Surat ul Ehkaaf

Surah: 46

Verse: 16

سورة الأحقاف

اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ نَتَقَبَّلُ عَنۡہُمۡ اَحۡسَنَ مَا عَمِلُوۡا وَ نَتَجَاوَزُ عَنۡ سَیِّاٰتِہِمۡ فِیۡۤ اَصۡحٰبِ الۡجَنَّۃِ ؕ وَعۡدَ الصِّدۡقِ الَّذِیۡ کَانُوۡا یُوۡعَدُوۡنَ ﴿۱۶﴾

Those are the ones from whom We will accept the best of what they did and overlook their misdeeds, [their being] among the companions of Paradise. [That is] the promise of truth which they had been promised.

یہی وہ لوگ ہیں جن کے نیک اعمال تو ہم قبول فرما لیتے ہیں اور جن کے بد اعمال سے درگزر کر لیتے ہیں ( یہ ) جنتی لوگوں میں ہیں ۔ اس سچے وعدے کے مطابق جو ان سے کیا جاتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اُولٰٓئِکَ
یہی وہ لوگ ہیں
الَّذِیۡنَ
جو
نَتَقَبَّلُ
ہم قبول کرلیتے ہیں
عَنۡہُمۡ
ان سے
اَحۡسَنَ
بہترین
مَا
جو
عَمِلُوۡا
انہوں نے عمل کیے
وَنَتَجَاوَزُ
اور ہم درگزر کرتے ہیں
عَنۡ سَیِّاٰتِہِمۡ
ان کی برائیوں سے
فِیۡۤ اَصۡحٰبِ الۡجَنَّۃِ
جنت والوں میں ہوں گے
وَعۡدَ
وعدہ ہے
الصِّدۡقِ
سچا
الَّذِیۡ
وہ جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یُوۡعَدُوۡنَ
وہ وعدہ کیے جاتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
الَّذِیۡنَ
وہ جو
نَتَقَبَّلُ
ہم قبول کرتے ہیں
عَنۡہُمۡ
ان سب سے
اَحۡسَنَ
اچھے
مَا
جو
عَمِلُوۡا
انہوں نے عمل کیے
وَنَتَجَاوَزُ
اور ہم درگزر کرتے ہیں
عَنۡ سَیِّاٰتِہِمۡ
ان کی برائیوں سے
فِیۡۤ اَصۡحٰبِ الۡجَنَّۃِ
اہل ِجنت میں
وَعۡدَ
وعدہ
الصِّدۡقِ
سچا
الَّذِیۡ
جو
کَانُوۡا یُوۡعَدُوۡنَ
جو ان سے کیا جاتا تھا
Translated by

Juna Garhi

Those are the ones from whom We will accept the best of what they did and overlook their misdeeds, [their being] among the companions of Paradise. [That is] the promise of truth which they had been promised.

یہی وہ لوگ ہیں جن کے نیک اعمال تو ہم قبول فرما لیتے ہیں اور جن کے بد اعمال سے درگزر کر لیتے ہیں ( یہ ) جنتی لوگوں میں ہیں ۔ اس سچے وعدے کے مطابق جو ان سے کیا جاتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہی لوگ ہیں جن کے بہترین اعمال کو ہم قبول کرتے اور ان کی برائیوں سے در گزر کر جاتے ہیں۔ یہ اہل جنت میں شامل ہیں۔ ( اللہ کا) وعدہ سچا ہے جو ان سے کیا جاتا تھا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہی لوگ ہیں ہم ان سے سب سے اچھے عمل قبول کرتے ہیں جوانہوں نے کیے اور اُن کی برائیوں سے ہم درگزر کرتے ہیں،جنت والوں میں (ہوں گے)، سچے وعدہ کے مطابق جو ان سے کیاجاتاتھا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Such are the people from whom We accept the best of what they did, and overlook their evils, (so as they will be) among the people of the Paradise according to the true promise that was made to them.

یہ وہ لوگ ہیں جن سے ہم قبول کرتے ہیں بہتر سے بہتر کام جو کئے ہیں اور معاف کرتے ہیں ہم برائیاں ان کی رہنے والے جنت کے لوگوں میں سچا وعدہ جو ان سے کیا جاتا تھا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ وہ لوگ ہیں جن سے ہم ان کے بہترین اعمال قبول فرمائیں گے اور ہم ان کی خطائوں سے بھی درگزر فرمائیں گے (اور وہ ہوں گے) جنت والوں میں سے یہ وہ سچا وعدہ ہے جو ان سے کیا جاتا تھا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Such are those from whom We accept their best deeds and whose evil deeds We overlook. They will be among the people of Paradise in consonance with the true promise made to them.

اس طرح کے لوگوں سے ہم ان کے بہترین اعمال کو قبول کرتے ہیں اور ان کی برائیوں سے درگزر کر جاتے ہیں 21 یہ جنتی لوگوں میں شامل ہوں گے اس سچے وعدے کے مطابق جو ان سے کیا جاتا رہا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ وہ لوگ ہیں جن سے ہم ان کے بہترین اعمال قبول کریں گے ، اور ان کی خطاؤں سے درگذر کریں گے ( جس کے نتیجے میں ) وہ جنت والوں میں شامل ہوں گے ، اس سچے وعدے کی بدولت جو ان سے کیا جاتا تھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہی لوگ تو وہ ہیں جن کے ہم اچھے کام قبول کرلیں گے اور ان کی برائیاں معاف کردیں گے بہشت والوں میں سچا وعدہ (پورا ہوگا) جو ان سے دنیا میں کیا جاتا تھا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہی لوگ ہیں جن کے نیک اعمال ہم قبول فرمائیں گے اور ان کے گناہوں سے درگزر فرمائیں گے۔ یہ اہل جنت میں ہوں گے۔ یہ سچا وعدہ ہے جو ان سے کیا جاتا تھا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہی وہ لوگ ہیں جن کے نیک اعمال کع جو انہوں نے کئے ہیں ہم قبول کرلیں گے۔ اور ان گناہوں سے درگذر کریں گے اور وہ اہل جنت میں سے ہوں گے ۔ یہ معاملہ ان سے اللہ کے اس سچے وعدے کی وہ سے ہوگا جو ان سے کیا گیا تھا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہی لوگ ہیں جن کے اعمال نیک ہم قبول کریں گے اور ان کے گناہوں سے درگزر فرمائیں گے اور (یہی) اہل جنت میں (ہوں گے) ۔ (یہ) سچا وعدہ (ہے) جو ان سے کیا جاتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Those are they from whom We shall accept the best of that which they have worked, and their misdeeds We shall pass by: among the fellows of the Garden: a true promise this, which they have been promised.

یہی وہ لوگ ہیں کہ ہم ان کے اچھے اچھے عمل کو قبول کریں گے اور ان کے گناہوں سے درگزر کریں گے (یہ) اصحاب جنت میں سے (ہوں گے) اس سچے وعدہ (کی بناء) پر جس کا ان سے وعدہ کیا جاچکا تھا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ لوگ ہیں جن کے اچھے اعمال کو ہم قبول کریں گے اور ان کی برائیوں سے درگذر کریں گے ، جنت والوں کے ساتھ ۔ یہ سچا وعدہ ہے جو ان سے کیا جاتا رہا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہی وہ لوگ ہیں جن کے نیک اعمال کو ہم قبول فرماتے اور ان کی برائیوں سے درگزر فرماتے ہیں ( یہ ) اہلِ جنت میں سے ( ہیں ) ، سچا وعدہ ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہی وہ لوگ ہیں جن کے نیک اعمال ہم قبول کریں گے اور ان کے گناہوں سے درگزر کریں گے اور یہی اہل جنت میں سے ہوں گے۔ یہ سچا وعدہ ہے جو ان سے کیا جاتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ وہ لوگ ہیں جن کے نیک کاموں کو ہم قبول کرلیں گے اور ان کی برائیوں سے ہم درگزر کردیں گے یہ جنتی لوگوں میں سے ہوں گے اس سچے وعدے کے مطابق جو ان سے (دنیا میں) کیا جاتا رہا ہے

Translated by

Noor ul Amin

یہی لوگ ہیں جن کے اچھے اعمال ہم قبول کرتے ہیں اور ان کی برائیوں کو درگزر کرجاتے ہیں یہ اہل جنت میں شامل ہیں اللہ کا وعدہ سچا ہےجو ان سے کیا گیا تھا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ ہیں وہ جن کی نیکیاں ہم قبول فرمائیں گے ( ف٤۵ ) اور ان کی تقصیروں سے درگزر فرمائیں گے جنت والوں میں ، سچا وعدہ جو انہیں دیا جاتا تھا ( ف٤٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یہی وہ لوگ ہیں ہم جن کے نیک اعمال قبول کرتے ہیں اوران کی کوتاہیوں سے درگزر فرماتے ہیں ، ( یہی ) اہلِ جنت ہیں ۔ یہ سچا وعدہ ہے جو ان سے کیا جا رہا ہے

Translated by

Hussain Najfi

یہی وہ لوگ ہیں جن کے بہترین اعمال کو ہم قبول کرتے ہیں اور ان کی برائیوں سے درگزر کرتے ہیں یہ بہشتیوں میں ہوں گے اس سچے وعدہ کی بناء پر جو برابر ان سے کیا جاتا رہا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Such are they from whom We shall accept the best of their deeds and pass by their ill deeds: (They shall be) among the Companions of the Garden: a promise! of truth, which was made to them (in this life).

Translated by

Muhammad Sarwar

These are the ones from whom We accept righteous deeds and ignore their bad deeds. They will be among the dwellers of Paradise. It is the true promise which was given to them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They are those from whom We shall accept the best of their deeds and overlook their evil deeds. (They shall be) among the dwellers of Paradise. That is a promise of truth that they had been promised.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

These are they from whom We accept the best of what they have done and pass over their evil deeds, among the dwellers of the garden; the promise of truth which they were promised.

Translated by

William Pickthall

Those are they from whom We accept the best of what they do, and overlook their evil deeds. (They are) among the owners of the Garden. This is the true promise which they were promised (in the world).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐसे ही लोग हैं जिनसे हम अच्छे कर्म, जो उन्होंने किए होंगे, स्वीकार कर लेगें और उन की बुराइयों को टाल जाएँगे। इस हाल में कि वे जन्नत वालों में होंगे, उस सच्चे वादे के अनुरूप जो उन से किया जाता रहा है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ وہ لوگ ہیں کہ ہم ان کے کاموں کو قبول کرلیں گے اور انکے گناہوں سے درگذر کریں گے اس طور پر کہ یہ اہل جنت میں سے ہونگے (6) ۔ اس وعدہ صادقہ کی وجہ سے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم ان لوگوں کے بہترین اعمال قبول کرتے ہیں اور ان کی برائیوں سے درگزر کرتے ہیں، یہ لوگوں میں شامل ہوں گے، اس سچے وعدے کے مطابق جو ان سے کیا گیا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

۔ اس طرح کے لوگوں سے ہم ان کے بہترین اعمال کو قبول کرتے ہیں اور ان کی برائیوں سے در گزر کر جاتے ہیں۔ یہ جنتی لوگوں میں شامل ہوں گے اس سچے وعدے کے مطابق جو ان سے کیا جاتا رہا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ وہ لوگ ہیں جن کے اچھے کاموں کو ہم قبول کریں گے اور ان کے گناہوں سے درگزر کردیں گے جنت والوں میں شامل کرتے ہوئے سچے وعدہ کی وجہ سے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ وہ لوگ ہیں جن سے ہم قبول کرتے ہیں بہتر سے بہتر کام جو کئے ہیں اور معاف کرتے ہیں ہم برائیاں ان کی رہنے والے جنت کے لوگوں میں سچا وعدہ جو ان سے کیا جاتا تھا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ وہ لوگ ہیں کہ ان کے نیک اعمال ہم قبول کرلیں گے اور ان کے گناہوں سے درگزر کریں گے ان لوگوں کا شعار اہل جنت میں سے ہوگا ان سے یہ سلوک اس سچے وعدہ کی بنا پر ہوگا جو ان سے کیا جاتا تھا۔