Surat ul Jasiya

Surah: 45

Verse: 21

سورة الجاثية

اَمۡ حَسِبَ الَّذِیۡنَ اجۡتَرَحُوا السَّیِّاٰتِ اَنۡ نَّجۡعَلَہُمۡ کَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ ۙ سَوَآءً مَّحۡیَاہُمۡ وَ مَمَاتُہُمۡ ؕ سَآءَ مَا یَحۡکُمُوۡنَ ﴿٪۲۱﴾  18

Or do those who commit evils think We will make them like those who have believed and done righteous deeds - [make them] equal in their life and their death? Evil is that which they judge.

کیا ان لوگوں کا جو برے کام کرتے ہیں یہ گمان ہے کہ ہم انہیں ان لوگوں جیسا کر دیں گے جو ایمان لائے اور نیک کام کئے کہ ان کا مرنا جینا یکساں ہو جائے برا ہے وہ فیصلہ جو وہ کر رہے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَمۡ
یا
حَسِبَ
سمجھ رکھا ہے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے جنہوں نے
اجۡتَرَحُوا
ارتکاب کیا
السَّیِّاٰتِ
برائیوں کا
اَنۡ
کہ
نَّجۡعَلَہُمۡ
ہم کردیں گے انہیں
کَالَّذِیۡنَ
ان لوگوں کی طرح جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور انہوں نے عمل کیے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
سَوَآءً
برابر ہے
مَّحۡیَاہُمۡ
جینا ان کا
وَمَمَاتُہُمۡ
اور مرنا ان کا
سَآءَ
کتنا برا ہے
مَا
جو
یَحۡکُمُوۡنَ
وہ فیصلہ کر رہے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَمۡ
کیا
حَسِبَ
سمجھ لیا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے
اجۡتَرَحُوا
جنہوں نے ارتکاب کیا
السَّیِّاٰتِ
برائیوں کا
اَنۡ
یہ کہ
نَّجۡعَلَہُمۡ
ہم کردیں گے ان کو
کَالَّذِیۡنَ
ان لوگوں کی مانند
اٰمَنُوۡا
جوایمان لائے
وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ
اورانہوں نے نیک عمل کیے
سَوَآءً
برابرہو
مَّحۡیَاہُمۡ
ان کاجینا
وَمَمَاتُہُمۡ
اورمرناان کا
سَآءَ
بہت براہے
مَا
جو
یَحۡکُمُوۡنَ
وہ فیصلہ کررہے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Or do those who commit evils think We will make them like those who have believed and done righteous deeds - [make them] equal in their life and their death? Evil is that which they judge.

کیا ان لوگوں کا جو برے کام کرتے ہیں یہ گمان ہے کہ ہم انہیں ان لوگوں جیسا کر دیں گے جو ایمان لائے اور نیک کام کئے کہ ان کا مرنا جینا یکساں ہو جائے برا ہے وہ فیصلہ جو وہ کر رہے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ بداعمالیاں کر رہے ہیں کیا وہ یہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ ہم انہیں اور ایمان لانے والوں اور نیک عمل کرنے والوں کو ایک جیسا کردیں گے کہ ان کا جینا اور مرنا یکساں ہوگا یہ کیسا برا فیصلہ کر رہے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیا جن لوگوں نے برائیوں کاارتکاب کیاہے اُنہوں نے یہ سمجھ رکھاہے کہ ہم اُنہیں اُن لوگوں کی مانندبنادیں گے جوایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے کہ اُن کا جینا اور مرنا برابر ہو جائے؟بہت بُرا ہے جووہ فیصلہ کررہے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Do those who have committed evils assume that We will make them like those who believe and do righteous deeds, so as their life and death becomes equal? Evil is what they judge.

کیا خیال رکھتے ہیں جنہوں نے کمائی ہیں برائیاں کہ ہم کردیں گے ان کو برابر ان لوگوں کے جو کہ یقین لائے اور کئے بھلے کام ایک سا ہے ان کا جینا اور مرنا برے دعوے ہیں جو کرتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جو لوگ ُ بری باتوں کا ارتکاب کر رہے ہیں کیا انہوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ہم انہیں ان لوگوں کی طرح کردیں گے جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے ؟ کہ ان کی زندگی اور موت ایک جیسی ہوجائے ؟ بہت برا فیصلہ ہے جو یہ لوگ کر رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do the evil-doers imagine that We shall make them equal to those who believe and do good, making their lives and deaths alike? How vile is their judgement!

کیا 26 وہ لوگ جنہوں نے برائیوں کا ارتکاب کیا ہے یہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ ہم انہیں اور ایمان لانے والوں اور نیک عمل کرنے والوں کو ایک جیسا کر دیں گے کہ ان کا جینا اور مرنا یکساں ہو جاۓ؟ بہت برے حکم ہیں جو یہ لوگ لگاتے ہیں27 ۔ ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جن لوگوں نے برے برے کاموں کا ارتکاب کیا ہے ، کیا وہ یہ سمجھے ہوئے ہیں کہ انہیں ہم ان لوگوں کے برابر کردیں گے جو ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں جس کے نتیجے میں ان کا جینا اور مرنا ایک ہی جیسا ہوجائے؟ ( ٦ ) کتنی بری بات ہے جو یہ طے کیے ہوئے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا جن لوگوں نے برے کام کئے وہ سمجھتے ہیں کہ ہم انک وان لوگوں کی طرح کردیں گے جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے دونوں کا جینا مرنا برابر 8 کیا برا حکم لگاتے ہیں 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ لوگ جو برے کام کرتے ہیں کیا وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم ان کو ان لوگوں جیسا کردیں گے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ، ان کی زندگی اور موت ایک جیسی ہوگی یہ لوگ بہت برا فیصلہ کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا وہ لوگ جنہوں نے برائیوں کو کمایا ہے وہ یہ سمجھ بیٹھے کہ ہم انہیں اور ایمان و عمل صالح اختیار کرنے والوں کو برابر کردیں گے۔ کہ ان کا مرنا اور جینا یکساں ہوجائے۔ یہ بد ترین دعویٰ ہے جو یہ لوگ کر رہے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ برے کام کرتے ہیں کیا وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم ان کو ان لوگوں جیسا کردیں گے جو ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے اور ان کی زندگی اور موت یکساں ہوگی۔ یہ جو دعوے کرتے ہیں برے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Deem those who commit ill deeds that We shall make them as those who believe and work righteous Works? Equal is their life and their death! How ill they judge!

کیا جو لوگ برے برے کام کررہے ہیں اس خیال میں ہیں کہ ہم انہیں ان جیسا رکھیں گے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے کہ انکی زندگی اور ان کی موت یکساں ہی رکھیں سوکیسا برا حکم یہ لوگ لگاتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا وہ لوگ جنہوں نے برائیوں کا ارتکاب کیا ہے ، سمجھتے ہیں کہ ہم ان کو ان لوگوں کی مانند کردیں گے ، جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کیے ، ان کی زندگی اور موت یکساں ہوجائے گی؟ بہت ہی برا فیصلہ ہے جو وہ کر رہے ہیں!

Translated by

Mufti Naeem

کیا جن لوگوں نے بُرائیوں کا ارتکاب کیا وہ یہ گمان کرتے ہیں کہ ہم انہیں ایمان اور نیک اعمال والوں کی طرح کردیں گے کہ ان کی زندگی اور موت ایک جیسی ہوجائے ، بُرا ہے جو وہ فیصلہ کررہے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ برے کام کرتے ہیں کیا وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم ان کو ان لوگوں جیسا کردیں گے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور ان کی زندگی اور موت برابر (یعنی ایک جیسی) ہوگی ؟ یہ جو دعوے کرتے ہیں برے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا ان لوگوں نے جو کہ برائیوں کا ارتکاب کئے جا رہے ہیں یہ سمجھ رکھا ہے کہ ہم انہیں ان لوگوں کی طرح کردیں گے جنہوں نے ایمان لا کر نیک کام کئے ہوں گے ؟ کہ ان کا جینا اور مرنا ایک جیسا ہوجائے ؟ بڑا ہی برا فیصلہ ہے جو یہ لوگ کر رہے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

کیا جولوگ بد اعمالیاں کررہے ہیں وہ یہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ ہم انہیں اور ایمان لانے والوں اور نیک عمل کرنے والوں کو ایک جیسا کردینگے کہ ان کاجینا اور مرنایکساں ہوگا؟کیسابرافیصلہ کر رہے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا جنہوں نے برائیوں کا ارتکاب کیا ( ف۳٤ ) یہ سمجھتے ہیں کہ ہم انہیں ان جیسا کردیں گے جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے کہ ان کی ان کی زندگی اور موت برابر ہوجائے ( ف۳۵ ) کیا ہی برا حکم لگاتے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا وہ لوگ جنہوں نے برائیاں کما رکھی ہیں یہ گمان کرتے ہیں کہ ہم انہیں اُن لوگوں کی مانند کر دیں گے جو ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے ( کہ ) اُن کی زندگی اور ان کی موت برابر ہو جائے ۔ جو دعوٰی ( یہ کفّار ) کر رہے ہیں نہایت برا ہے

Translated by

Hussain Najfi

کیا وہ لوگ جنہوں نے برائیوں کا ارتکاب کیا ہے وہ خیال کرتے ہیں کہ ہم ان کو ان لوگوں کی مانند قرار دیں گے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے؟ ان کا جینا اور مرنا یکساں ہو جائے گا؟ بہت براہے وہ فیصلہ جو وہ کر رہے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

What! Do those who seek after evil ways think that We shall hold them equal with those who believe and do righteous deeds,- that equal will be their life and their death? Ill is the judgment that they make.

Translated by

Muhammad Sarwar

Do the people who commit evil think that We shall make their life and death like that of the righteously striving believers? How terrible is their Judgment!

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Or do those who earn evil deeds think that We shall hold them equal with those who believe and do righteous good deeds, in their present life and after their death Worst is the judgement that they make.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Nay! do those who have wrought evil deeds think that We will make them like those who believe and do good-- that their life and their death shall be equal? Evil it is that they judge.

Translated by

William Pickthall

Or do those who commit ill-deeds suppose that We shall make them as those who believe and do good works, the same in life and death? Bad is their judgment!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(क्या मार्गदर्शन और पथभ्रष्टता समान है) या वे लोग, जिन्होंने बुराइयाँ कमाई हैं, यह समझ बैठे हैं कि हम उन्हें उन लोगों जैसा कर देंगे जो ईमान लाए और उन्होंने अच्छे कर्म किए कि उन का जीना और मरना समान हो जाए? बहुत ही बुरा है जो निर्णय वे करते हैं!

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ لوگ جو برے برے کام کرتے ہیں کیا خیال کرتے ہیں کہ ہم انکو ان لوگوں کے برابر رکھیں گے جنہوں نے ایمان اور عمل صالح اختیار کیا کہ ان سب کا جینا اور مرنا یکساں ہوجاوے یہ برا حکم لگاتے ہیں۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا وہ لوگ جنہوں نے برائیوں کا ارتکاب کیا ہے یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ ہم انہیں اور ایمان دار نیک عمل کرنے والوں کو ایک جیسا کردیں گے ان کا جینا اور مرنا یکساں ہوجائے گا۔ بُرا فیصلہ ہے جو یہ لوگ کرتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا وہ لوگ جنہوں نے برائیوں کا ارتکاب کیا ہے یہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ ہم انہیں اور ایمان لانے والوں اور نیک عمل کرنے والوں کو ایک جیسا کردیں گے کہ ان کا جینا اور مرنا یکساں ہوجائے ؟ بہت برے حکم ہیں جو یہ لوگ لگاتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جن لوگوں نے برے کام کیے کیا وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم انہیں ان لوگوں کے برابر کردیں گے جو ایمان لائے اور اعمال صالحہ کیے کہ ان کا مرنا اور جینا برابر ہوجائے، یہ برا فیصلہ کرتے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا خیال رکھتے ہیں جنہوں نے کمائی ہیں برائیاں کہ ہم کردیں گے ان کو برابر ان لوگوں کی جو کہ یقین لائے اور کیے بھلے کام ایک سا ہے ان کا جینا اور مرنا برے دعوے ہیں جو کرتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا وہ لوگ جنہوں نے برائیاں کمائی ہیں یہ سمجھتے کہ ہم ان کو اور ان لوگوں کو جو ایمان لاتے ہیں اور نیک اعمال کرتے ہیں اس طرح برابر کردیں گے کہ ان کا مرنا جینا یکساں ہوجائے وہ بہت ہی برا حکم ہے جو یہ لگاتے ہیں۔