Surat ul Jasiya

Surah: 45

Verse: 23

سورة الجاثية

اَفَرَءَیۡتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰـہَہٗ ہَوٰىہُ وَ اَضَلَّہُ اللّٰہُ عَلٰی عِلۡمٍ وَّ خَتَمَ عَلٰی سَمۡعِہٖ وَ قَلۡبِہٖ وَ جَعَلَ عَلٰی بَصَرِہٖ غِشٰوَۃً ؕ فَمَنۡ یَّہۡدِیۡہِ مِنۡۢ بَعۡدِ اللّٰہِ ؕ اَفَلَا تَذَکَّرُوۡنَ ﴿۲۳﴾

Have you seen he who has taken as his god his [own] desire, and Allah has sent him astray due to knowledge and has set a seal upon his hearing and his heart and put over his vision a veil? So who will guide him after Allah ? Then will you not be reminded?

کیا آپ نے اسے بھی دیکھا؟ جس نے اپنی خواہش نفس کو اپنا معبود بنا رکھا ہے اور باوجود سمجھ بوجھ کے اللہ نے اسے گمراہ کر دیا ہے اور اس کے کان اور دل پر مہر لگا دی ہے اور اس کی آنکھ پر بھی پردہ ڈال دیا ہے اب ایسے شخص کو اللہ کے بعد کون ہدایت دے سکتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَفَرَءَیۡتَ
کیا پھردیکھا آپ نے
مَنِ
اسے جس نے
اتَّخَذَ
بنا لیا
اِلٰـہَہٗ
الٰہ اپنا
ہَوٰىہُ
اپنی خواہش نفس کو
وَاَضَلَّہُ
اور بھٹکا دیا اسے
اللّٰہُ
اللہ نے
عَلٰی عِلۡمٍ
علم کے باوجود
وَّخَتَمَ
اور اس نے مہر لگا دی
عَلٰی سَمۡعِہٖ
اس کے کان پر
وَ قَلۡبِہٖ
اور اس کے دل پر
وَ جَعَلَ
اور اس نے ڈال دیا
عَلٰی بَصَرِہٖ
اس کی آنکھ پر
غِشٰوَۃً
ایک پردہ
فَمَنۡ
تو کون
یَّہۡدِیۡہِ
ہدایت دے گا اسے
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
اللّٰہِ
اللہ کے
اَفَلَا
کیا بھلا نہیں
تَذَکَّرُوۡنَ
تم نصیحت پکڑتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَفَرَءَیۡتَ
کیاپھرتم نے دیکھا
مَنِ
جس نے
اتَّخَذَ
بنالیا
اِلٰـہَہٗ
اپنامعبود
ہَوٰىہُ
اپنی خواہش نفس کو
وَاَضَلَّہُ
اورگمراہ کردیااس کو
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
عَلٰی عِلۡمٍ
علم کے باوجود
وَّخَتَمَ
اوراس نے مہرلگادی
عَلٰی سَمۡعِہٖ
اس کے کان پر
وَ قَلۡبِہٖ
اوراس کے دل پر
وَ جَعَلَ
اوراس نے کردیا
عَلٰی بَصَرِہٖ
اس کی آنکھ پر
غِشٰوَۃً
پردہ
فَمَنۡ
پھرکون
یَّہۡدِیۡہِ
ہدایت دے گااس کو
مِنۡۢ بَعۡدِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے بعد
اَفَلَا
توکیانہیں
تَذَکَّرُوۡنَ
تم کوئی سبق لیتے
Translated by

Juna Garhi

Have you seen he who has taken as his god his [own] desire, and Allah has sent him astray due to knowledge and has set a seal upon his hearing and his heart and put over his vision a veil? So who will guide him after Allah ? Then will you not be reminded?

کیا آپ نے اسے بھی دیکھا؟ جس نے اپنی خواہش نفس کو اپنا معبود بنا رکھا ہے اور باوجود سمجھ بوجھ کے اللہ نے اسے گمراہ کر دیا ہے اور اس کے کان اور دل پر مہر لگا دی ہے اور اس کی آنکھ پر بھی پردہ ڈال دیا ہے اب ایسے شخص کو اللہ کے بعد کون ہدایت دے سکتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بھلا آپ نے اس شخص کے حال پر بھی غور کیا جس نے اپنی خواہش نفس کو الٰہ بنا رکھا ہے اور اللہ نے علم کے باوجود اسے گمراہ کردیا اور اس کے کان اور دل پر مہر لگا دی اور اس کی آنکھ پر پردہ ڈال دیا ؟ اللہ کے بعد اب کون ہے جو اسے ہدایت دے سکے ؟ کیا تم غور نہیں کرتے ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھر کیا تم نےاس شخص کو دیکھا جس نے اپنی خواہش نفس کو اپنا معبود بنا رکھا ہے؟اور اللہ تعالی نے اس کےعلم کے باوجود اسے گمراہی میں ڈال دیااور اس کے کان اور اس کے دل پر مہر لگا دی اور اس کی آنکھ پر پردہ ڈال دیا پھر اﷲ تعالیٰ کے بعد اب کون اسے ہدایت دے گا؟تو کیا تم لوگ کوئی سبق حاصل نہیں کرتے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, have you seen him who has taken his desires as his god, and Allah has let him go astray, despite having knowledge, and has sealed his ear and his heart, and put a cover on his eye? Now who will guide him after Allah? Still, do you not take lesson?

بھلا دیکھ تو جس نے ٹھہرا لیا اپنا حاکم اپنی خواہش کو اور راہ سے بچلا دیا اس کو اللہ نے جانتا بوجھتا اور مہر لگا دی اس کے کان پر اور دل پر اور ڈال دی اس کی آنکھ پر اندھیری پھر کون راہ پر لائے اس کو اللہ کے سوائے سو کیا تم غور نہیں کرتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا آپ نے دیکھا اس شخص کو جس نے اپنی خواہش ِ نفس کو اپنا معبود بنا رکھا ہے ؟ اور اللہ نے اسے گمراہ کر رکھا ہے اس کے علم کے باوجود اور اللہ نے اس کی سماعت اور اس کے دل پر مہر لگا دی ہے اور اس کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا ہے تو اللہ کے (اس فیصلے کے ) بعداب کون اسے ہدایت دے سکتا ہے تو کیا تم لوگ نصیحت حاصل نہیں کرتے ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Did you ever consider the case of him who took his desire as his god, and then Allah caused him to go astray despite knowledge, and sealed his hearing and his heart, and cast a veil over his sight? Who, after Allah, can direct him to the Right Way? Will you not take heed?

پھر کیا تم نے کبھی اس شخص کے حال پر بھی غور کیا جس نے اپنی خواہش نفس کو اپنا خدا بنا لیا 30 اور اللہ نے علم کے باوجود 31 اسے گمراہی میں پھینک دیا اور اس کے دل اور کانوں پر مہر لگا دی اور اس کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا ؟ 32 اللہ کے بعد اب اور کون ہے جو اسے ہدایت دے؟ کیا تم لوگ کوئی سبق نہیں لیتے؟33 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر کیا تم نے اسے بھی دیکھا جس نے اپنا خدا اپنی نفسانی خواہش کو بنا لیا ہے ، اور علم کے باوجود اللہ نے اسے گمراہی میں ڈال دیا ، اور اس کے کان اور دل پر مہر لگا دی ، اور اس کی آنکھ پر پردہ ڈال دیا ۔ اب اللہ کے بعد کون ہے جو اسے راستے پر لائے؟ کیا پھر بھی تم لوگ سبق نہیں لیتے؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) کیا تو نے اس شخص کو دیکھا جس نے اپنی خواہش کو اپنا خدا بنا لیا ہے 1 اور اللہ نے جیسے اس کے علم میں تھا اس کو گمراہ کردیا ہے اس کے کان اور دل پر مہر کردی ہے اور اس کی آنکھ پر اندھیری ڈال دی 2 ہے تو اللہ تعالیٰ نے جب اس کو گمراہ کیا اب کون اس کو راہ پر لاسکتا ہے کیا تم غور نہیں کرتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بھلا آپ نے اس شخص کو دیکھا جس نے اپنی خواہش نفس کو اپنا معبود بنارکھا ہے اور باجود جاننے بوجھنے کے الل نے اس کو گمراہ کردیا اور اللہ نے اس کے کانوں اور اس کے دل پر مہر لگادی ہے اور اس کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا ہے۔ سو ایسے شخص کو اللہ کے بعد کون ہدایت کرے۔ کیا تم پھر بھی نہیں سمجھتے ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا آپ نے اس کو دیکھا جس نے اپنی خواہش کو اپنا معبود بنا رکھا ہے اور علم کے باوجود اللہ نے اس کو بھٹکا دیا ہے ۔ اس کی سماعت اور قلب پر مہر لگا دی اور اس کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا ہے۔ پھر اللہ کے بعد وہ کون ہے جو اسے راہ ہدایت دکھا سکتا ہے کیا پھر بھی تم نصیحت حاصل نہیں کرتے ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے اپنی خواہش کو معبود بنا رکھا ہے اور باوجود جاننے بوجھنے کے (گمراہ ہو رہا ہے تو) خدا نے (بھی) اس کو گمراہ کردیا اور اس کے کانوں اور دل پر مہر لگا دی اور اس کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا۔ اب خدا کے سوا اس کو کون راہ پر لاسکتا ہے۔ بھلا تم کیوں نصیحت نہیں پکڑتے؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Beholdest thou him who taketh for his god his own vain desire, and Allah hath sent him astray despite his knowledge, and hath sealed up his hearing and his heart, and hath set on his sight a covering? Who will guide him after Allah? Will ye not then be admonished?

سو کیا آپ نے اس شخص کی بھی حالت دیکھی ہے جس نے اپنی خواہش نفسانی کو اپنا خدا بنا رکھا ہے اور اللہ نے اس کو باوجود سمجھ بوجھ کے گمراہ کردیا ہے اور اس کے کان اور اس کے دل پر مہرلگا دی اور اس کی آنکھ پر پردہ ڈال دیا ہے ۔ سو ایسے کو بعد اللہ کے اور کون ہدایت کرے تو کیا تم پھر بھی نہیں سمجھتے ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا دیکھا تم نے اس کو جس نے اپنی خواہش کو معبود بنا رکھا ہے اور اس کو جس کو اللہ نے ، علم رکھتے ہوئے ، گمراہ کردیا اور اس کے کان اور اس کے دل پر مہر کردی اور اس کی آنکھ پر پردہ ڈال دیا؟ بھلا ایسوں کو کون ہدایت دے سکتا ہے ، بعد اس کے کہ اللہ نے ( ان کو گمراہ کردیا ہو؟ ) کیا تم لوگ دھیان نہیں کرتے؟

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا ہے جس نے اپنی خواہشات کو اپنا معبود بنارکھا ہے اور اﷲ ( تعالیٰ ) نے اسے علم کے باوجود گمراہ کردیا اور اس کے کانوں اور دل پر مہر لگادی اور اس کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا ، پس اسے اﷲ ( تعالیٰ ) کے بعد ( سوا ) کون ہدایت دے سکتا ہے ، کیا بھلا تم لوگ نہیں سمجھتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے اپنی خواہش کو معبود بنا رکھا ہے اور جانتے بوجھتے ہوئے گمراہ ہو رہا ہے تو اللہ نے بھی اس کو گمراہ کردیا۔ اس کے کانوں اور دل پر مہر لگا دی اور اس کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا اب اللہ کے سوا ان کو کون راہ پر لاسکتا ہے ؟ تو کیا تم نصیحت نہیں پکڑتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو کیا تم نے اس شخص کے حال (اور اس کی بدبختی) پر بھی غور کیا جس نے اپنی خواہش کو ہی اپنا معبود بنا رکھا ہو اور اللہ نے اس کو گمراہی (کے گڑھے) میں ڈال دیا ہو اس کے علم کے باوجود اس کے کانوں اور اس کے دل پر اس نے مہر لگا دی ہو اور اس کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا ہو سو کون ہے جو ایسے شخص کو ہدایت دے سکے اللہ کے بعد ؟ کیا تم لوگ پھر بھی کوئی سبق نہیں لیتے ؟

Translated by

Noor ul Amin

بھلا آپ نے اس شخص کے حال پر بھی غور کیا جس نے اپنی خواہش نفس کو اپنامعبودبنایا ہے اور اللہ نے علم کے باوجوداسے گمراہ کردیااور اس کے کان اور دل پر مہرلگادی اور آنکھ پر پر دہ ڈال دیا؟اللہ کے بعداب کون اسے ہدایت دے؟ کیا تم غور نہیں کرتے ؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بھلا دیکھو تو وہ جس نے اپنی خواہش کو اپنا خدا ٹھہرالیا ( ف۳۹ ) اور اللہ نے اسے با وصف علم کے گمراہ کیا ( ف٤۰ ) اور اس کے کان اور دل پر مہر لگادی اور اس کی آنکھوں پر پردہ ڈالا ( ف٤۱ ) تو اللہ کے بعد اسے کون راہ دکھائے ، تو کیا تم دھیان نہیں کرتے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا جس نے اپنی نفسانی خواہش کو معبود بنا رکھا ہے اور اللہ نے اسے علم کے باوجود گمراہ ٹھہرا دیا ہے اور اس کے کان اور اس کے دل پر مُہر لگا دی ہے اور اس کی آنکھ پر پردہ ڈال دیا ہے ، پھر اُسے اللہ کے بعد کون ہدایت کر سکتا ہے ، سو کیا تم نصیحت قبول نہیں کرتے

Translated by

Hussain Najfi

کیا آپ ( ص ) نے اس شخص کو دیکھا ہے جس نے اپنی خواہشِ نفس کو اپنا خدا بنا رکھاہے اوراللہ نے باوجود علم کے اسے گمراہی میں چھوڑ دیا ہے اور اس کے کان اور دل پر مہر لگا دی ہے اور اس کی آنکھ پر پر دہ ڈال دیا ہے اللہ کے بعد کون ایسے شخص کو ہدایت کر سکتا ہے؟ کیا تم نصیحت حاصل نہیں کرتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then seest thou such a one as takes as his god his own vain desire? Allah has, knowing (him as such), left him astray, and sealed his hearing and his heart (and understanding), and put a cover on his sight. Who, then, will guide him after Allah (has withdrawn Guidance)? Will ye not then receive admonition?

Translated by

Muhammad Sarwar

Have you seen the one who has chosen his desires as his lord? God has knowingly caused him to go astray, sealed his ears and heart and veiled his vision. Who besides God can guide him? Will they, then, not take heed?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Have you seen him who takes his own lust as his god And Allah, left him astray with knowledge, and sealed his hearing and his heart, and put a cover on his sight. Who then will guide him after Allah Will you not then remember

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Have you then considered him who takes his low desire for his god, and Allah has made him err having knowledge and has set a seal upon his ear and his heart and put a covering upon his eye. Who can then guide him after Allah? Will you not then be mindful?

Translated by

William Pickthall

Hast thou seen him who maketh his desire his god, and Allah sendeth him astray purposely, and sealeth up his hearing and his heart, and setteth on his sight a covering? Then who will lead him after Allah (hath condemned him)? Will ye not then heed?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या तुम ने उस व्यक्ति को नहीं देखा जिस ने अपनी इच्छा ही को अपना उपास्य बना लिया? अल्लाह ने (उस की स्थिति) जानते हुए उसे गुमराही में डाल दिया, और उस के कान और उस के दिल पर ठप्पा लगा दिया और उस की आँखों पर परदा डाल दिया। फिर अब अल्लाह के पश्चात कौन उसे मार्ग पर ला सकता है? तो क्या तुम शिक्षा नहीं ग्रहण करते?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو کیا آپ نے اس شخص کی حالت بھی دیکھی جس نے اپنا خدا اپنی خواہش نفسانی کو بنا رکھا ہے (2) اور خدائے تعالیٰ نے اسکو باوجود سمجھ بوجھ کے گمراہ کردیا ہے (3). اور خدائے تعالیٰ نے اس کے کان اور دل پر مہر لگادی ہے اور اسکی آنکھ پر پردہ (4) ڈال دیا ہے سو ایسے شخص کو بعد خدا کے (گمراہ کردینے کے) کون ہدایت کرے کیا تم پھر بھی نہیں سمجھتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر کیا تم نے کبھی اس شخص کے حال پر بھی غور کیا جس نے اپنی خواہش نفس کو اپنا الٰہ بنا لیا ہے اور اللہ نے علم کے باوجود اسے گمراہی میں پھینک دیا اور اس کے دل اور کانوں پر مہر لگادی اور اس کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا اللہ کے بعد اب اور کون ہے ؟ جو اسے ہدایت دے کیا تم لوگ کوئی سبق نہیں سیکھتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر کیا تم نے کبھی اس شخص کے حال پر بھی غور کیا جس نے اپنی خواہش نفس کو اپنا خدا بنا لیا اور اللہ نے علم کے باوجود اسے گمراہی میں پھینک دیا اور اس کے دل اور کانوں پر مہر لگادی اور اس کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا ؟ اللہ کے بعد اب اور کون ہے جو اسے ہدایت دے ؟ کیا تم لوگ کوئی سبق نہیں لیتے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا جس نے اپنی خواہش کو اپنا معبود بنالیا اور اللہ نے اسے علم کے باوجود گمراہ کردیا اور اس کے کانوں پر اور دل پر مہر لگادی اور اس کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا، سو کون ہے جو اللہ کے بعد اس شخص کو ہدایت دے گا، کیا تم نصیحت حاصل نہیں کرتے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بھلا دیکھ تو جس نے ٹھہرا لیا اپنا حاکم اپنی خواہش کو اور راہ سے بچلا دیا اس کو اللہ نے جانتا بوجھتا اور مہر لگا دی اس کے کان پر اور دل پر اور ڈال دی اس کی آنکھ پر اندھیری پھر کون راہ پر لائے اس کو اللہ کے سوا سو کیا تم غور نہیں کرتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر بھلا آپ نے اس شخص کو بھی دیکھا جس نے اپنی نفسانی خواہش کو اپنا خدا بنارکھا ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس کو اپنے علم صحیح کی بنا گر گمراہ کررکھا ہے اور اس کے کان پر اور اس کے دل پر مہر لگادی اور اس کی آنکھ پر پردہ ڈال دیا ہے پھر اب خدا کے بعد اس گم کردہ راہ کی کون رہنمائی کرسکتا ہے تو کیا پھر بھی تم لوگ نصیحت نہیں پکڑتے۔