Surat ul Jasiya

Surah: 45

Verse: 29

سورة الجاثية

ہٰذَا کِتٰبُنَا یَنۡطِقُ عَلَیۡکُمۡ بِالۡحَقِّ ؕ اِنَّا کُنَّا نَسۡتَنۡسِخُ مَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۲۹﴾

This, Our record, speaks about you in truth. Indeed, We were having transcribed whatever you used to do."

یہ ہے ہماری کتاب جو تمہارے بارے میں سچ سچ بول رہی ہے ہم تمہارے اعمال لکھواتے جاتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ہٰذَا
یہ ہے
کِتٰبُنَا
کتاب ہماری
یَنۡطِقُ
جو بولتی ہے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
اِنَّا
بےشک ہم
کُنَّا
تھے ہم
نَسۡتَنۡسِخُ
ہم لکھواتے
مَا
جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ہٰذَا
یہ
کِتٰبُنَا
ہمارانامہ اعمال
یَنۡطِقُ
بول رہاہے
عَلَیۡکُمۡ
تمہارے خلاف
بِالۡحَقِّ
حق کے ساتھ
اِنَّا
یقیناً
کُنَّا
ہم تھے
نَسۡتَنۡسِخُ
لکھواتے جاتے
مَا
جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَعۡمَلُوۡنَ
عمل کرتے
Translated by

Juna Garhi

This, Our record, speaks about you in truth. Indeed, We were having transcribed whatever you used to do."

یہ ہے ہماری کتاب جو تمہارے بارے میں سچ سچ بول رہی ہے ہم تمہارے اعمال لکھواتے جاتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ ہمارا (لکھوایا ہوا) اعمال نامہ ہے جو تمہارے متعلق ٹھیک ٹھیک بیان کردے گا جو کچھ تم عمل کیا کرتے تھے۔ بلاشبہ ہم (ساتھ ساتھ انہیں) لکھواتے جاتے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ ہمارانامۂ اعمال ہے جو تمہارے خلاف حق کے ساتھ بول رہا ہے،یقیناًہم لکھواتے جاتے تھے جوکچھ بھی تم عمل کیا کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

This is Our book that speaks against you with truth. We used to get recorded all that you used to do.

یہ ہمارا دفتر ہے بولتا ہے تمہارے کام ٹھیک ہم لکھواتے جاتے تھے جو کچھ تم کرتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ ہمارا (تیار کردہ) اعمال نامہ ہے جو تمہارے اوپر حق کے ساتھ گواہی دے گا جو کچھ تم کیا کرتے تھے ہم اسے لکھواتے جا رہے تھے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

This is Our Record which bears witness against you with truth; We used to record all what you did.”

یہ ہمارا تیار کرایا ہوا اعمال نامہ ہے جو تمہارے اوپر ٹھیک ٹھیک شہادت دے رہا ہے ، جو کچھ بھی تم کرتے تھے اسے ہم لکھواتے جا رہے تھے 42 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ ہمارا ( لکھوایا ہوا ) دفتر ہے جو تمہارے بارے میں ٹھیک ٹھیک بول رہا ہے ۔ تم جو کچھ کرتے تھے ، ہم اس سب کو لکھوا لیا کرتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اس سے کہہ دیا جائے گا آج تم جیسے کا مدنیا میں کرتے رہے ویسا بدلہ پائو گے یہ ہمارا دفتر جو ٹھیک ٹھیک تمہارے کام بتلا رہا ہے کیوں کہ تم جو دنیا میں کرتے تھے وہ ہم لکھواتے جاتے تھے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ ہمارا دفتر ہے جو تمہارے مقابلے میں ٹھیک ٹھیک بول رہا ہے تم جو کچھ کیا کرتے تھے ، ہم لکھواتے جاتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ نامہ اعمال ہماری کتاب ہے جو تم پر گواہی دے گی کیونکہ تم جو کام کرتے تھے اس کو ہم لکھواتے جاتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ ہماری کتاب تمہارے بارے میں سچ سچ بیان کردے گی۔ جو کچھ تم کیا کرتے تھے ہم لکھواتے جاتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

This Book of Ours speaketh against you with truth; verily We have been setting down whatsoever ye have been working.

یہ ہمارا رجسٹر ہے جو تمہارے حق میں ٹھیک ٹھیک بول رہا ہے تم جو کچھ بھی کرتے رہتے تھے ہم سب لکھواتے جاتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ ہمارا دفتر ہے جو تمہارے اوپر بالکل ٹھیک ٹھیک گواہی دے گا ۔ ہم لکھواتے رہے ہیں جو کچھ تم کرتے رہے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اﷲتعالیٰ فرمائیں گے ) یہ ہے ہماری کتاب ، جو تم پر حق کے ساتھ گواہی دیتی ہے ، جو کچھ تم لوگ کرتے تھے بلاشبہ ہم ( اسے لکھا لیا کرتے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ ہماری کتاب تمہارے بارے میں سچ سچ بیان کردے گی جو کچھ تم کیا کرتے تھے ہم لکھواتے جاتے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ ہماری کتاب بول رہی ہے تم پر حق کے ساتھ بلاشبہ ہم لکھوا لیا کرتے تھے وہ سب کچھ جو تم لوگ کر رہے تھے

Translated by

Noor ul Amin

یہ ہمارا ( لکھوایاہوا ) اعمال نامہ ہے جو تمہارے متعلق ٹھیک بیان دے گا جو کچھ تم عمل کیا کرتے تھے ، بلاشبہ ہم تمہارے کئے کو ( فرشتوں کے ذریعے ) لکھواتے رہے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہمارا یہ نوشتہ تم پر حق بولتا ہے ، ہم لکھتے رہے تھے ( ف۵۸ ) جو تم نے کیا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ ہمارا نوشتہ ہے جو تمہارے بارے میں سچ سچ بیان کرے گا ، بیشک ہم وہ سب کچھ لکھوا ( کر محفوظ کر ) لیا کرتے تھے جو تم کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

یہ ہماری کتاب ( دفترِ عمل ) ہے جو تمہارے بارے میں حق و سچ کے ساتھ بولتی ہے ہم لکھتے ( لکھواتے ) رہتے تھے جو کچھ تم کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"This Our Record speaks about you with truth: For We were wont to put on Record all that ye did."

Translated by

Muhammad Sarwar

This is Our Book. It will tell you the truth. We have made a copy of all that you have done.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

This Our Record speaks about you with truth. Verily, We were recording what you used to do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

This is Our book that speaks against you with justice; surely We wrote what you did,

Translated by

William Pickthall

This Our Book pronounceth against you with truth. Lo! We have caused (all) that ye did to be recorded.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"यह हमारी किताब है, जो तुम्हारे मुक़ाबले में ठीक-ठीक बोल रही है। निश्चय ही हम लिखवाते रहे हैं जो कुछ तुम करते थे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اور کہا جاوے گا کہ) یہ (نامہ اعمال) ہمارا دفتر ہے جو تمہارے مقابلہ میں ٹھیک ٹھیک بول رہا ہے (1) اور ہم (دنیا میں) تمہارے اعمال کو (فرشتوں سے) لکھواتے جاتے تھے۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ ہمارا لکھا ہوا اعمال نامہ ہے جو تم پر ٹھیک ٹھیک شہادت دے رہا ہے۔ جو کچھ تم کرتے تھے اسے ہم لکھوائے جا رہے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ ہمارا تیار کرایا ہوا اعمال نامہ ہے جو تمہارے اوپر ٹھیک ٹھیک شہادت دے رہا ہے ، جو کچھ بھی تم کرتے تھے اسے ہم لکھواتے جا رہے تھے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ ہماری کتاب ہے جو تمہارے بارے میں حق کے ساتھ بولتی ہے، بیشک ہم لکھوا لیتے تھے جو تم کرتے تھے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ ہمارا دفتر ہے بولتا ہے تمہارے کام ٹھیک ہم لکھواتے جاتے تھے جو کچھ تم کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ نامہ اعمال ہماری کتاب ہے جو تمہارے مقابلہ میں حقیقت واقعیہ کو ظاہر کررہی ہے کیونکہ تم جو اعمال کرتے تھے ان کو ہم لکھواتے جاتے تھے۔