Surat ul Ehkaaf

Surah: 46

Verse: 20

سورة الأحقاف

وَ یَوۡمَ یُعۡرَضُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا عَلَی النَّارِ ؕ اَذۡہَبۡتُمۡ طَیِّبٰتِکُمۡ فِیۡ حَیَاتِکُمُ الدُّنۡیَا وَ اسۡتَمۡتَعۡتُمۡ بِہَا ۚ فَالۡیَوۡمَ تُجۡزَوۡنَ عَذَابَ الۡہُوۡنِ بِمَا کُنۡتُمۡ تَسۡتَکۡبِرُوۡنَ فِی الۡاَرۡضِ بِغَیۡرِ الۡحَقِّ وَ بِمَا کُنۡتُمۡ تَفۡسُقُوۡنَ ﴿٪۲۰﴾  2

And the Day those who disbelieved are exposed to the Fire [it will be said], "You exhausted your pleasures during your worldly life and enjoyed them, so this Day you will be awarded the punishment of [extreme] humiliation because you were arrogant upon the earth without right and because you were defiantly disobedient."

اور جس دن کافر جہنم کے سرے پر لائے جائیں گے ( کہا جائے گا ) تم نے اپنی نیکیاں دنیا کی زندگی میں ہی برباد کر دیں اور ان سے فائد ے نہ اٹھا چکے ، پس آج تمہیں ذلت کے عذاب کی سزا دی جائے گی اس باعث کہ تم زمین میں ناحق تکبر کیا کرتے تھے اور اس باعث بھی کہ تم حکم عدولی کیا کرتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیَوۡمَ
اور جس دن
یُعۡرَضُ
پیش کیے جائیں گے
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
عَلَی النَّارِ
آگ پر
اَذۡہَبۡتُمۡ
ـکہا جائے گاـلے چکے تم
طَیِّبٰتِکُمۡ
اپنی نعمتیں
فِیۡ حَیَاتِکُمُ
اپنی زندگی میں
الدُّنۡیَا
دنیا کی
وَاسۡتَمۡتَعۡتُمۡ
اور فائدہ اٹھا لیا تم نے
بِہَا
ان کا
فَالۡیَوۡمَ
تو آج
تُجۡزَوۡنَ
تم بدلہ دیئے جاؤ گے
عَذَابَ
عذاب
الۡہُوۡنِ
رسوائی کا
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَسۡتَکۡبِرُوۡنَ
تم تکبر کرتے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
بِغَیۡرِ
بغیر
الۡحَقِّ
حق کے
وَبِمَا
اور بوجہ اس کے جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَفۡسُقُوۡنَ
تم نافرمانی کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیَوۡمَ
اور جس دن
یُعۡرَضُ
پیش کیا جائے گا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
عَلَی النَّارِ
آگ پر
اَذۡہَبۡتُمۡ
تم لے چکے
طَیِّبٰتِکُمۡ
اپنی نیکیاں
فِیۡ حَیَاتِکُمُ
اپنی زندگی میں
الدُّنۡیَا
دنیا کی
وَاسۡتَمۡتَعۡتُمۡ
اور فائدہ اٹھا چکے تم
بِہَا
ان سے
فَالۡیَوۡمَ
چنانچہ آج
تُجۡزَوۡنَ
تمہیں بدلہ دیا جائے گا
عَذَابَ الۡہُوۡنِ
توہین کے عذاب کا
بِمَا
اس کی وجہ سے جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَسۡتَکۡبِرُوۡنَ
تکبر کیا کرتے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
بِغَیۡرِ الۡحَقِّ
نا حق
وَبِمَا
اور اس لیے جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَفۡسُقُوۡنَ
نافرمانیاں کیا کرتے
Translated by

Juna Garhi

And the Day those who disbelieved are exposed to the Fire [it will be said], "You exhausted your pleasures during your worldly life and enjoyed them, so this Day you will be awarded the punishment of [extreme] humiliation because you were arrogant upon the earth without right and because you were defiantly disobedient."

اور جس دن کافر جہنم کے سرے پر لائے جائیں گے ( کہا جائے گا ) تم نے اپنی نیکیاں دنیا کی زندگی میں ہی برباد کر دیں اور ان سے فائد ے نہ اٹھا چکے ، پس آج تمہیں ذلت کے عذاب کی سزا دی جائے گی اس باعث کہ تم زمین میں ناحق تکبر کیا کرتے تھے اور اس باعث بھی کہ تم حکم عدولی کیا کرتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جس دن کافر دوزخ پر پیش کئے جائیں گے (تو انہیں کہا جائے گا) تم دنیا کی زندگی میں پاکیزہ چیزوں سے اپنا حصہ لے چکے اور ان سے مزے اڑا چکے آج تمہیں ذلت کا عذاب دیا جائے گا۔ یہ ان باتوں کا بدلہ ہے کہ تم زمین میں ناحق اکڑ رہے تھے اور نافرمانی کیا کرتے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جس دن کافروں کو آگ کے سامنے پیش کیاجائے گا،تم اپنی نیکیاں اپنی دنیاکی زندگی میں لے چکے اوران سے فائدہ اُٹھا چکے، چنانچہ آج تمہیں توہین کے عذاب کا بدلہ دیا جائے گا اس وجہ سے کہ تم نا حق زمین میں تکبر کیاکرتے تھے اوراس لیے کہ تم نافرمانیاں کیا کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the day the disbelievers will be presented before the Fire, (it will be said to them,) “ You have consumed your good things in your worldly life, and have enjoyed them. So, today you will be punished with the torment of humiliation for the arrogance you used to show on earth having no right (to do so), and for the sins you used to commit.

اور ہر فرقے کے کئی درجے ہیں اپنے کئے کاموں کے موافق اور تاکہ پورے دے ان کو کام ان کے اور ان پر ظلم نہ ہوگا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جس دن یہ کافر پیش کیے جائیں گے آگ پر (اُس وقت ان سے کہا جائے گا : ) تم اپنے حصے کی اچھی چیزیں اپنی دنیا کی زندگی میں لے چکے اور ان سے تم نے خوب فائدہ اٹھا لیا تو آج تمہیں ذلت کا عذاب دیا جائے گا بسبب اس تکبر کے جو تم زمین میں ناحق کرتے رہے ہو اور بسبب ان نافرمانیوں کے جو تم کرتے رہے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And on the Day when the unbelievers will be exposed to the Fire, they will be told: “You have exhausted your share of the bounties in the life of the world, and you took your fill of enjoyments. So, degrading chastisement shall be yours on this Day for you waxed arrogant in the earth without justification and acted iniquitously.”

پھر جب یہ کافر آگ کے سامنے لا کھڑے کیے جائیں گے تو ان سے کہا جائے گا : تم اپنے حصے کی نعمتیں اپنی دنیا کی زندگی میں ختم کر چکے اور ان کا لطف تم نے اٹھا لیا ، اب جو تکبر تم زمین میں کسی حق کے بغیر کرتے رہے اور جو نافرمانیاں تم نے کیں ان کی پاداش میں آج تم کو ذلّت کا عذاب دیا جائے گا 24 ۔ ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اس دن کو یاد کرو جب ان کافروں کو آگ کے سامنے پیش کی جائے گا ( اور کہا جائے گا کہ ) تم نے اپنے حصے کی اچھی چیزیں اپنی دنیوی زندگی میں ختم کر ڈالیں ( ١٢ ) اور ان سے خوب مزہ لے لیا ، لہذا آج تمہیں بدلے میں ذلت کی سزا ملے گی ، کیونکہ تم زمین میں ناحق تکبر کیا کرتے تھے ، اور کیونکہ تم نافرمانی کے عادی تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر ان لوگوں کو وہ دن یاد دلا جس دن کا فردوزخ کے سامنے لائے جائیں گے ان سے کہا جائیگا) تم دنیا کی زندگی میں اپنے مزے اڑا چکے اور اس سے فائدہ لے چکے اب دنیا میں جو تم ناحق اکڑاتے پھرتے تھے اور نافرمانیاں کرتے تھے اس کے بدلے آج تم کو ذلت کا عذاب ہوگا 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جس دن کافر دوزخ کے سامنے لائے جائیں گے کہ ہم تم اپنی لذت کی چیزیں اپنی دنیا کی زندگی میں حاصل کرچکے اور تم ان سے فائدہ اٹھا چکے ۔ سو آج تم کو ذلت کا عذاب دیا جائے گا اس لئے کہ تم دنیا میں ناحق کیا کرتے تھے اور اس وجہ سے کہ تم نافرمانیاں کیا کرتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ دن (کتنا ہیبت ناک ہوگا ) جب کفار آگ کے سامنے حاضر کئے جائیں گے (اور ان سے کہا جائے گا کہ) تم اپنی دنیاوی زندگی میں اپنے حصے کی نعمتیں حاصل کرچکے تھے اور ان سے خوب فائدے اٹھا چکے تھے تو آج تم اس ناحق تکبر ار نا فرمانیوں کی وجہ سے جو تم دنیا کیا کرتے تھے تمہیں ذلت والا عذاب دیا جائے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جس دن کافر دوزخ کے سامنے کئے جائیں گے (تو کہا جائے گا کہ) تم اپنی دنیا کی زندگی میں لذتیں حاصل کرچکے اور ان سے متمتع ہوچکے سو آج تم کو ذلت کا عذاب ہے، (یہ) اس کی سزا (ہے) کہ تم زمین میں ناحق غرور کیا کرتے تھے۔ اور اس کی بدکرداری کرتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And on the Day whereon those who disbelieve shall be placed before the Fire: ye made away with your good things in your life of the world, and ye enjoyed yourselves therewith so Today ye shall be requited with the torment of ignominy, for that ye have been growing stiff-necked on the earth without justification, and for that ye have been transgressing.

اور جس روز کافر لوگ آگ کے سامنے لائے جائیں گے کہ تم اپنی لذت کی چیزیں (سب) دنیا ہی میں حاصل کرچکے اور ان کا خوب مزہ اٹھا چکے ۔ سو آج تمہیں ذلت کی سزادی جائے گی اس لئے کہ تم دنیا میں ناحق تکبر کیا کرتے تھے اور اس لئے کہ تم نافرمانیاں کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( اس دن کو یاد رکھو ) جس دن کفر کرنے والے جہنم کے سامنے لائے جائیں گے ( اور ان سے کہا جائے گا کہ ) تم اپنے حصہ کی اچھی چیزیں دنیا کی اپنی زندگی میں لے ور برت چکے تو آج تم ذلت کا عذاب بدلے میں پاؤ گے بوجہ اس کے کہ تم زمین میں بغیر کسی حق کے گھمنڈ کرتے رہے اور بوجہ اس کے کہ تم نافرمانی کرتے رہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جس دن کافروں کو آگ پر پیش کیا جائے گا ( ان سے کہا جائے گا ) تم لوگوں نے اپنی اچھائیوں کا بدلہ اپنی دنیا کی زندگی میں ختم کردیا تھا اور تم نے اس سے خوب نفع اُٹھالیا تھا ، پس آج کے دن تمہیں ناحق طریقے سے زمین میں تکبر کرنے اور نافرمانیاں کرنے کی پاداش میں ذلیل کرنے والے عذاب کا بدلہ دیا جائے گا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جس دن کا فردوزخ کے سامنے کیے جائیں گے تو کہا جائے گا کہ تم اپنی دنیا کی زندگی میں لذتیں حاصل کرچکے اور ان سے برت چکے سو آج تم کو رسوائی والا عذاب ہے۔ یہ اس کی سزا ہے کہ تم زمین میں ناحق غرور کیا کرتے تھے اور اس بات کی کہ بد کرداری کیا کرتے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جس دن پیش کیا جائے گا کافروں کو (دوزخ) کی اس ہولناک آگ پر (تو ان سے کہا جائے گا کہ) تم لوگ حاصل کرچکے اپنے حصے کی نعمتیں اپنی دنیاوی زندگی میں اور تم ان کے مزے وہیں لوٹ چکے سو اب تم کو ذلت کا عذاب ہی دیا جائے گا اس وجہ سے کہ تم لوگ اپنی بڑائی کے گھمنڈ میں مبتلا تھے ہماری زمین میں ناحق طور پر اور اس وجہ سے کہ تم لوگ حدوں سے نکل جایا کرتے تھے

Translated by

Noor ul Amin

اور جس دن کافرجہنم پر پیش کیے جائینگے ( توکہا جائے گا ) تم دنیا کی زندگی میں پاکیزہ چیزوں سے اپناحصہ لے چکے اور ان سے مزے اڑا چکے سوآج تمہیں ذلت کاعذاب دیاجائے گایہ ان باتوں کابدلہ ہے کہ تم ز مین میں ناحق اکڑرہے تھے اور نافرمانی کیا کرتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ان پر ظلم نہ ہوگا ، اور جس دن کافر آگ پر پیش کیے جائیں گے ، ان سے فرمایا جائے گا تم اپنے حصہ کی پاک چیزیں اپنی دنیا ہی کی زندگی میں فنا کرچکے اور انہیں برت چکے ( ف۵۵ ) تو آج تمہیں ذلت کا عذاب بدلہ دیا جائے گا سزا اس کی کہ تم زمین میں ناحق تکبر کرتے تھے اور سزا اس کی کہ حکم عدولی کرتے تھے ( ف۵٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جس دن کافر لوگ آتشِ دوزخ کے سامنے پیش کئے جائیں گے ( تو ان سے کہا جائے گا: ) تم اپنی لذیذ و مرغوب چیزیں اپنی دنیوی زندگی میں ہی حاصل کر چکے اور ان سے ( خوب ) نفع اندوز بھی ہو چکے ۔ پس آج کے دن تمہیں ذلت کے عذاب کی سزا دی جائے گی اس وجہ سے کہ تم زمین میں ناحق تکبر کیا کرتے تھے اور اس وجہ سے ( بھی ) کہ تم نافرمانی کیا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور جس دن کافروں کو دوزخ کے سامنے لایا جائے گا ( تو ان سے کہا جائے گا کہ ) تم اپنے حصے کی نعمتیں دنیاوی زندگی میں لے چکے اور ان سے فائدہ اٹھا چکے آج تمہیں ذلت کا عذاب دیا جائے گا بوجہ اس کے کہ تم زمین میں ناحق تکبر کرتے تھے اور نافرمانیاں کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And on the Day that the Unbelievers will be placed before the Fire, (It will be said to them): "Ye received your good things in the life of the world, and ye took your pleasure out of them: but today shall ye be recompensed with a Penalty of humiliation: for that ye were arrogant on earth without just cause, and that ye (ever) transgressed."

Translated by

Muhammad Sarwar

On the day when the disbelievers will be exposed to the fire, they will be told, "You have spent your happy days during your worldly life and enjoyed them. On this day you will suffer a humiliating torment for your unreasonably arrogant manners on earth and for the evil deeds which you have committed".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

On the Day when those who disbelieve will be exposed to the Fire (it will be said): "You received your good things in the life of the world, and you took your pleasure therein. Today, you will be recompensed with the torment of extreme humiliation, because you were arrogant upon the earth without a right, and because you used to rebel against Allah's command.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And on the day when those who disbelieve shall be brought before the fire: You did away with your good things in your life of the world and you enjoyed them for a while, so today you shall be rewarded with the punishment of abasement because you were unjustly proud in the land and because you transgressed.

Translated by

William Pickthall

And on the day when those who disbelieve are exposed to the Fire (it will be said): Ye squandered your good things in the life of the world and sought comfort therein. Now this day ye are rewarded with the doom of ignominy because ye were disdainful in the land without a right, and because ye used to transgress.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और याद करो जिस दिन वे लोग जिन्होंने इनकार किया, आग के सामने पेश किए जाएँगे। (कहा जाएगा), "तुम अपने सांसारिक जीवन में अच्छी रुचिकर चीज़े नष्ट कर बैठे और उन का मज़ा ले चुके। अतः आज तुम्हे अपमानजनक यातना दी जाएगी, क्योंकि तुम धरती में बिना किसी हक़ के घमंड करते रहे और इसलिए कि तुम आज्ञा का उल्लंघन करते रहे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جس روز کفار آگ کے سامنے لائے جائیں گے کہ تم اپنی لذت کی چیزیں اپنی دنیوی زندگی میں حاصل کرچکے اور ان کو خوب برت چکے سو آج تم کو ذلت کی سزا دی جائے گی اس وجہ سے کہ تم دنیا میں ناحق تکبر کیا کرتے تھے (1) ۔ اور اس وجہ سے کہ تم نافرمانیاں کیا کرتے تھے۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جس دن کافر آگ کے سامنے کھڑے کیے جائیں گے۔ ان سے کہا جائے گا تم اپنے حصے کی نعمتیں دنیا کی زندگی میں پا چکے اور تم نے ان سے لطف اٹھا لیا، تم بلاوجہ زمین میں تکبر کرتے تھے اور تم نے نافرمانیاں کیں ان کی پاداش میں تمہیں ذلت کا عذاب دیا جائے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر جب یہ کافر آگ کے سامنے لا کھڑے کئے جائیں گے تو ان سے کہا جائے گا : تم اپنے حصے کی نعمتیں اپنی دنیا کی زندگی میں ختم کرچکے اور ان کا لطف تم نے اٹھا لیا ، اب جو تکبر تم زمین میں سے کسی حق کے بغیر کرتے رہے اور جو نافرمانیاں تم نے کیں ، ان کی پاداش میں آج تم کو ذلت کا عذاب دیا جائے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جس دن کافروں کو آگ پر پیش کیا جائے گا، ان سے کہا جائے گا کہ تم نے اپنی لذتوں کو اپنی دنیا والی زندگی میں ختم کرلیا اور ان سے نفع حاصل کرلیا سو آج تمہیں سزا کے طور پر ذلت کا عذاب دیا جائے گا اس سبب سے کہ تم زمین میں ناحق تکبر کرتے تھے اور اس سبب سے کہ تم نافرمانی کرتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جس دن لائے جائیں گے منکر آگ کے کنارہ پر ضائع کیے تم نے اپنے مزے دنیا کی زندگانی میں اور ان کو برت چکے اب آج سزا پاؤ گے ذلت کا عذاب بدلہ اس کا جو تم غرور کرتے تھے ملک میں ناحق اور اس کا جو تم نافرمانی کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ دن قابل ذکر ہے جس دن کفار آگ کے روبرو حاضر کئے جائیں گے کہا جائے گا کہ تم اپنی دنبی زندگی میں اپنے حصہ کی نعمتیں حاصل کرچکے اور ان سے خوب فائدہ اٹھا چکے سو آج تم کو اس تکبر کے باعث جو تم ناحق دنیا میں کیا کرتے تھے اور ان نافرمانیوں کے باعث جو تم کرتے رہتے تھے ذلیل کرنے والے عذاب کی سزا دی جائے گی۔