Surat ul Jasiya

Surah: 45

Verse: 24

سورة الجاثية

وَ قَالُوۡا مَا ہِیَ اِلَّا حَیَاتُنَا الدُّنۡیَا نَمُوۡتُ وَ نَحۡیَا وَ مَا یُہۡلِکُنَاۤ اِلَّا الدَّہۡرُ ۚ وَ مَا لَہُمۡ بِذٰلِکَ مِنۡ عِلۡمٍ ۚ اِنۡ ہُمۡ اِلَّا یَظُنُّوۡنَ ﴿۲۴﴾

And they say, "There is not but our worldly life; we die and live, and nothing destroys us except time." And they have of that no knowledge; they are only assuming.

کیا اب بھی تم نصیحت نہیں پکڑتے انہوں نے کہا کہ ہماری زندگی تو صرف دنیا کی زندگی ہی ہے ۔ ہم مرتے ہیں اور جیتے ہیں اور ہمیں صرف زمانہ ہی مار ڈالتا ہے ( دراصل ) انہیں اس کا کچھ علم ہی ۔ نہیں یہ تو صرف ( قیاس اور ) اٹکل سے ہی کام لے رہے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالُوۡا
اور انہوں نے کہا
مَا
نہیں ہے
ہِیَ
یہ
اِلَّا
مگر
حَیَاتُنَا
زندگی ہماری
الدُّنۡیَا
دنیا کی
نَمُوۡتُ
ہم مرتے ہیں
وَنَحۡیَا
اور ہم جیتے ہیں
وَمَا
اور نہیں
یُہۡلِکُنَاۤ
ہلاک کرتا ہمیں
اِلَّا
مگر
الدَّہۡرُ
زمانہ
وَمَا
اور نہیں
لَہُمۡ
انہیں
بِذٰلِکَ
اس کا
مِنۡ عِلۡمٍ
کوئی علم
اِنۡ
نہیں ہیں
ہُمۡ
وہ
اِلَّا
مگر
یَظُنُّوۡنَ
وہ گمان کرتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالُوۡا
اورانہوں نے کہا
مَا
نہیں
ہِیَ
یہ
اِلَّا
مگر
حَیَاتُنَا الدُّنۡیَا
ہماری دنیاکی زندگی
نَمُوۡتُ
ہم مرتے ہیں
وَنَحۡیَا
اورہم جیتے ہیں
وَمَا
اورنہیں
یُہۡلِکُنَاۤ
ہلاک کرتاہمیں
اِلَّا
مگر
الدَّہۡرُ
زمانہ
وَمَا
اورنہیں
لَہُمۡ
انہیں
بِذٰلِکَ
اس کا
مِنۡ عِلۡمٍ
کوئی علم
اِنۡ
نہیں
ہُمۡ
وہ
اِلَّا
مگر
یَظُنُّوۡنَ
گمان کی باتیں کرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And they say, "There is not but our worldly life; we die and live, and nothing destroys us except time." And they have of that no knowledge; they are only assuming.

کیا اب بھی تم نصیحت نہیں پکڑتے انہوں نے کہا کہ ہماری زندگی تو صرف دنیا کی زندگی ہی ہے ۔ ہم مرتے ہیں اور جیتے ہیں اور ہمیں صرف زمانہ ہی مار ڈالتا ہے ( دراصل ) انہیں اس کا کچھ علم ہی ۔ نہیں یہ تو صرف ( قیاس اور ) اٹکل سے ہی کام لے رہے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ لوگ کہتے ہیں۔ یہ بس ہماری دنیا ہی زندگی ہے۔ یہاں ہم مرتے اور جیتے ہیں اور زمانہ ہی ہمیں ہلاک کرتا ہے حالانکہ ان باتوں کا انہیں کچھ علم نہیں وہ محض گمان سے یہ باتیں کرتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اُنہوں نے کہا کہ یہی بس ہماری دنیا کی زندگی ہے اسی میں ہم مرتے ہیں اورہم جیتے ہیں اورہمیں زمانے کے سوا کوئی ہلاک نہیں کرتاحالانکہ اس بارے میں انہیں کوئی علم نہیں،وہ محض گمان کی باتیں کرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they say, |"There is no life but our worldly life. We die and live, and nothing destroys us except time.|" And they have no knowledge about that; they do nothing but make conjectures.

اور کہتے ہیں اور کچھ نہیں بس یہی ہے ہمارا جینا دنیا کا ہم مرتے ہیں اور جیتے ہیں اور ہم جو مرتے ہیں سو زمانے سے اور ان کو کچھ خبر نہیں اس کی محض اٹکلیں دوڑاتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ کہتے ہیں کہ نہیں ہے (کوئی اور زندگی ) سوائے ہماری دنیا کی زندگی کے ہم خود ہی مرتے ہیں اور خود ہی جیتے ہیں اور ہمیں نہیں ہلاک کرتا مگر زمانہ حالانکہ ان کے پاس (اس بارے میں) کوئی علم نہیں ہے وہ تو صرف ظن سے کام لے رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They say: “There is no life other than our present worldly life: herein we live and we die, and it is only (the passage of) time that destroys us. Yet the fact is that they know nothing about this and are only conjecturing.

یہ لوگ کہتے ہیں کہ زندگی بس یہی ہماری دنیا کی زندگی ہے ، یہیں ہمارا مرنا اور جینا ہے اور گردش ایام کے سوا کوئی چیز نہیں جو ہمیں ہلاک کرتی ہو ۔ درحقیقت اس معاملہ میں ان کے پاس کوئی علم نہیں ہے ۔ یہ محض گمان کی بنا پر یہ باتیں کرتے ہیں34 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ : جو کچھ زندگی ہے بس یہی ہماری دنیوی زندگی ہے ، ( اسی میں ) ہم مرتے اور جیتے ہیں اور ہمیں کوئی اور نہیں ، زمانہ ہی ہلاک کردیتا ہے ۔ حالانکہ اس بات کا انہیں کچھ بھی علم نہیں ہے ، بس وہمی اندازے لگاتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ور (کافر) کہتے ہیں ہماریتو یہی دنیا کی زندگی ہے (دنیا ہی میں مرتے ہیں اور یہیں جیتے رہتے ہیں اور زمانہ کی گردش ہم کو مار ڈالتی ہے 3 اور ان کو اس کی تحقیق تو ہے نہیں وہ اٹکلیں دوڑاتے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کہتے ہیں یہی ہماری دنیا کی زندگی ہے ہم (یہیں) مرتے اور جیتے ہیں او ہمیں تو صرف زمانہ مار دیتا ہے اور ان کو اس کا کچھ علم نہیں مگر وہ صرف ایسا گمان کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ کہتے ہیں کہ زندگی تو بس اسی دنیا کی زندگی ہے ۔ ہم یہیں مرتے ہیں اور یہیں جیتے ہیں اور ہمیں زمانہ کے علاوہ کوئی چیز نہیں مارتی۔ لیکن ان کے پاس ( اپنی بات ثابت کرنے کی) کوئی دلیل نہیں ہے ۔ وہ محض خیالی باتیں کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کہتے ہیں کہ ہماری زندگی تو صرف دنیا ہی کی ہے کہ (یہیں) مرتے اور جیتے ہیں اور ہمیں تو زمانہ مار دیتا ہے۔ اور ان کو اس کا کچھ علم نہیں۔ صرف ظن سے کام لیتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they say: there is no naught but our life of the world; die and we live; and naught destroyeth us save Time. And they have no knowledge thereof: they do but guess.

اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ بجز ہماری اس دنیوی حیات کے اور کوئی حیات نہیں ہم (بس ایک ہی بار) مرتے اور (بس ایک ہی بار) زندگی پاتے اور ہم کو صرف زمانہ ہی ہلاک کرتا ہے درآنحالیکہ ان کے پاس اس کی کوئی دلیل نہیں یہ محض اٹکل سے ہانک رہے ہیں۔ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہ کہتے ہیں کہ ہماری زندگی تو بس اسی دنیا کی زندگی تک ہے ۔ ( یہیں ) ہم مرتے اور جیتے ہیں اور ہم کو بس گردشِ روزگار ہلاک کرتی ہے اور ان کو اس باب میں کوئی علم نہیں ہے ، محض اٹکل کے تیر تکے چلارہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان لوگوں ( کفار ) نے کہا ہمارے لیے تو بس یہی ہماری دنیا کی زندگی ہی ہے کہ ہم مرتے اور جیتے ہیں اور ہمیں تو بس زمانہ ( کی گردش ) ہی ہلاک کرتا ہے اور ان لوگوں کو اس کا کچھ علم نہیں ، یہ تو بس گمان میں پڑے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کہتے ہیں کہ ہماری زندگی تو صرف دنیا ہی کی ہے کہ یہیں مرتے اور جیتے ہیں اور ہمیں تو زمانہ مار دیتا ہے اور ان کو اس کا کچھ علم نہیں صرف ظن سے کام لیتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کہتے ہیں کہ ہماری زندگی تو بس یہی دنیاوی زندگی ہے اسی میں ہمارا مرنا اور جینا ہے اور ہمیں ہلاک نہیں کرتا مگر یہی زمانہ حالانکہ ان کے پاس اس کا کوئی علم نہیں یہ لوگ محض ظن (و گمان) سے کام لیتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہماری دنیاوی زندگی کے بعدکوئی زندگی نہیں یہیں ہم مرتے ہیں اور جیتے ہیں اور زمانہ ہی ہمیں ہلاک کرتا ہے حالانکہ ا ن باتوں کا انہیں کچھ علم نہیں وہ محض و ہم وگمان سے یہ باتیں کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بولے ( ف٤۲ ) وہ تو نہیں مگر یہی ہماری دنیا کی زندگی ( ف٤۳ ) مرتے ہیں اور جیتے ہیں ( ف٤٤ ) اور ہمیں ہلاک نہیں کرتا مگر زمانہ ( ف٤۵ ) اور انہیں اس کا علم نہیں ( ف٤٦ ) وہ تو نرے گمان دوڑاتے ہیں ( ف٤۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہ کہتے ہیں: ہماری دنیوی زندگی کے سوا ( اور ) کچھ نہیں ہے ہم ( بس ) یہیں مرتے اور جیتے ہیں اور ہمیں زمانے کے ( حالات و واقعات کے ) سوا کوئی ہلاک نہیں کرتا ( گویا خدا اور آخرت کا مکمل انکار کرتے ہیں ) ، اور انہیں اس ( حقیقت ) کا کچھ بھی علم نہیں ہے ، وہ صرف خیال و گمان سے کام لے رہے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ کہتے ہیں کہ ہماری زندگی تو بس یہی دنیٰوی زندگی ہے ۔ یہیں ہم مرتے ہیں اور یہیں جیتے ہیں اور ہمیں صرف گردشِ زمانہ ہلاک کرتی ہے حالانکہ انہیں اس ( حقیقت ) کا کوئی علم نہیں ہے وہ محض گمان کی بناء پر ایسا کہتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And they say: "What is there but our life in this world? We shall die and we live, and nothing but time can destroy us." But of that they have no knowledge: they merely conjecture:

Translated by

Muhammad Sarwar

They have said, "The only life is this worldly life and here we shall live and die. It is only time which will destroy us" They have no knowledge about this. It is only their guesswork.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they say: "There is nothing but our life of this world, we die and we live and nothing destroys us except Ad-Dahr (time). And they have no knowledge of it, they only presume.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they say: There is nothing but our life in this world; we live and die and nothing destroys us but time, and they have no knowledge of that; they only conjecture.

Translated by

William Pickthall

And they say: There is naught but our life of the world; we die and we live, and naught destroyeth us save time; when they have no knowledge whatsoever of (all) that; they do but guess.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे कहते हैं, "वह तो बस हमारा सांसारिक जीवन ही है। हम मरते और जीते हैं। हमें तो बस काल (समय) ही विनष्ट करता है।" हालाँकि उन के पास इसका कोई ज्ञान नहीं। वे तो बस अटकलें ही दौड़ाते हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (بعث کے منکر) یوں کہتے ہیں کہ بجز ہماری اس دنیوی حیات کے اور کوئی حیات نہیں ہے ہم مرتے ہیں اور جتیے ہیں اور ہم کو صرف زمانہ (کی گردش) سے موت آجاتی ہے (5) اور ان لوگوں کے پاس اس پر کوئی دلیل نہیں محض اٹکل سے ہانک رہے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ لوگ کہتے ہیں کہ زندگی بس یہی ہماری دنیا کی زندگی ہے یہیں ہمارا مرنا اور جینا ہے اور گردش ایام کے سوا کوئی چیزجو ہمیں ہلاک نہیں کرتی۔ حقیقت یہ ہے کہ ان کے پاس علم نہیں ہے محض گمان کی بنا پر یہ باتیں کرتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ لوگ کہتے ہیں کہ زندگی بس یہی ہماری دنیا کی زندگی ہے ، یہیں ہمارا مرنا اور جینا ہے اور گردش ایام کے سوا کوئی چیز نہیں جو ہمیں ہلاک کرتی ہودرحقیقت اس معاملے میں ان کے پاس کوئی علم نہیں ہے۔ یہ محض گمان کی بنا پر یہ باتیں کرتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان لوگوں نے کہا کہ نہیں ہے یہ مگر ہماری دنیا والی زندگی ہم مرتے ہیں اور جیتے ہیں اور ہمیں ہلاک نہیں کرے گا مگر زمانہ، اور انہیں اس کا کچھ بھی علم نہیں، یہ لوگ صرف گمان کرتے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہتے ہیں اور کچھ نہیں بس یہی ہے ہمارا جینا دنیا کا ہم مرتے ہیں اور پوجتے ہیں اور ہم جو مرتے ہیں سو زمانہ سے اور ان کو کچھ خبر نہیں اس کی محض اٹکلیں دوڑاتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ قیامت کے منکر یوں کہتے ہیں کہ ہماری اس دنیوی زندگی کے سوا اور کوئی زندگی نہیں ہے ہم یہیں مرتے اور جیتے ہیں اور ہم کو کوئی نہیں مارتا مگر زمانہ اور ان منکروں کے پاس اپنے اس کہنے پر کوئی دلیل نہیں ہے یہ لوگ محض خیالی باتیں کیا کرتے ہیں۔