Surat ul Jasiya

Surah: 45

Verse: 10

سورة الجاثية

مِنۡ وَّرَآئِہِمۡ جَہَنَّمُ ۚ وَ لَا یُغۡنِیۡ عَنۡہُمۡ مَّا کَسَبُوۡا شَیۡئًا وَّ لَا مَا اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ اَوۡلِیَآءَ ۚ وَ لَہُمۡ عَذَابٌ عَظِیۡمٌ ﴿ؕ۱۰﴾

Before them is Hell, and what they had earned will not avail them at all nor what they had taken besides Allah as allies. And they will have a great punishment.

ان کے پیچھے دوزخ ہے جو کچھ انہوں نے حاصل کیا تھا وہ انہیں کچھ بھی نفع نہ دے گا اور نہ وہ ( کچھ کام آئیں گے ) جن کو انہوں نے اللہ کے سوا کارساز بنا رکھا تھا ان کے لئے تو بہت بڑا عذاب ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مِنۡ وَّرَآئِہِمۡ
ان کے آگے
جَہَنَّمُ
جہنم ہے
وَلَا
اور نہ
یُغۡنِیۡ
کام آئے گا
عَنۡہُمۡ
انہیں
مَّا
جو
کَسَبُوۡا
انہوں نے کمایا
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَّلَا
اور نہ
مَا
وہ جو
اتَّخَذُوۡا
انہوں نے بنا لیے
مِنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
اَوۡلِیَآءَ
حمایتی
وَلَہُمۡ
اور ان کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
عَظِیۡمٌ
بہت بڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

مِنۡ وَّرَآئِہِمۡ
ان کے آگے
جَہَنَّمُ
جہنم ہے
وَلَا
اورنہ
یُغۡنِیۡ
کام آئے گا
عَنۡہُمۡ
ان کے
مَّا
جو
کَسَبُوۡا
انہوں نے کمایا
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَّلَا
اورنہ ہی
مَا
جن کو
اتَّخَذُوۡا
انہوں نے بنالیا
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے سوا
اَوۡلِیَآءَ
حمایتی
وَلَہُمۡ
اوران کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
عَظِیۡمٌ
بڑا
Translated by

Juna Garhi

Before them is Hell, and what they had earned will not avail them at all nor what they had taken besides Allah as allies. And they will have a great punishment.

ان کے پیچھے دوزخ ہے جو کچھ انہوں نے حاصل کیا تھا وہ انہیں کچھ بھی نفع نہ دے گا اور نہ وہ ( کچھ کام آئیں گے ) جن کو انہوں نے اللہ کے سوا کارساز بنا رکھا تھا ان کے لئے تو بہت بڑا عذاب ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر اس کے بعد ان کے لئے جہنم ہے اور جو کچھ انہوں نے دنیا میں کمایا نہ تو وہ ان کے کچھ کام آئے گا اور نہ وہ جنہیں انہوں نے اللہ کے سوا کارساز بنا رکھا تھا، اور انہیں بڑا سخت عذاب ہوگا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُن کے آگے جہنم ہے اورجو اُنہوں نے کمایا اُس میں سے کچھ بھی اُن کے کام نہیں آئے گااور نہ ہی وہ جن کوانہوں نے اﷲ تعالیٰ کے سوااپناحمایتی بنا لیا تھا اور اُن کے لیے بڑا عذاب ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

In front of them, there is Jahannam. And whatever they have earned will not be of any use to them, nor the patrons they have adopted instead of Allah. And for them, there is a great punishment.

پرے ان کے دوزخ ہے اور کام نہ آئے گا ان کے جو کمایا تھا ذرا بھی اور نہ وہ کہ جن کو پکڑا تھا اللہ کے سوائے رفیق اور ان کے واسطے بڑا عذاب ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ان کے پیچھے جہنم ہے اور جو کچھ انہوں نے کمایا ہے وہ ان کے ذرا بھی کام نہیں آسکے گا اور نہ وہ جن کو انہوں نے اللہ کے سوا مدد گار بنا رکھا ہے اور ان کے لیے بہت بڑا عذاب ہوگا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Hell is behind them. Their worldly earnings shall not avail them, nor those whom they took as protectors instead of Allah. An awesome chastisement lies in store for them.

ان کے آگے جہنم ہے 11 ۔ جو کچھ بھی انہوں نے دنیا میں کمایا ہے اس میں سے کوئی چیز ان کے کسی کام نہ آئے گی ، نہ ان کے وہ سرپرست ہی ان کے لیے کچھ کر سکیں گے جنہیں اللہ کو چھوڑ کر انہوں نے اپنا ولی بنا رکھا ہے 12 ۔ ان کے لیے بڑا عذاب ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان کے آگے جہنم ہے اور جو کچھ انہوں نے کمایا ہے نہ وہ ان کے کچھ کام آئے گا اور نہ وہ کام آئیں گے جن کو انہوں نے اللہ کے بجائے اپنا رکھوالا بنا رکھا ہے ۔ اور ان کے حصے میں ایک زبردست عذاب آئے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان کے سامنے یا ان کے پیچھے دوزخ تیار اور دنیا میں جو کچھ انہوں نے کمایا وہ ان کے کچھ کام نہ آئے گا اور نہ وہ دیوتا جن کو انہوں نے اللہ تعالیٰ کے سوا اپنا رفیق یا سرپرست یا کار ساز بنایا تھا انکے کچ کام آئیں گے اور ان کو بڑا عذاب ہوگا۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان کے آگے جہنم ہے اور جو کام وہ کرتے رہے تھے ان کے کچھ بھی کام نہ آئیں گے اور نہ ہی وہ جن کو اللہ کے سوا کارساز بنا رکھا تھا اور ان کے لئے بڑا عذاب ہوگا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان کے آگے (صرف) جہنم ہی ہے۔ جو کچھ انہوں نے کمایا ہے کوئی چیز انکے کام نہ آسکے گی اور نہ ہی وہ کام آئیں گے جنہیں انہوں نے اللہ کو چھوڑ کر اپنادوست بنا رکھا ہے اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ان کے سامنے دوزخ ہے۔ اور جو کام وہ کرتے رہے کچھ بھی ان کے کام نہ آئیں گے۔ اور نہ وہی (کام آئیں گے) جن کو انہوں نے خدا کے سوا معبود بنا رکھا تھا۔ اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Before them is Hell; naught will avail them of that which they earned, nor those whom they took for patrons beside Allah. Theirs shall be a torment mighty.

ان کے آگے جہنم ہے اور ان کے کام نہ تو وہ چیزیں کچھ بھی آئیں گی جو یہ کما گئے اور نہ وہ جن کو انہوں نے اللہ کے سوا کارساز تیار کیا تھا اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

آگے ان کے جہنم ہے اور جو چیزیں انہوں نے کمائی ہیں ، وہ ان کے ذرا کام آنے والی نہیں بنیں گی اور نہ وہی ان کے کام آنے والی بنیں گے ، جو اللہ کے سوا انہوں نے اپنے لئے کارساز بنا رکھے ہیں اور ان کیلئے ایک بڑا عذاب ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

ان کے پیچھے جہنم ہے ، اور جو کچھ انہوں نے ( دنیا میں ) کمایا وہ انہیں کچھ نفع نہ دے سکے گا اور نہ ہی وہ جنہیں انہوں نے اﷲ ( تعالیٰ ) کے سوا معبود بنارکھا تھا ، اور ان کے لیے بڑا عذاب ہوگا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر اس کے بعد ان کے لیے دوزخ ہے اور جو کام وہ کرتے رہے کچھ بھی ان کے کام نہ آئیں گے اور نہ ہی وہ معبود ان کے کام آئیں گے جن کو انہوں نے اللہ کے سوا معبود بنا رکھا تھا اور ان کیلئے بڑا عذاب ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان کے آگے جہنم ہے وہاں نہ تو وہ سازو سامان ان کے کچھ کام آسکے گا جو یہ لوگ (دنیا میں) کماتے رہے تھے اور نہ ہی ان کے وہ حمایتی (اور سرپرست) جو انہوں نے اللہ کے سوا اپنا رکھے تھے اور ان کے لئے بہت بڑا عذاب ہوگا

Translated by

Noor ul Amin

پھراس کے بعدان کے لئے جہنم ہے اورجو انہوں نے دنیامیں مال اور اولاد حاصل کیا ، ان کے کسی کام نہیں آئیں گے اور نہ وہ جھوٹے معبودکام آئیں گے ، جنہیں انہوں نے اللہ کے سوااپنے دوست اور مدد گاربنالئے تھے ا ورانہیں شدید عذاب ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان کے پیچھے جہنم ہے ( ف۹ ) اور انہیں کچھ کام نہ دے گا ان کا کمایا ہوا ( ف۱۰ ) اور نہ وہ جو اللہ کے سوا حمایتی ٹھہرا رکھے تھے ( ف۱۱ ) اور ان کے لیے بڑا عذاب ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اُن کے ( اس عرصۂ حیات کے ) بعد دوزخ ہے اور جو ( مالِ دنیا ) انہوں نے کما رکھا ہے اُن کے کچھ کام نہیں آئے گا اور نہ وہ بت ( ہی کام آئیں گے ) جنہیں اللہ کے سوا انہوں نے کارساز بنا رکھا ہے ، اور اُن کے لئے بہت سخت عذاب ہے

Translated by

Hussain Najfi

ان کے آگے جہنم ہے اور انہوں نے جو کچھ کیا کمایا ہے وہ انہیں کوئی فائدہ نہ دے گا اور نہ ہی وہ ان کے کام آئیں گے جن کو انہوں نے اللہ کے سوا کارساز بنا رکھا ہے اور ان کیلئے بڑا عذاب ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

In front of them is Hell: and of no profit to them is anything they may have earned, nor any protectors they may have taken to themselves besides Allah: for them is a tremendous Penalty.

Translated by

Muhammad Sarwar

Hell is awaiting them and none of their deeds will be of any benefit to them, nor will any guardian whom they have chosen besides God. They will suffer a great torment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

In front of them there is Hell. And that which they have earned will be of no profit to them, nor those whom they have taken as protective friends besides Allah. And theirs will be a great torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Before them is hell, and there shall not avail them aught of what they earned, nor those whom they took for guardians besides Allah, and they shall have a grievous punishment.

Translated by

William Pickthall

Beyond them there is hell, and that which they have earned will naught avail them, nor those whom they have chosen for protecting friends beside Allah. Theirs will be an awful doom.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन के आगे जहन्नम है, जो उन्होंने कमाया वह उन के कुछ काम न आएगा और न यही कि उन्होंने अल्लाह को छोड़कर अपने संरक्षक ठहरा रखे हैं। उन के लिए तो बड़ी यातना है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان کے آگے جہنم (آرہا) ہے اور (اس وقت) نہ تو انکے وہ چیزیں ذرا کام آوینگی جو (دنیا میں) کماگئے تھے اور نہ وہ جنکو انہوں نے اللہ کے سوا کارساز (اور معبود) بنارکھا تھا اور ان کے لئے بڑا عذاب ہوگا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان کے پیچھے جہنم ہے جو کچھ بھی انہوں نے دنیا میں کمایا ہے اس میں سے کوئی چیز ان کے کسی کام نہ آئے گی، نہ ان کے وہ سرپرست ہی ان کے لیے کچھ کرسکیں گے جنہیں اللہ کو چھوڑ کر انہوں نے اپنا ولی بنا رکھا ہے ان کے لیے بڑا عذاب ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کے پیچھے جہنم ہے جو کچھ بھی انہوں نے دنیا میں کمایا ہے اس میں سے کوئی چیز ان کے کسی کام نہ آئے گی ، نہ ان کے وہ سرپرست ہی ان کے لئے کچھ کرسکیں گے جنہیں اللہ کو چھوڑ کر انہوں نے اپنا ولی بنا رکھا ہے ان کے لئے بڑا عذاب ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان کے آگے دوزخ ہے انہوں نے دنیا میں جو کچھ کمایا اور اللہ کے سوا انہوں نے جو کارساز بنائے ان میں سے انہیں کوئی بھی کچھ بھی نفع نہیں دے گا، اور ان کے لیے بڑا عذاب ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پرے ان کے دوزخ ہے اور کام نہ آئیگا ان کے جو کمایا تھا ذرا بھی اور نہ وہ کہ جن کو پکڑا تھا اللہ کے سوائے رفیق اور ان کے واسطے بڑا عذاب ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان کے آگے دوزخ ہے اور جو کچھ انہوں نے کمایا تھا نہ تو وہ کمائی ان کو کچھ نفع دے گی اور نہ وہ معبود ان کے کچھ کام آئیں گے جن کو انہوں نے اللہ کے سوا اپنا کارساز بنارکھا ہے اور ان لوگوں کو بڑا عذاب ہوگا ۔