Surat ul Jasiya

Surah: 45

Verse: 15

سورة الجاثية

مَنۡ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفۡسِہٖ ۚ وَ مَنۡ اَسَآءَ فَعَلَیۡہَا ۫ ثُمَّ اِلٰی رَبِّکُمۡ تُرۡجَعُوۡنَ ﴿۱۵﴾

Whoever does a good deed - it is for himself; and whoever does evil - it is against the self. Then to your Lord you will be returned.

جو نیکی کرے گا وہ اپنے ذاتی بھلے کے لئے اور جو برائی کرے گا اس کا وبال اسی پر ہے پھر تم سب اپنے پروردگار کی طرف لوٹائے جاؤ گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَنۡ
جس نے
عَمِلَ
عمل کیا
صَالِحًا
نیک
فَلِنَفۡسِہٖ
تو اسی کے لیے ہے
وَمَنۡ
او ر جو
اَسَآءَ
برائی کرتا ہے
فَعَلَیۡہَا
تو اسی پر ہے
ثُمَّ
پھر
اِلٰی رَبِّکُمۡ
اپنے رب ہی کی طرف
تُرۡجَعُوۡنَ
تم لوٹائے جاؤ گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَنۡ
جس نے
عَمِلَ
کوئی عمل کیا
صَالِحًا
نیک
فَلِنَفۡسِہٖ
تواس کے اپنے ہی لیے ہے
وَمَنۡ
اورجس نے
اَسَآءَ
برائی کی
فَعَلَیۡہَا
تواس کاوبال اسی پرہے
ثُمَّ
پھر
اِلٰی رَبِّکُمۡ
اپنے رب کی طرف
تُرۡجَعُوۡنَ
تم لوٹائے جاؤگے
Translated by

Juna Garhi

Whoever does a good deed - it is for himself; and whoever does evil - it is against the self. Then to your Lord you will be returned.

جو نیکی کرے گا وہ اپنے ذاتی بھلے کے لئے اور جو برائی کرے گا اس کا وبال اسی پر ہے پھر تم سب اپنے پروردگار کی طرف لوٹائے جاؤ گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جس نے کوئی اچھا عمل کیا وہ اسی کے لئے ہے اور اگر برا کرے گا تو وہی اس کا خمیازہ بھگتے گا پھر تم سب اپنے پروردگار کی طرف لوٹائے جاؤ گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جس نے کوئی نیک عمل کیا تو اُس کے اپنے ہی لیے ہے اور جس نے بُرائی کی تو اُس کاوبال اُسی پرہے پھرتم اپنے رب کی طرف لوٹائے جاؤگے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Whoever acts righteously, it is for his own benefit, and who does evil, it is against it. Then towards your Lord, you will be returned.

جس نے بھلا کام کیا تو اپنے واسطے اور جس نے برا کیا سو اپنے حق میں پھر اپنے رب کی طرف پھیرے جاؤ گے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جس کسی نے اچھا کام کیا تو اس نے اپنے ہی (بھلے کے) لیے کیا اور جس کسی نے برا کام کیا تو اس کا وبال بھی اسی پر ہوگا پھر تم اپنے رب کی طرف لوٹا دیے جائو گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Whoever acts righteously, does so to his own good; and whoever commits an evil will suffer its consequence. All of you will then be sent back to your Lord.

جو کوئی نیک عمل کرے گا اپنے ہی لیے کرے گا ، اور جو برائی کرے گا وہ آپ ہی اس کا خمیازہ بھگتے گا ۔ پھر جانا تو سب کو اپنے رب ہی کی طرف ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو شخص بھی نیک کام کرتا ہے وہ اپنے ہی فائدے کے لیے کرتا ہے اور جو برا کام کرتا ہے وہ اپنا ہی نقصان کرتا ہے ، پھر تم سب کو اپنے پروردگار ہی کے پاس واپس لایا جائے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو کوئی اچھا کام کرتا ہے وہ اپنے ہی بھلے کے لئے کرتا ہے اور جو کوئی برا کام کرتا ہے اس کا وبال اسی پر پڑے گا پھر آخر تم کو اپنے مالک کے پاس لوٹ کر جانا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو نیک عمل کرے گا تو اپنے لئے اور جو برا کام کرتا ہے تو اس کا وبال اسی پر پڑتا ہے پھر تم کو اپنے پروردگار کے پاس لوٹ کر جانا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جس نے بھی عمل صالح اختیار کیا تو وہ اس کے اپنے لئے ہے اور جس نے کوئی برائی کی اسے خود ہی بھگتے گا ۔ پھر تم سب اپنے رب کی طرف ہی لوٹائے جائو گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو کوئی عمل نیک کرے گا تو اپنے لئے۔ اور جو برے کام کرے گا تو ان کا ضرر اسی کو ہوگا۔ پھر تم اپنے پروردگار کی طرف لوٹ کر جاؤ گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Whosoever worketh righteously, worketh for himself; and whosoever doth evil, doth against himself; then Unto your Lord ye will be made to return.

جو کوئی بھی نیک عمل کرتا ہے سو اپنی ذات کے لئے کرتا ہے اور جو کوئی برائی کرتا ہے اس کا بھی وبال اسی پر رہتا ہے تو پھر تم کو واپس اپنے پروردگار کی طرف جانا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو کوئی نیک عمل کرے گا تو اس کا نفع اسی کیلئے ہے اور جو برائی کرے گا تو اس کا وبال اسی پر آئے گا ۔ پھر تم اپنے رب کی طرف لوٹائے جاؤ گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جو اچھا عمل کرے گا پس وہ اس کے اپنے نفس کے لیے ہے اور جس نے بُرائی کی پس وہ بھی اسی پر ہے ، پھر تم لوگ اپنے رب کی طرف لوتائے جاؤگے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو کوئی نیک عمل کرے گا تو اپنے لیے اور جو برے کام کرے گا تو ان کا ضرر اسی کو ہوگا پھر تم اپنے رب کی طرف لوٹ کر جاؤ گے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جو کوئی اچھا کام کرے گا تو وہ اپنے ہی لئے کرے گا اور جو کوئی برائی کرے گا تو اس کا وبال بھی خود اسی کے سر ہوگا پھر تم سب کو بہرحال اپنے رب کے پاس ہی لوٹ کر جانا ہے

Translated by

Noor ul Amin

جس نے کوئی اچھاعمل کیا وہ اسی کے لئے ہے اور اگربراکرے گا تو وہی ا س کا خمیازہ بھگتے گاپھرتم اپنے رب کی طرف لوٹائے جائوگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جو بھلا کام کرے تو اپنے لیے اور برا کرے تو اپنے برے کو ( ف۱۹ ) پھر اپنے رب کی طرف پھیرے جاؤ گے ( ف۲۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جس نے کوئی نیک عمل کیا سو اپنی ہی جان کے ( نفع کے ) لئے اور جِس نے برائی کی تو ( اس کا وبال بھی ) اسی پر ہے پھر تم سب اپنے رب کی طرف لوٹائے جاؤ گے

Translated by

Hussain Najfi

جو کوئی نیک عمل کرتا ہے وہ اپنے فائدہ کیلئے کرتا ہے اورجو کوئی بر ائی کرتا ہے اس کا وبال بھی اسی پر پڑتا ہے پھر تم سب اپنے پروردگار کی طرف لوٹائے جاؤ گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If any one does a righteous deed, it ensures to the benefit of his own soul; if he does evil, it works against (his own soul). In the end will ye (all) be brought back to your Lord.

Translated by

Muhammad Sarwar

One who acts righteously does so for his own benefit and one who commits evil does so against his own soul. To your Lord you will all return.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Whosoever does a good deed, it is for himself, and whosoever does evil, it is against (himself). Then to your Lord you will be made to return.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Whoever does good, it is for his own soul, and whoever does evil, it is against himself; then you shall be brought back to your-- Lord.

Translated by

William Pickthall

Whoso doeth right, it is for his soul, and whoso doeth wrong, it is against it. And afterward unto your Lord ye will be brought back.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो कोई अच्छा कर्म करता है तो अपने ही लिए करेगा और जो कोई बुरा कर्म करता है तो उस का वबाल उसी पर होगा। फिर तुम अपने रब की ओर लौटाये जाओगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو شخص نیک کام کرتا ہے سو اپنے ذاتی نفع کے لئے اور جو شخص برا کام کرتا ہے اسکا وبال اسی پر پڑتا ہے پھر تم کو اپنے پروردگار کے پاس لوٹ کر جانا ہے۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو کوئی نیک عمل کرے گا اپنے ہی لیے کرے گا، اور جو برائی کرے گا وہ خود ہی اس کا خمیازہ بھگتے گا، پھر سب کو جانا تو اپنے رب ہی کی طرف ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو کوئی نیک عمل کرے گا اپنے ہی لیے کرے گا ، اور جو برائی کرے گا وہ آپ ہی اس کا خمیازہ بھگتے گا۔ پھرجانا تو سب کو اپنے رب ہی کی طرف ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو شخص نیک کام کرے سو وہ اسی کی جان کے لیے ہے اور جو شخص کوئی برا کام کرے اس کا وبال اسی کے نفس پر ہے، پھر تم اپنے رب کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جس نے بھلا کام کیا تو اپنے واسطے اور جس نے برا کیا سو اپنے حق میں پھر اپنے رب کی طرف پھیرے جاؤ گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو شخص نیک کام کرتا ہے تو اپنے ہی بھلے کو کرتا ہے اور جو شخص برا کرتا ہے تو اس برائی کا وبال اسی پر پڑتا ہے پھر تم سب اپنے ہی رب کی طرف لوٹائے جائو گے۔