Surat ul Ehkaaf

Surah: 46

Verse: 27

سورة الأحقاف

وَ لَقَدۡ اَہۡلَکۡنَا مَا حَوۡلَکُمۡ مِّنَ الۡقُرٰی وَ صَرَّفۡنَا الۡاٰیٰتِ لَعَلَّہُمۡ یَرۡجِعُوۡنَ ﴿۲۷﴾

And We have already destroyed what surrounds you of [those] cities, and We have diversified the signs [or verses] that perhaps they might return [from disbelief].

اور یقیناً ہم نے تمہارے آس پاس کی بستیاں تباہ کر دیں اور طرح طرح کی ہم نے اپنی نشانیاں بیان کر دیں تاکہ وہ رجوع کرلیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
اَہۡلَکۡنَا
ہلاک کردیا ہم نے
مَا
جو
حَوۡلَکُمۡ
تمہارے اردگرد ہے
مِّنَ الۡقُرٰی
بستیوں میں سے
وَ صَرَّفۡنَا
اور پھیر پھیر کر لائے ہیں ہم
الۡاٰیٰتِ
آیات کو
لَعَلَّہُمۡ
تا کہ وہ
یَرۡجِعُوۡنَ
وہ لوٹ آئیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً
اَہۡلَکۡنَا
تباہ کر دیں ہم نے
مَا
جو
حَوۡلَکُمۡ
تمہارے آس پاس ہیں
مِّنَ الۡقُرٰی
بستیوں میں سے
وَ صَرَّفۡنَا
اور ہم نے پھیر پھیر کر بیان کیں
الۡاٰیٰتِ
آیات
لَعَلَّہُمۡ
شاید کہ وہ
یَرۡجِعُوۡنَ
لوٹ آئیں
Translated by

Juna Garhi

And We have already destroyed what surrounds you of [those] cities, and We have diversified the signs [or verses] that perhaps they might return [from disbelief].

اور یقیناً ہم نے تمہارے آس پاس کی بستیاں تباہ کر دیں اور طرح طرح کی ہم نے اپنی نشانیاں بیان کر دیں تاکہ وہ رجوع کرلیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور تمہارے ارد گرد ہم بہت سی بستیاں ہلاک کرچکے ہیں اور دلائل کو طرح طرح سے بیان کردیا ہے تاکہ وہ باز آجائیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور ہم نے تمہارے آس پاس کی بستیاں تباہ کردیں اورہم نے پھیر پھیر کر اپنی آیات بیان کیں، شایدکہ وہ لوٹ آئیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We have (also) destroyed (other) towns around you{ 1} while We had given to them a variety of signs, so that they might return (from disbelief).

اور ہم غارت کرچکے ہیں جتنی تمہارے آس پاس ہیں بستیاں اور طرح طرح سے پھیر کر سنائیں ان کو باتیں تاکہ وہ لوٹ آئیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے ہلاک کیا ہے بہت سی ایسی بستیوں کو جو تمہارے اردگرد آباد تھیں اور ہم نے پھیر پھیر کر ان کو اپنی آیات سنائیں تاکہ وہ رجوع کریں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely We destroyed many a town around you. We sent Our Messages to them repeatedly and in diverse forms that they may eschew (their evil ways) and return (to Allah).

تمہارے گرد و پیش کے علاقوں میں بہت سی بستیوں کو ہم ہلاک کر چکے ہیں ۔ ہم نے اپنی آیات بھیج کر بار بار طرح طرح سے ان کو سمجھایا ، شاید کہ وہ باز آ جائیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے اور بستیوں کو بھی ہلاک کیا ہے جو تمہارے اردگرد واقع تھیں ، ( ١٤ ) جبکہ ہم طرح طرح کی نشانیاں ( ان کے ) سامنے لاچکے تھے ، تاکہ وہ باز آجائیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم تمہارے آس پاس کی کئی بستیاں تباہ کرچکے ہیں 2 اور نشانیوں اور دلیلوں کو بار بار بیان کرچکے ہیں اس لئے کہ وہ شرارت اور کفر سے کس طرح تو باز آئیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یقینا ہم نے تمہارے آس پاس کی بستیاں بھی تباہ کیں اور بار بار (اپنی) نشانیاں بھی ظاہر کیں تاکہ وہ رجوع کریں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور بیشک ہم نے تمہارے آس پاس کی اور بہت سی بستیوں کو ان کی نافرمانیوں کی وجہ سے تہس نہس کردیا تھا اور ہم نے ان کو طرح طرح کی نشانیاں دکھائیں تاکہ وہ لوٹ آئیں (توبہ کرلیں )

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تمہارے اردگرد کی بستیوں کو ہم نے ہلاک کر دیا۔ اور بار بار (اپنی) نشانیاں ظاہر کردیں تاکہ وہ رجوع کریں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly We have destroyed the cities round about you. and We have variously propounded our signs, that haply they might return.

اور ہم نے تمہارے گردو پیش کی (اور) بستیوں کو بھی غارت کردیا اور (اپنی) نشانیاں بھی پھیر پھیر کر بیان کردی ہیں کہ شاید وہ باز آجائیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے تمہارے گرد وپیش کی بستیاں بھی تباہ کردیں اور ان کیلئے اپنی آیتیں گوناگوں پہلوؤں سے پیش کیں ، تاکہ وہ رجوع کریں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور البتہ تحقیق ہم نے ( اے کفارِ مکہ ) تمہارے آس پاس کے شہروں کو بھی تباہ کردیا اور ہم نے نشانیوں کو پھیر پھیر کر بیان کیا تاکہ وہ رجوع کرلیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور تمہارے اردگرد کی بستیوں کو ہم نے ہلاک کردیا اور باری باری اپنی نشانیاں ظاہر کردیں تاکہ وہ رجوع کریں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بلاشبہ ہم تمہارے گرد و بیش کی اور بھی بہت سی بستیوں کو ہلاک کرچکے ہیں اور ہم نے (ان کے لئے بھی) اپنی آیتیں طرح طرح سے بیان کیں تاکہ وہ باز آجائیں

Translated by

Noor ul Amin

اور تمہارے اردگردبہت سی بستیاں ہلاک کرچکے ہیں اور ہم نے اپنی نشانیوں کو طرح طرح سے بیان کردیا ہے تاکہ وہ باز آجائیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ہم نے ہلاک کردیں ( ف٦۹ ) تمہارے آس پاس کی بستیاں ( ف۷۰ ) اور طرح طرح کی نشانیاں لائے کہ وہ باز آئیں ( ف۷۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اے اہلِ مکہّ! ) بیشک ہم نے کتنی ہی بستیوں کو ہلاک کر ڈالا جو تمہارے اردگرد تھیں اور ہم نے اپنی نشانیاں بار بار ظاہر کیں تاکہ وہ ( کفر سے ) رجوع کر لیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے تمہارے اردگرد کی کئی بستیوں کو ہلاک و برباد کر دیا اور ہم نے اپنی ( قدرت کی ) نشانیاں پھیر پھیر کر ( مختلف انداز سے ) پیش کیں تاکہ وہ باز آجائیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We destroyed aforetime populations round about you; and We have shown the Signs in various ways, that they may turn (to Us).

Translated by

Muhammad Sarwar

We destroyed some towns around you and showed you the evidence (of the Truth) so that perhaps you would turn (to God).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And indeed We have destroyed towns round about you, and We have shown (them) the signs in various ways so that they might return.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly We destroyed the towns which are around you, and We repeat the communications that they might turn.

Translated by

William Pickthall

And verily We have destroyed townships round about you, and displayed (for them) Our revelation, that haply they might return.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम तुम्हारे आस-पास की बस्तियों को विनष्ट कर चुके हैं, हालाँकि हम ने तरह-तरह से आयते पेश की थीं, ताकि वे रुजू करें

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے تمہارے آس پاس کی اور بستیاں بھی غارت کی ہیں (2) اور ہم نے باربار اپنی نشانیاں بتلادی تھیں تاکہ وہ باز آئیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تمہارے گردوپیش کے علاقوں میں بہت سی بستیوں کو ہم ہلاک کرچکے ہیں، ہم نے انہیں اپنی آیات کے ذریعے بار بار سمجھایا شاید کہ وہ رجوع کرلیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

۔ تمہارے گردوپیش کے علاقوں میں بہت سی بستیوں کو ہم ہلاک کرچکے ہیں۔ ہم نے اپنی آیات بھیج کر بار بار طرح طرح سے ان کو سمجھایا ، شاید کہ وہ باز آجائیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہ بات واقعی ہے کہ ہم نے ان بستیوں کو ہلاک کردیا جو تمہارے آس پاس تھیں اور ہم نے بار بار اپنی نشانیاں بیان کردیں تاکہ وہ باز آجائیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم غارت کرچکے ہیں جتنی تمہارے آس پاس ہیں بستیاں اور طرح طرح پھیر کر سنائیں ان کو باتیں تاکہ وہ لوٹ آئیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بلا شبہ ہم نے تمہارے آس پاس کی اور بستیوں کو بھی تباہ و برباد کیا ہے اور ہم طرح طرح سے ان کو اپنی نشانیاں دکھائیں تاکہ وہ باز آجائیں۔