Surat ul Ehkaaf

Surah: 46

Verse: 26

سورة الأحقاف

وَ لَقَدۡ مَکَّنّٰہُمۡ فِیۡمَاۤ اِنۡ مَّکَّنّٰکُمۡ فِیۡہِ وَ جَعَلۡنَا لَہُمۡ سَمۡعًا وَّ اَبۡصَارًا وَّ اَفۡئِدَۃً ۫ ۖفَمَاۤ اَغۡنٰی عَنۡہُمۡ سَمۡعُہُمۡ وَ لَاۤ اَبۡصَارُہُمۡ وَ لَاۤ اَفۡئِدَتُہُمۡ مِّنۡ شَیۡءٍ اِذۡ کَانُوۡا یَجۡحَدُوۡنَ ۙ بِاٰیٰتِ اللّٰہِ وَ حَاقَ بِہِمۡ مَّا کَانُوۡا بِہٖ یَسۡتَہۡزِءُوۡنَ ﴿۲۶﴾٪  3

And We had certainly established them in such as We have not established you, and We made for them hearing and vision and hearts. But their hearing and vision and hearts availed them not from anything [of the punishment] when they were [continually] rejecting the signs of Allah ; and they were enveloped by what they used to ridicule.

اور بالیقین ہم نے ( قوم عاد ) کو وہ مقدور دیئے تھے جو تمہیں تو دیئے بھی نہیں اور ہم نے انہیں کان آنکھیں اور دل بھی دے رکھے تھے ۔ لیکن ان کے کانوں اور آنکھوں اور دلوں نے انہیں کچھ بھی نفع نہ پہنچایا جبکہ وہ اللہ تعالٰی کی آیتوں کا انکار کرنے لگے اور جس چیز کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے وہی ان پر الٹ پڑی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
مَکَّنّٰہُمۡ
قدرت دی ہم نے انہیں
فِیۡمَاۤ
اس میں جو
اِنۡ
نہیں
مَّکَّنّٰکُمۡ
قدرت دی تھی ہم نے تمہیں
فِیۡہِ
اس میں
وَجَعَلۡنَا
اور بنائے ہم نے
لَہُمۡ
ان کے لیے
سَمۡعًا
کان
وَّاَبۡصَارًا
اور آنکھیں
وَّ اَفۡئِدَۃً
اور دل
فَمَاۤ
تو نہ
اَغۡنٰی
کام آئے گا
عَنۡہُمۡ
انہیں
سَمۡعُہُمۡ
کان ان کے
وَلَاۤ
اور نہ
اَبۡصَارُہُمۡ
آنکھیں ان کی
وَلَاۤ
اور نہ
اَفۡئِدَتُہُمۡ
دل ان کے
مِّنۡ شَیۡءٍ
کچھ بھی
اِذۡ
جب
کَانُوۡا
تھے وہ
یَجۡحَدُوۡنَ
وہ انکار کرتے
بِاٰیٰتِ
آیات کا
اللّٰہِ
اللہ کی
وَحَاقَ
اور گھیر لیا
بِہِمۡ
انہیں
مَّا
اس نے جو
کَانُوۡا
تھے وہ
بِہٖ
اس کا
یَسۡتَہۡزِءُوۡنَ
وہ مذاق اڑاتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلا شبہ یقیناً
مَکَّنّٰہُمۡ
قدرت دے رکھی تھی ہم نے انہیں
فِیۡمَاۤ
اس میں جو
اِنۡ
نہیں
مَّکَّنّٰکُمۡ
قدرت دی ہم نے تمہیں
فِیۡہِ
اس میں
وَجَعَلۡنَا
اور بنائے تھے ہم نے
لَہُمۡ
ان کے لیے
سَمۡعًا
کان
وَّاَبۡصَارًا
اور آنکھیں
وَّ اَفۡئِدَۃً
اور دل
فَمَاۤ
چنانچہ نہ
اَغۡنٰی
کام آئے
عَنۡہُمۡ
ان کے
سَمۡعُہُمۡ
کان ان کے
وَلَاۤ
اور نہ
اَبۡصَارُہُمۡ
آنکھیں ان کی
وَلَاۤ
اور نہ
اَفۡئِدَتُہُمۡ
دل ان کے
مِّنۡ شَیۡءٍ
کچھ بھی
اِذۡ
جب
کَانُوۡا
تھے وہ
یَجۡحَدُوۡنَ
انکار کر رہے
بِاٰیٰتِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی آیات کا
وَحَاقَ
اور گھیر لیا
بِہِمۡ
اُنہیں
مَّا
اسی نے جو
کَانُوۡا
تھے وہ
بِہٖ
ساتھ اس کے
یَسۡتَہۡزِءُوۡنَ
مذاق اڑایا کرتے
Translated by

Juna Garhi

And We had certainly established them in such as We have not established you, and We made for them hearing and vision and hearts. But their hearing and vision and hearts availed them not from anything [of the punishment] when they were [continually] rejecting the signs of Allah ; and they were enveloped by what they used to ridicule.

اور بالیقین ہم نے ( قوم عاد ) کو وہ مقدور دیئے تھے جو تمہیں تو دیئے بھی نہیں اور ہم نے انہیں کان آنکھیں اور دل بھی دے رکھے تھے ۔ لیکن ان کے کانوں اور آنکھوں اور دلوں نے انہیں کچھ بھی نفع نہ پہنچایا جبکہ وہ اللہ تعالٰی کی آیتوں کا انکار کرنے لگے اور جس چیز کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے وہی ان پر الٹ پڑی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم نے انہیں اتنی قدرت دے رکھی تھی جتنی تمہیں نہیں دی۔ اور ہم نے انہیں کان، آنکھیں اور دل سب کچھ دے رکھا تھا۔ مگر یہ ان کے کان، آنکھیں اور دل ان کے اس وقت کچھ بھی کام نہ آئے جب انہوں نے اللہ کی آیات کا انکار کردیا اور انہیں اسی چیز نے آگھیرا جس کا وہ مذاق اڑاتے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوربلاشبہ یقیناًہم نے اُن چیزوں میں بھی اُنہیں قدرت دے رکھی تھی جس میں ہم نے تمہیں قدرت نہیں دی اورہم نے اُن کے کان،آنکھیں اوردل بنائے تھے چنانچہ نہ ان کے کان، نہ ان کی آنکھیں اورنہ ان کے دل ہی ان کے کسی کام آئے جب وہ ﷲتعالیٰ کی آیات کا انکار کر رہے تھے اور اُنہیں اسی(عذاب)نے آ گھیراجس کا وہ مذاق اُڑایا کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And indeed We had established them in a powerful position in which We did not establish you, and had given to them ears and eyes and hearts, but neither their ears availed them in the least, nor their eyes, nor their hearts, as they used to reject Allah&s signs; and they were encircled by what they used to ridicule.

اور ہم نے مقدور دیا تھا ان کو ان چیزوں کا جن کا تم کو مقدور نہیں دیا اور ہم نے ان کو دیئے تھے کان اور آنکھیں اور دل پھر کام نہ آئے ان کے کان ان کے اور نہ آنکھیں ان کی اور نہ دل ان کے کسی چیز میں اس لئے کہ منکر ہوتے تھے اللہ کی باتوں سے اور الٹ پڑی ان پر جس بات سے کہ وہ ٹھٹھا کرتے تھے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے جو تمکن انہیں دیا تھا ایسا تمکن ّہم نے تمہیں نہیں دیا ہے اور ہم نے انہیں کان آنکھیں اور دل ( یاعقلیں) عطا کیے تھے تو ان کے کچھ بھی کام نہ آئے ان کے کان نہ ان کی آنکھیں اور نہ ہی ان کے دل ( عقلیں) جبکہ وہ انکار ہی کرتے رہے اللہ کی آیات کا اور ان کو گھیر لیا اسی چیز نے جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We had established them firmly in a manner We have not established you. We had given them ears and eyes and hearts. But nothing availed them -- neither their ears, nor their eyes, nor their hearts, for they denied the Signs of Allah. Then what they had mocked at encompassed them.

ان کو ہم نے وہ کچھ دیا تھا جو تم لوگوں کو نہیں دیا ہے 30 ۔ ان کو ہم نے کان ، آنکھیں اور دل ، سب کچھ دے رکھے تھے ، مگر نہ وہ کان ان کے کسی کام آئے ، نہ آنکھیں ، نہ دل ، کیونکہ وہ اللہ کی آیات کا انکار کرتے تھے 31 ، اور اسی چیز کے پھیر میں وہ آ گئے جس کا وہ مذاق اڑاتے تھے ۔ ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے عرب کے لوگو ) ہم نے ان لوگوں کو ان باتوں کی طاقت دی تھی جن کی طاقت تمہیں نہیں دی ، اور ہم نے ان کو کان ، آنکھیں اور دل سب کچھ دے رکھے تھے ، لیکن نہ ان کے کان اور ان کی آنکھیں ان کے کچھ کام آئیں اور نہ ان کے دل ، کیونکہ اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے تھے ، اور جس چیز کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے اسی نے انہیں آگھیرا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے عاد کے لوگوں کو وہ مقدور دیا تھا جو تم کو اے مکہ کے کافرو) نہیں دیا 9 اور ہم نے ان کو کان اور آنکھیں اور دل سب دیئے تھے لیکن چونکہ وہ اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے تھے تو ان کے کان اور آنکھیں اور دل کچھ ان کے کام نہ آئے 1 اور جس عذاب کا وہ ٹھٹھا اڑاتے تھے وہی ان پر الٹ پڑا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا ہم نے ان لوگوں کو ایسے کاموں میں قدرت دی تھی جن میں تم لوگوں کو قدرت نہیں دی گئی۔ اور ہم نے ان کو کان اور آنکھیں اور دل دیئے تھے۔ تو نہ تو ان کے کان ہی ان کے کچھ کام آسکے اور نہ ان کی آنکھیں اور نہ ان کے دل ، چونکہ وہ لوگ اللہ کی آیات کا (ضد سے) انکار کرتے تھے۔ اور جس (عذاب) کا مذاق اڑایا کرتے تھے اس نے ان کو آگھیرا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک ہم نے انہیں (دنیاوی مال و دولت کی) وہ قوت و طاقت دی تھی جو تمہیں بھی نہیں دی گئی۔ ہم نے ان کو کان ، آنکھ اور دل دیئے تھے۔ پھر جب انہوں نے اللہ کی آیتوں کا انکار کیا تو ان کے کان ، آنکھ اور دل کچھ بھی کام نہ آئے۔ اور جس (عذاب کا ) وہ مذاق اڑایا کرتے تھے اس نے انہیں گھیر لیا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے ان کو ایسے مقدور دیئے تھے جو تم لوگوں کو نہیں دیئے اور انہیں کان اور آنکھیں اور دل دیئے تھے۔ تو جب کہ وہ خدا کی آیتوں سے انکار کرتے تھے تو نہ تو ان کے کان ہی ان کے کچھ کام آسکے اور نہ آنکھیں اور نہ دل۔ اور جس چیز سے استہزاء کیا کرتے تھے اس نے ان کو آ گھیرا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly We had established them in that flourishing condition wherein We have not established you, and We had appointed for them hearing and sight and hearts; yet their hearing and sight and heart availed them not at all, they became wont to gainsay the revelations of Allah, and surrounded them that whereat they had been mocking.

اور ہم نے ان لوگوں کو جو قدرت دی تھی وہ قدرت تم لوگوں کو نہیں دی اور ہم نے ان کو کان اور آنکھیں اور دل دئے تھے سو نہ ان کے ان کان ان کے ذرا بھی کام آئے اور نہ ان کی آنکھیں اور نہ ان کے دل جب کہ وہ لوگ اللہ کی آیتوں کے خلاف ہٹ کرتے رہے اور جس (عذاب) کی وہ ہنسی کیا کرتے تھے اسی نے ان کو آگھیرا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے ان کے قدم ان رفاہیتوں کے اندر جمائے تھے جن کے اندر تمہارے قدم نہیں جمائے اور ہم نے ان کو کان ، آنکھ اور دل دیے ۔ لیکن چونکہ وہ اللہ کی آیات کے منکر رہے ، اس وجہ سے نہ ان کے کان ان کے کچھ کام آئے اور نہ ان کی آنکھیں اور نہ ان کے دل اور ان کو گھیر لیا اس چیز نے ، جس کا وہ مذاق اڑاتے رہے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور البتہ تحقیق ہم نے ان لوگوں کو ان ( کاموں ) پر بھی قدرت دی تھی جن کی تمہیں قدرت نہیں دی اور ہم نے انہیں کان اور آنکھیں اور دل بھی عطا کررکھے تھے پس انہیں ان کے کانوں نے کوئی فائدہ نہ دیا اور نہ ان کی آنکھوں نے اور نہ ہی ان کے دلوں نے ، کیونکہ وہ اللہ ( تعالیٰ ) کی نشانیوں کا انکار کرتے تھے اور جس چیز ( عذاب ) کا وہ مذاق اُڑایا کرتے تھے اس نے انہیں آگھیر

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے ان لوگوں کو ایسی چیزوں کا مقدور دیا تھا جن کا مقدور تمہیں نہیں دیا۔ انہیں کا نآنکھیں اور دل دئیے تھے۔ تو جب وہ اللہ کی آیتوں سے انکار کرتے تھے تو نہ ان کے کان ہی ان کے کچھ کام آسکے نہ آنکھیں اور نہ دل اور جس چیز کا وہ مذاق اڑاتے تھے اس نے ان کو آگھیرا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے ان لوگوں کو ان باتوں میں قدرت دی تھی جن میں تم کو نہیں دی (اے دور حاضر کے بدمست لوگوں ! ) اور ان کو ہم نے کان بھی عطا کئے تھے اور آنکھیں اور دل بھی مگر نہ ان کے کان ان کے کچھ کام آسکے نہ ان کی آنکھیں اور نہ دل کیونکہ وہ (جان بوجھ کر) انکار کرتے تھے اللہ کی آیتوں کا اور گھیر کر رہی ان کو وہی چیز جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے

Translated by

Noor ul Amin

ہم نے انہیں ( قوم عادکو ) اتنی قدرت دے رکھی تھی جتنی تمہیں نہیں دی اور ہم نے انہیں کان ، آنکھیں اور دل سب کچھ دے رکھاتھامگران کے کان ، آنکھیں اور دل ان کے اس وقت کچھ بھی کام نہ آئے جب انہوں نے اللہ کی آیات کا انکار کر دیا اور انہیں اسی چیز نے آگھیراجس کا وہ مذاق اڑاتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ہم نے انہیں وہ مقدور دیے تھے جو تم کو نہ دیے ( ف٦۷ ) اور ان کے لیے کان اور آنکھ اور دل بنائے ( ف٦۸ ) تو ان کے کام کان اور آنکھیں اور دل کچھ کام نہ آئے جبکہ وہ اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے تھے اور انہیں گھیرلیا اس عذاب نے جس کی ہنسی بناتے تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے اہلِ مکہّ! ) درحقیقت ہم نے ان کو ان امور میں طاقت و قدرت دے رکھی تھی جن میں ہم نے تم کو قدرت نہیں دی اور ہم نے انہیں سماعت اور بصارت اور دل و دماغ ( کی بے بہا صلاحیتوں ) سے نوازا تھا مگر نہ تو ان کے کان ہی ان کے کچھ کام آسکے اور نہ ان کی آنکھیں اور نہ ( ہی ) ان کے دل و دماغ جبکہ وہ اﷲ کی نشانیوں کا انکار ہی کرتے رہے اور ( بالآخر ) اس ( عذاب ) نے انہیں آگھیرا جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

ہم نے ان لوگوں کو ان کاموں کی قدرت دی تھی جو تمہیں بھی نہیں دی اور ہم نے ان کو کان ، آنکھیں اور دل دیئے تھے مگر ان کے کانوں اور آنکھوں اور دلوں نے کچھ بھی فائدہ نہ پہنچایا کیونکہ وہ آیاتِ الہیہ کا انکار کیا کرتے تھے اور ان کو اس چیز نے گھیر لیا جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And We had firmly established them in a (prosperity and) power which We have not given to you (ye Quraish!) and We had endowed them with (faculties of) hearing, seeing, heart and intellect: but of no profit to them were their (faculties of) hearing, sight, and heart and intellect, when they went on rejecting the Signs of Allah; and they were (completely) encircled by that which they used to mock at!

Translated by

Muhammad Sarwar

We had established them more firmly in the land than you are. We had given them ears, eyes, and hearts but none of their ears, eyes, and hearts proved to be of any benefit to them; they rejected the revelations of God and the torment which they mocked brought upon them utter destruction.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And indeed We had firmly established them with that wherewith We have not established you! We also gave them hearing, vision, and hearts. But their hearing, vision, and hearts availed them nothing since they used to deny the Ayat of Allah, and they were completely encircled by that which they used to ridicule!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly We had established them in what We have not established you in, and We had given-- them ears and eyes and hearts, but neither their ears, nor their eyes, nor their hearts availed them aught, since they denied the communications of Allah, and that which they mocked encompassed them.

Translated by

William Pickthall

And verily We had empowered them with that wherewith We have not empowered you, and had assigned them ears and eyes and hearts; but their ears and eyes and hearts availed them naught since they denied the revelations of Allah; and what they used to mock befell them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम ने उन्हें उन चीज़ों में जमाव और सामर्थ्य प्रदान की थी, जिनमें तुम्हें जमाव और सामर्थ्य नहीं प्रदान की। और हम ने उन्हें कान, आँखें और दिल दिए थे। किन्तु न तो उन के कान उन के कुछ काम आए और न उन की आँखे और न उन के दिल ही। क्योंकि वे अल्लाह की आयतों का इनकार करते थे और जिस चीज़ की वे हँसी उड़ाते थे, उसी ने उन्हें आ घेरा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے ان لوگوں کو ان باتوں میں قدرت دی تھی کہ تم کو ان باتوں میں قدرت نہیں دی اور ہم نے ان کو کان اور آنکھ اور دل دیے تھے سو چونکہ وہ لوگ آیات الہٰیہ کا انکار کرتے تھے اسلئے نہ انکے کان انکے ذرا کام آئے اور نہ انکی آنکھیں اور نہ انکے دل اور جس کی وہ ہنسی کیا کرتے تھے اسی نے ان کو آگھیرا۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے ان کو وہ قوت دی جو تم لوگوں کو نہیں دی، ان کو ہم نے کان، آنکھیں اور دل دئیے۔ لیکن نہ ان کے کان کام آئے نہ آنکھیں، نہ دل کیونکہ وہ اللہ کی آیات کا انکار کرتے تھے، اور اس چیز میں مبتلا ہوئے جس کا وہ مذاق اڑاتے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

۔ ان کو ہم نے وہ کچھ دیا تھا جو تم لوگوں کو نہیں دیا ہے۔ ان کو ہم نے کان ، آنکھیں اور دل ، سب کچھ دے رکھے تھے ، مگر نہ وہ کان ان کے کسی کام آئے ، نہ آنکھیں ، نہ دل۔ کیونکہ وہ اللہ کی آیات کا انکار کرتے تھے ، اور اسی چیز کے پھیر میں وہ آگئے جس کا وہ مذاق اڑاتے تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے انہیں ان چیزوں میں قدرت دی تھی جن میں تمہیں قدرت نہیں دی اور ہم نے ان کو سننے کی قوت دی اور آنکھیں بھی اور دل بھی سو انہیں فائدہ نہ دیا ان کے کانوں نے اور ان کی آنکھوں نے اور ان کے دلوں نے کچھ بھی، اس لیے کہ وہ اللہ کی آیت کا انکار کرتے تھے اور انہیں اسی چیز نے آگھیرا جس کا وہ مذاق کرتے تھے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم نے مقدور دیا تھا ان کو ان چیزوں کا جن کا تم کو مقدور نہیں دیا اور ہم نے ان کو دیے تھے کان اور آنکھیں اور دل پھر کام نہ آئے ان کے کان ان کے اور آنکھیں ان کی اور نہ دل ان کے کسی چیز میں اس لیے کہ منکر ہوتے تھے اللہ کی باتوں سے الٹ پڑی ان پر جس بات سے کہ وہ ٹھٹھا کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بلاشبہ ہم نے ان لوگوں کو ان چیزوں کی قدرت دی تھی کہ جن چیزوں کی قدرت تم کو نہیں دی اور ہم نے ان کو کان اور آنکھیں اور دل دیئے تھے لیکن وہ لوگ چونکہ اللہ کی آیتوں کا انکار کیا کرتے تھے اس لئے نہ ان کے کان ہی ان کے کچھ کام آئے اور نہ ان کی آنکھیں اور نہ ان کے دل اور جس عذاب کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے اسی نے ان کو آگھیرا۔