Surat ul Ehkaaf

Surah: 46

Verse: 10

سورة الأحقاف

قُلۡ اَرَءَیۡتُمۡ اِنۡ کَانَ مِنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ وَ کَفَرۡتُمۡ بِہٖ وَ شَہِدَ شَاہِدٌ مِّنۡۢ بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ عَلٰی مِثۡلِہٖ فَاٰمَنَ وَ اسۡتَکۡبَرۡتُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَا یَہۡدِی الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿٪۱۰﴾  1

Say, "Have you considered: if the Qur'an was from Allah , and you disbelieved in it while a witness from the Children of Israel has testified to something similar and believed while you were arrogant... ?" Indeed, Allah does not guide the wrongdoing people.

آپ کہہ دیجئے! اگر یہ ( قرآن ) اللہ ہی کی طرف سے ہو اور تم نے اسے نہ مانا ہو اور بنی اسرائیل کا ایک گواہ اس جیسی کی گواہی بھی دے چکا ہو اور وہ ایمان بھی لا چکا ہو اور تم نے سرکشی کی ہو تو بیشک اللہ تعالٰی ظالموں کو راہ نہیں دکھاتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
اَرَءَیۡتُمۡ
کی دیکھا تم نے
اِنۡ
اگر
کَانَ
ہے وہ
مِنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ
اللہ کی طرف سے
وَکَفَرۡتُمۡ
اور کفر کیا تم نے
بِہٖ
ساتھ اس کے
وَشَہِدَ
اور گواہی دے چکا
شَاہِدٌ
ایک گواہ
مِّنۡۢ بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
بنی اسرائیل میں سے
عَلٰی مِثۡلِہٖ
اس جیسے(کلام)پر
فَاٰمَنَ
پس وہ ایمان لے آیا
وَاسۡتَکۡبَرۡتُمۡ
اور تکبر کیا تم نے
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
لَایَہۡدِی
نہیں وہ ہدایت دیتا
الۡقَوۡمَ
ان لوگوں کو
الظّٰلِمِیۡنَ
جو ظالم ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دو
اَرَءَیۡتُمۡ
کیا تم نے دیکھا
اِنۡ
اگر
کَانَ
ہو وہ
مِنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی جانب سے
وَکَفَرۡتُمۡ
اور کفر کیا تم نے
بِہٖ
اس کا
وَشَہِدَ
حالانکہ گواہی دی ہے
شَاہِدٌ
ایک گواہی دینے والے نے
مِّنۡۢ بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
بنی اسرائیل میں سے
عَلٰی مِثۡلِہٖ
اس جیسے(کلام)پر
فَاٰمَنَ
پھر ایمان لایا وہ
وَاسۡتَکۡبَرۡتُمۡ
اور تکبر اختیار کیا تم نے
اِنَّ
یقینا ً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَا
نہیں
یَہۡدِی
ہدایت دیتا
الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِیۡنَ
ظالم لوگوں کو
Translated by

Juna Garhi

Say, "Have you considered: if the Qur'an was from Allah , and you disbelieved in it while a witness from the Children of Israel has testified to something similar and believed while you were arrogant... ?" Indeed, Allah does not guide the wrongdoing people.

آپ کہہ دیجئے! اگر یہ ( قرآن ) اللہ ہی کی طرف سے ہو اور تم نے اسے نہ مانا ہو اور بنی اسرائیل کا ایک گواہ اس جیسی کی گواہی بھی دے چکا ہو اور وہ ایمان بھی لا چکا ہو اور تم نے سرکشی کی ہو تو بیشک اللہ تعالٰی ظالموں کو راہ نہیں دکھاتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے : بھلا دیکھو، اگر یہ (قرآن) اللہ ہی کی طرف سے ہو اور تم نے اس کا انکار کردیا اور بنی اسرائیل میں سے ایک گواہ نے ایسی ہی گواہی بھی دے دی چناچہ وہ تو ایمان لے آیا اور تم اکڑ بیٹھے ؟ (تو تمہارا کیا انجام ہوگا ؟ ) بلاشبہ اللہ تعالیٰ ایسے ظالموں کو ہدایت نہیں دیا کرتا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کہہ دو کیا تم نے دیکھا اگریہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہو اور تم نے اس کا کفر کیا حالانکہ اس جیسے(کلام) پربنی اسرا ئیل کے ایک گواہ نے گوا ہی بھی دی، پھر وہ ایمان لے آیا اور تم نے تکبراختیارکیا، یقیناً اللہ تعالیٰ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"Tell me, If it (the Qur&an) is from Allah and you reject it, and a witness from the children of Isra&il testifies about something similar to it and comes to believe (in it), while you persist in your arrogance, (then, how unjust you are! ) Surely, Allah does not give guidance to the unjust people.

تو کہہ بھلا دیکھو تو اگر یہ آیا ہو اللہ کے یہاں سے اور تم نے اس کو نہیں مانا اور گواہی دے چکا ایک گواہ بنی اسرائیل کا ایک ایسی کتاب کی پھر وہ یقین لایا اور تم نے غرور کیا بیشک اللہ راہ نہیں دیتا گنہگاروں کو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ان سے کہیے کہ کیا تم نے سوچا بھی ہے کہ اگر یہ (قرآن) واقعتا اللہ کی طرف سے ہوا اور تم نے اس کا انکار کردیا (تو اس کا نتیجہ کیا نکلے گا) ؟ اور گواہی دے چکا ہے ایک گواہ بنی اسرائیل میں سے ایک ایسی ہی کتاب کی۔ پس وہ تو ایمان لے آیا اور تم استکبار کر رہے ہو بیشک اللہ ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Tell them, (O Prophet): “Did you consider (what would be your end) if this Qur'an were indeed from Allah and yet you rejected it? And this even though a witness from the Children of Israel has testified to the like of it. But he believed, while you waxed arrogant. Verily Allah does not guide such wrong-doers to the Right Way.

اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، ان سے کہو کبھی تم نے سوچا بھی کہ اگر یہ کلام اللہ ہی کی طرف سے ہوا اور تم نے اس کا انکار کر دیا ( تو تمہارا کیا انجام ہو گا13 ) ؟ اور اس جیسے ایک کلام پر تو بنی اسرائیل کا ایک گواہ شہادت بھی دے چکا ہے ۔ وہ ایمان لے آیا اور تم اپنے گھمنڈ میں پڑے رہے 14 ۔ ایسے ظالموں کو اللہ ہدایت نہیں دیا کرتا ۔ ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہو کہ : ذرا مجھے یہ بتاأ کہ اگر یہ ( قرآن ) اللہ کی طرف سے ہو ، اور تم نے اس کا انکار کردیا ، اور بنو اسرائیل میں سے ایک گواہ نے اس جیسی بات کے حق میں گواہی بھی دے دی ، اور اس پر ایمان بھی لے آیا ( ٥ ) اور تم اپنے گھمنڈ میں مبتلا رہے ( تو یہ کتنے ظلم کی بات ہے؟ ) یقین جانو کہ اللہ ایسے لوگوں کو ہدایت تک نہیں پہنچاتا جو ظالم ہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر ان لوگوں سے) کہہ دے بتلائو تو سہی اگر یہ قرآن اللہ کے پاس سے آیا ہو ور تم نے اس کو نہ مانا اور بنی اسرائیل میں سے ایک گواہ 7 ایسی ہی کتاب اترنے کی گواہی دے چکا اور وہ ایمان لے آیا لیکن تم اکڑے رہے تو تمہارا حال کیا ہوتا ہے یشک اللہ تعالیٰ نافرمانوں کو راہ پر نہیں لگاتا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرما دیجئے دیکھ لو ! اگر یہ (قرآن) اللہ کی طرف سے ہو اور تم نے اس کا انکار کیا اور بنی اسرائیل میں سے کوئی گواہ اس جیسی (کتاب) پر گواہی دے پھر ایمان لے آئے ، اور تم تکبر ہی میں رہو۔ بیشک اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں فرماتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجئے کہ اگر یہ قرآن اللہ کی طرف سے آیا ہے اور تم اس کے ماننے سے انکار کر دو اور بنی اسرائیل اس کتاب کے اللہ کی طرف سے ہونے کی گواہی دیدیں اور اس پر وہ ایمان بھی لے آئیں اور تم (اپنی جہالت و نادانی میں ) تکبر ہی کرتے رہ جائو۔ (تو پھر تم سے بڑا بد نصیب ظالم کون ہوگا ) بیشک اللہ ظالموں کو ہدایت نہیں دیا کرتا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہو کہ بھلا دیکھو تو اگر یہ (قرآن) خدا کی طرف سے ہو اور تم نے اس سے انکار کیا اور بنی اسرائیل میں سے ایک گواہ اسی طرح کی ایک (کتاب) کی گواہی دے چکا اور ایمان لے آیا اور تم نے سرکشی کی (تو تمہارے ظالم ہونے میں کیا شک ہے) ۔ بےشک خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: bethink ye: if it is from Allah while ye disbelieve therein and a witness from the Children of Isra'il beareth witness to the like thereof and believeth, while ye are still stiff necked, then who is further astray than you? Verily Allah guideth not a wrong-doing people.

ہوں آپ کہئے کہ اچھا یہ تو بتاؤ کہ اگر یہ (قرآن) اللہ ہی کی طرف سے ہو اور پھر تم اس سے کفر کررہے ہو اور بنی اسرائیل میں سے ایک گواہ اس جیسی کتاب پر گواہی دے اور ایمان لے آئے اور تم تکبر ہی میں رہو ۔ بیشک اللہ بےانصاف لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان سے پوچھو کہ اس وقت کیا ہوگا اگر یہ قرآن اللہ کی جانب سے ہوا اور تم نے اس کا انکار کیا اور بنی اسرائیل میں سے ایک شاہد نے اس کے مانند کتاب کی گواہی بھی دی ہے؟ سو وہ تو اس پر ایمان لایا اور تم نے تکبر کیا! بیشک اللہ ظالموں کو راہ یاب نہیں کرتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے تم یہ تو سوچو کہ اگر یہ ( قرآن مجید ) اللہ ( تعالیٰ ) کی طرف سے ہو اور تم اس کا انکار کررہے ہو ( تو پھر تمہارا کیا ہوگا ) حالانکہ بنی اسرائیل میں سے ایک گواہ اس جیسی ( کتاب ) پر گواہی دے چکا ہے پس وہ ایمان لے آیا اور تم تکبر کرتے ہو ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) ظالم قوم کو ہدایت نہیں دیتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

فرمادیں کہ بھلا دیکھو تو ! اگر یہ قرآن اللہ کی طرف سے ہو اور تم نے اس سے انکار کیا اور بنی اسرائیل میں سے ایک گواہ اسی طرح کی ایک کتاب کی گواہی دے چکا اور ایمان لے آیا اور تم نے سرکشی کی تو تمہارے ظالم ہونے میں کیا شک ہے۔ بیشک اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) کہو کہ کیا تم لوگوں نے کبھی اس امر پر بھی غور کیا کہ اگر یہ (کلام) اللہ کی طرف سے ہو اور تم اس کا انکار کرو جب کہ بنی اسرائیل کا ایک گواہ اس جیسے کلام پر گواہی دے چکا ہو سو وہ اس پر ایمان لایا ہو مگر تم اپنی بڑائی کے گھمنڈ میں (اس سے منہ موڑے) ہی رہے (تو پھر تمہارا انجام آخر کیا ہوگا ؟ ) بیشک اللہ ہدایت (کی دولت) سے نہیں نوازتا ایسے ظالموں کو

Translated by

Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے ( دیکھواگریہ ) اللہ کی طرف سے ہو اور تم نے اس کا انکا ر کردیا اور بنی اسرائیل سے ایک گواہ نے بھی ایسی گواہی دے دی چنانچہ وہ توایمان لے آیا اور تم اکڑ بیٹھے ( تو تمہارا کیا انجام ہوگا ) بلاشبہ اللہ تعالیٰ ایسے ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ بھلا دیکھو تو اگر وہ قرآن اللہ کے پاس سے ہو اور تم نے اس کا انکار کیا اور بنی اسرائیل کا ایک گواہ ( ف۲۵ ) اس پر گواہی دے چکا ( ف۲٦ ) تو وہ ایمان لایا اور تم نے تکبر کیا ( ف۲۷ ) بیشک اللہ راہ نہیں دیتا ظالموں کو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: ذرا بتاؤ تو اگر یہ ( قرآن ) اللہ کی طرف سے ہو اور تم نے اس کا انکار کر دیا ہو اور بنی اسرائیل میں سے ایک گواہ ( بھی پہلی آسمانی کتابوں سے ) اس جیسی کتاب ( کے اترنے کے ذکر ) پر گواہی دے پھر وہ ( اس پر ) ایمان ( بھی ) لایا ہو اور تم ( اس کے باوجود ) غرور کرتے رہے ( تو تمہارا انجام کیا ہوگا؟ ) ، بیشک اللہ ظالم قوم کو ہدایت نہیں فرماتا

Translated by

Hussain Najfi

آپ کہیے کیا تم نے کبھی غور کیا ہے کہ اگر وہ ( قرآن ) اللہ کی طرف سے ہوا اور تم نے اس کا انکار کیا درآنحالیکہ تم بنی اسرائیل میں سے ایک گواہ اس جیسی ( کتاب پر ) گواہی دے چکا اور ایمان بھی لا چکا مگر تم نے تکبر کیا؟ بیشک اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "See ye? If (this teaching) be from Allah, and ye reject it, and a witness from among the Children of Israel testifies to its similarity (with earlier scripture), and has believed while ye are arrogant, (how unjust ye are!) truly, Allah guides not a people unjust."

Translated by

Muhammad Sarwar

Say, "What do you think will happen if this Quran is from God and you have rejected it? Besides, a witness from among the Israelites has testified to the divinity of a Book like it and believed in it (Quran) while you have arrogantly denied it. God does not guide the unjust.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Tell me! If it was from Allah and you disbelieved it, (at the same time), a witness from among the Children of Israel has testified to something similar and believed while you rejected (the truth)!" Verily, Allah does not guide the wrongdoing people.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Have you considered if it is from Allah, and you disbelieve in it, and a witness from among the children of Israel has borne witness of one like it, so he believed, while you are big with pride; surely Allah does not guide the unjust people.

Translated by

William Pickthall

Bethink you: If it is from Allah and ye disbelieve therein, and a witness of the Children of Israel hath already testified to the like thereof and hath believed, and ye are too proud (what plight is yours)? Lo! Allah guideth not wrong-doing folk.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहो, "क्या तुम ने सोचा भी (कि तुम्हारा क्या परिणाम होगा)? यदि वह (क़ुरआन) अल्लाह के यहाँ से हुआ और तुम ने उस का इनकार कर दिया, हालाँकि इसराईल की सन्तान में से एक गवाह ने उस के एक भाग की गवाही भी दी। सो वह ईमान ले आया और तुम घमंड में पड़े रहे। अल्लाह तो ज़ालिम लोगों को मार्ग नहीं दिखाता।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کہہ دیجئے کہ تم مجھ کو یہ بتاؤ کہ اگر یہ قرآن منجانب اللہ ہو اور تم اسکے منکر ہو اور بنی اسرئیل میں سے کوئی گواہ اس جیسی کتاب پر گواہی دے کر ایمان لے آوے اور تم تکبر ہی میں رہو بیشک اللہ تعالیٰ بےانصاف لوگوں کو ہدایت نہیں کیا کرتا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی ! ان سے فرمائیں کہ کبھی تم نے غور کیا ہے۔ اگر یہ کلام اللہ ہی کی طرف سے ہو اور تم نے اس کا انکار دیا (پھر تمہارا کیا انجام ہوگا ؟ ) اور اس جیسے کلام پر بنی اسرائیل کا ایک گواہ گواہی دے چکا ہے، وہ ایمان بھی لا چکا ہے اور تم نے تکبر کیا۔ بلاشبہ ظالموں کو اللہ ہدایت نہیں دیا کرتا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

۔ اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے کہو ، کبھی تم نے سوچا بھی کہ اگر یہ کلام اللہ ہی کی طرف سے ہو اور تم نے اس کا انکار کردیا (تو تمہارا کیا انجام ہوگا ؟ ) اور اس جیسے ایک کلام پر تو بنی اسرائیل کا ایک گواہ شہادت بھی دے چکا ہے۔ وہ ایمان لے آیا اور تم اپنے گھمنڈ میں پڑے رہے۔ ایسے ظالموں کو اللہ ہدایت نہیں دیا کرتا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ تم بتاؤ اگر یہ قرآن اللہ کی طرف سے ہو اور تم اس کے منکر ہوگئے اور بنی اسرائیل میں سے کوئی گواہ اس جیسی کتاب پر گواہی دے کر ایمان لے آئے اور تم تکبر کرو، بیشک اللہ ظالم قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ بھلا دیکھو تو اگر یہ آیا ہو اللہ کے یہاں سے اور تم نے اس کو نہیں مانا اور گواہی دے چکا ایک گواہ بنی اسرائیل کا ایک ایسی کتاب کی پھر وہ یقین لایا اور تم نے غرور کیا بیشک اللہ راہ نہیں دیتا گناہ گاروں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ ان سے فرمائیے بھلا یہ تو بتائو اگر یہ قرآن خدا کی جانب سے آیا ہو اور تم اس کو ماننے سے انکار کرو اور بنی اسرائیل میں سے کوئی گواہ اس جیسی کتاب کے منجانب اللہ ہونے پر گواہی دے دے پھر اس پر ایمان بھی لے آگے اور تم تکبر ہی کرتے رہو تو تم سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا بیشک اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کی رہنمائی نہیں فرماتا جو ظالم ہوں۔