Surat ul Ehkaaf

Surah: 46

Verse: 22

سورة الأحقاف

قَالُوۡۤا اَجِئۡتَنَا لِتَاۡفِکَنَا عَنۡ اٰلِہَتِنَا ۚ فَاۡتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنۡ کُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِیۡنَ ﴿۲۲﴾

They said, "Have you come to delude us away from our gods? Then bring us what you promise us, if you should be of the truthful."

قوم نے جواب دیا کیا آپ ہمارے پاس اس لئے آئے ہیں کہ ہمیں اپنے معبودوں ( کی پرستش ) سے باز رکھیں ؟ پس اگر آپ سچے ہیں تو جس عذاب کا آپ وعدہ کرتے ہیں اسے ہم پر لا ڈالیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡۤا
انہوں نے کہا
اَجِئۡتَنَا
کیا آیا ہے تو ہمارے پاس
لِتَاۡفِکَنَا
تا کہ تو پھیر دے ہمیں
عَنۡ اٰلِہَتِنَا
ہمارے الٰہوں سے
فَاۡتِنَا
پس لے آ ہمارے پاس
بِمَا
جس کی
تَعِدُنَاۤ
تو دھمکی دیتا ہے ہمیں
اِنۡ
اگر
کُنۡتَ
ہے تو
مِنَ الصّٰدِقِیۡنَ
سچوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡۤا
انہوں نے کہا
اَجِئۡتَنَا
کیا آیا ہے تو ہمارے پاس
لِتَاۡفِکَنَا
تاکہ تو ہمیں ہٹا دے
عَنۡ اٰلِہَتِنَا
ہمارے معبودوں سے
فَاۡتِنَا
تو لے آؤ ہمارے پاس
بِمَا
وہ جس کی
تَعِدُنَاۤ
تو دھمکی دیتا ہے ہمیں
اِنۡ
اگر
کُنۡتَ
ہو تم
مِنَ الصّٰدِقِیۡنَ
واقعی سچوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

They said, "Have you come to delude us away from our gods? Then bring us what you promise us, if you should be of the truthful."

قوم نے جواب دیا کیا آپ ہمارے پاس اس لئے آئے ہیں کہ ہمیں اپنے معبودوں ( کی پرستش ) سے باز رکھیں ؟ پس اگر آپ سچے ہیں تو جس عذاب کا آپ وعدہ کرتے ہیں اسے ہم پر لا ڈالیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ کہنے لگے : کیا تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ ہمیں ہمارے معبودوں سے برگشتہ کرو۔ اگر تم سچے ہو تو جس عذاب کی ہمیں دھمکی دیتے ہو وہ لے آؤ۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُنہوں نے کہا: ’’کیاتوہمارے پاس آیاہے کہ ہمیں ہمارے معبودوں سے ہٹا دے؟ اگر تو واقعی سچاہے تو جس(عذاب) کی ہمیں دھمکی دیتاہے وہ لے آ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They said, |"Have you come to make us deviate from our gods. So bring us that with which you are threatening us, if you are truthful.|"

بولے کیا تو آیا ہے ہمارے پاس کہ پھیر دے ہم کو ہمارے معبودوں سے سو لے آ ہم پر جو وعدہ کرتا ہے اگر ہے تو سچا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

انہوں نے کہا : کیا تم ہمارے پاس اس لیے آئے ہو کہ ہمیں بہکا کر ہمارے معبودوں سے برگشتہ کر دو تو جس عذاب کی دھمکی تم ہمیں دے رہے ہو وہ ہم پر لے آئو اگر تم سچوں میں سے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They said: “Have you come to us to turn us away from our gods? Then, bring upon us the scourge that you threaten us with. Do so if you are truthful.”

انہوں نے کہا کیا تو اس لیے آیا ہے کہ ہمیں بہکا کر ہمارے معبودوں سے برگشتہ کردے ؟ اچھا تو لے آ اپنا وہ عذاب جس سے تو ہمیں ڈراتا ہے اگر واقعی تو سچا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

انہوں نے کہا : کیا تم ہمارے پاس اس لیے آئے ہو کہ ہمارے خداؤں سے ہمیں برگشتہ کرو؟ اچھا اگر تم سچے ہو تو لے آؤ ہم پر وہ ( عذاب ) جس کی دھمکی دے رہے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

انہوں نے جواب میں کہا کیا تو اس لئے ہمارے پاس آیا ہے کہ ہم کو ہمارے دیوتائوں سے پھیر دے منحرف کر دے) اگر تو سچا ہے تو جس عذاب کا ہم سے وعدہ کرتا ہے وہ ہم پر لے آ

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ کہنے لگے کہ کیا تم ہمارے پاس اس ارادے سے آئے ہو کہ ہم کو ہمارے معبودوں سے پھیردو۔ اگر سچے ہو تو جس (عذاب) کا ہم سے وعدہ کرتے ہو وہ لے آؤ

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ کہنے لگے کہ کیا تو ہمارے پاس اس لئے آیا ہے کہ ہمیں ہمارے معبودوں سے پھیر دے۔ اگر تو سچے لوگوں میں سے ہے تو وہ عذاب لے آ جس کا تو ہم سے وعدہ کرتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہنے لگے کیا تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ ہم کو ہمارے معبودوں سے پھیر دو۔ اگر سچے ہو تو جس چیز سے ہمیں ڈراتے ہو اسے ہم پر لے آؤ

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They said: art thou come Unto us that thou mayest turn us aside from our gods? then bring thou upon us that wherewith thou threatenest us, if thou art of the truth-tellers.

وہ لوگ بولے تو کیا تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ ہمیں ہمارے معبودوں سے برگشتہ کردو تو ہم پر لاواقع کرو (وہ عذاب) جس کا تم ہم سے وعدہ کررہے ہو اگر تم سچے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

انہوں نے جواب دیا کہ کیا تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ جھوٹ بول کر ہم کو ہمارے معبودوں سے برگشتہ کردو؟ تو اگر تم سچوں میں سے ہو تو وہ چیز ہم پر لاؤ ، جس کی ہم کو دھمکی سنا رہے ہو!

Translated by

Mufti Naeem

انہوں نے کہا: کیا تم ہمیں ہمارے معبودوںسے ہٹانے کے لیے ہمارے پاس آیا ہے؟ پس ہم پر لے آ وہ ( عذاب ) جس کی تو ہمیں دھمکی دیتا ہے ، اگر تو سچوں میں سے ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہنے لگے، کیا تم ہمارے پاس اس لیے آئے ہو کہ ہم کو ہمارے معبودوں سے پھیر دو ۔ اگر سچے ہو تو جس چیز سے ہمیں ڈراتے ہو اسے ہم پر لے آؤ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

انہوں نے کہا کیا تم ہمارے پاس اسی لئے آئے ہو کہ ہمیں پھیر دو ہمارے معبودوں سے ؟ پس لے آؤ ہم پر وہ عذاب جس سے تم ہمیں ڈرا رہے ہو اگر تم سچے لوگوں میں سے ہو

Translated by

Noor ul Amin

قوم عاد نے کہا ، کیا تم ہمارے پاس اسلئے آئے ہوکہ ہمیں ہمارے معبودوں سے بددل کردو ، اگر تم سچے ہو تو جس عذاب کی ہمیں دھمکی دیتے ہولے آئو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولے کیا تم اس لیے آئے کہ ہمیں ہمارے معبودوں سے پھیر دو ، تو ہم پر لاؤ ( ف۵۹ ) جس کا ہمیں وعدہ دیتے ہو اگر تم سچے ہو ، ( ف٦۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ کہنے لگے کہ کیا آپ ہمارے پاس اس لئے آئے ہیں کہ ہمیں ہمارے معبودوں سے برگشتہ کر دیں ، پس وہ ( عذاب ) لے آئیں جس سے ہمیں ڈرا رہے ہیں اگر آپ سچوں میں سے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

ان قوم والوں نے کہا کہ کیا تم اس لئے ہمارے پاس آئے ہو کہ ہمیں اپنے معبودوں سے منحرف کردو ۔ لاؤ ہمارے پاس وہ ( عذاب ) جس کی دھمکی تم ہمیں دیتے ہواگر تم سچے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They said: "Hast thou come in order to turn us aside from our gods? Then bring upon us the (calamity) with which thou dost threaten us, if thou art telling the truth?"

Translated by

Muhammad Sarwar

They said, "Have you come to turn us away from our gods? Show us that with which you threaten us if you are truthful".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They said: "Have you come to delude us from our gods Then bring us that with which you threaten us, if you are one of the truthful!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They said: Have you come to us to turn us away from our gods; then bring us what you threaten us with, if you are of the truthful ones.

Translated by

William Pickthall

They said: Hast come to turn us away from our gods? Then bring upon us that wherewith thou threatenest us, if thou art of the truthful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने कहा, "क्या तू हमारे पास इसलिए आया है कि झूठ बोलकर हम को अपने उपास्यों से विमुख कर दे? अच्छा, तो हम पर ले आ, जिस की तू हमें धमकी देता है, यदि तू सच्चा है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ کہنے لگے کیا تم ہمارے پاس اس ارادہ سے آئے ہو کہ ہم کو ہمارے معبودوں سے پھیر دو سو اگر تم سچے ہو تو جس کا تم ہم سے وعدہ کرتے ہو اسکو ہم پر واقع کردو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

انہوں نے کہا کیا تو اس لیے آیا ہے کہ ہمیں ہمارے معبودوں سے برگشتہ کر دے ؟ تو جس عذاب سے ہمیں ڈراتا ہے لے آ اگر واقعی تو سچا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

۔ انہوں نے کہا کیا تو اس لیے آیا ہے کہ ہمیں بہکا کر ہمارے معبودوں سے برگشتہ کر دے ؟ اچھا تو لے آ ، اپنا وہ عذاب جس سے تو ہمیں ڈراتا ہے اگر واقعی تو سچا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ لوگ کہنے لگے کیا تو ہمارے پاس اس لیے آیا کہ ہمیں ہمارے معبودوں سے ہٹا دے سو تو جس کا ہم سے وعدہ کرتا ہے اسے لے آ اگر سچوں میں سے ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولے کیا تو آیا ہے ہمارے پاس کہ پھیر دے ہم کو ہمارے معبودوں سے، سو لے آ ہم پر جو وعدہ کرتا ہے اگر ہے تو سچا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

قوم کے لوگوں نے کہا کیا تو ہمارے پاس اس لئے آیا ہے کہ ہم کو ہمارے معبودوں سے پھیر دے اچھا اگر تو سچا ہے تو جس عذاب کا ہم سے وعدہ کرتا ہے اسے ہم پر لے آ۔