Surat ud Dukhaan

Surah: 44

Verse: 11

سورة الدخان

یَّغۡشَی النَّاسَ ؕ ہٰذَا عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۱۱﴾

Covering the people; this is a painful torment.

جو لوگوں کو گھیر لے گا یہ دردناک عذاب ہے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

Then wait you for the Day when the sky will bring forth a visible smoke, covering the people, this is a painful torment! A man came to the Messenger of Allah and said, "O Messenger of Allah! Pray to Allah to send rain to Mudar, for they are dying. So the Prophet prayed for rain for them, and they got rain. Then the Ayah was revealed: إِنَّا كَاشِفُو الْعَذَابِ قَلِيلً إِنَّكُمْ عَايِدُونَ Verily, We shall remove the torment for a while. Verily, you will revert. (44:15) Ibn Mas`ud said, "Do you think that the torment will be removed for them on the Day of Resurrection? When they were granted ease, they reverted to their former state. Then Allah revealed: يَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرَى إِنَّا مُنتَقِمُونَ On the Day when We shall strike you with the Great Batshah. Verily, We will exact retribution." (44:16) He said, "This means the day of Badr." Ibn Mas`ud said, "Five things have come to pass: the smoke, the (defeat of the) Romans, the (splitting of the) moon, the Batshah, and the torment." This Hadith was narrated in the Two Sahihs. It was also recorded by Imam Ahmad in his Musnad, and by At-Tirmidhi and An-Nasa'i in their (Books of) Tafsir, and by Ibn Jarir and Ibn Abi Hatim with a number of chains of narration. A number of the Salaf, such as Mujahid, Abu Al-`Aliyah, Ibrahim An-Nakha`i, Ad-Dahhak and `Atiyah Al-`Awfi concurred with Ibn Mas`ud's interpretation of this Ayah and his view that the smoke already happened. This was also the view of Ibn Jarir. According to the Hadith of Abu Sarihah, Hudhayfah bin Asid Al-Ghifari, may Allah be pleased with him, said, "The Messenger of Allah looked out upon us from a room while we were discussing the Hour. He said: لاَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتْى تَرَوْا عَشْرَ ايَاتٍ طُلُوعَ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا وَالدُّخَانَ وَالدَّابَّةَ وَخُرُوجَ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ وَخُرُوجَ عِيْسَى ابْنِ مَرْيَمَ وَالدَّجَّالَ وَثَلَاثَةَ خُسُوفٍ خَسْفٌ بِالْمَشْرِقِ وَخَسْفٌ بِالْمَغْرِبِ وَخَسْفٌ بِجَزِيرَةِ الْعَرَبِ وَنَارًا تَخْرُجُ مِنْ قَعْرِ عَدَنَ تَسُوقُ النَّاسَ أَوْ تَحْشُرُ النَّاسَ تَبِيتُ مَعَهُمْ حَيْثُ بَاتُوا وَتَقِيلُ مَعَهُمْ حَيْثُ قَالُوا The Hour will not come until you see ten signs. The rising of the sun from the west; the smoke; the beast; the emergence of Ya'juj and Ma'juj; the appearance of `Isa bin Maryam; the Dajjal; three cases of the earth collapsing -- one in the east, one in the west, and one in the Arabian Peninsula; and a fire which will emerge from the bottom of Aden and will drive the people -- or gather the people -- stopping with them when they stop to sleep at night or rest during the day." This was recorded only by Muslim in his Sahih. In the Two Sahihs it was recorded that the Messenger of Allah said to Ibn Sayyad: إِنِّي خَبَأْتُ لَكَ خَبْأ I am concealing something for you. He said, It is Ad-Dukh. The Prophet said, اخْسَأْ فَلَنْ تَعْدُوَ قَدْرَك Be off with you! You cannot get further than your rank. He said, "The Messenger of Allah was concealing from him the words, فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاء بِدُخَانٍ مُّبِينٍ (Then wait you for the Day when the sky will bring forth a visible smoke)." This indicates that the smoke is yet to appear. Ibn Sayyad was a fortune-teller who heard things through the Jinn, whose speech is unclear, therefore he said, "It is Ad-Dukh," meaning Ad-Dukhan (the smoke). When the Messenger of Allah was sure what was happening, that the source of his information was the Shayatin, he said: اخْسَأْ فَلَنْ تَعْدُوَ قَدْرَك Be off with you! You cannot get further than your rank. There are numerous Marfu` and Mawquf Hadiths, Sahih, Hasan and others, which indicate that the smoke is one of the awaited signs (of the Hour). This is also the apparent meaning of Ayat in the Qur'an. Allah says: فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاء بِدُخَانٍ مُّبِينٍ Then wait you for the Day when the sky will bring forth a visible smoke. meaning, clearly visible, such that all people will see it. According to Ibn Mas`ud's interpretation, this was a vision which they saw because of their intense hunger and exhaustion. He also interprets the Ayah يَغْشَى النَّاسَ (Covering mankind), meaning, it covered them and overwhelmed them. But if it was only an illusion which happened to the idolators of Makkah, Allah would not have said "covering mankind." ... هَذَا عَذَابٌ أَلِيمٌ this is a painful torment. means, this will be said to them by way of rebuke. This is like the Ayah: يَوْمَ يُدَعُّونَ إِلَى نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّا هَـذِهِ النَّارُ الَّتِى كُنتُم بِهَا تُكَذِّبُونَ The Day when they will be pushed down by force to the fire of Hell, with a horrible, forceful pushing. This is the Fire which you used to deny. (52:13-14) Or some of them will say that to others. رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ إِنَّا مُوْمِنُونَ

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Commentary دُخَانٍ مُّبِينٍ...visible smoke|" in verse (10) embodies a prophecy and the Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) was asked to watch for the Day when the sky will bring forth a manifest smoke covering the people. There are three opinions recorded about this from the Companions and their pupils. The first view is that the smoke is one of the portents of the Day of Judgment which will occur very close to the Day of Judgment. This view is held by Sayyidna al-Murtada, Ibn ` Abbas, Ibn ` Umar, Abu Hurairah, Zaid Ibn ` Ali (رض) ، Hasan al-Basri Ibn Abi Mulaikah and others رحمۃ اللہ علیہم . This view is recorded traceably on the authority of Sayyidna Abu Said al-Khudri and Hudhaifah Ibn ` Usaid al-Ghifari (رض) which will be set out in detail later. The second view is that this prophecy has already occurred. This refers to the event when the Quraish did not respond to Islam&s call and they grew obstinate, the Apostle of Allah invoked against them that they would suffer seven years of drought and famine as it happened in the time of Prophet Y usuf علیہ السلامٍ. They became so exhausted and hungry that they were forced to eat bones and carrion. When they looked at the sky, they saw nothing but smoke or smoky haze because of their exhaustion, instead of rain-laiden clouds. This view is held by Sayyidna ` Abdullah Ibn Masud (رض) and others. The third view is held by Sayyidna ` Abdur-Rahman al-&A&raj and others. They say that the &smoke& refers to the &dust& which had been stirred up to the sky, and had covered the firmament of Makkah on the day of &the Conquest of Makkah&. (Qurtubi). The first two views are most popular. Ibn Kathir says regarding the third view: ھَذا القول غیرب جِدَّا بل مُنکر |"This view is gharib (unfamiliar), in fact munkar (against authentic reports) |". The other two views are confirmed by authentic Traditions. Ruh-ul-Ma` ani supports the second view. Tafsir Bayan-ul-Qur&an prefers this view. It would appear that Ibn Kathir and Qurtubi prefer the first view. Allah knows best! Narrations relating to the two views are as follows. It is recorded in Sahih of Muslim that Sayyidna Hudhaifah Ibn ` Usaid al-Ghifari (رض) said: |"The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) looked out upon us from a room while we were discussing the Hour. He said: &The Hour will not come until you see ten signs. The rising of the sun from the west; the smoke; the beast (dabbat-ul ard); the emergence of Gog and Magog; the appearance of ` Isa son of Maryam; the Dajjal (anti-Christ); three cases of the earth collapsing - one in the east, one in the west, and one in the Arabian peninsula; and a fire that will emerge from the bottom of Aden and will drive the people - or gather the people - stopping with them when they stop to sleep at night or rest during the day.|"& (Ibn Kathir). Ibn Jarir has recorded on the authority of Sayyidna Abu Malik Ash` ari (رض) that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said: |"I warn you against three things: one, the smoke which will only cause cold in a believer, but will permeate the entire body of an unbeliever so much so that it will ooze out from every pore and minute hole of the skin; the second thing is the beast (of the earth which will be of a strange/unusual type); the third thing will be Dajjal|". Having cited this narration, Ibn Kathir said: |"This chain of transmitters is good|". Ibn Kathir has cited another narration on the same subject vide Ibn Abi Hatim on the authority of Sayyidna Abu Said al-Khudri (رض) . He also cites a narration with reference to Ibn Abi Hatim on the authority of Sayyidna al-Murtada (رض) to the following effect: |"This prophecy has not yet been fulfilled. (It will happen close to the Hour). This smoke will be the cause of catarrh for the believer but it will penetrate the entire body of an unbeliever and ooze out of the tiny holes of his skin|". Ibn Jarir cites a narration on the same subject on the authority of Sayyidna ` Abdullah Ibn ` Umar and Ibn ` Abbas (رض) . Ibn Kathir cites this and writes: ھذا اسناد صحیح الٰی ابن عباس (رض) حبر الامۃ و ترجمان القراٰن وھٰکَذا قول من وافقہ من الصّحابۃ (رض) والتابِعِین رحمۃ اللہ علیہم مع الاحادیث المرفوعہ من الصحاح والحسان وغیرھما الّتی اور دوھا مما فیہ مقنع ودلالۃ ظاھرۃ علی ان الدّخان من الاٰیات المنتظرہ مع انّہ ظاھر القرآن (فَارْ‌تَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُّبِينٍ ) وعلیٰ مافسرہ ابن مسعود انما ھو خیال رأوہ فی اعینھم من شدّد الجوع والجھد وھٰکذا قولہ تعالیٰ (يَغْشَى النَّاسَ ) او یتغشاھم و یعمھم ولو کان امراً خیالیا یخص اھل المکۃ المشرکین لما قیل فیہ یغشی الناس۔ |"This chain of transmitters is authentic up to Sayyidna Ibn ` Abbas (رض) ، the scholar of the Ummah, interpreter of the Qur&an. This is the view of other Companions (رض) and their pupils who concur with Sayyidna Ibn ` Abbas (رض) ، together with prophetic Traditions - some being sahih and others hasan. They too are sufficient to prove that the &smoke& is one of the portents of the Hour. It has not yet occurred, especially since the apparent wordings of the Qur&an bear evidence to this fact. Sayyidna ` Abdullah Ibn Mas` ud&s (رض) popular interpretation of the word &smoke& refers to an imaginary smoke/an illusion which they saw because of their intense hunger and exhaustion, but it is inconceivable that the Qur&an would use a phrase like يَغْشَى النَّاسَ &that will envelop people ...(11) ’ because this imaginary smoke was experienced by Makkans only. The wordings of the phrase &that will envelop people ...(11) |" show that the smoke had enveloped all the people. Earlier on, Sayyidna ` Abdullah Ibn Mas` ud&s (رض) view was given as follows as recorded in the two Sahihs, Musnad of Ahmad, Tirmidhi, Nasa&i and others. Sayyidna Masruq (رض) narrates: &We entered the mosque of Kufah at the gates of kindah - and a preacher recited the verse يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُّبِينٍ |"a day when the sky will come up with a visible smoke (44:10) |" and asked the audience: |"Do you know what smoke is that?|" Then he said that that is the smoke which will emerge on the Day of Resurrection. It will take away the hearing and sight of the hypocrites, but for the believers it will be like having a cold. Sayyidna Masruq (رض) says, &when we heard this we went to Sayyidna ` Abdullah Ibn Masud (رض) and told him about it. He was lying down, and he sat up with a start and said: |"Allah has given to his prophet the following direction: قُلْ مَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ‌ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ Say, |"I do not demand from you any fee for it, nor am I from among those who make up things artificially|" (38:86). This verse proves that it is also a part of knowledge that when a man does not know something, he should say frankly that he does not know and that the correct knowledge is with Allah.(and he should not pretend that he knows it) |"Then he narrated a Hadith which interprets the meaning of the verse, thus: When the Quraish did not respond to the call of Islam and grew stubborn, the Messenger of Allah imprecated against them that they should have years like the years of drought and famine during the time of Sayyidna Yusuf (علیہ السلام) . They became so exhausted and hungry that they ate dead meat and bones. When they looked at the sky, they saw nothing but smoke. According to another report, a man would look at the sky and he would see nothing between him and the sky except a smoky haze on account of intensity of hunger and exhaustion. In support of his argument he recited فَارْ‌تَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُّبِينٍ |"So, wait for a day when the sky will come up with a visible smoke (44:10) |". When this event took place, people came up to the Prophet of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) and requested him to pray to Allah to send down rain to his tribe of Mudar. Otherwise, they all will perish. So, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) prayed for rain for them, and the rain came down. On that occasion the following verse was revealed إِنَّا كَاشِفُو الْعَذَابِ قَلِيلًا ۚ إِنَّكُمْ عَائِدُونَ ! We are going to remove the punishment for a while, (but) you will certainly go back (to your original position). (44:15) |" As predicted, when they were granted ease or reprieve, they reverted to their former state of kufr (disbelief) and Allah revealed the following verse يَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرَ‌ىٰ إِنَّا مُنتَقِمُونَ |" (Then,) the day We will seize (you) with the greatest seizure, We will take vengeance. (44:16) |" Sayyidna ` Abdullah Ibn Masud (رض) says that بطشہ کبریٰ |"greatest seizure|" refers to the battle of Badr. After reporting this incident, Sayyidna ` Abdullah Ibn Masud (رض) says that five events have already taken place: (1) the smoke; (2) the (defeat of the) Romans; (3) the (splitting of the) moon; (4) the seizure; and (5) the lizam. (IbnKathir). The &smoke&, according to this interpretation, refers to the drought and famine in Makkah. The defeat of the Romans was prophesied in the Surah Ar-Rum, thus: وَهُم مِّن بَعْدِ غَلَبِهِمْ سَيَغْلِبُونَ |"and they, after their defeat, will be victorious.|" (30:3) The splitting of the moon refers to the miracle given by Allah to Prophet Muhammad t that is described in Surah -Qamar, thus: اقْتَرَ‌بَتِ السَّاعَةُ وَانشَقَّ الْقَمَرُ‌ |"The Hour (of doom) has drawn near, and the moon has split asunder (54:1) |". The &seizure&, according to this interpretation, refers to the consequences of the pagan Quraish in the Battle of Badr. The &lizam& refers to فَسَوْفَ يَكُونُ لِزَامًا |"Now since you belied (the truth), the punishment will be inseparable from you (25:77) |", meaning the unbelievers& persistent denial of the truth will inevitably cause them torment. A careful analysis of the verses embody several prophecies. First, the appearance of smoke on the sky and enveloping all the people. Second, that the pagans will not be able to bear the torment, so they will pray to Allah for its removal promising that they will believe. Third, they will go back on their words and break their promise. Fourth, Allah - despite their false promise - will remove the punishment for a short while in order to establish an argument against them, showing that they will not keep to their promise. Fourth, He will launch the greatest assault on them again to take revenge. According to Sayyidna ` Abdullah Ibn Mas` ud&s (رض) interpretation, all the prophecies have been fulfilled. The first four prophecies were fulfilled during the period when the people of Makkah suffered a severe drought and famine until this torment was lifted. The fifth one was fulfilled on the occasion of the. Battle of Badr. But the difficulty in this interpretation is that it seems inconceivable that the express wordings of the Qur&an such as تَأْتِي السَّمَاءُ...the sky will come دُخَانٍ مُّبِينٍ a visible smoke (10) يَغْشَى النَّاسَ will envelop people ... (11) |" would refer to an imaginary smoke on account of intensity of hunger. The wordings expressly refer to the distinctive smoke that would be brought forth in the open and clear sky, enshrouding all the people. But in this interpretation, there is neither visible smoke in the sky nor is it enveloping the people. The smoke was as a result of the intensity of their own exhaustion. Therefore, following the express wordings of the Qur&an, Ibn Kathir prefers to interpret the expression دُخَانٍ مُّبِينٍ |"visible smoke|" as referring to one of the signs/portents of the Hour. Furthermore, this interpretation is preferable because this is based on Prophetic ahadith, while the other interpretation is based merely on a saying of Sayyidna ` Abdullah Ibn Masud (رض) . But a strong objection on the interpretation of Ibn Kathir may be raised on the basis of the verse that says, إِنَّا كَاشِفُو الْعَذَابِ قَلِيلًا ۚ إِنَّكُمْ عَائِدُونَ |" (Well,) We are going to remove the punishment for a while, (but) you will certainly go back (to your original position). (44:15) |". The problem here is that on the Day of Judgment no punishment of the unbelievers will be removed. The assertion that their punishment will be removed for a few days does not appear to coincide with the interpretation that takes the &smoke& as a sign of Qiyamah. Responding to this objection, Ibn Kathir has observed that it could have one of two meanings. For one thing, it could mean &If We, in keeping with your request, grant you reprieve from your torment and send you back to the world, you will revert to your former state of kufr&. This may be compared to another verse on the same subject: وَلَوْ رَ‌حِمْنَاهُمْ وَكَشَفْنَا مَا بِهِم مِّن ضُرٍّ‌ لَّلَجُّوا فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ |"And even if We have mercy on them and remove whatever distress they have, they would still persist obstinately in their rebellion, wandering blindly (23:75) |". Similarly, another verse وَلَوْ رُ‌دُّوا لَعَادُوا لِمَا نُهُوا عَنْهُ |"...And if they were sent back, they would again go for what they were forbidden from...|". (6:28) The other meaning of کاشفوا العَذَاب |"We are going to remove the punishment|" could be that all the causes of punishment have been completed and the punishment is imminent, but it is postponed for a few days, as it was delayed in the case of the people of Yunus (علیہ السلام) The Qur&an says شَفْنَا عَنْهُمْ عَذَابَ |"Surely We have removed from them their punishment|" whereas the punishment on the people of Yunus (علیہ السلام) had not yet arrived - only the signs of punishment were visible when it was delayed, but it is described as removal of punishment. In conclusion, if the prophecy of dukhan (&smoke& ) be taken as one of the portents of the Hour, so the phrase kashiful adhab (We are going to remove the punishment –کاشفوا العذاب) does not create any problem. In this interpretation, the phrase يَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرَ‌ىٰ |" (Then,) the day We will seize (you) with the greatest seizure ... (44:16) |" refers to the seizure of the Day of Judgment. In Sayyidna ` Abdullah Ibn Mas` ud&s &interpretation it refers to the seizure of the battle of Badr. This is correct because that too was a great seizure, but that does not necessarily mean that a greater seizure will not be made on the Day of Judgment. It is possible that the Qur&an, through these verses, is warning the unbelievers of an impending punishment. Whenever a punishment befell the enemies, the noble Companions took the verses to apply to that particular punishment. This does not negate its being one of the signs of the Hour. Ruh-ul-Ma` ani cites Sayyidna ` Abdullah Ibn Masud&s (رض) narration with reference to ` Allamah Saffarini&s book البحورالزاخرۃ &al-Buhur-uz-Zakhirah&, thus: ھما دخامان مضی واحد والّذی بقی یملأ مابین السّماء والارض ولا یصیب المؤمن الا بالذکمۃ واما الکافر فیشق مسامعہ فیبعث اللہ تعالیٰ عند ذالک الرّیح الجنوب من الیمن فتقبض روح کل مؤمن ویبقیٰ شرار النّاس۔ (روح) |"Two clouds of &dukhan or smoke& will be produced at two different times: One, in fact, has already occurred on the occasion of the famine of Makkah and the other is still going to be produced. The second smoke will fill the atmosphere between the heaven and the earth. A believer will feel it like having a cold but it will tear through all the pores of an unbeliever. At that time Allah will send southerly wind from Yemen which will take away the soul of every believer; and there shall remain only the unbelievers, the worst of people.|" (Ruh-ul-Ma’ ani) The author of Ruh-ul-Ma` ani, in terms of his preferred interpretation, has expressed his suspicion on the authenticity of this narration. However, if the narration can be confirmed, then there will remain no conflict between the Tafsir of Ibn Masud (رض) and the express wordings of the Qur&an and the Prophetic ahadith. Allah, the Pure and Exalted, knows best

معارف و مسائل آیت مذکورہ میں جس دخان مبین کا ذکر بطور پیشین گوئی کے آیا ہے کہا آپ انتظار کریں اس واضح دھوئیں کا جو آسمان پر ہوگا اور لوگوں پر چھا جائے گا، اس کے متعلق حضرات صحابہ وتابعین سے تین قول منقول ہیں۔ اول یہ کہ یہ علامات قیامت میں سے ایک علامت ہے جو قیامت کے بالکل قریب واقع ہوگی۔ یہ قول حضرت علی مرتضیٰ اور ابن عباس، ابن عمر، ابوہریرہ اور زید بن علی اور حسن بصری، ابن ابی ملیکہ وغیرہ کا ہے اور حضرت ابوسعید خدری اور حذیفہ بن اسید غفاری سے یہ قول مرفوعاً بھی روایت کیا گیا ہے جس کی تفصیل آگے آتی ہے دوسرا قول یہ ہے کہ پیش گوئی واقع ہوچکی ہے اور اس کا مصداق مکہ مکرمہ کا قحط ہے جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بد دعا سے ان پر مسلط ہوا تھا وہ بھوکوں مرنے لگے مردار جانور تک کھانے لگے، آسمان پر بجائے بارش بادل کے ان کو دھواں نظر آتا تھا یہ قول حضرت عبداللہ بن مسعود وغیرہ کا ہے تیسرا قول یہ ہے کہ اس دخان سے مراد وہ گرد و غبار ہے جو فتح مکہ کے روز مکہ مکرمہ کے آسمان پر چھا گیا تھا، یہ قول عبدالرحمن اعرج وغیرہ کا ہے (قرطبی) زیادہ معروف پہلے ہی دو قول ہیں، تیسرے قول کے متعلق ابن کثیر نے فرمایا : ہذا القول غریب جدا بل منکر۔ باقی دونوں کا ذکر احادیث صحیحہ میں آیا ہے روح المعانی نے دوسرے قول کو ترجیح دی ہے اور مذکورہ الصدر خلاصہ تفسیر بیان القرآن میں اسی کو اختیار کیا گیا ہے ابن کثیر اور قرطبی سے پہلے قول کی ترجیح معلوم ہوتی ہے واللہ اعلم، دونوں اقوال کی روایات حسب ذیل ہیں۔ صحیح مسلم میں حضرت حذیفہ بن اسید سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک بالا خانے سے ہم پر نظر فرمائی، ہم آپس میں علامات قیامت کا تذکرہ کر رہے تھے، آپ نے فرمایا کہ قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی جب تک تم دس علامتیں نہ دیکھ لو۔ آفتاب کا مغرب کی جانب سے طلوع ہونا اور دخان اور دابہ اور یاجوج ماجوج کا خروج اور عیسیٰ (علیہ السلام) کا نزول اور دجال کا خروج اور تین خسف یعنی زمین میں دھنس جانا ایک خسف مشرق میں دوسرا مغرب میں تیسرا جزیرة العرب میں اور آگ جو قعر عدن سے نکلے گی لوگوں کو ہنکا کرلے چلے گی جہاں رات کو لوگ سونے کے لئے ٹھہریں گے رک جاوے گی جہاں دوپہر کو آرام کے لئے رکیں گے یہ بھی رک جائیگی (ابن کثیر) ابن جریر نے ابومالک اشعری سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میں تمہیں تین چیزوں سے ڈراتا ہوں ایک دخان (یعنی دھواں) جو مومن کے لئے صرف ایک طرح کا زکام پیدا کر دے گا اور کافر کے تمام بدن میں بھر جائے گا یہاں تک کہ اس کے ہر مسمع اور مسام سے نکلنے لگے گا اور دوسری چیز دابہ (یعنی دابتہ الارض کوئی عجیب قسم کا جانور زمین سے نکلے گا) اور تیسرے دجال اس روایت کو ابن کثیر نے نقل کر کے فرمایا (ہذا اسناد جید) اسی مضمون کی ایک روایت بحوالہ ابن ابی حاتم حضرت ابو سعید خدری سے بھی ابن کثیر نے نقل کی ہے اور بحوالہ ابن ابی حاتم حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے یہ روایت نقل کی ہے کہ دخان کی پیشین گوئی گزری نہیں (بلکہ قرب قیامت میں) یہ دھواں مومن کے لئے ایک طرح کا زکام پیدا کر دے گا اور کافر کے اندر بھر جائے گا یہاں تک کہ اس کے ہر منفذ سے نکلنے لگے گا اسی طرح کا مضمون بحوالہ ابن جریر حضرت عبداللہ بن عمر اور حضرت ابن عباس سے بھی نقل کیا ہے جس کو نقل کر کے ابن کثیر نے فرمایا : حضرت ابن عباس حبرامت اور ترجمان القرآن تک یہ اسناد صحیح ہے اور یہی قول دوسرے حضرات صحابہ وتابعین کا ہے جنہوں نے ابن عباس کی موافقت فرمائی ہے اس کے ساتھ وہ احادیث مرفوعہ جن میں بعض صحیح بعض حسن ہیں وہ بھی یہ ثابت کرنے کے لئے کافی ہیں کہ دخان ان علامات قیامت میں سے ہے جن کا انتظار ہے ابھی آئی نہیں، خصوصاً جبکہ ظاہر الفاظ قرآن بھی اس پر شاہد ہیں اور حضرت عبداللہ بن مسعود کی تفسیر مشہور ہیں جس دھوئیں کا ذکر ہے وہ تو ایک خیالی دھواں تھا جو بھوک کی شدت سے ان کی آنکھوں کو محسوس ہوتا تھا اس کے لئے لفظ یغشی الناس بعید معلوم ہوتا ہے کیونکہ یہ خیالی دھواں تو اہل مکہ کے لئے مختصوص تا اور یغشی الناس کے الفاظ یہ بتلاتے ہیں کہ وہ سب لوگوں پر عام طور پر چھا جائے گا۔ اور پہلے یعنی حضرت عبداللہ بن مسعود کے قول کی روایات صحیحین اور مسند احمد اور ترمذی نسائی وغیرہ میں اس طرح آئی ہے کہ حضرت مسروق نے روایت کیا ہے کہ ایک روز ہم کوفہ کی مسجد میں داخل ہوئے جو ابواب کندہ کے قریب ہے وہاں دیکھا کہ ایک واعظ لوگوں کو وعظ سنا رہا ہے اور اس آیت یعنی (آیت) یوم تاتی السمآء بدخان مبین۔ کے متعلق اس نے مخاطبین سے سوال کیا کہ تم جانتے ہو کہ اس دخان سے کیا مراد ہے پھر فرمایا کہ یہ ایک دھواں ہوگا جو قیامت کے روز نکلے گا جو منافقین کے کانوں اور آنکھوں کو لے گا اور مومن کو اس سے صرف زکام کی سی کیفیت پیدا ہوگی۔ مسروق کہتے ہیں کہ واعظ کی یہ بات سن کر ہم حضرت عبداللہ بن مسعود کے پاس گئے ان سے اس کا ذکر کیا وہ لپٹے ہوئے تھے گھبرا کر اٹھ بیٹھے اور فرمایا کہ اللہ نے تمہارے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ہدایت فرمائی ہے کہ (آیت) قل ما اسلکم علیہ من اجر وما انا من المتکلفین، یعنی میں تم سے تمہاری خدمت تعلیم و تبلیغ کا کوئی معاوضہ نہیں مانگتا اور نہ میں ان لوگوں میں سے ہوں جو بتکلف کوئی بات بنائیں اس لئے علم کا تقاضا یہ ہے کہ آدمی جس چیز کو نہیں جانتا صاف کہہ دے کہ میں نہیں جانتا اس کا علم اللہ ہی کو ہے (تکلف سے بات نہ بنا دے) پھر فرمایا کہ اب تمہیں اس آیت کی تفسیر کا ایک واقعہ سناتا ہوں۔ وہ یہ ہے کہ جب قریش نے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دعوت اسلام کو قبول کرنے سے انکار اور اپنے کفر پر اصرار کیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے لئے بددعا فرمائی کہ یا اللہ ان پر ایسا قحط ڈال دے جیسا کہ آپ نے یوسف (علیہ السلام) کے زمانہ میں ڈالا تھا۔ اس بد دعا کا اثر یہ ہوا کہ یہ لوگ شدید قحط میں مبتلا ہوگئے یہاں تک کہ ہڈیاں اور مردار جانور تک کھانے لگے۔ یہ لوگ آسمان کی طرف نظریں اٹھاتے تھے تو دھوئیں کے سواکچھ نہیں آتا اور ایک روایت میں ہے کہ ان کا کوئی آدمی آسمان کی طرف نظر اٹھاتا تو بھوک کی شدت سے اس کو دھواں سا نظر آتا تھا۔ اس کے بعد عبداللہ ابن مسعود نے استدلال میں یہ آیت تلاوت فرمائی (آیت) فَارْتَـقِبْ يَوْمَ تَاْتِي السَّمَاۗءُ بِدُخَانٍ مُّبِيْنٍ جب واقعہ پیش آیا تو لوگ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور درخواست کی کہ اپنے قبیلہ مضر کے لئے اللہ سے بارش کی دعا کریں ورنہ وہ سب ہلاک ہوجاویں گے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دعا فرمائی تو اللہ نے بارش دے دی اس پر آیت نازل ہوئی (آیت) انا کاشف العذاب قلیلاً انکم عائدون۔ یعنی ہم تمہارے اس عذاب کو چند روز کے لئے ہٹائے لیتے ہیں (مگر جب تم مصیبت سے نکل جاؤ گے) تو پھر اپنے کفر کی طرف لوٹ جاؤ گے۔ چناچہ ایسا ہی ہوا پھر وہ اپنے پچھلے حال کی طرف لوٹ گئے تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی (آیت) یوم نبطش البطشتہ الکبری انا منتقمون، یعنی جس دن ہم سخت پکڑ پکڑیں گے اس دن سے ڈرو، پھر ابن مسعود نے فرمایا کہ یہ بطشہ کبریٰ یعنی بڑی سخت پکڑ غزوہ بدر میں ہوچکی۔ حضرت عبداللہ بن مسعود نے یہ واقعہ نقل کرنے کے بعد فرمایا کہ پانچ چیزیں گزر چکی ہیں، یعنی دخان، روم، قمر بطشہ لزام (از ابن کثیر) دخان سے مراد اس تفسیر پر مکہ کا قحط ہے اور روم سے مراد وہ پیشن گوئی ہے جو سورة روم میں ان کے غلبہ کے متعلق آئی ہے وھم من بعد غلبھم سیغلبون اور قمر سے انشقاق قمر مرا ہے جس کا ذکر (آیت) اقتربت الساعۃ وانشق القمر میں ہے اور بطشہ تفسیر مذکور کے مطابق غزوہ بدر میں کفار قریش کا انجام ہے اور لزام سے اشارہ اس آیت کی طرف ہے (آیت) فسوف یکون لزاما۔ آیات مذکورہ میں غور کیجئے تو ان میں چند پیشین گوئیاں ہیں۔ اول دھوئیں کا آسمان پر ظاہر ہونا اور سب لوگوں پر چھا جانا دوسرے مشرکین کا اس عذاب سے عاجز آ کر ایمان کا وعدہ کر کے اللہ سے دعائیں مانگنا۔ تیسرے ان کے وعدہ کا جھوٹا ہونا اور بعد میں مکر جانا۔ چوتھے اللہ تعالیٰ کا ان کے جھوٹے وعدہ پر بھی بطور اتمام حجت کے کچھ عرصہ کے لئے ان سے عذاب کا ہٹا دینا اور یہ جتلا دینا کہ تم اس وعدہ پر قائم نہ رہو گے پانچویں پھر دوبارہ ان کو سخت پکڑ میں پکڑ لینا۔ حضرت عبداللہ بن مسعود کی تفسیر کے مطابق یہ سب کی سب پیشین گوئیاں پوری ہوچکی ہیں۔ پہلی چار تو مکہ والوں پر قحط شدید مسلط ہونے اور پھر اس کے رفع ہونے کے دوران پوری ہوئیں اور پانچویں غزوہ بدر میں پوری ہوگئی لیکن اس تفسیر پر ظاہر الفاظ قرآنی سے یہ بعید معلوم ہوتا ہے کہ بھوک کی شدت کے سبب آسمان پر خیالی دھواں نظر آنے کو قرآن کریم نے تاتی السماء اور دخان مبین اور نغشی الناس کے الفاظ سے تعبیر کیا ہو کیونکہ بظاہر ان الفاظ سے عام آسمان پر کھلا ہوا دھواں چھا جانا اور سب لوگوں کا اس دھوئیں سے متاثر ہونا معلوم ہوتا ہے۔ تفسیر مذکور میں نہ آسمان پر دھوئیں کا چھا جانا ثابت ہوتا ہے اور نہ لوگوں کا اس دھوئیں سے متاثر ہونا معلوم ہوتا ہے بلکہ یہ دھواں تو خود ان کی اپنی شدت مصیبت کا اثر تھا۔ اسی لئے حافظ ابن کثیر نے ظاہر قرآن کے مطابق اس کو ترجیح دی کہ یہ دخان مبین علامات قیامت میں سے ہے اور اس کو ترجیح اس لئے بھی ہے کہ وہ روایات مرفوعہ سے ثابت ہے۔ یہ صرف حضرت عبداللہ ابن مسعود کا اپنا قول ہے مگر اس تفسیر پر بظاہر (آیت) انا کاشف العذاب قلیلاً انکم عائدون سے یہ اشکال ہوتا ہے کہ قیامت میں تو کفار سے کوئی عذاب نہیں ہٹایا جائیگا۔ یہاں چند روز کے لئے عذاب ہٹا دینے کا ذکر کیسے درست ہوگا ؟ ابن کثیر نے فرمایا کہ اس کے دو معنی ہو سکتے ہیں ایک یہ کہ مراد اس سے یہ ہو کہ اگر ہم تمہارے کہنے کے مطابق عذاب ہٹا دیں اور تمہیں پھر دنیا میں لوٹا دیں تو تم پھر وہی کفر و انکار کرنے لگو گے جیسا کہ دوسری ایک آیت میں یہی مضمون اس طرح آیا ہے (آیت) ولو رحمناھم وکشفنا مابھم من ضر للجوا فی طغیانھم یعمھون۔ اور ایک اور آیت میں فرمایا ولو ردوا لعادوا لما نھوا عنہ، دوسرے معنے یہ بھی ہو سکتے ہیں کہ کاشف العذاب میں کشف عذاب سے مراد یہ ہو کہ اگرچہ عذاب آنے کے اسباب مکمل ہوچکے اور عذاب تمہارے قریب آ چکا ہے مگر کچھ روز کے لئے ہم اس کو موخر کردیتے ہیں جیسا کہ قوم یونس (علیہ السلام) کے بارے میں آیا ہے (آیت) کشفنا عنھم العذاب حالانکہ قوم یونس (علیہ السلام) پر عذاب آ نہیں چکا تھا صرف آثار عذاب نظر آئے تھے اس کو کشف عذاب سے تعبیر کردیا گیا ہے۔ خلاص یہ ہے کہ اگر دخان کی پیشن گوئی کو علامات قیامت میں شمار کیا جائے تو کاشف العذاب کے الفاظ سے اس پر بھی کوئی اشکال نہیں رہتا اور اس تفسیر یر (آیت) یوم نبطش البطشتہ الکبریٰ سے مراد روز قیامت کی پکڑ ہوگی۔ حضرت عبداللہ بن مسعود کی تفسیر میں جو غزوہ بدر کی پکڑ کر فرمایا ہے وہ اپنی جگہ صحیح ہے وہ بھی ایک پکڑ سخت ہی تھی لیکن اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ آگے قیامت میں اس سے بڑی پکڑ نہ ہو اور اس میں بھی کچھ بعد نہیں معلوم ہوتا کہ قرآن کریم نے کفار مکہ کو ایک آنیوالے عذاب سے ان آیات میں ڈرایا ہے اس کے بعد جو بھی عذاب ان پر آیا اس کو کسی درجہ میں اس کا مصداق سمجھ کر صحابہ کرام نے ان آیات کا ذکر فرما دیا ہو جس سے اس کے علامات قیامت میں سے ہونے کی نفی نہیں ہوتی جیسا کہ روح المعانی میں علامہ سفارینی کی کتاب البحور الزاخرہ کے حوالہ سے خود حضرت ابن مسعود سے روایت کیا ہے۔ دخان دو ہیں ایک گزر چکا (یعنی قحط مکہ کے وقت) اور دوسرا جو باقی ہے وہ آسمان اور زمین کی درمیانی فضا کو بھر دے گا اور مومن کو اس سے صرف زکام کی کیفیت پیدا ہوگی اور کافر کے تمام منافذ کو پھاڑ ڈالے گا اس وقت اللہ تعالیٰ یمن کی طرف سے جنوبی ہوا بھیج دیں گے جو ہر مومن کی روح قبض کرلے گی اور صرف کفار شرار الناس باقی رہ جائیں گے۔ اگرچہ صاحب روح المعانی نے اپنی مختار تفسیر کے مطابق اس روایت کی صحت کے متعلق اپنے شک کا اظہار کیا ہے مگر یہ روایت ثابت ہوجائے تو ظواہر قرآن اور روایت مرفوعہ کیساتھ کوئی تعارض نہیں رہتا۔ واللہ سبحانہ و تعالیٰ اعلم

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

يَّغْشَى النَّاسَ۝ ٠ ۭ ھٰذَا عَذَابٌ اَلِيْمٌ۝ ١١ غشي غَشِيَهُ غِشَاوَةً وغِشَاءً : أتاه إتيان ما قد غَشِيَهُ ، أي : ستره . والْغِشَاوَةُ : ما يغطّى به الشیء، قال : وَجَعَلَ عَلى بَصَرِهِ غِشاوَةً [ الجاثية/ 23] ( غ ش و ) غشیۃ غشاوۃ وغشاء اس کے پاس اس چیز کی طرح آیا جو اسے چھپائے غشاوۃ ( اسم ) پر دہ جس سے کوئی چیز ڈھانپ دی جائے قرآن میں ہے : ۔ وَجَعَلَ عَلى بَصَرِهِ غِشاوَةً [ الجاثية/ 23] اور اس کی آنکھوں پر پر دہ ڈال دیا ۔ نوس النَّاس قيل : أصله أُنَاس، فحذف فاؤه لمّا أدخل عليه الألف واللام، وقیل : قلب من نسي، وأصله إنسیان علی إفعلان، وقیل : أصله من : نَاسَ يَنُوس : إذا اضطرب، قال تعالی: قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ [ الناس/ 1] ( ن و س ) الناس ۔ بعض نے کہا ہے کہ اس کی اصل اناس ہے ۔ ہمزہ کو حزف کر کے اس کے عوض الف لام لایا گیا ہے ۔ اور بعض کے نزدیک نسی سے مقلوب ہے اور اس کی اصل انسیان بر وزن افعلان ہے اور بعض کہتے ہیں کہ یہ اصل میں ناس ینوس سے ہے جس کے معنی مضطرب ہوتے کے ہیں ۔ قرآن میں ہے : ۔ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ [ الناس/ 1] کہو کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناہ مانگنا ہوں ۔ هذا ( ذَاكَ ذلك) وأما ( ذا) في (هذا) فإشارة إلى شيء محسوس، أو معقول، ويقال في المؤنّث : ذه وذي وتا، فيقال : هذه وهذي، وهاتا، ولا تثنّى منهنّ إلّا هاتا، فيقال : هاتان . قال تعالی: أَرَأَيْتَكَ هذَا الَّذِي كَرَّمْتَ عَلَيَّ [ الإسراء/ 62] ، هذا ما تُوعَدُونَ [ ص/ 53] ، هذَا الَّذِي كُنْتُمْ بِهِ تَسْتَعْجِلُونَ [ الذاریات/ 14] ، إِنْ هذانِ لَساحِرانِ [ طه/ 63] ، إلى غير ذلك هذِهِ النَّارُ الَّتِي كُنْتُمْ بِها تُكَذِّبُونَ [ الطور/ 14] ، هذِهِ جَهَنَّمُ الَّتِي يُكَذِّبُ بِهَا الْمُجْرِمُونَ [ الرحمن/ 43] ، ويقال بإزاء هذا في المستبعد بالشخص أو بالمنزلة : ( ذَاكَ ) و ( ذلك) قال تعالی: الم ذلِكَ الْكِتابُ [ البقرة/ 1- 2] ، ذلِكَ مِنْ آياتِ اللَّهِ [ الكهف/ 17] ، ذلِكَ أَنْ لَمْ يَكُنْ رَبُّكَ مُهْلِكَ الْقُرى [ الأنعام/ 131] ، إلى غير ذلك . ( ذ ا ) ہاں ھذا میں ذا کا لفظ اسم اشارہ ہے جو محسوس اور معقول چیز کی طرف اشارہ کے لئے آتا ہے ۔ چناچہ کہا جاتا ہے ۔ ھذہ وھذی وھاتا ۔ ان میں سے سرف ھاتا کا تژنیہ ھاتان آتا ہے ۔ ھذہٰ اور ھٰذی کا تثنیہ استعمال نہیں ہوتا قرآن میں ہے : أَرَأَيْتَكَ هذَا الَّذِي كَرَّمْتَ عَلَيَّ [ الإسراء/ 62] کہ دیکھ تو یہی وہ ہے جسے تونے مجھ پر فضیلت دی ہے ۔ هذا ما تُوعَدُونَ [ ص/ 53] یہ وہ چیزیں ہیں جن کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا ۔ هذَا الَّذِي كُنْتُمْ بِهِ تَسْتَعْجِلُونَ [ الذاریات/ 14] یہ وہی ہے جس کے لئے تم جلدی مچایا کرتے تھے ۔ إِنْ هذانِ لَساحِرانِ [ طه/ 63] کہ یہ دونوں جادوگر ہیں ۔ هذِهِ النَّارُ الَّتِي كُنْتُمْ بِها تُكَذِّبُونَ [ الطور/ 14] یہی وہ جہنم ہے جس کو تم جھوٹ سمجھتے تھے ۔ هذِهِ جَهَنَّمُ الَّتِي يُكَذِّبُ بِهَا الْمُجْرِمُونَ [ الرحمن/ 43] یہی وہ جہنم ہے جسے گنہگار لوگ جھٹلاتے تھے ۔ ھذا کے بالمقابل جو چیز اپنی ذات کے اعتبار سے دور ہو یا باعتبار مرتبہ بلند ہو ۔ اس کے لئے ذاک اور ذالک استعمال ہوتا ہے ۔ چناچہ فرمایا الم ذلِكَ الْكِتابُ [ البقرة/ 1- 2] یہ کتاب یہ خدا کی نشانیوں میں سے ہے ۔ ذلِكَ مِنْ آياتِ اللَّهِ [ الكهف/ 17] یہ اس لئے کہ تمہارا پروردگار ایسا نہیں ہے کہ بستیوں کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہلاک کردے ۔ عذب والعَذَابُ : هو الإيجاع الشّديد، وقد عَذَّبَهُ تَعْذِيباً : أكثر حبسه في العَذَابِ. قال : لَأُعَذِّبَنَّهُ عَذاباً شَدِيداً [ النمل/ 21] واختلف في أصله، فقال بعضهم : هو من قولهم : عَذَبَ الرّجلُ : إذا ترک المأكل والنّوم فهو عَاذِبٌ وعَذُوبٌ ، فَالتَّعْذِيبُ في الأصل هو حمل الإنسان أن يُعَذَّبَ ، أي : يجوع ويسهر، ( ع ذ ب ) العذاب سخت تکلیف دینا عذبہ تعذیبا اسے عرصہ دراز تک عذاب میں مبتلا رکھا ۔ قرآن میں ہے ۔ لَأُعَذِّبَنَّهُ عَذاباً شَدِيداً [ النمل/ 21] میں اسے سخت عذاب دوں گا ۔ لفظ عذاب کی اصل میں اختلاف پا یا جاتا ہے ۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ عذب ( ض ) الرجل کے محاورہ سے مشتق ہے یعنی اس نے ( پیاس کی شدت کی وجہ سے ) کھانا اور نیند چھوڑدی اور جو شخص اس طرح کھانا اور سونا چھوڑ دیتا ہے اسے عاذب وعذوب کہا جاتا ہے لہذا تعذیب کے اصل معنی ہیں کسی کو بھوکا اور بیدار رہنے پر اکسانا ألم الأَلَمُ الوجع الشدید، يقال : أَلَمَ يَأْلَمُ أَلَماً فهو آلِمٌ. قال تعالی: فَإِنَّهُمْ يَأْلَمُونَ كَما تَأْلَمُونَ [ النساء/ 104] ، وقد آلمت فلانا، و عذاب أليم، أي : مؤلم . وقوله : لَمْ يَأْتِكُمْ [ الأنعام/ 130] فهو ألف الاستفهام، وقد دخل علی «لم» . ( ا ل م ) الالم کے معنی سخت درد کے ہیں کہا جاتا ہے الم یالم ( س) أَلَمَ يَأْلَمُ أَلَماً فهو آلِمٌ. قرآن میں ہے :۔ { فَإِنَّهُمْ يَأْلَمُونَ كَمَا تَأْلَمُونَ } ( سورة النساء 104) تو جس طرح تم شدید درد پاتے ہو اسی طرح وہ بھی شدید درد پاتے ہیں ۔ اٰلمت فلانا میں نے فلاں کو سخت تکلیف پہنچائی ۔ اور آیت کریمہ :۔ { وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ } ( سورة البقرة 10 - 174) میں الیم بمعنی مؤلم ہے یعنی دردناک ۔ دکھ دینے والا ۔ اور آیت :۔ اَلَم یَاتِکُم (64 ۔ 5) کیا تم کو ۔۔ نہیں پہنچی ۔ میں الف استفہام کا ہے جو لم پر داخل ہوا ہے ( یعنی اس مادہ سے نہیں ہے )

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(١١۔ ١٢) جو ان سب پر عام ہوجائے یہ دھواں بھی ایک دردناک سزا ہے جو ان کو بھول کی حالت میں پیش آئے گی پھر یہ عرض کریں گے اے ہمارے رب ہم سے اس بھوک کی مصیبت کو دور کردیجیے ہم آپ پر اور آپ کی کتاب اور آپ کے رسول پر ایمان لے آئیں گے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ١١ { یَّغْشَی النَّاسَط ہٰذَا عَذَابٌ اَلِیْمٌ} ” وہ ڈھانپ لے گا لوگوں کو۔ یہ ایک درد ناک عذاب ہوگا۔ “

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

3: اس آیت کی تفسیر حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) سے یہ مروی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کافروں کو متنبہ کرنے کے لیے انہیں ایک سخت قحط میں مبتلا فرما دیا تھا، اس وقت لوگ بھوک کی شدت کے عالم میں جب آسمان کی طرف دیکھتے تو انہیں آسمان پر دھواں ہی دھواں چھایا ہوا معلوم ہوتا تھا۔ اس آیت میں اس قحط سالی کی پیشین گوئی کی گئی ہے، اور فرمایا گیا ہے کہ کافروں کو سزا کے طور پر ایسے قحط میں مبتلا کیا جائے گا کہ انہیں بھوک کی وجہ سے آسمان پر دھواں ہی دھواں نظر آئے گا، اور اس وقت یہ لوگ وعدہ کریں گے کہ اگر یہ قحط ہم سے دور ہوگیا تو ہم ایمان لے آئیں گے، لیکن جب قحط دور ہوگا تو اپنے وعدے سے پھر کر دوبارہ شرک کی طرف لوٹ جائیں گے۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(44:11) یغشی مضارع واحد مذکر غائب غشی وغشیان (باب سمع) مصدر وہ چھا جائے گا۔ وہ ڈھانک لے گا۔ غشاوۃ ڈھکنا۔ پردہ۔ جیسے وعلی ابصارہم غشاوۃ (2:7) اور ان کی آنکھوں پر پردہ پڑا ہوا ہے اور جگہ قرآن مجید میں ہے واستغشوا ثیابھم (71:7) اور انہوں نے اپنے اوپر کپڑے لپیٹ لئے۔ یغشی الناس وہ (دھواں) لوگوں کو لپیٹ میں لے لیگا۔ ھذا عذاب الیم : ھذا۔ یعنی آسمانی دھوئیں کا لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لینا ایک دردناک عذاب ہوگا۔ یا جملہ سے قبل فقالوا کا لفظ محذوف ہے اور معنی ہے کہ وہ کہہ اٹھیں گے یہ ایک دردناک عذاب ہے۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 2 حضرت حذیفہ (رض) کی روایت میں قیامت کی دس نشانیوں میں سے ایک نشانی دھواں بتائی گئی ہے اور حضرت ابن عباس (رض) نے یہی دھواں مراد لیا ہے جو قیامت کے قریب ظاہر ہوگا بہت سے صحابہ (رض) وتابعین کا بھی یہی قول ہے اور حافظ ابن کثیر (رض) نے اسی کو راجح قرار دیا ہے۔ ( ایضا جامع) لیکن صحیح یہ ہے کہ اس سے مراد اس قحط کا دھواں ہے جو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بد دعا سے قریش پر آیا تھا کیونکہ وہی اس آیت کی شان نزول ہے جیسا کہ صحیحین میں حضرت عبد اللہ بن مسعود (رض) سے روایت ہے کہ جب قریش کی سرکشی حد سے بڑھ گئی تو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دعا فرمائی :” اے اللہ ! ان کے مقابلہ میں میری مدد فرما اور ان پر سات برس کا قحط نازل کر جیسا کہ قحط تو نے یوسف ( علیہ السلام) کے زمانہ میں بھجیا تھا “۔ چناچہ ایسا سخت قحط آیا کہ قریش ہڈیاں تک چوسنے لگے، آدمی آسمان کی طرف دیکھتا تو بھوک کے مارے اسے زمین اور آسمان کے درمیان دھواں سا معلوم ہوتا۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔ پھر قریش نے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بارش کی دعا کے لئے درخواست کی تو بارش ہوئی اس پر اگلی آیت ( انا کاشفوا العذب۔۔۔۔ ) نازل ہوگی مگر قریش اپنے کفر پر قائم رہے۔ اس پر اگلی آیت ( یوم نبطش۔۔۔ نازل ہوئی اور بدر کے روز اللہ تعالیٰ نے ان سے انتقام لیا۔ ( تنبیہ) لخان میں اختلاف کی طرف بطشۃ کبری میں بھی حضرت ابن عباس (رض) اور ابن مسعود (رض) کے مابین اختلاف ہے۔ حضرت ابن عباس (رض) نے بطشۃ کبری سے قیامت کے دن کا عذاب مراد لیا ہے اور حضرت عبد اللہ بن مسعود (رض) بدر کا دن مراد لیتے تھے۔ ( ابن کثیر، قرطبی) ۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

5۔ مراد اس سے غلہ کا قحط ہے جس میں اہل مکہ مبتلا ہوئے تھے، جس کا حقیقی سبب بد دعا تھی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی، جب یہ لوگ عناد میں زیادہ بڑھ گئے تھے اور یہ بد دعا ایک بار مکہ میں ہوئی تھی اور ایک بار مدینہ میں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

12:۔ ” یغشی الناس “ یعنی وہ قحط تمام مشرکین کو اپنی لپیٹ میں لے لیگا اور وہ کہیں گے یہ تو بڑا ہی دردناک عذاب ہے یا ادخال الٰہی ہے اللہ کا ارشاد ہے کہ یہ ان کے لیے ایک دردناک عذاب ہے۔ ای یقولون ھذا الخ او یقال لہم ھذا (روح) ۔ جب مشرکین مارے بھوک کے مردار اور ہڈیاں کھانے لگے تو ابو سفیان نے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہو کر صلہ رحمی کا واسطہ دیا اور عہد کیا کہ آگر یہ عذاب اٹھا لیا جائے تو ہم سب ایمان لے آئیں گے۔ ” ربنا اکشف عنا العذاب الخ “ ای یقولون۔ لما اشتد لقحط بقریش مشی ابو سفیان الی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) و ناشدہ الرحم وواعدہ ان دعا لہم وزوال مالہم امنوا (روح ج 25 ص 119) ۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

(11) جو ان سب لوگوں کو گھیر لے گا اور ان سب کے لئے عام ہوگا یہ دھواں ایک دردناک عذاب ہے۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ جب کفار قریش نے دل آزاری اور کفر نوازی اور اسلام دشمنی کے مختلف طریقے اختیار کئے تو نبی (علیہ السلام) نے ان پر قحط کی بددعا کی اور فرمایا جیسا یوسف (علیہ السلام) کے زمانے میں قحط ہوا تھا ایسا ہی ان پر قحط بھیج۔ چنانچہ خشک سالی شروع ہوئی ادھر ثماثہ جو یمامہ کے رئیس تھے جب وہ مسلمان ہوئے تو کفار قریش نے ان پر ملامت کی اور انہوں نے یمامہ کا غلہ روک لیا چناچہ قریش سخت قحط میں مبتلا ہوگئے اور یہاں تک نوبت پہنچی کہ مردوں کی قبر سے ہڈیاں نکال کر اور ان کو پیس کر کھانے لگے چونکہ بھک کی حالت میں آنکھوں کے آگے ایک غبار اور دھواں سا ہوجاتا ہے اس حالت کی طرف اشارہ فرمایا۔ جب یہ لوگ زیادہ پریشان ہوئے تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے التجاء کی اور دعا کی درخواست کی اور یہ وعدہ کیا کہ ہماری یہ مصیبت اگر ٹل جائے تو ہم ایمان لے آئیں گے ابوسفیان نے بھی اور دوسرے رئوسا قریش نے بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو لکھا کہ بارش کے لئے دعا کریں اور ثمامہ کو بھی لکھیں کہ وہ یمامہ سے غلہ مکہ میں آنے دے۔ ان آیتوں میں اسی غبار اور دھوئیں کا ذکر ہے جو قحط کی وجہ سے ان پر ظاہر ہوا۔ یہ تمام مضمون بطور پیش گوئی کے ارشاد فرمایا ہے صاحب روح نے اس کو راجح فرمایا ہے عبداللہ ابن مسعودفرمایا کرتے تھے جتنی باتیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمائی تھیں وہ سب باتیں ہم نے دیکھ لیں سوائے چار چیزوں کے آفتاب کا مشرق سے طلوع ہونا……دجال کا نکلنا اور دابتہ الارض اور یاجوج ماجوج اور جس دھویں کا ذکر قرآن میں آیا ہے وہ قحط کے دنوں میں دیکھ لیا کہ ہر کافر کی آنکھوں کے آگے بھوک کے مارے دھواں نظر آتا تھا اور بطشت یعنی پکڑ دہکڑ بھی بدر کی لڑائی میں ہوچکی انہی آیتوں کے متعلق دوسرا قول حضرت علی (رض) کا ہے کہ یہ دھواں قیامت سے پہلے ظاہر ہوگا کافروں کے کانوں میں یہ دھواں گھسے گا۔ اور مومنوں کو صرف اس سے زکام ہوگا اور کافروں کا دماغ اس دھوئیں سے خشک ہوجائے گا اور زمین ایک جھلسے ہوئے مکان کی طرح ہوجائے گی۔ حضرت علی کرم اللہ وجہ اس دھوئیں کو علامات قیامت میں سے شمار کرتے تھے بہرحال ان دونوں صحابہ (رض) کے اقوال کی روشنی میں ان آیات کی تفسیر کو سمجھنا چاہیے چناچہ اس دھوئیں کے وقت لوگوں کی یہ حالت ہوگی کہ یوں کہیں گے۔