Surat ul Jasiya

Surah: 45

Verse: 16

سورة الجاثية

وَ لَقَدۡ اٰتَیۡنَا بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ الۡکِتٰبَ وَ الۡحُکۡمَ وَ النُّبُوَّۃَ وَ رَزَقۡنٰہُمۡ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ وَ فَضَّلۡنٰہُمۡ عَلَی الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿ۚ۱۶﴾

And We did certainly give the Children of Israel the Scripture and judgement and prophethood, and We provided them with good things and preferred them over the worlds.

یقیناً ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب ، حکومت اور نبوت دی تھی اور ہم نے انہیں پاکیزہ ( اور نفیس ) روزیاں دی تھیں اور انہیں دنیا والوں پر فضیلت دی تھی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
اٰتَیۡنَا
دی ہم نے
بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
بنی اسرائیل کو
الۡکِتٰبَ
کتاب
وَالۡحُکۡمَ
اور حکومت
وَالنُّبُوَّۃَ
اور نبوت
وَرَزَقۡنٰہُمۡ
اور رزق دیا ہم نے انہیں
مِّنَ الطَّیِّبٰتِ
پاکیزہ چیزوں سے
وَفَضَّلۡنٰہُمۡ
اور فضیلت دی ہم نے انہیں
عَلَی الۡعٰلَمِیۡنَ
تمام جہانوں پر
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اوربلاشبہ یقیناً
اٰتَیۡنَا
دی ہم نے
بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
بنی اسرائیل کو
الۡکِتٰبَ
کتاب
وَالۡحُکۡمَ
اورحکمت
وَالنُّبُوَّۃَ
اورنبوت
وَرَزَقۡنٰہُمۡ
اوررزق دیاہم نے ان کو
مِّنَ الطَّیِّبٰتِ
پاکیزہ چیزوں میں سے
وَفَضَّلۡنٰہُمۡ
اورفضیلت بخشی ہم نے ان کو
عَلَی الۡعٰلَمِیۡنَ
جہانوں پر
Translated by

Juna Garhi

And We did certainly give the Children of Israel the Scripture and judgement and prophethood, and We provided them with good things and preferred them over the worlds.

یقیناً ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب ، حکومت اور نبوت دی تھی اور ہم نے انہیں پاکیزہ ( اور نفیس ) روزیاں دی تھیں اور انہیں دنیا والوں پر فضیلت دی تھی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب، حکومت اور نبوت دی، انہیں پاکیزہ چیزوں کا رزق دیا اور دنیا بھر کے لوگوں پر فضیلت دی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوربلاشبہ یقیناًہم نے بنی اسرائیل کوکتاب اور حکم اور نبوت دی اورہم نے اُنہیں پاکیزہ چیزوں میں سے رزق عطا کیا اور ہم نے اُنہیں جہانوں پر فضیلت بخشی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We gave the children of Isra&il the book and the wisdom and the prophethood, and provided them with good things, and preferred them above the worlds.

اور ہم نے دی بنی اسرائیل کو کتاب اور حکومت اور پیغمبری اور کھانے کو دیں ستھری چیزیں اور بزرگی دی ان کو جہان پر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے بنی اسرائیل کو عطا کی کتاب حکومت اور نبوت اور ہم نے انہیں عطا کیں بہت سی پاکیزہ چیزیں اور انہیں ہم نے تمام جہان کی قوموں پر فضیلت دی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Indeed We endowed the Children of Israel with the Book and Wisdom and Prophethood, and provided them with good things as sustenance, and exalted them above the peoples of the whole world.

اس سے پہلے بنی اسرائیل کو ہم نے کتاب اور حکم20 اور نبوت عطا کی تھی ۔ ان کو ہم نے عمدہ سامان زیست سے نوازا ، دنیا بھر کے لوگوں پر انہیں فضیلت عطا کی21 ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے بنو اسرائیل کو کتاب اور حکومت اور نبوت عطا کی تھی ، اور انہیں پاکیزہ چیزوں کا رزق دیا تھا ، اور انہیں دنیا جہان کے لوگوں پر فوقیت بخشی تھی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم بنی اسرائیل کو کتاب توریت شریف اور حکمت یا حکومت اور نبوت دے چکے ہیں 1 اور ہم نے انکو کھانے کو عمدہ عمدہ چیزیں دیں من اور سلویٰ وغیرہ اور اپنے پائے میں ان کو سارے جہان کے لوگوں پر بزرگی دی 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور بیشک ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب اور حکومت اور نبوت عطا فرمائی اور انہیں پاکیزہ چیزیں کھانے کو دیں اور انہیں اہل عالم پر فضیلت بخشی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

( اس سے پہلے) ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب ، حکمت ، نبوت ( اور زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ) اور پاکیزہ رزق دیا تھا اور اہل عالم پر ان کو فضلیت و عظمت عطاء کی تھی

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب (ہدایت) اور حکومت اور نبوت بخشی اور پاکیزہ چیزیں عطا فرمائیں اور اہل عالم پر فضیلت دی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly. We vouchsafed Unto the Children of Israil the Book and the wisdom and the propherhood, and We provided them with good things and preferred them above the worlds.

اور ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب اور حکمت اور نبوت دی تھی اور ہم نے انہیں پاکیزہ چیزیں مہیا کردی اور ہم نے انہیں دنیا جہان والوں پر فضیلت دی تھی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور بیشک ہم نے بنی اسرائیل کلو کتاب اور حکومت اور نبوت سے سرفراز کیا اور ان کو پاکیزہ رزق عطا کیا اور دنیا والوں پر ان کو فضیلت بخشی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور البتہ تحقیق ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب او رحکومت اور نبوت عطا فرمائی تھی اور انہیں پاکیزہ رزق عطا فرمایا تھا اور انہیں تمام جہان والوں پر فضیلت عطا فرمائی تھی

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے بنی اسرائیل کو (ہدایت کی) کتاب ‘ حکومت اور نبوت بخشی اور پاکیزہ چیزیں عطاء کیں اور دنیا بھر کے لوگوں پر فضیلت دی

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بلاشبہ ہم نے (اس سے پہلے) بنی اسرائیل کو بھی کتاب اور حکم سے نوازا ان کو نبوت (کے شرف عظیم) سے مشرف فرمایا ان کو طرح طرح کی پاکیزہ چیزوں سے بھی سرفراز فرمایا اور ان کو فضیلت و بزرگی بخشی (ان کے دور کے) تمام جہانوں پر

Translated by

Noor ul Amin

ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب ( تورات ) ، حکومت اور نبوت دی انہیں پاکیزہ چیزوں کارزق دیااور دنیا بھر کے لوگوں پر فضیلت دی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب ( ف۲۱ ) اور حکومت اور نبوت عطا فرمائی ( ف۲۲ ) اور ہم نے انہیں ستھری روزیاں دیں ( ف۲۳ ) اور انہیں ان کے زمانے والوں پر فضیلت بخشی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب اور حکومت اور نبوت عطا فرمائی ، اور انہیں پاکیزہ چیزوں سے رزق دیا اور ہم نے انہیں ( ان کے ہم زمانہ ) جہانوں پر ( یعنی اس دور کی قوموں اور تہذیبوں پر ) فضیلت بخشی

Translated by

Hussain Najfi

اور یقیناً ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب ، حُکم اور نبوت عطا فرمائی اور ان کو پاکیزہ رزق عطا فرمایا اور ان کو دنیا جہان والوں پر فضیلت عطا کی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We did aforetime grant to the Children of Israel the Book the Power of Command, and Prophethood; We gave them, for Sustenance, things good and pure; and We favoured them above the nations.

Translated by

Muhammad Sarwar

We gave the Book to the Israelites, the commandments, and prophethood, granted them pure sustenance, and gave them preference above all people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And indeed We gave the Children of Israel the Scripture, and the understanding of the Scripture and its laws, and the prophethood; and provided them with good things, and preferred them above the nations.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly We gave the Book and the wisdom and the prophecy to the children of Israel, and We gave them of the goodly things, and We made them excel the nations.

Translated by

William Pickthall

And verily we gave the Children of Israel the Scripture and the Command and the Prophethood, and provided them with good things and favoured them above (all) peoples;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

निश्चय ही हम ने इसराईल की सन्तान को किताब और हुक्म और पैग़म्बरी प्रदान की थी। और हम ने उन्हें पवित्र चीज़ो की रोज़ी दी और उन्हें सारे संसार वालों पर श्रेष्ठता प्रदान की

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب آسمانی اور حکمت (یعنی علم احکام) اور نبوت دی تھی اور ہم نے انکو نفیس نفیس چیزیں کھانے کو دی تھیں اور ہم نے انکو دنیا جہاں والوں پر فوقیت دی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس سے پہلے بنی اسرائیل کو ہم نے کتاب اور حکم اور نبوت عطا کی اور ہم نے انہیں طیب رزق سے نوازا اور دنیا بھر کے لوگوں پر انہیں فضیلت عطا فرمائی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس سے پہلے بنی اسرائیل کو ہم نے کتاب اور حکم اور نبوت عطا کی تھی ان کو ہم نے عمدہ سامان زیست سے نوازا ، دنیا بھر کے لوگوں پر انہیں فضیلت عطا کی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہ بات واقعی ہے کہ ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب دی اور حکم عطا کیا اور نبوت دی، اور ہم نے انہیں پاکیزہ چیزوں سے رزق دیا، اور جہانوں پر فضیلت دی،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم نے دی بنی اسرائیل کو کتاب اور حکومت اور پیغمبری اور کھانے کو دیں ستھری چیزیں اور بزرگی دی ان کو جہان پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور البتہ ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب اور حکومت اور نبوت عطا فرمائی تھی اور ہم نے ان کو عمدہ عمدہ چیزیں کھانے کو دی تھیں اور ہم نے ان کو اقوام عالم پر فضیلت دی تھی۔