43 That is, they will order the attendants in Paradise to bring anything they would like in any measure they would demand, and it will be presented before them. In this world, a man cannot ask for a thing in a hotel, or even his own things in his own house, with the freedom and satisfaction as he will ask for these in Paradise, for in the world nothing is found anywhere in un-limited measure; whatever man uses here, he has to pay for it. In Paradise, things will belong to Allah, and the servants will enjoy full freedom to use them. Neither will there be the danger of the failure of the supply, nor the necessity of a bill to pay.
سورة الدُّخَان حاشیہ نمبر :43
اطمینان سے طلب کرنے کا مطلب یہ ہے کہ جو چیز جتنی چاہیں گے بے فکری کے ساتھ جنت کے خادموں کو اس کے لانے کا حکم دیں گے اور وہ حاضر کر دی جائے گی ۔ دنیا میں کوئی شخص ہوٹل تو درکنار ، خود اپنے گھر میں اپنی چیز بھی اس اطمینان سے طلب نہیں کرسکتا جس طرح وہ جنت میں طلب کرے گا ۔ کیونکہ یہاں کسی چیز کے بھی اتھاہ ذخیرے کسی کے پاس نہیں ہوتے ، اور جو چیز بھی آدمی استعمال کرتا ہے اس کی قیمت بہرحال اس کی اپنی جیب ہی سے جاتی ہے ۔ جنت میں مال اللہ کا ہوگا اور بندے کو اس کے استعمال کی کھلی اجازت ہوگی ۔ نہ کسی چیز کے ذخیرے ختم ہو جانے کا خطرہ ہوگا نہ بعد میں بل پیش ہونے کا کوئی سوال ۔