Surat ul Jasiya

Surah: 45

Verse: 18

سورة الجاثية

ثُمَّ جَعَلۡنٰکَ عَلٰی شَرِیۡعَۃٍ مِّنَ الۡاَمۡرِ فَاتَّبِعۡہَا وَ لَا تَتَّبِعۡ اَہۡوَآءَ الَّذِیۡنَ لَا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۸﴾

Then We put you, [O Muhammad], on an ordained way concerning the matter [of religion]; so follow it and do not follow the inclinations of those who do not know.

پھر ہم نے آپ کو دین کی ( ظاہر ) راہ پر قائم کر دیا سو آپ اس پر لگیں رہیں اور نادانوں کی خواہشوں کی پیروی میں نہ پڑیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ثُمَّ
پھر
جَعَلۡنٰکَ
کر دیا ہم نے آپ کو
عَلٰی شَرِیۡعَۃٍ
واضح راستے پر
مِّنَ الۡاَمۡرِ
ـدین کےـمعاملے میں
فَاتَّبِعۡہَا
پس پیروی کیجیے اس کی
وَلَا
اور نہ
تَتَّبِعۡ
آپ پیروی کیجیے
اَہۡوَآءَ
خواہشات کی
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کی جو
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں وہ علم رکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ثُمَّ
پھر
جَعَلۡنٰکَ
بنایاہم نے آپ کو
عَلٰی شَرِیۡعَۃٍ
ایک شریعت (واضح راستے) پر
مِّنَ الۡاَمۡرِ
۔ (دین کے)معاملے میں
فَاتَّبِعۡہَا
چنانچہ آپ پیروی کرواس کی
وَلَا تَتَّبِعۡ
اورنہ آپ پیروی کریں
اَہۡوَآءَ
خواہشات کی
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کی جو
لَایَعۡلَمُوۡنَ
علم نہیں رکھتے
Translated by

Juna Garhi

Then We put you, [O Muhammad], on an ordained way concerning the matter [of religion]; so follow it and do not follow the inclinations of those who do not know.

پھر ہم نے آپ کو دین کی ( ظاہر ) راہ پر قائم کر دیا سو آپ اس پر لگیں رہیں اور نادانوں کی خواہشوں کی پیروی میں نہ پڑیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر ہم نے آپ کے لئے دین کا ایک طریقہ مقرر کیا ہے۔ آپ بس اس کی پیروی کیجئے اور ان لوگوں کی خواہشات کی پیروی نہ کیجئے جو علم نہیں رکھتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھر ہم نے آپ کو دین کے معاملے میں ایک شریعت (واضح راستے) پرکردیا ہے چنانچہ آپ اُسی کی پیروی کریں اور اُن لوگوں کی خواہشات کی پیروی نہ کریں جوعلم نہیں رکھتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then We have put you on a certain way of the Matter (i.e. the religion); so follow it, and do not follow the desires of those who do not know.

پھر تجھ کو رکھا ہم نے ایک رستہ پر دین کے کام کے سو تو اسی پر چل اور مت چل خواہشوں پر نادانوں کی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ہم نے آپ کو قائم کردیا دین کے معاملہ میں ایک صاف شاہراہ (شریعت) پر تو آپ اسی کی پیروی کریں اور ان لوگوں کی خواہشات کی پیروی نہ کیجیے جن کے پاس کوئی علم ہی نہیں ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And then We set you, (O Prophet), on a clear high road in religious matters. So follow that and do not follow the desires of those who do not know.

اس کے بعد اب اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ہم نے تم کو دین کے معاملہ میں ایک صاف شاہراہ ( شریعت ) پر قائم کیا ہے 23 ۔ لہٰذا تم اسی پر چلو اور ان لوگوں کی خواہشات کا اتباع نہ کرو جو علم نہیں رکھتے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر ( اے پیغمبر ) ہم نے تمہیں دین کی ایک خاص شریعت پر رکھا ہے ، لہذا تم اسی کی پیروی کرو ، اور ان لوگوں کی خواہشات کے پیچھے نہ چلنا جو حقیقت کا علم نہیں رکھتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان کا فیصلہ کر دے گا پھر اے پیغمبر موسیٰ کے بعد ہم نے تجھ کو دین کے ایک رستے شریعت پر لگا دیا 4 تو اسی پر چلتا اور نادانوں کی خواہشوں پر مت چل 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر ہم نے آپ کو دین کے ایک خاص طریقہ پر کردیا سو آپ اسی طریقہ پر چلتے جائیے اور ان جاہلوں کی خواہشوں پر مت چلیئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر ( اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم نے آپ کو دین کے ایک راستے پر قائم کیا ہے آپ اسی کی اتباع کیجئے اور ان لوگوں کی بات نہ مانئے جو نادان ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر ہم نے تم کو دین کے کھلے رستے پر (قائم) کر دیا تو اسی (رستے) پر چلے چلو اور نادانوں کی خواہشوں کے پیچھے نہ چلنا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And thereafter We have placed thee upon the law of the religion; so follow it thou, and follow not the vain desires of those who know not.

پھر ہم نے آپ کو دین کے ایک خاص طریقہ پر کردیا سو آپ اسی پر چلے جائیے اور بےعلموں کی خواہشوں کی پیروی نہ کیجئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پھر ہم نے تم کو اللہ کی ایک واضح شریعت پر قائم کیا تو تم اسی کی پیروی کرو اور ان لوگوں کی خواہشوں کی پیروی نہ کرو ، جو علم نہیں رکھتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر ہم نے آپ ( ﷺ ) کے لیے بھی دین میں سے ایک واضح راستہ ( شریعت ) مقرر فرمایا ہے ، پس آپ ( ﷺ ) اس کی پیروی کیجیے اور جو لوگ نہیں جانتے ان کی خواہشات کی پیروی نہ کیجیے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر ہم نے تم کو دین کے کھلے رستے پر قائم کردیا تو اسی رستے پر چلے چلو اور نادانوں کی خواہشوں کے پیچھے نہ چلنا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر ہم نے آپ کو بھی (دین کے) اس معاملے میں ایک خاص طریقے پر کردیا پس آپ اسی کی پیروی کریں اور کبھی ان لوگوں کی خواہشات کی پیروی نہیں کریں جو علم نہیں رکھتے

Translated by

Noor ul Amin

پھرہم نے آپ کے لئے دین کاطریقہ مقرر کیا آپ بس اسی کی پیروی کیجئے اور ان لوگوں کی خواہشات کی پیروی نہ کیجئےجو علم نہیں رکھتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر ہم نے اس کام کے ( ف۲۸ ) عمدہ راستہ پر تمہیں کیا ( ف۲۹ ) تو اسی راہ پر چلو اور نادانوں کی خواہشوں کا ساتھ نہ دو ( ف۳۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر ہم نے آپ کو دین کے کھلے راستے ( شریعت ) پر مامور فرما دیا ، سو آپ اسی راہ پر چلتے جائیے اور اُن لوگوں کی خواہشوں کو قبول نہ فرمائیے جنہیں ( آپ کی اور آپ کے دین کی عظمت و حقّانیت کا ) علم ہی نہیں ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) پھر ہم نے آپ ( ص ) کو ایک واضح شریعت پر قائم کیا ہے پس آپ ( ص ) اس کی پیروی کیجئے! اور ان لوگوں کی خواہش کی پیروی نہ کیجئے جو علم نہیں رکھتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then We put thee on the (right) Way of Religion: so follow thou that (Way), and follow not the desires of those who know not.

Translated by

Muhammad Sarwar

We have established for you a code of conduct and a religion. Follow it and do not follow the desires of the ignorant people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then We have put you on a (legal) way of commandment. So follow you that, and follow not the desires of those who know not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then We have made you follow a course in the affair, therefore follow it, and do not follow the low desires of those who do not know.

Translated by

William Pickthall

And now have We set thee (O Muhammad) on a clear road of (Our) commandment; so follow it, and follow not the whims of those who know not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर हम ने तुम्हें इस मामलें में एक खुले मार्ग (शरीअत) पर कर दिया। अतः तुम उसी पर चलो और उन लोगों की इच्छाओं का अनुपालन न करना जो जानते नहीं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر ہم نے آپ کو دین کے ایک خاص طریقہ پر کردیا سو آپ اسی طریقہ پر چلے جائیے اور ان جہلا کی خواہشوں پر نہ چلیے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی پھر ہم نے آپ کو دین کے معاملہ میں ایک صاف شاہراہ پر قائم کیا ہے۔ لہٰذا آپ اسی پر چلیں اور ان لوگوں کی خواہشات کی اتباع نہ کریں جو علم نہیں رکھتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس کے بعد اب اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، ہم نے تم کو دین کے معاملے میں ایک صاف شاہراہ (شریعت) پر قائم کیا ہے۔ لہٰذا تم اسی پر چلو اور ان لوگوں کی خواہشات کا اتباع نہ کرو جو علم نہیں رکھتے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر ہم نے آپ کو ایک خاص طریقہ پر کردیا سو آپ اس کا اتباع کیجیے اور ان لوگوں کی خواہشوں کا اتباع نہ کیجیے جو نہیں جانتے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر تجھ کو رکھا ہم نے ایک راستہ پر دین کے کام کی سوا تو اسی پر چل اور مت چل خواہشوں پر نادانوں کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر اے پیغمبر ہم نے آپ کو دین کے ایک خاص راستے پر قائم کردیا سو آپ اسی راستے پر چلے جائیے اور ان لوگوں کی خواہشات پر نہ چلئے جو صحیح علم سے بہتر ہیں۔