Surat ul Ehkaaf

Surah: 46

Verse: 3

سورة الأحقاف

مَا خَلَقۡنَا السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ وَ مَا بَیۡنَہُمَاۤ اِلَّا بِالۡحَقِّ وَ اَجَلٍ مُّسَمًّی ؕ وَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا عَمَّاۤ اُنۡذِرُوۡا مُعۡرِضُوۡنَ ﴿۳﴾

We did not create the heavens and earth and what is between them except in truth and [for] a specified term. But those who disbelieve, from that of which they are warned, are turning away.

ہم نے آسمانوں اور زمین اور ان دونوں کے درمیان کی تمام چیزوں کو بہترین تدبیر کے ساتھ ہی ایک مدت معین کے لئے پیدا کیا ہے اور کافر لوگ جس چیز سے ڈرائے جاتے ہیں منہ موڑ لیتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَا
نہیں
خَلَقۡنَا
پیدا کیا ہم نے
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَ الۡاَرۡضَ
اور زمین کو
وَمَا
اور جو کچھ
بَیۡنَہُمَاۤ
درمیان ہے ان دونوں کے
اِلَّا
مگر
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
وَاَجَلٍ
اور وقت
مُّسَمًّی
مقرر کے
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
عَمَّاۤ
اس چیز سے جو
اُنۡذِرُوۡا
وہ ڈرائے گئے
مُعۡرِضُوۡنَ
اعراض کرنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَاخَلَقۡنَا
نہیں پیدا کیا ہم نے
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کو
وَ الۡاَرۡضَ
اور زمین کو
وَمَابَیۡنَہُمَاۤ
اور جو ان کے درمیان ہے
اِلَّا
مگر
بِالۡحَقِّ
حق کے ساتھ
وَاَجَلٍ مُّسَمًّی
اور وقت مقررہ کے لیے
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
عَمَّاۤ
اس سے جو
اُنۡذِرُوۡا
ڈرایا گیا انہیں
مُعۡرِضُوۡنَ
منہ پھیرنے والےہیں
Translated by

Juna Garhi

We did not create the heavens and earth and what is between them except in truth and [for] a specified term. But those who disbelieve, from that of which they are warned, are turning away.

ہم نے آسمانوں اور زمین اور ان دونوں کے درمیان کی تمام چیزوں کو بہترین تدبیر کے ساتھ ہی ایک مدت معین کے لئے پیدا کیا ہے اور کافر لوگ جس چیز سے ڈرائے جاتے ہیں منہ موڑ لیتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم نے آسمانوں، زمین اور جو کچھ ان کے درمیان موجود ہے سب چیزوں کو حقیقی مصلحت کی بنا پر اور ایک مقررہ مدت تک کے لئے پیدا کیا ہے اور جو کافر ہیں وہ اس چیز سے اعراض کرجاتے ہیں جس سے انہیں ڈرایا جاتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ہم نے آسمان وزمین اورجوان کے درمیان ہے سب کوحق کے ساتھ ایک وقت مقررہ کے لیے پیداکیاہے اوروہ لوگ جنھوں نے کفر کیا وہ اُس سے منہ موڑنے والے ہیں جس سے اُنہیں ڈرایاگیاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

We did not create the heavens and the earth but with true purpose and for a specified term. And those who disbelieve are averse to what they are warned of.

ہم نے جو بنائے آسمان اور زمین اور جو ان کے بیچ میں ہے سو ٹھیک کام پر اور ایک ٹھہرے وعدہ پر اور جو لوگ منکر ہیں وہ ڈر کو سن کر منہ پھیر لیتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے نہیں پید ا کیا آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے مابین ہے مگر حق کے ساتھ اور ایک اجل معین کے لیے اور جن لوگوں نے کفر کیا ہے وہ اعراض کر رہے ہیں اس سے جس سے انہیں خبردار کیا جا رہا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We have created the heavens and the earth and all that is between them in Truth and for an appointed term. But those who disbelieve have turned away from what they were warned against.

ہم نے زمین اور آسمانوں کو ان ساری چیزوں کو جو ان کے درمیان ہیں برحق ، اور ایک مدت خاص کے تعین کے ساتھ پیدا کیا ہے 2 ۔ مگر یہ کافر لوگ اس حقیقت سے منہ موڑے ہوئے ہیں جس سے ان کو خبردار کیا گیا ہے 3 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور ان کے درمیان کی چیزوں کو کسی برحق مقصد کے بغیر اور کسی متعین میعاد کے بغیر پیدا نہیں کردیا ۔ اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے وہ اس چیز سے منہ موڑے ہوئے ہیں جس سے انہیں خبردار کیا گیا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہم نے آسمان اور زمین اور جو ان کے بیچ میں ہے ان کو مصلحت ہی سے ایک مقرر وعدے سے 2 قیامت تک کے لئے بنایا ہے اور کافروں کو جس چیز سے ڈرایا جاتا ہے جیسے حساب کتاب حشر نشر وغیرہ) وہ اس کی پروا ہی نہیں کرتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ہم نے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے حکمت کے ساتھ اور ایک میعاد معین کے لئے پیدا فرمایا ہے۔ اور کافروں کو جس چیز سے ڈرایا جاتا ہے وہ (اس سے) منہ پھیر لیتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور ان چیزوں کو جو ان کے درمیان ہیں سوائے حق کے اور کچھ نہیں بنایا اور یہ بی ایک مقرر مدت تک کے لئے ہیں ۔ اور وہ لوگ جنہوں کفر و انکار کیا ان کو جس چیز سے ڈرایا جاتا ہے تو وہ اس سے منہ پھیر لیتے ہیں (پرواہ نہیں کرتے ) ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں میں ہے مبنی برحکمت اور ایک وقت مقرر تک کے لئے پیدا کیا ہے۔ اور کافروں کو جس چیز کی نصیحت کی جاتی ہے اس سے منہ پھیر لیتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

We created not the heavens and the earth and whatsoever is in-between the twain save with truth, and for a term stated. And those who disbelieve are from that whereof they are warned backsliders.

ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے حکمت ہی کے ساتھ اور ایک میعاد مقرر کے ساتھ پیدا کیا ہے اور جو کافر ہیں وہ اس چیز سے جس سے انہیں ڈرایا جاتا ہے بےرخی کئے ہوئے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ہم نے آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی چیزوں کو نہیں پیدا کیا مگر ایک غایت اور معین مدت کیلئے اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ، اس چیز سے اعراض کیے ہوئے ہیں جس سے ان کو آگاہ کیا گیا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ہم نے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے اسے حق کے ساتھ اور وقتِ مقررہ تک کے لیے ہی پیدا فرمایا ہے اور جو لوگ کافر ہیں وہ اس چیز سے منہ پھیر رہے ہیں جس سے انہیں خبردار کیا جارہا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ دونوں میں ہے حکمت پر اور مقررہ وقت تک کیلئے پیدا کیا ہے اور کفار کو جس چیز کی نصیحت کی جاتی ہے اس سے منہ پھیر لیتے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ہم نے نہیں پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو اور ان دونوں کے درمیان کی کائنات کو مگر حق کے ساتھ اور ایک مقرر وقت کے لئے مگر جو لوگ اڑے ہوئے ہیں اپنے کفر (و باطل) پر وہ اس حقیقت سے منہ موڑے ہوئے ہیں جس سے انہیں خبردار کیا گیا ہے

Translated by

Noor ul Amin

ہم نے آسمانوں اور زمین اورجو کچھ ان کے درمیان ہے سب کو خاص مقصدکے لئے اور ایک مقرر مدت تک کے لئے پیدا کیا ہے اورجو کافرہیں وہ روزقیامت کا انکارکرتے ہیں جس سے وہ ڈرائے گئے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہم نے نہ بنائے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے مگر حق کے ساتھ ( ف۳ ) اور ایک مقرر میعاد پر ( ف٤ ) اور کافر اس چیز سے کہ ڈرائے گئے ( ف۵ ) منہ پھیرے ہیں ( ف٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے آسمانوں کو اور زمین کو اور اس ( مخلوقات ) کو جو ان کے درمیان ہے پیدا نہیں کیا مگر حکمت اور مقررہ مدّت ( کے تعیّن ) کے ساتھ ، اور جنہوں نے کفر کیا ہے انہیں جس چیز سے ڈرایا گیا اسی سے رُوگردانی کرنے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے کو پیدا نہیں کیا مگر حق و حکمت کے ساتھ اور ایک مقررہ مدت تک اور جو کافر لوگ ہیں وہ جس چیز سے ڈرائے جاتے ہیں وہ اس سے رُوگردانی کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We created not the heavens and the earth and all between them but for just ends, and for a Term Appointed: But those who reject Faith turn away from that whereof they are warned.

Translated by

Muhammad Sarwar

We have created the heavens and the earth and all that is between them ONLY for a genuine purpose and an appointed time. The unbelievers ignore that of which they have been warned.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

We created not the heavens and the earth and all that is between them except with truth, and for a specified term. But those who disbelieve, turn away from that whereof they are warned.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

We did not create the heavens and the earth and what is between them two save with truth and (for) an appointed term; and those who disbelieve turn aside from what they are warned of.

Translated by

William Pickthall

We created not the heavens and the earth and all that is between them save with truth, and for a term appointed. But those who disbelieve turn away from that whereof they are warned.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम ने आकाशों और धरती को और जो कुछ उन दोनों के मध्य है उसे केवल हक़ के साथ और एक नियत अवधि तक के लिए पैदा किया है। किन्तु जिन लोगों ने इनकार किया है, वे उस चीज़ को ध्यान में नहीं लाते जिस से उन्हें सावधान किया गया है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہم نے آسمان و زمین اور ان چیزوں کو جو انکے درمیان میں ہیں حکمت کے ساتھ ایک میعاد معین کے لئے پیدا کیا ہے (1) اور جو لوگ کافر ہیں ان کو جس چیز سے ڈرایا جاتا ہے (2 (وہ اس سے بےرخی کرتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے زمین اور آسمانوں کو اور تمام چیزوں کو جو ان کے درمیان ہیں برحق اور ایک خاص مدت کے لیے پیدا کیا ہے۔ مگر کافر اس حقیقت سے منہ موڑے ہوئے ہیں، جس سے ان کو خبردار کیا گیا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے زمین اور آسمانوں کو اور ان ساری چیزوں کو جو ان کے درمیان ہیں ، برحق ، اور ایک مدت خاص کے تعین کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ مگر یہ کافر لوگ اس حقیقت سے منہ موڑے ہوئے ہیں جس سے ان کو خبردار کیا گیا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہم نے نہیں پیدا کیا آسمانوں کو اور زمین کو مگر حق کے ساتھ اور ایک معیاد معین کے لیے، اور جن لوگوں نے کفر کیا وہ اس چیز سے اعراض کیے ہوئے ہیں جس سے ڈرائے گئے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ہم نے جو بنائے آسمان اور زمین اور جو ان کے بیچ میں ہے سو ٹھیک کام پر اور ایک ٹھہرے وعدہ پر اور جو لوگ منکر ہیں وہ ڈر کو سن کر منہ پھیر لیتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ہم نے آسمانوں کو اور زمین کو اور ان چیزوں کو جو ان دونوں کے مائین ہیں نہیں بنایا مگر خاص مصلحت کے ماتحت اور ایک میعاد مقررہ تک کے لئے بنایا ہے اور وہ لوگ جو کافر ہیں ان کو جس چیز سے ڈرایا جاتا ہے وہ اس سے بےرخی برتتے ہیں۔