد اللہ بن مسعود (رض) سے منقول ہے۔ جسے حضرت امام بخاری (رض) نے اپنی صحیح میں نقل کیا ہے جب حضرت عبد اللہ بن مسعود (رض) کی خدمت میں بعض حضرات کا یہ قول نقل کیا گیا کہ مذکورہ دخان سے قرب قیامت کا دھواں مراد ہے، تو حضرت ابن مسعود (رض) کو یہ سن کر ناگواری ہوئی اور فرمایا کہ جسے علم ہو وہ علم کی بات بتادے اور جسے علم نہ ہو وہ یوں کہہ دے کہ اللہ کو معلوم ہے کیونکہ نہ جاننے کا اقرار کرنا علم کی بات ہے اس کے بعد فرمایا جب قریش مکہ نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نافرمانی کی تو آپ نے ان کو بددعا دے دی اللّٰھم اعنی علیھم بسبع کسبع یوسف (اے اللہ ان کے مقابلہ میں میری مدد فرما ان پر سات سال تک قحط بھیج دے جیسا کہ یوسف (علیہ السلام) کے زمانے میں قحط آیا تھا) اللہ تعالیٰ نے آپ کی دعا قبول فرمائی جب قحط پڑا اور قریش مصیبت میں مبتلا ہوئے تو ان کی ہر چیز ختم ہوگئی یہاں تک کہ وہ مردار اور ہڈیاں کھانے لگے بھوک کی مصیبت کی وجہ سے ان کا یہ حال ہوگیا کہ آسمان کی طرف دیکھتے تو دھواں نظر آتا تھا اسی کو اللہ تعالیٰ نے پہلے فرما دیا تھا ﴿فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَاْتِي السَّمَآءُ بِدُخَانٍ مُّبِيْنٍۙ٠٠١٠﴾ جب قریش مکہ عذاب میں مبتلا ہوئے تو انہوں نے دعا کی ﴿ رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ اِنَّا مُؤْمِنُوْنَ ٠٠١٢﴾ اے ہمارے رب عذاب دور فرما دیجیے بلاشبہ ہم ایمان لے آئیں گے۔ حضرت عبد اللہ نے ﴿ اِنَّا كَاشِفُوا الْعَذَابِ قَلِيْلًا اِنَّكُمْ عَآىِٕدُوْنَۘ٠٠١٥﴾ کی تلاوت کی پھر فرمایا کیا قیامت کے دن عذاب بھی دور کردیا جائے گا ؟ یعنی آیت کریمہ میں عذاب دور کرنے کا ذکر ہے اور قیامت کے دن کا عذاب دور نہیں کیا جائے گا لہٰذا معلوم ہوا کہ سورت الدخان میں دخان مبین سے قیامت کے دن کا عذاب مراد نہیں، اس کے آگے قصہ یہ ہے کہ جب قریش مکہ بہت زیادہ مصیبت میں مبتلا ہوئے تو انہوں نے آپ کی خدمت میں ابو سفیان کو بھیجا وہ اس وقت تک مسلمان نہیں ہوئے تھے انہوں نے عرض کیا اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ صلہ رحمی کا حکم کرتے ہیں اور آپ کی قوم ہلاک ہو رہی ہے آپ اللہ سے دعا کردیجیے کہ اس عذاب کو ہٹا دے آپ نے دعا کردی اللہ تعالیٰ کی طرف سے بارش بھیج دی گئی وہ لوگ اچھی حالت میں ہوگئے لیکن کفر پر ہی باقی رہے جیسے ﴿ اِنَّكُمْ عَآىِٕدُوْنَۘ٠٠١٥﴾ میں بیان فرمایا جب کفر پر ہی جمے رہے تو آیت کریمہ ﴿ يَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرٰى ١ۚ اِنَّا مُنْتَقِمُوْنَ ٠٠١٦﴾ نازل ہوئی جس دن ہم پکڑیں گے بڑی پكڑ، بیشک ہم بدلہ لینے والے ہیں بڑی پکڑ سے غزوہ بدر مراد ہے ان لوگوں نے وعدہ تو کیا تھا کہ ہم عذاب دور ہونے پر مومن ہوجائیں گے لیکن عذاب ٹل جانے کے باوجود ایمان نہ لائے اس لیے فرمایا ﴿ اَنّٰى لَهُمُ الذِّكْرٰى وَ قَدْ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ مُّبِيْنٌۙ٠٠١٣ ﴾ کہاں ہے ان کو نصیحت اور حال یہ ہے کہ ان کے پاس رسول آچکا ہے جس کی دعوت و دلائل سب واضح ہیں ﴿ ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ ﴾ (الآیۃ) پھر انہوں نے اس کی طرف سے رو گردانی کی اور اعراض کیا۔ اور کہنے لگے کہ اس کو دوسروں نے سکھایا ہے اور یہ دیوانہ ہے یعنی رسول مبین کی واضح دعوت اور دلائل سے اعراض کرچکے ہیں اور اس کے بارے میں کہہ چکے ہیں کہ دوسروں کا پڑھایا ہوا ہے اور دیوانہ ہے ان سے یہ امید کرنا کہ عذاب چلے جانے پر ایمان لے آئیں گے بےجا امید ہے۔  Show more

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

11:۔ ” فارتقب “ یہ تخویف دنیوی ہے۔ دخان سے قحط مراد ہے کیونکہ بھوکے آدمی کو شدت جوع سے فضا میں بادل اور آنکھوں کے سامنے ہوائیاں اڑتی نظر آتی ہیں۔ جب مشرکین قریش عناد و تمرد میں حد سے بڑھ گئے تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان پر بد دعا کی کہ اے اللہ ! ان پر یوسف (علیہ السلام) کے زمانے کے قح... ط کی طرح قحط مسلط فما دے تو ان پر ایسا شدید قحط ڈالا گیا کہ وہ مردار تک کھانے پر مجبور ہوگئے۔ یعنی اگر وہ نہیں مانتے تو آپ اس وقت کا انتظار فرمائی جب ان پر سخت قحط مسلط کردیا جائے گا۔ قال عبداللہ انما کان ھذا لان قریشا لما استعصت علی النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دعا علیہم بسنین کسنی یوسف، فاصابہم قحط وجھد حتی اکلوا العظام، فجعل الرجل ینظر الی السماء فیری ما بینہ وبینھا کھیئۃ الدخان من الجہد (قرطبی ج 16 ص 131) ۔  Show more

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

(10) سواے پیغمبر آپ ان کے لئے ایک ایسے دن کا انتظار کیجئے جس دن آسمان ایک صاف اور ظاہر دھواں لے آئے۔