Surat ul Jasiya

Surah: 45

Verse: 5

سورة الجاثية

وَ اخۡتِلَافِ الَّیۡلِ وَ النَّہَارِ وَ مَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰہُ مِنَ السَّمَآءِ مِنۡ رِّزۡقٍ فَاَحۡیَا بِہِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِہَا وَ تَصۡرِیۡفِ الرِّیٰحِ اٰیٰتٌ لِّقَوۡمٍ یَّعۡقِلُوۡنَ ﴿۵﴾

And [in] the alternation of night and day and [in] what Allah sends down from the sky of provision and gives life thereby to the earth after its lifelessness and [in His] directing of the winds are signs for a people who reason.

اور رات دن کے بدلے میں اور جو کچھ روزی اللہ تعالٰی آسمان سے نازل فرما کر زمین کو اسکی موت کے بعد زندہ کر دیتا ہے ، ( اس میں ) اور ہواؤں کے بدلنے میں بھی ان لوگوں کے لئے جو عقل رکھتے ہیں نشانیاں ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاخۡتِلَافِ
اور اختلاف میں
الَّیۡلِ
رات
وَالنَّہَارِ
اور دن کے
وَمَاۤ
اور جو
اَنۡزَلَ
اتارا
اللّٰہُ
اللہ نے
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
مِنۡ رِّزۡقٍ
رزق میں سے
فَاَحۡیَا
پھر اس نے زندہ کیا
بِہِ
ساتھ اس کے
الۡاَرۡضَ
زمین کو
بَعۡدَ
بعد
مَوۡتِہَا
اس کی موت کے
وَتَصۡرِیۡفِ
اور گردش میں
الرِّیٰحِ
ہواؤں کی
اٰیٰتٌ
نشانیاں ہیں
لِّقَوۡمٍ
ان لوگوں کے لیے
یَّعۡقِلُوۡنَ
جو عقل رکھتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاخۡتِلَافِ
اوربدلنے میں
الَّیۡلِ
رات کے
وَالنَّہَارِ
اوردن کے
وَمَاۤ
اورجو
اَنۡزَلَ
نازل کیا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
مِنۡ رِّزۡقٍ
رزق
فَاَحۡیَا
پھرزندہ کیا
بِہِ
اس کے ذریعے
الۡاَرۡضَ
زمین کو
بَعۡدَ
بعد
مَوۡتِہَا
اس کی موت کے
وَتَصۡرِیۡفِ
اورپھیرنے میں
الرِّیٰحِ
ہواؤں کے
اٰیٰتٌ
بہت سی نشانیاں ہیں
لِّقَوۡمٍ
ان لوگوں کے لیے
یَّعۡقِلُوۡنَ
جوعقل سے کام لیتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And [in] the alternation of night and day and [in] what Allah sends down from the sky of provision and gives life thereby to the earth after its lifelessness and [in His] directing of the winds are signs for a people who reason.

اور رات دن کے بدلے میں اور جو کچھ روزی اللہ تعالٰی آسمان سے نازل فرما کر زمین کو اسکی موت کے بعد زندہ کر دیتا ہے ، ( اس میں ) اور ہواؤں کے بدلنے میں بھی ان لوگوں کے لئے جو عقل رکھتے ہیں نشانیاں ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز رات اور دن کے ادل بدل کر آنے میں ، اور جو اللہ نے آسمان سے رزق نازل فرمایا۔ پھر اس زمین کو مرنے کے بعد زندہ کردیا، اور ہواؤں کی گردش میں ان لوگوں کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں جو عقل سے کام لیتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور رات اور دن کے بدلنے میں اورجو اﷲ تعالیٰ نے آسمان سے رزق نازل کیاپھر اُس کے ذریعے زمین کواُس کی موت کے بعد زندہ کر دیااور ہواؤں کے پھیرنے میں بہت سی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جوعقل سے کام لیتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And in the alternation of the day and the night, and in the provision He has sent down from the sky, then has revived the earth after its death, and in changing of the winds, there are signs for a people who understand.

اور بدلنے میں رات دن کے اور وہ جو اتاری اللہ نے آسمان سے روزی پھر زندہ کردیا اس سے زمین کو اس کے مر جانے کے بعد اور بدلنے میں ہواؤں کے نشانیاں ہیں ان لوگوں کے واسطے جو سمجھ سے کام لیتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور رات اور دن کے اختلاف میں اور اس میں جو اللہ آسمان سے رزق اتارتا ہے پھر زندہ کردیتا ہے اس سے زمین کو اس کی موت کے بعد اور ہوائوں کے چلنے میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو عقل سے کام لیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and in the succession of night and day, and in the provision that Allah sends down from the sky wherewith He gives life to the earth after it had been lifeless, and in the change of the winds: (in all these) there are Signs for people who use reason.

اور شب و روز کے فرق و اختلاف میں 4 ، اور اس رزق میں 5 جسے اللہ آسمان سے نازل فرماتا ہے پھر اس کے ذریعہ سے مردہ زمین کو جلا اٹھاتا ہے 6 ، اور ہواؤں کی گردش میں 7 بہت نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو عقل سے کام لیتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

نیز رات اور دن کے آنے جانے میں اور اللہ نے آسمان سے رزق کا جو ذریعہ اتارا ، پھر اس سے زمین کو اس کے مردہ ہوجانے کے بعد نئی زندگی دی ، اس میں اور ہواؤں کی گردش میں ان لوگوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں جو عقل سے کام لیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور رات دن کے آگے پیچھے آنے میں 12 اور آسمان سے جو اللہ تعالیٰ نے پانی اتارا 13 پھر زمین کو مرے پیچھے پاس اپنی سے جلایا اس میں اور ہوائوں کے رخ بدلنے میں 14 میں عقلمند لوگوں کے لئے اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیاں ہیں 15

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور رات اور دن کے آگے پیچھے آنے جانے میں اور جو اللہ نے آسمان سے رزق نازل فرمایا ، پھر اس سے زمین کو اس کے مرجانے کے بعد زندہ کیا اور ہواؤں کے بدلنے میں عقل مندوں کے لئے نشانیاں ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

رات اور دن کے آگے پیچھے آنے جانے میں اور وہ رزق ( بارش) جسے اللہ نے آسمان (بلندی) سے نازل کیا ہے جس کے ذریعے مردہ زمین میں زندگی پیدا ہوتی ہے اور ہوائوں کی گردش میں ان لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں جو بات کو سمجھتے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور رات اور دن کے آگے پیچھے آنے جانے میں اور وہ جو خدا نے آسمان سے (ذریعہٴ) رزق نازل فرمایا پھر اس سے زمین کو اس کے مرجانے کے بعد زندہ کیا اس میں اور ہواؤں کے بدلنے میں عقل والوں کے لئے نشانیاں ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And in the alternation of night and day and that which Allah sendeth down of provision from the heaven and thereby quickeneth the earth after the death thereof and the turning about of the winds, are signs Unto a people who reflect.

اور (اسی طرح) رات اور دن کے الٹ پھیر میں اور اس رزق میں جس کو اللہ نے آسمان سے اتارا پھر اس زمین کو تروتازہ کیا اس کے خشک ہوئے پیچھے اور ہواؤں کے ادل بدل میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لئے جو عقل رکھتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور رات اور دن کی آمد وشد میں اور اس ذریعۂ رزق میں جو اللہ آسمان سے اتارتا ہے ، پھر اس سے زمین کو زندہ کردیتا ہے اس کے مرجانے کے بعد اور ہواؤں کی گردس میں بھی بہت سی نشانیاں ہیں ان لوگوں کیلئے ، جو سمجھیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور رات اور دن کے اختلاف میں اور جو روزی ( بارش ) اﷲ ( تعالیٰ ) نے آسمان سے نازل فرمائی پھر اس کے ذریعے زمین کو اس کے بنجر ہوجانے کے بعد تازگی بخشی ( اس میں ) اور ہواؤں کے چلنے میں عقل رکھنے والی قوم کے لیے نشانیاں ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

رات اور دن کے ردو بدل میں اور جو اللہ نے رزق کا ذریعہ آسمان سے اتارا (یعنی بارش) پھر اس سے مردہ زمین کو زندہ کیا ‘ اس میں اور ہواؤں کے بدلنے میں عقل والوں کیلئے نشانیاں ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

نیز رات اور دن کے ادلنے بدلنے (کے اس نہایت منظم اور پُر حکمت سلسلے) میں بھی اور اس رزق (یعنی پانی) میں بھی جس کو اللہ اتارتا ہے آسمان سے (ایک نہایت ہی پُر حکمت نظام کے تحت) پھر اس کے ذریعے وہ زندہ کرتا ہے اس زمین کو اس کے بعد کہ وہ مرچکی ہوتی ہے اور ہواؤں کی گردش میں بھی بڑی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لئے جو عقل سے کام لیتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

نیزرات اور دن کے بدل بدل کرآنے میں ، اورجو اللہ نے آسمان سے رزق ( بارش ) اتاری ہے جس کے ذریعہ وہ زمین کو مردہ ہوجانے کے بعد زندہ کردیتا ہے اور ہوائوں کی گردش میں اہل عقل کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور رات اور دن کی تبدیلیوں میں ( ف٤ ) اور اس میں کہ اللہ نے آسمان سے روزی کا سبب مینہ اتارا تو اس سے زمین کو اس کے مَرے پیچھے زندہ کیا اور ہواؤں کی گردش میں ( ف۵ ) نشانیاں ہیں عقل مندوں کے لیے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور رات دن کے آگے پیچھے آنے جانے میں اور ( بصورتِ بارش ) اُس رِزق میں جسے اللہ آسمان سے اتارتا ہے ، پھر اس سے زمین کو اُس کی مُردنی کے بعد زندہ کر دیتا ہے اور ( اسی طرح ) ہواؤں کے رُخ پھیرنے میں ، اُن لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں جو عقل و شعور رکھتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور رات اور دن کی آمد ورفت میں اس ( ذریعہ ) رزق ( بارش ) میں جو اللہ نے آسمانوں سے نازل کیا اور اس سے زمین کو زندہ کر دیا اس کی موت کے بعد اور ہواؤں کی گردش میں بھی نشانیاں ہیں ان لوگوں کیلئے جو عقل سے کام لیتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And in the alternation of Night and Day, and the fact that Allah sends down Sustenance from the sky, and revives therewith the earth after its death, and in the change of the winds,- are Signs for those that are wise.

Translated by

Muhammad Sarwar

In the alternation of the night and the day, the sustenance which God has sent down from the sky to revive the barren earth, and in the changing of the direction of the winds there is evidence of the truth for the people of understanding.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And in the alternation of night and day, and the provision that Allah sends down from the sky, and revives therewith the earth after its death, and in the turning about of the winds, are signs for a people who understand.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And (in) the variation of the night and the day, and (in) what Allah sends down of sustenance from the cloud, then gives life thereby to the earth after its death, and (in) the changing of the winds, there are signs for a people who understand.

Translated by

William Pickthall

And the difference of night and day and the provision that Allah sendeth down from the sky and thereby quickeneth the earth after her death, and the ordering of the winds, are portents for a people who have sense.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और रात और दिन के उलट-फेर में भी, और उस रोज़ी (पानी) में भी जिसे अल्लाह ने आकाश से उतारा, फिर उस के द्वारा धरती को उस के उन मुर्दा हो जाने के पश्चात जीवित किया और हवाओं की गर्दिश में भी लोगों के लिए बहुत-सी निशानियाँ हैं जो बुद्धि से काम लें

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (اسی طرح) یکے بعد دیگرے رات اور دن کے آنے جانے میں اور اس (مادہ) رزق میں جس کو اللہ تعالیٰ نے آسمان سے اتارا (4) پھر اس (بارش) سے زمین کو تروتازہ کیا اسکے خشک ہوئے پیچھے اور (اسی طرح) ہواؤں کے بدلنے میں دلائل ہیں ان لوگوں کے لئے جو عقل (سلیم) رکھتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

رات اور دن کے اختلاف میں اور اس رزق میں جسے اللہ آسمان سے نازل کرتا ہے پھر اس کے ذریعہ سے مردہ زمین کو زندہ کرتا ہے۔ اور ہواؤں کی گردش میں بہت سی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو عقل سے کام لیتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور شب و روز کے فرق واختلاف میں ، اور اس رزق میں جسے اللہ آسمان سے نازل فرماتا ہے ، پھر اس کے ذریعہ سے مردہ زمین کو جلا اٹھاتا ہے ، اور ہواؤں کی گردش میں بہت سی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لئے جو عقل سے کام لیتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور رات اور دن کے آگے پیچھے آنے میں اور جو رزق اللہ نے آسمان سے اتارا ہے پھر اس کے ذریعے زمین کو اس کی موت کے بعد زندہ فرما دیا اور ہواؤں کے پھیرنے میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو سمجھتے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بدلنے میں رات دن کی اور جو اتاری اللہ نے آسمان روزی پھر زندہ کردیا اس سے زمین کو اس کے مرجانے کے بعد اور بدلنے میں ہواؤں کی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے واسطے جو سمجھ سے کام لیتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور رات اور دن کی آگے پیچھے آنے جانے میں اور اس رزق یعنی بارش میں جس کو اللہ تعالیٰ آسمان کی جانب نازل کرتا ہے اور اس سے زمین کو اس کے خشک ہوئے پیچھے زندہ کردیتا ہے اور ہوائوں کے بدلنے میں ان لوگوں کیلئے بڑے دلائل ہیں جو عقل سے بہرہ مند ہیں۔