Surat ul Jasiya

Surah: 45

Verse: 32

سورة الجاثية

وَ اِذَا قِیۡلَ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰہِ حَقٌّ وَّ السَّاعَۃُ لَا رَیۡبَ فِیۡہَا قُلۡتُمۡ مَّا نَدۡرِیۡ مَا السَّاعَۃُ ۙ اِنۡ نَّظُنُّ اِلَّا ظَنًّا وَّ مَا نَحۡنُ بِمُسۡتَیۡقِنِیۡنَ ﴿۳۲﴾

And when it was said, 'Indeed, the promise of Allah is truth and the Hour [is coming] - no doubt about it,' you said, 'We know not what is the Hour. We assume only assumption, and we are not convinced.' "

اور جب کبھی کہا جاتا کہ اللہ کا وعدہ یقیناً سچا ہے اور قیامت کے آنے میں کوئی شک نہیں تو تم جواب دیتے تھے کہ ہم نہیں جانتے قیامت کیا چیز ہے؟ ہمیں کچھ یوں ہی سا خیال ہو جاتا ہے لیکن ہمیں یقین نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
قِیۡلَ
کہا گیا
اِنَّ
بےشک
وَعۡدَ
وعدہ
اللّٰہِ
اللہ کا
حَقٌّ
سچا ہے
وَّالسَّاعَۃُ
اور قیامت
لَارَیۡبَ
نہیں کوئی شک
فِیۡہَا
اس میں
قُلۡتُمۡ
کہا تم نے
مَّا
نہیں
نَدۡرِیۡ
ہم جانتے
مَا
کیا ہے
السَّاعَۃُ
قیامت
اِنۡ
نہیں
نَّظُنُّ
ہم سمجھتے
اِلَّا
مگر
ظَنًّا
ایک گمان ہی
وَّمَا
اور نہیں ہیں
نَحۡنُ
ہم
بِمُسۡتَیۡقِنِیۡنَ
یقین کرنے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اورجب
قِیۡلَ
کہاجاتاتھا
اِنَّ
یقیناً
وَعۡدَ اللّٰہِ
وعدہ اللہ تعالیٰ کا
حَقٌّ
سچاہے
وَّالسَّاعَۃُ
اورقیامت
لَا
نہیں
رَیۡبَ
شک
فِیۡہَا
اس میں
قُلۡتُمۡ
تم کہتے تھے
مَّا نَدۡرِیۡ
نہیں ہم جانتے
مَا
کیاہوتی ہے
السَّاعَۃُ
قیامت
اِنۡ
نہیں
نَّظُنُّ
ہم گمان رکھتے
اِلَّا
مگر
ظَنًّا
معمولی گمان
وَّمَا
اورنہیں
نَحۡنُ
ہم
بِمُسۡتَیۡقِنِیۡنَ
پورایقین کرنے والے
Translated by

Juna Garhi

And when it was said, 'Indeed, the promise of Allah is truth and the Hour [is coming] - no doubt about it,' you said, 'We know not what is the Hour. We assume only assumption, and we are not convinced.' "

اور جب کبھی کہا جاتا کہ اللہ کا وعدہ یقیناً سچا ہے اور قیامت کے آنے میں کوئی شک نہیں تو تم جواب دیتے تھے کہ ہم نہیں جانتے قیامت کیا چیز ہے؟ ہمیں کچھ یوں ہی سا خیال ہو جاتا ہے لیکن ہمیں یقین نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب تمہیں کہا جاتا کہ : اللہ کا وعدہ سچا ہے اور قیامت کے آنے میں کوئی شک نہیں تو تم کہہ دیتے تھے : ہم نہیں جانتے کہ قیامت کیا چیز ہے ؟ ہم تو اسے ایک ظنی چیز ہی خیال کرتے ہیں اور ظنی چیز پر ہم یقین نہیں کرسکتے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جب کہا جاتا تھا کہ یقیناًاﷲ تعالیٰ کاوعدہ سچاہے اور قیامت میں کوئی شک نہیں توتم کہتے تھے کہ ہم نہیں جانتے کہ قیامت کیاہوتی ہے؟ ہم توایک معمولی گمان رکھتے ہیں اور ہم پورا یقین کرنے والے نہیں ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when it was said to you that Allah&s promise is true and there is no doubt in the (arrival of the) Hour, you used to say, We do not know what the Hour is. We do not think (about it) but as an assumption, and we are not sure.|"

اور جب کہئے کہ وعدہ اللہ کا ٹھیک ہے اور قیامت میں کچھ شبہ نہیں تم کہتے تھے ہم نہیں سمجھتے کیا ہے قیامت ہم کو آتا تو ہے ایک خیال سا اور ہم کو یقین نہیں ہوتا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب کہا جاتا کہ اللہ کا وعدہ سچ ہے اور قیامت آنے میں کوئی شک نہیں تو تم کہتے کہ ہم نہیں جانتے کہ قیامت کیا ہوتی ہے ہاں ہمیں ایک گمان سا تو ہوتا ہے اور ہم اس کا یقین کرنے والے نہیں ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And when it was said to them: “Surely Allah's promise is true, and there is no doubt regarding the Hour of Resurrection,” you were wont to say: “We do not know what the Hour (of Resurrection) is. We are simply making conjectures and are not at all certain.”

اور جب کہا جاتا تھا کہ اللہ کا وعدہ برحق ہے اور قیامت کے آنے میں کوئی شک نہیں ، تو تم کہتے تھے کہ ہم نہیں جانتے قیامت کیا ہوتی ہے ، ہم تو بس ایک گمان سا رکھتے ہیں ، یقین ہم کو نہیں ہے 44 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب تم سے کہا جاتا تھا کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے ، اور قیامت وہ حقیقت ہے جس میں کوئی بھی شک نہیں ہے ، تو تم یہ کہتے تھے کہ : ہم نہیں جانتے کہ قیامت کیا ہوتی ہے ؟ اس کے بارے میں ہم جو کچھ خیال کرتے ہیں ، بس ایک گمان سا ہوتا ہے ، اور ہمیں یقین بالکل نہیں ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب تم سے یہ کہہ جاتا تھا دیکھو اللہ تعالیٰ کا وعدہ سچا ہے اور قیامت میں کوئی شک نہیں تو تم کہتے تھے ہم نہیں جانتے قیامت کیا چیز ہے ہاں کچھ تھوڑا سا گمان تو ہم کو بھی ہے کہ شاید قیامت آئے مگر ہم کو یقین نہیں 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب کہا جاتا تھا کہ اللہ کا وعدہ سچا اور قیامت میں کوئی شک نہیں ، تو تم کہتے تھے ہم نہیں جانتے کہ قیامت کیا ہے ؟ محض ایک خیال سا تو ہم کو بھی ہوتا ہے اور ہم کو (اس پر) یقین نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب کہا جاتا تھا کہ اللہ کا وعدہ سچا وعدہ ہے اور قیامت کے آنے میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے تو تم کہتے تھے کہ ہمیں نہیں معلوم کہ قیامت کیا ہے ؟ ہم تو بس ایک ہلکا سے گمان رکھتے ہیں لیکن ہمیں اس کا یقین نہیں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب کہا جاتا تھا کہ خدا کا وعدہ سچا ہے اور قیامت میں کچھ شک نہیں تو تم کہتے تھے ہم نہیں جانتے کہ قیامت کیا ہے۔ ہم اس کو محض ظنی خیال کرتے ہیں اور ہمیں یقین نہیں آتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when it was said; verily Allah's promise is, true, and the Hour! there is no doubt thereof, ye said: we know not what the Hour is, we imagine it naught but an opinion, and we are not convinced.

اور جب (تم سے) کہا جاتا تھا کہ اللہ کا وعدہ برحق ہے اور قیامت میں کوئی شک نہیں تو تم کہا کرتے تھے ہم نہیں جانتے قیامت ہے کیا چیز ہاں ایک خیال سا تو ہم کو بھی ہوتا ہے اور ہم (اس پر) یقین کرنے والے نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب تم سے کہا جاتا کہ اللہ کا وعدہ شدنی ہے اور قیامت کے باب میں کوئی شک نہیں ہے تو تم جواب دیتے کہ ہم نہیں جانتے کہ قیامت کیا ہے؟ بس ایک گمان ہے جو ہم کرتے ہیں اور ہم اس کا یقین کرنے والے نہیں ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب کہا جاتا تھا: بے شک اﷲ ( تعالیٰ ) کا وعدہ سچا ہے اور قیامت میں کوئی شبہ نہیں ( تو ) تم لوگ کہتے تھے ہم نہیں جانتے قیامت کیا چیز ہے؟ ہمیں تو بس ایک گمان سا ہوتا ہے او رہم یقین کرنے والے نہیں ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب کہا جاتا تھا کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے قیامت میں کچھ شک نہیں تو تم کہتے تھے کہ نہیں جانتے کہ قیامت کیا ہے ہم اس کو صرف خیالی ہی سمجھتے ہیں اور ہمیں یقین نہیں آتا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب (تم سے) کہا جاتا تھا کہ اللہ کا وعدہ یقینی طور پر سچا ہے اور قیامت کے بارے میں کسی شک کی گنجائش نہیں تو تم لوگ کہتے تھے کہ ہم نہیں جانتے قیامت کیا ہوتی ہے ہم تو محض ایک گمان سا رکھتے ہیں (اس کا کوئی) یقین ہم کو بہرحال نہیں

Translated by

Noor ul Amin

اور جب تمہیں کہا جاتا ہے کہ ’’ اللہ تعالیٰ کاوعدہ س چاہےاور قیامت کے آنے میں کوئی شک نہیں توتم کہہ دیتے تھے ہم نہیں جانتے کہ قیامت کیا چیز ہے؟ہم تو اسے ایک جھوٹی چیزہی خیال کرتے ہیں اور ہم اس پر بالکل یقین نہیں کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب کہا جاتا بیشک اللہ کا وعدہ ( ف٦۱ ) سچا ہے اور قیامت میں شک نہیں ( ف٦۲ ) تم کہتے ہم نہیں جانتے قیامت کیا چیز ہے ہمیں تو یونہی کچھ گمان سا ہوتا ہے اور ہمیں ( ف٦۳ ) یقین نہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب کہا جاتا تھا کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے اور قیامت ( کے آنے ) میں کوئی شک نہیں ہے تو تم کہتے تھے کہ ہم نہیں جانتے قیامت کیا ہے ، ہم اُسے وہم و گمان کے سوا کچھ نہیں سمجھتے اور ہم ( اِس پر ) یقین کرنے والے نہیں ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اورجب ( تم سے ) کہا جاتا تھا کہ اللہ کا وعدہ برحق ہے اور قیامت میں کوئی شک نہیں ہے تو تم کہتے تھے کہ ہم نہیں جانتے کہ قیامت کیا ہے؟ بس ایک گمان ہے جو ہم کرتے ہیں اور ہمیں اس کا یقین نہیں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"And when it was said that the promise of Allah was true, and that the Hour- there was no doubt about its (coming), ye used to say, 'We know not what is the hour: we only think it is an idea, and we have no firm assurance.'"

Translated by

Muhammad Sarwar

When it was said that the promise of God is true and that the Hour would inevitably come, you said, "We do not know what the Hour of Doom is, we are suspicious about it and we are not convinced".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when it was said: "Verily, Allah's promise is the truth, and there is no doubt about the coming of the Hour," you said: "We know not what is the Hour: we do not think it but conjecture, and we have no firm convincing belief (therein)."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when it was said, Surely the promise of Allah is true and as for the hour, there is no doubt about it, you said: We do not know what the hour is; we do not think (that it will come to pass) save a passing thought, and we are not at all sure.

Translated by

William Pickthall

And when it was said: Lo! Allah's promise is the truth, and there is no doubt of the Hour's coming, ye said: We know not what the Hour is. We deem it naught but a conjecture, and we are by no means convinced.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब कहा जाता था कि अल्लाह का वादा सच्चा है और (क़ियामत की) घड़ी में कोई संदेह नहीं है। 'तो तुम कहते थे, "हम नहीं जानते कि वह घड़ी क्या है? हमें तो बस एक अनुमान-सा प्रतीत होता है और हमें विश्वास नहीं होता'।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب (تم سے) کہا جاتا تھا کہ اللہ کا وعدہ حق ہے (3) اور قیامت میں کوئی شک نہیں ہے تو تم کہا کرتے تھے کہ ہم نہیں جانتے قیامت کیا چیز ہے محض ایک خیال سا تو ہم کو بھی ہوتا ہے اور ہم کو یقین نہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب کہا جاتا تھا کہ اللہ کا وعدہ برحق ہے اور قیامت کے آنے میں کوئی شک نہیں۔ تم کہتے تھے کہ ہم نہیں جانتے قیامت کیا ہوتی ہے ہم تو بس ایک گمان سا رکھتے ہیں ہمیں یقین نہیں تھا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جب کہا جاتا تھا کہ اللہ کا وعدہ برحق ہے اور قیامت کے آنے میں کوئی شک نہیں تو تم کہتے تھے کہ ہم نہیں جانتے قیامت کیا ہوتی ہے ، ہم تو بس ایک گمان سا رکھتے ہیں ، یقین ہم کو نہیں ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب کہا گیا کہ بیشک اللہ کا وعدہ حق ہے اور قیامت کے آنے میں کوئی شک نہیں تو تم نے کہا ہم نہیں جانتے کہ قیامت کیا ہے ہم تو بس یوں ہی خیال کرتے ہیں اور ہم یقین کرنے والے نہیں ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب کہیے کہ وعدہ اللہ کا ٹھیک ہے اور قیامت میں کچھ شبہ نہیں تم کہتے تھے ہم نہیں سمجھتے کیا ہے قیامت، ہم کو آتا تو ہے ایک خیال سا اور ہم کو یقین نہیں ہوتا اور کھل جائیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب تم سے کہا جاتا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ برحق ہے اور قیامت کے وقوع میں ذرا شک نہیں ہے تو تم کہا کرتے تھے ہم نہیں جانتے قیامت کیا چیز ہے ہاں ہم کو صرف یونہی ایک ہلکا ساخیال تو ہوتا ہے مگر ہم کو اس کے ہونے کا یقین نہیں ہے۔