Surat ul Ehkaaf

Surah: 46

Verse: 32

سورة الأحقاف

وَ مَنۡ لَّا یُجِبۡ دَاعِیَ اللّٰہِ فَلَیۡسَ بِمُعۡجِزٍ فِی الۡاَرۡضِ وَ لَیۡسَ لَہٗ مِنۡ دُوۡنِہٖۤ اَوۡلِیَآءُ ؕ اُولٰٓئِکَ فِیۡ ضَلٰلٍ مُّبِیۡنٍ ﴿۳۲﴾

But he who does not respond to the Caller of Allah will not cause failure [to Him] upon earth, and he will not have besides Him any protectors. Those are in manifest error."

اور جو شخص اللہ کے بلانے والے کا کہا نہ مانے گا پس وہ زمین میں کہیں ( بھاگ کر اللہ کو ) عاجز نہیں کر سکتا اور نہ اللہ کے سوا اور کوئی اس کے مددگار ہوں گے یہ لوگ کھلی گمراہی میں ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَنۡ
اور جو
لَّایُجِبۡ
نہ جواب دے
دَاعِیَ اللّٰہِ
اللہ کے داعی کو
فَلَیۡسَ
تو نہیں ہے وہ
بِمُعۡجِزٍ
عاجز کرنے والا
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَلَیۡسَ
اور نہیں
لَہٗ
اس کے لیے
مِنۡ دُوۡنِہٖۤ
اس کے سوا
اَوۡلِیَآءُ
کوئی مددگار
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
فِیۡ ضَلٰلٍ
گمراہی میں
مُّبِیۡنٍ
کھلی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَنۡ
اور جو کوئی
لَّایُجِبۡ
نہیں دعوت قبول کرے گا
دَاعِیَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی طرف بلانے والے کی
فَلَیۡسَ
تو نہیں
بِمُعۡجِزٍ
عاجز کرنے والا
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَلَیۡسَ
اور نہ ہی
لَہٗ
اس کے لیے
مِنۡ دُوۡنِہٖۤ
اس کے سوا
اَوۡلِیَآءُ
کوئی مددگار ہیں
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ
فِیۡ ضَلٰلٍ مُّبِیۡنٍ
کھلی گمراہی میں ہیں
Translated by

Juna Garhi

But he who does not respond to the Caller of Allah will not cause failure [to Him] upon earth, and he will not have besides Him any protectors. Those are in manifest error."

اور جو شخص اللہ کے بلانے والے کا کہا نہ مانے گا پس وہ زمین میں کہیں ( بھاگ کر اللہ کو ) عاجز نہیں کر سکتا اور نہ اللہ کے سوا اور کوئی اس کے مددگار ہوں گے یہ لوگ کھلی گمراہی میں ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو اللہ کی طرف بلانے والے کی بات نہ مانے گا تو وہ اسے زمین میں (بھاگ کر) اسے عاجز نہیں کرسکتا اور نہ ہی اس کے بغیر اس کا کوئی حامی ہوگا (جو اسے اللہ کے عذاب سے بچا لے) یہی لوگ صریح گمراہی میں ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجو اﷲ تعالیٰ کی طرف بلانے والے کی دعوت کوقبول نہیں کرے گاتو زمین میں وہ عاجزکرنے والا نہیں ہے اورنہ ہی ﷲتعالیٰ کے سوااُس کے کوئی مددگارہیں، یہی لوگ کھلی گمراہی میں ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the one who does not respond to Allah&s herald is not (able) to frustrate (Allah by escaping) in the land, and for him there are no supporters besides Him. Such people are in open error.|"

اور جو کوئی نہ مانے گا اللہ کے بلانے والے کو تو وہ نہ تھکا سکے گا بھاگ کر زمین میں اور کوئی نہیں اس کا اس کے سوائے مددگار وہ لوگ بھٹکتے ہیں صریح۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو کوئی لبیک نہیں کہتا اللہ کی طرف پکارنے والے کی پکار پر تو وہ اللہ کو عاجز کرنے والا نہیں ہے زمین میں اور نہیں ہوں گے اس کے لیے اللہ کے مقابلے میں دوسرے مددگار۔ یہی لوگ کھلی گمراہی میں مبتلا ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And he who does not respond to the one who calls to Allah will not be able to frustrate Him on earth, nor will they have anyone to protect them from Allah. Such people are in manifest error.

اور جو36 کوئی اللہ کے داعی کی بات نہ مانے وہ نہ زمین میں خود کوئی بل بوتا رکھتا ہے کہ اللہ کو زچ کر دے ، اور نہ اس کے کوئی ایسے حامی و سرپرست ہیں کہ اللہ سے اس کو بچا لیں ۔ ایسے لوگ کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو کوئی اللہ کے داعی کی بات نہ مانے تو وہ ساری زمین میں کہیں بھی جاکر اللہ کو عاجز نہیں کرسکتا ، اور اللہ کے سوا اس کو کسی قسم کے رکھوالے بھی نہیں ملیں گے ۔ ایسے لوگ کھلی گمراہی میں مبتلا ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو کوئی اللہ کی طرف بلانے والے اس پیغمبر کا کہنا نہ مانے گا وہ اللہ تعالیٰ کو کہیں ساری زمین پر تھکا نہیں سکتا 9 اور اللہ کے سوا کوئی اس کا حمایتی نہیں ہوسکتا ایسے ہی لوگ کھلی گمراہی میں ہیں 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو اللہ کی طرف بلانے والے کی بات نہ مانے گا تو وہ زمین میں (چھپ کر یا بھاگ کر اللہ کو) ہرا نہیں سکتا اور اس (اللہ) کے سوا اس کے کوئی حامی بھی نہ ہوں گے۔ ایسے لوگ صریح گمراہی میں ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جو شخص اللہ کی طرف دعوت دینے والے کی بات نہ مانے گا تو وہ زمین میں کہیں بھاگ کر اللہ کو عاجز اور بےبس نہ کرسکے گا اور نہ اللہ کے سوا کوئی اس کا حمایتی ہوگا۔ یہی وہ لوگ ہیں جو کھلی ہوئی گمراہی میں مبتلا ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو شخص خدا کی طرف بلانے والے کی بات قبول نہ کرے گا تو وہ زمین میں (خدا کو) عاجز نہیں کرسکے گا اور نہ اس کے سوا اس کے حمایتی ہوں گے۔ یہ لوگ صریح گمراہی میں ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And whosoever answereth not Allah's summoner, he cannot frustrate His vengeAnce on the earth, and for him there will be, beside Him, no patrons. Those are in error manifest.

اور جو کوئی اللہ کی طرف بلانے والے کا کہنا نہ مانے گا تو وہ زمین میں کہیں بھی (اللہ کو) نہیں ہراسکتا اور نہ اللہ کے سوا کوئی حامی ہوگا یہی لوگ صریح گمراہی میں (پڑے) ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو اللہ کے داعی کی دعوت پر لبیک نہیں کہے گا ( وہ یاد رکھے کہ ) وہ زمین میں خدا کے قابو سے باہر نہیں نکل سکے گا اور اس کیلئے اس کے بالمقابل دوسرے مددگار بھی نہ ہوں گے ۔ یہی کھلی ہوئی گمراہی میں ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو اللہ کی طرف بلانے والے ( حضور ﷺ ) کی دعوت قبول نہ کرے تو وہ نہ تو زمین میں ( بھاگ کر اللہ تعالیٰ کو ) ہرانے والا ہے اور نہ ہی اللہ ( تعالیٰ ) کے علاوہ اس کا کوئی مددگار ہے ، یہی لوگ کھلی گمراہی میں ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو شخص اللہ کی طرف بلانے والے کی بات قبول نہ کرے گا تو وہ زمین میں اللہ کو عاجز نہیں کرسکے گا اور نہ اس کے سوا اس کے حمایتی ہوں گے یہ لوگ صریح گمراہی میں ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو کوئی بات نہیں مانے گا اللہ کے داعی کی تو وہ (اپنا ہی نقصان کرے گا کہ وہ) ایسا نہیں کہ نکل جائے اس کی گرفت (و پکڑ) سے نہ زمین میں (کہیں چھپ کر) اور نہ ہی اس کے کوئی مددگار ہوسکتے ہیں (جو اسے بچا سکیں) ایسے لوگ پڑے ہیں (صاف اور) کھلی گمراہی میں

Translated by

Noor ul Amin

اور جو اللہ کی طرف بلانے والے کی بات نہ مانے تو وہ زمین میں ( بھاگ کر ) اللہ کو عاجز نہیں کر سکتااوراللہ کے سوا اس کاکوئی یارومددگار نہیں ہو گا یہی لوگ کھلی گمراہی میں ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جو اللہ کے منادی کی بات نہ مانے وہ زمین میں قابو سے نکل کر جانے والا نہیں ( ف۸۳ ) اور اللہ کے سامنے اس کا کوئی مددگار نہیں ( ف۸٤ ) وہ ( ف۸۵ ) کھلی گمراہی میں ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو شخص اﷲ کی طرف بلانے والے ( رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی بات قبول نہیں کرے گا تو وہ زمین میں ( بھاگ کر اﷲ کو ) عاجز نہیں کر سکے گا اور نہ ہی اس کے لئے اﷲ کے سوا کوئی مددگار ہوں گے ۔ یہی لوگ کھلی گمراہی میں ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور جو کوئی اللہ کی طرف بلانے والے کی آواز پر لبیک نہیں کہے گا تو وہ زمین میں اللہ کو عاجز نہیں کرسکتا ( اس کے قابو سے باہر نہیں نکل سکتا ) اور نہ اللہ کے سوا اس کے لئے کوئی مددگار و سازگار ہے ایسے لوگ کھلی ہوئی گمراہی میں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"If any does not hearken to the one who invites (us) to Allah, he cannot frustrate (Allah's Plan) on earth, and no protectors can he have besides Allah: such men (wander) in manifest error."

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who do not favorably respond to the Messenger of God should know that they cannot challenge God on earth and will not have anyone as their guardian besides Him. Such people are in plain error".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And whosoever does not respond to Allah's Caller, he cannot escape on earth, and he will not have besides Allah any protectors. Those are in manifest error."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And whoever does not accept the-Divine caller, he shall not escape in the earth and he shall not have guardians besides Him, these are in manifest error.

Translated by

William Pickthall

And whoso respondeth not to Allah's summoner he can nowise escape in the earth, and he hath no protecting friends instead of Him. Such are in error manifest.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो कोई अल्लाह के आमंत्रणकर्त्ता का आमंत्रण स्वीकार नहीं करेगा तो वह धरती में क़ाबू से बच निकलने वाला नहीं है और न अल्लाह से हटकर उस के संरक्षक होंगे। ऐसे ही लोग खुली गुमराही में हैं।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو شخص اللہ کی طرف بلانے والے کا کہنا نہ مانے گا تو وہ زمین میں ہرا نہیں سکتا اور خدا کے سوا کوئی اس کا حامی بھی نہ ہوگا ایسے لوگ صریح گمراہی میں ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جو اللہ کے داعی کی بات نہیں مانتا وہ نہ زمین میں اللہ کو عاجز کرسکتا ہے اور نہ ہی اللہ کے سوا اس کا کوئی حمایتی ہوسکتا ہے۔ ایسے لوگ کھلی گمراہی میں ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جو کوئی اللہ کے داعی کی بات نہ مانے وہ نہ زمین میں خود کوئی بل بوتا رکھتا ہے کہ اللہ کو زچ کر دے ، اور نہ اس کے کوئی ایسے حامی و سرپرست ہیں کہ اللہ سے اس کو بچا لیں۔ ایسے لوگ کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو شخص اللہ کی طرف بلانے والے کی بات نہ مانے تو زمین میں عاجز کرنے والا نہیں ہے اور اس کے لیے اللہ کے سوا کوئی ولی نہ ہوگا، یہ لوگ کھلی ہوئی گمراہی میں ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو کوئی نہ مانے گا اللہ کے بلانے والے کو تو وہ نہ تھکا سکے گا بھاگ کر زمین میں اور کوئی نہیں اس کا اس کے سوا مددگار وہ لوگ بھٹکتے ہیں صریح

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو شخص اللہ کی طرف بلانیوالے کی بات نہ مانے گا تو وہ زمین میں کہیں بھاگ کر خدا کو ہرا نہیں سکے گا اور نہ اس کا خدا کے سوا کوئی حمایتی ہوگا یہی وہ لوگ ہیں جو کھلی گمراہی میں مبتلا ہیں۔