Surat ul Jasiya

Surah: 45

Verse: 26

سورة الجاثية

قُلِ اللّٰہُ یُحۡیِیۡکُمۡ ثُمَّ یُمِیۡتُکُمۡ ثُمَّ یَجۡمَعُکُمۡ اِلٰی یَوۡمِ الۡقِیٰمَۃِ لَا رَیۡبَ فِیۡہِ وَ لٰکِنَّ اَکۡثَرَ النَّاسِ لَا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۲۶﴾٪  19

Say, " Allah causes you to live, then causes you to die; then He will assemble you for the Day of Resurrection, about which there is no doubt, but most of the people do not know."

آپ کہہ دیجئے! اللہ ہی تمہیں زندہ کرتا ہے پھر تمہیں مار ڈالتا ہے پھر تمہیں قیامت کے دن جمع کرے گا جس میں کوئی شک نہیں لیکن اکثر لوگ نہیں سمجھتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلِ
کہہ دیجیے
اللّٰہُ
اللہ
یُحۡیِیۡکُمۡ
وہ زندہ کرتا ہے تمہیں
ثُمَّ
پھر
یُمِیۡتُکُمۡ
وہ موت دیتا ہے تمہیں
ثُمَّ
پھر
یَجۡمَعُکُمۡ
وہ جمع کرے گا تمہیں
اِلٰی یَوۡمِ
طرف دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
لَارَیۡبَ
نہیں کوئی شک
فِیۡہِ
جس میں
وَلٰکِنَّ
اور لیکن
اَکۡثَرَ
اکثر
النَّاسِ
لوگ
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں وہ علم رکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلِ
آپ کہہ دیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
یُحۡیِیۡکُمۡ
زندگی دیتاہے تمہیں
ثُمَّ
پھر
یُمِیۡتُکُمۡ
وہ موت دے گاتمہیں
ثُمَّ
پھر
یَجۡمَعُکُمۡ
وہ جمع کرے گاتمہیں
اِلٰی یَوۡمِ الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے دن
لَا
نہیں
رَیۡبَ
شک
فِیۡہِ
اس میں
وَلٰکِنَّ
اورلیکن
اَکۡثَرَ
اکثر
النَّاسِ
لوگ
لَا
نہیں
یَعۡلَمُوۡنَ
وہ جانتے
Translated by

Juna Garhi

Say, " Allah causes you to live, then causes you to die; then He will assemble you for the Day of Resurrection, about which there is no doubt, but most of the people do not know."

آپ کہہ دیجئے! اللہ ہی تمہیں زندہ کرتا ہے پھر تمہیں مار ڈالتا ہے پھر تمہیں قیامت کے دن جمع کرے گا جس میں کوئی شک نہیں لیکن اکثر لوگ نہیں سمجھتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ انہیں کہئے : اللہ ہی تمہیں زندہ کرتا ہے پھر تمہیں موت دے گا پھر قیامت کے دن تم کو جمع کرے گا جس کے آنے میں کوئی شک نہیں لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں اﷲ تعالیٰ تمہیں زندگی دیتا ہے، پھر وہی تمہیں موت دے گا، پھر وہی تمہیں قیامت کے دن جمع کرے گاجس میں کوئی شک نہیں لیکن اکثرلوگ نہیں جانتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"Allah gives you life, then makes you die, then He will assemble you on the Day of Judgment in which there is no doubt, but most of the people do not know.

تو کہہ کہ اللہ ہی جلاتا ہے تم کو پھر مارے گا تم کو پھر اکٹھا کرے گا تم کو قیامت کے دن تک اس میں کچھ شک نہیں پر بہت لوگ نہیں سمجھتے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ کہیے کہ اللہ ہی تمہیں زندہ کرتا ہے پھر وہی تمہیں موت دے گا پھر تمہیں جمع کرے گا قیامت کے دن جس میں کوئی شک نہیں لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Tell them, (O Prophet): “It is Allah Who gives you life and then causes you to die, and He it is Who will then bring all of you together on the Day of Resurrection, a Day regarding which there can be no doubt. Yet most people do not know.

اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ان سے کہو اللہ ہی تمہیں زندگی بخشتا ہے ، پھر وہی تمہیں موت دیتا ہے 37 ۔ پھر وہی تم کو اس قیامت کے دن جمع کرے گا جس کے آنے میں کوئی شک نہیں 38 ، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں39 ۔ ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہہ دو کہ اللہ ہی تمہیں زندگی دیتا ہے ، پھر وہ تمہیں موت دے گا پھر تم سب کو قیامت کے دن جمع کرے گا ، ( ٨ ) جس میں کسی قسم کا کوئی شک نہیں ہے ، لیکن اکثر لوگ سمجھتے نہیں ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر ان کافروں سے کہہ دے اللہ ہی تم کو جلاتا ہے 6 پھر وہی تم کو مارے گا پھر وہی قیامت کے دن جس میں کوئی شبہ نہیں تم کو جلا کر اکٹھا کرے گا 7 مگر اکثر لوگ یہ بات نہیں سمجھتے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرما دیجئے کہ اللہ تم کو زندہ رکھتے ہیں پھر تم کو موت دیں گے پھر قیامت کے دن جس میں ذرا شک ہیں تم کو جمع فرمائیں گے و لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجئے کہ وہی تمہیں زندگی دیتا ہے اور وہی موت دیتا ہے ۔ پھر وہی تمہیں قیامت کے ایسے دن میں جمع کرے گا جس کے آنے میں کوئی شک وشبہ نہیں ہے لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ خدا ہی تم کو جان بخشتا ہے پھر (وہی) تم کو موت دیتا ہے پھر تم کو قیامت کے روز جس (کے آنے) میں کچھ شک نہیں تم کو جمع کرے گا لیکن بہت سے لوگ نہیں جانتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: Allah keepeth you alive, then He shall cause you to die, then He shall assemble you on the Day of Resurrection whereof there is no doubt; but most of mankind know not.

آپ کہہ دیجئے کہ اللہ (ہی) تم کو زندہ رکھتا ہے پھر وہی تمہیں موت دیتا ہے پھر وہی تمہیں قیامت کے دن اکٹھا کرے گا جس میں ذرا شبہ نہیں لیکن اکثر لوگ (اتنی بات بھی) نہیں سمجھتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کو بتادو کہ اللہ ہی تم کو زندہ کرتا ہے ، پھر تم کو مارتا ہے ، پھر وہ تم کو روزِ قیامت تک – جس میں کسی شبہ کی گنجائش نہیں ہے – تم کو جمع کرے گا لیکن اکثر لوگ اس حقیقت کو نہیں جانتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے اﷲ ( تعالیٰ ) ہی تمہیں زندگی دیتا ہے پھر تمہیں موت دے گا پھر تمہیں قیامت کے دن کی طرف جس میں کوئی شک نہیں جمع کرے گا ، اور لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہہ دو کہ تم کو اللہ ہی جان بخشتا ہے پھر وہی تم کو موت دیتا ہے اور پھر قیامت کے دن کہ جس کے آنے میں کوئی شک نہیں تم کو جمع کرے گا لیکن بہت سے لوگ نہیں جانتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) کہو کہ اللہ ہی ہے جو تمہیں زندگی بخشتا ہے پھر وہی تمہیں موت دیتا ہے پھر وہی جمع فرمائے گا تم سب کو قیامت کے اس دن جس میں کوئی شک نہیں مگر اکثر لوگ جانتے نہیں

Translated by

Noor ul Amin

آپ انہیں کہہ دیجئے اللہ ہی تمہیں زندہ کرتا ہے پھرتمہیں موت دے گاپھر قیامت کے دن تم کو جمع کرے گا جس کے آنے میں کوئی شک نہیں لیکن اکثرلوگ جانتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ اللہ تمہیں جِلاتا ہے ( ف۵۱ ) پھر تم کو مارے گا ( ف۵۲ ) پھر تم سب کو اکٹھا کریگا ( ف۵۳ ) قیامت کے دن جس میں کوئی شک نہیں لیکن بہت آدمی نہیں جانتے ( ف۵٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: اللہ ہی تمہیں زندگی دیتا ہے اور پھر وہی تمہیں موت دیتا ہے پھر تم سب کو قیامت کے دن کی طرف جمع فرمائے گا جس میں کوئی شک نہیں ہے ، لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

Translated by

Hussain Najfi

آپ ( ص ) کہہ دیجئے! اللہ ہی تمہیں زندہ رکھتا ہے وہی تمہیں موت دیتا ہے پھر وہی تمہیں قیامت کے دن اکٹھا کرے گا جس کے آنے میں کوئی شک نہیں ہے لیکن اکثر لوگ ( اس حقیقت کو ) جانتے نہیں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "It is Allah Who gives you life, then gives you death; then He will gather you together for the Day of Judgment about which there is no doubt": But most men do not understand.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), say, "It is God who gives you life and causes you to die. He will bring you together on the inevitable Day of Judgment," but most people do not know.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say (to them): "Allah gives you life, then causes you to die, then He will assemble you on the Day of Resurrection about which there is no doubt. But most of mankind know not."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Allah gives you life, then He makes you die, then will He gather you to the day of resurrection wherein is no doubt, but most people do not know.

Translated by

William Pickthall

Say (unto them, O Muhammad): Allah giveth life to you, then causeth you to die, then gathereth you unto the Day of Resurrection whereof there is no doubt. But most of mankind know not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दो, "अल्लाह ही तुम्हें जीवन प्रदान करता है। फिर वहीं तुम्हें मृत्यु देता है। फिर वही तुम्हें क़ियामत के दिन तक इकट्ठा कर रहा है, जिस में कोई संदेह नहीं। किन्तु अधिकतर लोग जानते नहीं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ یوں کہہ دیجئے کہ اللہ تعالیٰ تم کو زندہ رکھتا ہے پھر (جب چاہیگا) تم کو موت دیگا پھر قیامت کے دن جس ( کے وقوع) میں ذرا شک نہیں تم کو جمع کریگا لیکن اکثر لوگ نہیں سمجھتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی ان سے فرمائیں کہ اللہ ہی تمہیں زندگی بخشتا ہے پھر وہی تمہیں موت دیتا ہے پھر وہی تم کو قیامت کے دن جمع کرے گا جس کے آنے میں کوئی شک نہیں مگر اکثر لوگ نہیں جانتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، ان سے کہو اللہ ہی تمہیں زندگی بخشتا ہے ، پھر وہی تمہیں موت دیتا ہے ، پھر وہی تم کو اس قیامت کے دن جمع کرے گا جس کے آنے میں کوئی شک نہیں ، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے اللہ تمہیں زندگی بخشتا ہے پھر موت دیتا ہے پھر تمہیں قیامت کے دن جمع فرمائے گا جس میں کوئی شک نہیں اور لیکن بہت سے لوگ نہیں جانتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ کہ اللہ ہی جلاتا ہے تم کو پھر مارے گا تم کو پھر اکٹھا کرے گا تم کو قیامت کے دن تک اس میں کچھ شک نہیں پر بہت لوگ نہیں سمجھتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ ان سے کہہ دیجئے اللہ ہی تمکو زندگی بخشتا ہے پھر وہی تم کو موت دے گا پھر وہی تم سب کو قیامت کے دن جس کے آنے میں ذراشک نہیں ہے جمع کرے گا لیکن اکثر لوگ نہیں سمجھتے۔