Surat ul Jasiya

Surah: 45

Verse: 6

سورة الجاثية

تِلۡکَ اٰیٰتُ اللّٰہِ نَتۡلُوۡہَا عَلَیۡکَ بِالۡحَقِّ ۚ فَبِاَیِّ حَدِیۡثٍۭ بَعۡدَ اللّٰہِ وَ اٰیٰتِہٖ یُؤۡمِنُوۡنَ ﴿۶﴾

These are the verses of Allah which We recite to you in truth. Then in what statement after Allah and His verses will they believe?

یہ ہیں اللہ کی آیتیں جنہیں ہم آپ کو راستی سے سنا رہے ہیں پس اللہ تعالٰی اور اس کی آیتوں کے بعد یہ کس بات پر ایمان لائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

تِلۡکَ
یہ
اٰیٰتُ
آیات ہیں
اللّٰہِ
اللہ کی
نَتۡلُوۡہَا
ہم پڑھتے ہیں انہیں
عَلَیۡکَ
آپ پر
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
فَبِاَیِّ
تو ساتھ کس
حَدِیۡثٍۭ
بات کے
بَعۡدَ
بعد
اللّٰہِ
اللہ کے
وَاٰیٰتِہٖ
اور اس کی آیات کے
یُؤۡمِنُوۡنَ
وہ ایمان لائیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

تِلۡکَ
یہ
اٰیٰتُ
آیات ہیں
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
نَتۡلُوۡہَا
ہم پڑھ کرسنارہے ہیں
عَلَیۡکَ
آپ کو
بِالۡحَقِّ
حق کے ساتھ
فَبِاَیِّ حَدِیۡثٍۭ
پھرکس بات پر
بَعۡدَ
بعد
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
وَاٰیٰتِہٖ
اور اس کی نشانیوں کے
یُؤۡمِنُوۡنَ
وہ ایمان لائیں گے
Translated by

Juna Garhi

These are the verses of Allah which We recite to you in truth. Then in what statement after Allah and His verses will they believe?

یہ ہیں اللہ کی آیتیں جنہیں ہم آپ کو راستی سے سنا رہے ہیں پس اللہ تعالٰی اور اس کی آیتوں کے بعد یہ کس بات پر ایمان لائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ اللہ کی آیات ہیں جنہیں ہم آپ کو ٹھیک ٹھیک پڑھ کر سنا رہے ہیں۔ پھر اللہ اور اس کی آیات کے بعد آخر وہ کون سی بات ہے جس پر یہ لوگ ایمان لائیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ اﷲ تعالیٰ کی آیات ہیں جنہیں ہم حق کے ساتھ آپ کوپڑھ کرسناتے ہیں اب اﷲ تعالیٰ اور اُس کی آیات کے بعدکس بات پریہ ایمان لائیں گے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

These are Allah&s verses that We recite to you rightly. Then, in which discourse, after Allah and His verses, will they believe?

یہ باتیں ہیں اللہ کی ہم سناتے ہیں تجھ کو ٹھیک ٹھیک پھر کونسی بات کو اللہ اور اس کی باتوں کو چھوڑ کر مانیں گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ اللہ کی آیات ہیں جو ہم پڑھ کر سنا رہے ہیں آپ کو حق کے ساتھ تو اب اللہ اور اس کی آیات کے بعد اور کون سی بات ہے جس پر یہ لوگ ایمان لائیں گے ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

These are Allah's Signs that We rehearse to you in Truth. In what kind of discourse after Allah and His Signs will they, then, believe?

یہ اللہ کی نشانیاں ہیں جنہیں ہم تمہارے سامنے ٹھیک ٹھیک بیان کر رہے ہیں ۔ اب آخر اللہ اور اس کی آیات کے بعد اور کون سی بات ہے جس پر یہ لوگ ایمان لائیں گے 8 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ اللہ کی آیتیں ہیں جو ہم تمہیں ٹھیک ٹھیک پڑھ کر سنا رہے ہیں ۔ اب اللہ اور اس کی آیتوں کے بعد کون سی بات ہے جس پر یہ لوگ ایمان لائیں گے؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر یہ اللہ تعالیٰ کی آیتیں جو ہم تجھ کو ٹھیک ٹھیک یا سچائی کے ساتھ) سناتے ہیں پھر اللہ تعالیٰ اور اس کی آیتوں کے بعد اور کون سی بات پر ایمان لائیں گے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ اللہ کی آیتیں ہیں جو صحیح طور پر ہم آپ کو پڑھ کر سناتے ہیں تو پھر یہ لوگ اللہ اور اس کی آیتوں کے بعد کس بات پر ایمان لائیں گے ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ اللہ کی وہ نشانیاں ہیں جنہیں پڑھ کر ہم آپ کو سنا رہے ہیں ۔ پھر اللہ تعالیٰ اور اسکی (بےشمار) نشانیوں کے بعد آخر یہ لوگ کس بات پر ایمان لائیں گے ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ خدا کی آیتیں ہیں جو ہم تم کو سچائی کے ساتھ پڑھ کر سناتے ہیں۔ تو یہ خدا اور اس کی آیتوں کے بعد کس بات پر ایمان لائیں گے؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

These are the revelations of Allah which We rehearse Unto thee with truth: in what discourse then, after Allah and His revelations, will they believe?

یہ اللہ کی نشانیاں ہیں جو صحیح طور پر ہم آپ کو پڑھ کر سناتے ہیں تو پھر اللہ اور اس کی نشانیوں کے سوا اور کون سی بات ہوگی جس پر یہ لوگ ایمان لائے گے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ اللہ کی آیات ہیں جو ہم تمہیں بالکل حق کے ساتھ سنا رہے ہیں ، تو اللہ اور اس کی آیات کے بعد ار کون سی بات ہے جس پر وہ ایمان لائیں گے؟

Translated by

Mufti Naeem

یہ اﷲ ( تعالیٰ ) کی آیات ہیں ، جنہیں ہم آپ پر حق کے ساتھ بیان کرتے ہیں ، پس وہ اﷲ ( تعالیٰ ) اور اس کی ان آیات کے بعد آخر کس بات پر ایمان لائیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ اللہ کی آیتیں ہیں جو ہم تم کو پڑھ کر سناتے ہیں سچائی کے ساتھ۔ تو یہ اللہ اور اس کی آیتوں کے بعد کس بات پر ایمان لائیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ اللہ کی آیتیں ہیں جو ہم پڑھ کر سناتے آپ کو حق کے ساتھ (اے پیغمبر ! ) پھر اللہ کی (ان عظیم الشان رحمتوں و عنایتوں اور اس کی) آیتوں کے بعد آخر یہ لوگ کس بات پر ایمان لائیں گے ؟

Translated by

Noor ul Amin

یہ اللہ کی آیات ہیں جنہیں ہم تمہیں ٹھیک پڑھ کرسنارہے ہیں پھراللہ اور اس کی آیات کے بعد کون سی بات پر ایمان لائیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ اللہ کی آیتیں ہیں کہ ہم تم پر حق کے ساتھ پڑھتے ہیں ، پھر اللہ اور اس کی آیتوں کو چھوڑ کر کونسی بات پر ایمان لائیں گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ اللہ کی آیتیں ہیں جنہیں ہم آپ پر پوری سچائی کے ساتھ تلاوت فرماتے ہیں ، پھر اللہ اور اُس کی آیتوں کے بعد یہ لوگ کس بات پر ایمان لائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

یہ اللہ کی آیتیں ہیں جو ہم حق کے ساتھ آپ کو پڑھ کر سنا رہے ہیں تو آخر اللہ اور اس کی آیتوں کے بعد وہ کونسی بات ہے جس پر وہ ایمان لائیں گے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Such are the Signs of Allah, which We rehearse to thee in Truth; then in what exposition will they believe after (rejecting) Allah and His Signs?

Translated by

Muhammad Sarwar

These are the revelations of God which We recite to you for a genuine purpose. In what statements other than God's and His revelations will they then believe?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

These are the Ayat of Allah, which We recite to you with truth. Then in which speech after Allah and His Ayat will they believe

Translated by

Muhammad Habib Shakir

These are the communications of Allah which We recite to you with truth; then in what announcement would they believe after Allah and His communications?

Translated by

William Pickthall

These are the portents of Allah which We recite unto thee (Muhammad) with truth. Then in what fact, after Allah and His portents, will they believe?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ये अल्लाह की आयतें हैं, हम उन्हें हक़ के साथ तुम को सुना रहे हैं। अब आख़िर अल्लाह और उस की आयतों के पश्चात और कौन-सी बात है जिस पर वे ईमान लाएँगे?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ اللہ کی آیتیں ہیں جو صحیح صحیح طور پر ہم آپ کو پڑھ کر سناتے ہیں تو پھر اسکی آیتوں کے بعد اور کونسی بات پر یہ لوگ ایمان لاوینگے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ اللہ کی نشانیاں ہیں جنہیں ہم تمہارے سامنے ٹھیک ٹھیک بیان کر رہے ہیں اب آخر اللہ کی ذات اور اس کی آیت کے بعد اور کون سی بات ہے جس پر یہ لوگ ایمان لائیں گے ؟

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ اللہ کی نشانیاں ہیں جنہیں ہم تمہارے سامنے ٹھیک ٹھیک بیان کر رہے ہیں۔ اب آخر اللہ اور اس کی آیات کے بعد اور کون سی بات ہے جس پر یہ لوگ ایمان لائیں گے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ اللہ کی آیات ہیں جو ہم آپ پر حق کے ساتھ تلاوت کرتے ہیں، سو یہ لوگ اللہ کے اور اس کی آیات کے بعد کس بات پر ایمان لائیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ف یہ باتیں ہیں اللہ کی ہم سناتے ہیں تجھ کو ٹھیک ٹھیک پھر کونسی بات کو اللہ اور اس کی باتوں کو چھوڑ کر مانیں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر یہ اللہ کی آیتیں ہیں جو صحیح طور پر ہم آپ کو پڑھ کر سناتے ہیں تو پھر اللہ تعالیٰ اور اس کی آیتوں کے بعد اب یہ لوگ کون سی بات پر ایمان لائیں گے۔