TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat ud Dukhaan - سورة الدخان | Verse 3 Translations

Every available translation of Surat ud Dukhaan, verse 3, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

اِنَّاۤ اَنۡزَلۡنٰہُ فِیۡ لَیۡلَۃٍ مُّبٰرَکَۃٍ اِنَّا کُنَّا مُنۡذِرِیۡنَ ﴿۳﴾
Indeed, We sent it down during a blessed night. Indeed, We were to warn [mankind].
یقیناً ہم نے اسے بابرکت رات میں اتارا ہے بیشک ہم ڈرانے والے ہیں ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
اِنَّاۤ
بےشک ہم
اَنۡزَلۡنٰہُ
نازل کیا ہم نے اسے
فِیۡ لَیۡلَۃٍ
ایک رات میں
مُّبٰرَکَۃٍ
برکت والی
اِنَّا
بےشک ہم
کُنَّا
ہیں ہم
مُنۡذِرِیۡنَ
ڈرانے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
اِنَّاۤ
یقیناہم نے
اَنۡزَلۡنٰہُ
نازل کیااس کو
فِیۡ لَیۡلَۃٍ مُّبٰرَکَۃٍ
ایک بابرکت رات میں
اِنَّا
یقیناًہم
کُنَّا
تھے
مُنۡذِرِیۡنَ
ڈرانے والے
Translated by

Juna Garhi

Info

Indeed, We sent it down during a blessed night. Indeed, We were to warn [mankind].

یقیناً ہم نے اسے بابرکت رات میں اتارا ہے بیشک ہم ڈرانے والے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

کہ ہم نے اسے خیر و برکت والی رات میں نازل کیا ہے کیونکہ ہمیں بلاشبہ اس سے ڈرانا مقصود تھا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

قیناہم نے اس کوایک با برکت رات میں نازل کیا ہے۔ یقیناہم ڈرانے والے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

We have sent it down in a blessed night, (because) We had to warn (people).

ہم نے اس کو اتارا ایک برکت کی رات میں ہم ہیں کہہ سنانے والے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

یقینا ہم نے اس کو نازل کیا ہے ایک مبارک رات میں یقینا ہم خبردار کردینے والے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

We revealed it on a Blessed Night, for We were intent on warning;

کہ ہم نے اسے ایک بڑی خیر و برکت والی رات میں نازل کیا ہے ، کیونکہ ہم لوگوں کو متنبہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے1 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

کہ ہم نے اسے ایک مبارک رات میں اتارا ہے ۔ ( ١ ) ( کیونکہ ) ہم لوگوں کو خبردار کرنے والے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

ہم نے اس کو برکت کی رات 9 میں اتارا ہم کو یہ منظور تھا کہ لوگوں کو اپنے عذاب سے ڈرائیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

بیشک ہم نے اس کو ایک برکت والی رات (شب قدر) میں نازل فرمایا ہے ، بیشک ہم آگاہ فرمانے والے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

اس کو ہم نے ایک برکت والی رات میں نازل کیا ہے۔ بیشک ہم ( اس کے ذریعہ) لوگوں کو آگاہ اور خبر دار کرنے والے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

کہ ہم نے اس کو مبارک رات میں نازل فرمایا ہم تو رستہ دکھانے والے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

Verily We have sent it down on a blessed night, verily We were to become warners.

ہم نے اس کو ایک برکت والی رات میں اتارا ہے ۔ (کیونکہ) ہم (بندوں کو) خبردار کردینے والے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

بیشک اس کو ہم نے ایک مبارک رات میں اتارا ہے ۔ بیشک ہم لوگوں کو آگاہ کردینے والے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

بے شک ہم نے اس ( قرآن مجید ) کو برکت والی رات میں نازل فرمایا ہے ، بلاشبہ ہم ڈر سُنانے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

کہ ہم نے اس کو مبارک رات میں نازل فرمایا بیشک ہم تو ڈرانے والے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

بلاشبہ ہم نے ہی اتارا ہے اس (کتاب حکیم) کو ایک بڑی ہی بابرکت رات میں کہ ہمیں بہرحال خبردار کرنا ہے

Translated by

Noor ul Amin

Info

بیشک ہم نے اسے ایک خیروبرکت والی رات ( یعنی شب قدر ) میں نازل کیا ہے کیونکہ ہمیں بلاشبہ اس کے ذریعے ( انسانوں کو ) ڈرانا مقصود تھا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

بیشک ہم نے اسے برکت والی رات میں اتارا ( ف۳ ) بیشک ہم ڈر سنانے والے ہیں ( ف٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

بیشک ہم نے اسے ایک بابرکت رات میں اتارا ہے بیشک ہم ڈر سنانے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

Info

ہم نے اس ( کتاب ) کو ایک بابرکت رات ( شبِ قدر ) میں نازل کیا ہے بےشک ہم ( عذاب سے ) ڈرانے والے رہے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

We sent it down during a Blessed Night: for We (ever) wish to warn (against Evil).

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

that We have revealed the Quran on a blessed night to warn mankind.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

We sent it down on a blessed night. Verily, We are ever warning.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

Surely We revealed it on a blessed night surely We are ever warning--

Translated by

William Pickthall

Info

Lo! We revealed it on a blessed night - Lo! We are ever warning -

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

निस्संदेह हम ने उसे एक बरकत भरी रात में अवतरित किया है। - निश्चय ही हम सावधान करने वाले हैं।-

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

کہ ہم نے اس کو (لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر) ایک برکت والی رات (یعنی شب قدر) میں اتارا ہے ہم آ گاہ کرنے والے تھے۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

ہم نے اسے ایک بڑی خیروبرکت والی رات میں نازل کیا ہے کیونکہ ہم لوگوں کو متنبہ کرنا چاہتے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

کہ ہم نے اسے ایک بڑی خیروبرکت والی رات میں نازل کیا ہے ، کیونکہ ہم لوگوں کو متنبہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

بلاشبہ ہم نے اس کو مبارک رات میں نازل کیا ہے، بلاشبہ ہم ڈرانے والے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

ہم نے اس کو اتارا ایک برکت کی رات میں ہم ہیں کہہ سنانے والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

کہ ہم نے اس کو ایک بابرکت رات میں نازل کیا ہے ہم لوگوں کو باخبر اور آگاہ کرنے والے تھے۔

Related Verses

27
Surat ul Qadar
97:1
اِنَّاۤ اَنۡزَلۡنٰہُ فِیۡ لَیۡلَۃِ الۡقَدۡرِ ۚ﴿ۖ۱﴾
Indeed, We sent the Qur'an down during the Night of Decree.
یقیناً ہم نے اسے شب قدر میں نازل فرمایا ۔
Surat ul Baqara
2:213
کَانَ النَّاسُ اُمَّۃً وَّاحِدَۃً ۟ فَبَعَثَ اللّٰہُ النَّبِیّٖنَ مُبَشِّرِیۡنَ وَ مُنۡذِرِیۡنَ ۪ وَ اَنۡزَلَ مَعَہُمُ الۡکِتٰبَ بِالۡحَقِّ لِیَحۡکُمَ بَیۡنَ النَّاسِ فِیۡمَا اخۡتَلَفُوۡا فِیۡہِ ؕ وَ مَا اخۡتَلَفَ فِیۡہِ اِلَّا الَّذِیۡنَ اُوۡتُوۡہُ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَتۡہُمُ الۡبَیِّنٰتُ بَغۡیًۢا بَیۡنَہُمۡ ۚ فَہَدَی اللّٰہُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لِمَا اخۡتَلَفُوۡا فِیۡہِ مِنَ الۡحَقِّ بِاِذۡنِہٖ ؕ وَ اللّٰہُ یَہۡدِیۡ مَنۡ یَّشَآءُ اِلٰی صِرَاطٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ ﴿۲۱۳﴾
Mankind was [of] one religion [before their deviation]; then Allah sent the prophets as bringers of good tidings and warners and sent down with them the Scripture in truth to judge between the people concerning that in which they differed. And none differed over the Scripture except those who were given it - after the clear proofs came to them - out of jealous animosity among themselves. And Allah guided those who believed to the truth concerning that over which they had differed, by His permission. And Allah guides whom He wills to a straight path.
در اصل لوگ ایک ہی گروہ تھے اللہ تعالٰی نے نبیوں کو خوشخبریاں دینے اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا اور ان کے ساتھ سچی کتابیں نازل فرمائیں ، تاکہ لوگوں کے ہر اختلافی امر کا فیصلہ ہو جائے ۔ اور صرف ان ہی لوگوں نے جنہیں کتاب دی گئی تھی ، جو اسے دیئے گئے تھے ، اپنے پاس دلائل آچکنے کے بعد آپس کے بغض و عناد کی وجہ سے اس میں اختلاف کیا اس لئے اللہ پاک نے ایمان والوں کی اس اختلاف میں بھی حق کی طرف اپنی مشیت سے رہبری کی اور اللہ تعالٰی جس کو چاہے سیدھی راہ کی طرف رہبری کرتا ہے ۔
Surat un Nissa
4:165
رُسُلًا مُّبَشِّرِیۡنَ وَ مُنۡذِرِیۡنَ لِئَلَّا یَکُوۡنَ لِلنَّاسِ عَلَی اللّٰہِ حُجَّۃٌۢ بَعۡدَ الرُّسُلِ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ عَزِیۡزًا حَکِیۡمًا ﴿۱۶۵﴾
[We sent] messengers as bringers of good tidings and warners so that mankind will have no argument against Allah after the messengers. And ever is Allah Exalted in Might and Wise.
ہم نے انہیں رسول بنایا ہے خوشخبریاں سنانے والے اور آگاہ کرنے والے تاکہ لوگوں کی کوئی حجت اور الزام رسولوں کے بھیجنے کے بعد اللہ تعالٰی پر رہ نہ جائے اللہ تعالٰی بڑا غالب اور بڑا باحکمت ہے ۔
Surat ul Anaam
6:48
وَ مَا نُرۡسِلُ الۡمُرۡسَلِیۡنَ اِلَّا مُبَشِّرِیۡنَ وَ مُنۡذِرِیۡنَ ۚ فَمَنۡ اٰمَنَ وَ اَصۡلَحَ فَلَا خَوۡفٌ عَلَیۡہِمۡ وَ لَا ہُمۡ یَحۡزَنُوۡنَ ﴿۴۸﴾
And We send not the messengers except as bringers of good tidings and warners. So whoever believes and reforms - there will be no fear concerning them, nor will they grieve.
اور ہم پیغمبروں کو صرف اس واسطے بھیجا کرتے ہیں کہ وہ بشارت دیں ٰ اور ڈرائیں پھر جو ایمان لے آئے اور درستی کر لے سو ان لوگوں پر کوئی اندیشہ نہیں اور نہ وہ مغموم ہوں گے ۔
Surat ul Anaam
6:92
وَ ہٰذَا کِتٰبٌ اَنۡزَلۡنٰہُ مُبٰرَکٌ مُّصَدِّقُ الَّذِیۡ بَیۡنَ یَدَیۡہِ وَ لِتُنۡذِرَ اُمَّ الۡقُرٰی وَ مَنۡ حَوۡلَہَا ؕ وَ الَّذِیۡنَ یُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَۃِ یُؤۡمِنُوۡنَ بِہٖ وَ ہُمۡ عَلٰی صَلَاتِہِمۡ یُحَافِظُوۡنَ ﴿۹۲﴾
And this is a Book which We have sent down, blessed and confirming what was before it, that you may warn the Mother of Cities and those around it. Those who believe in the Hereafter believe in it, and they are maintaining their prayers.
اور یہ بھی ایسی ہی کتاب ہے جس کو ہم نے نازل کیا ہے جو بڑی برکت والی ہے ، اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے تاکہ آپ مکہ والوں کو اور آس پاس والوں کو ڈرائیں اور جو لوگ آخرت کا یقین رکھتے ہیں ایسے لوگ اس پر ایمان لے آتے ہیں اور وہ اپنی نماز پر مداومت رکھتے ہیں ۔
Surat ul Anaam
6:155
وَ ہٰذَا کِتٰبٌ اَنۡزَلۡنٰہُ مُبٰرَکٌ فَاتَّبِعُوۡہُ وَ اتَّقُوۡا لَعَلَّکُمۡ تُرۡحَمُوۡنَ ﴿۱۵۵﴾ۙ
And this [Qur'an] is a Book We have revealed [which is] blessed, so follow it and fear Allah that you may receive mercy.
اور یہ ایک کتاب ہے جس کو ہم نے بھیجا بڑی خیرو برکت والی ، سو اس کا اتباع کرو اور ڈرو تاکہ تم پر رحمت ہو ۔
Surat Younus
10:24
اِنَّمَا مَثَلُ الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا کَمَآءٍ اَنۡزَلۡنٰہُ مِنَ السَّمَآءِ فَاخۡتَلَطَ بِہٖ نَبَاتُ الۡاَرۡضِ مِمَّا یَاۡکُلُ النَّاسُ وَ الۡاَنۡعَامُ ؕ حَتّٰۤی اِذَاۤ اَخَذَتِ الۡاَرۡضُ زُخۡرُفَہَا وَ ازَّیَّنَتۡ وَ ظَنَّ اَہۡلُہَاۤ اَنَّہُمۡ قٰدِرُوۡنَ عَلَیۡہَاۤ ۙ اَتٰہَاۤ اَمۡرُنَا لَیۡلًا اَوۡ نَہَارًا فَجَعَلۡنٰہَا حَصِیۡدًا کَاَنۡ لَّمۡ تَغۡنَ بِالۡاَمۡسِ ؕ کَذٰلِکَ نُفَصِّلُ الۡاٰیٰتِ لِقَوۡمٍ یَّتَفَکَّرُوۡنَ ﴿۲۴﴾
The example of [this] worldly life is but like rain which We have sent down from the sky that the plants of the earth absorb - [those] from which men and livestock eat - until, when the earth has taken on its adornment and is beautified and its people suppose that they have capability over it, there comes to it Our command by night or by day, and We make it as a harvest, as if it had not flourished yesterday. Thus do We explain in detail the signs for a people who give thought.
پس دنیاوی زندگی کی حالت تو ایسی ہے جیسے ہم نے آسمان سے پانی برسایا پھر اس سے زمین کی نباتات ، جن کو آدمی اور چوپائے کھاتے ہیں ۔ خوب گنجان ہو کر نکلی یہاں تک کہ جب وہ زمین اپنی رونق کا پورا حصہ لے چکی اور اس کی خوب زیبائش ہوگئی اور اس کے مالکوں نے سمجھ لیا کہ اب ہم اس پر بالکل قابض ہوچکے ہیں تو دن میں یا رات میں اس پر ہماری طرف سے کوئی حکم ( عذاب ) آپڑا سو ہم نے اس کو ایسا صاف کر دیا کہ گویا کل وہ موجود ہی نہ تھی ۔ ہم اسی طرح آیات کو صاف صاف بیان کرتے ہیں ایسے لوگوں کے لئے جو سوچتے ہیں ۔
Surat Younus
10:73
فَکَذَّبُوۡہُ فَنَجَّیۡنٰہُ وَ مَنۡ مَّعَہٗ فِی الۡفُلۡکِ وَ جَعَلۡنٰہُمۡ خَلٰٓئِفَ وَ اَغۡرَقۡنَا الَّذِیۡنَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَا ۚ فَانۡظُرۡ کَیۡفَ کَانَ عَاقِبَۃُ الۡمُنۡذَرِیۡنَ ﴿۷۳﴾
And they denied him, so We saved him and those with him in the ship and made them successors, and We drowned those who denied Our signs. Then see how was the end of those who were warned.
سو وہ لوگ ان کو جھٹلاتے رہے پس ہم نے ان کو اور جو ان کے ساتھ کشتی میں تھے ان کو نجات دی اور ان کو جانشین بنایا اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تھا ان کو غرق کر دیا ۔ سو دیکھنا چاہیے کیسا انجام ہوا ان لوگوں کا جو ڈرائے جا چکے تھے ۔
Surat Yousuf
12:2
اِنَّاۤ اَنۡزَلۡنٰہُ قُرۡءٰنًا عَرَبِیًّا لَّعَلَّکُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ ﴿۲﴾
Indeed, We have sent it down as an Arabic Qur'an that you might understand.
یقیناً ہم نے اس کوقرآن عربی زبان میں نازل فرمایا ہے کہ تم سمجھ سکو ۔