Surat ul Ehkaaf

Surah: 46

Verse: 4

سورة الأحقاف

قُلۡ اَرَءَیۡتُمۡ مَّا تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ اَرُوۡنِیۡ مَاذَا خَلَقُوۡا مِنَ الۡاَرۡضِ اَمۡ لَہُمۡ شِرۡکٌ فِی السَّمٰوٰتِ ؕ اِیۡتُوۡنِیۡ بِکِتٰبٍ مِّنۡ قَبۡلِ ہٰذَاۤ اَوۡ اَثٰرَۃٍ مِّنۡ عِلۡمٍ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ ﴿۴﴾

Say, [O Muhammad], "Have you considered that which you invoke besides Allah ? Show me what they have created of the earth; or did they have partnership in [creation of] the heavens? Bring me a scripture [revealed] before this or a [remaining] trace of knowledge, if you should be truthful."

آپ کہہ دیجئے! بھلا دیکھو تو جنہیں تم اللہ کے سوا پکارتے ہو مجھے بھی تو دکھاؤ کہ انہوں نے زمین کا کون سا ٹکڑا بنایا ہے یا آسمانوں میں اِن کا کون سا حصہ ہے ؟ اگر تم سچے ہو تو اس سے پہلے ہی کی کوئی کتاب یا کوئی علم ہی ہے جو نقل کیا جاتا ہو میرے پاس لاؤ ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
اَرَءَیۡتُمۡ
کیا دیکھا تم نے
مَّا
جنہیں
تَدۡعُوۡنَ
تم پکارتے ہو
مِنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
اَرُوۡنِیۡ
دکھاؤ مجھے
مَاذَا
کیا کچھ
خَلَقُوۡا
انہوں نے پیدا کیا ہے
مِنَ الۡاَرۡضِ
زمین سے
اَمۡ
یا
لَہُمۡ
ان کے لیے
شِرۡکٌ
کوئی شراکت ہے
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں
اِیۡتُوۡنِیۡ
لاؤ میرے پاس
بِکِتٰبٍ
کوئی کتاب
مِّنۡ قَبۡلِ ہٰذَاۤ
اس سے پہلے کی
اَوۡ
یا
اَثٰرَۃٍ
باقی ماندہ
مِّنۡ عِلۡمٍ
علم میں سے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
صٰدِقِیۡنَ
سچے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دو
اَرَءَیۡتُمۡ
کیا دیکھا تم نے
مَّا
جنہیں
تَدۡعُوۡنَ
تم پکارتے ہو
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
سوائےاللہ تعالیٰ کے
اَرُوۡنِیۡ
دکھاؤ مجھے
مَاذَا
کونسی چیز
خَلَقُوۡا
پیدا کی انہوں نے
مِنَ الۡاَرۡضِ
زمین سے
اَمۡ
یا
لَہُمۡ
ان کے لیے
شِرۡکٌ
کوئی حصہ ہے
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں
اِیۡتُوۡنِیۡ
لے آؤ میرے پاس
بِکِتٰبٍ
کوئی کتاب
مِّنۡ قَبۡلِ ہٰذَاۤ
اس سے پہلے
اَوۡ
یا
اَثٰرَۃٍ
کوئی نقل شدہ بات
مِّنۡ عِلۡمٍ
علم کی
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
صٰدِقِیۡنَ
سچے
Translated by

Juna Garhi

Say, [O Muhammad], "Have you considered that which you invoke besides Allah ? Show me what they have created of the earth; or did they have partnership in [creation of] the heavens? Bring me a scripture [revealed] before this or a [remaining] trace of knowledge, if you should be truthful."

آپ کہہ دیجئے! بھلا دیکھو تو جنہیں تم اللہ کے سوا پکارتے ہو مجھے بھی تو دکھاؤ کہ انہوں نے زمین کا کون سا ٹکڑا بنایا ہے یا آسمانوں میں اِن کا کون سا حصہ ہے ؟ اگر تم سچے ہو تو اس سے پہلے ہی کی کوئی کتاب یا کوئی علم ہی ہے جو نقل کیا جاتا ہو میرے پاس لاؤ ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے : بھلا دیکھو اللہ کے سوا جنہیں تم پکارتے ہو، مجھے دکھاؤ تو سہی کہ زمین کی کیا چیز انہوں نے پیدا کی ہے یا آسمانوں کی تخلیق میں ان کا کچھ حصہ ہے ؟ اگر تم سچے ہو تو اس سے پہلے کی کوئی کتاب الٰہی یا علمی روایت میرے پاس لاؤ۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کہہ دوکیاتم نے دیکھاجنہیں تم ﷲتعالیٰ کے سوا پکارتے ہو،مجھے بھی دکھاؤکہ اُنہوں نے زمین میں کون سی چیزپیدا کی ہے؟ یا آسمانوں میں اُن کاکوئی حصہ ہے ؟ اگرتم سچے ہو تو اس سے پہلے کی کوئی کتاب یاعلم کی کوئی نقل شدہ بات ہی میرے پاس لاؤ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"Tell me about those whom you invoke instead of Allah, (and) show me what they have created of the earth; Or have they a share in (the creation on the heavens? Bring to me a book (revealed) before this one, or a trace of knowledge, if you are truthful.

تو کہہ بھلا دیکھو تو جن کو تم پکارتے ہو اللہ کے سوائے دکھلاؤ تو مجھ کو انہوں نے کیا بنایا زمین میں یا ان کا کچھ ساجھا ہے آسمانوں میں لاؤ میرے پاس کوئی کتاب اس سے پہلے کی یا کوئی علم جو چلا آتا ہو اگر ہو تم سچے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ان سیکہیے کہ کبھی تم نے غور بھی کیا کہ جنہیں تم اللہ کے سوا پکارتے ہو مجھے دکھائو تو سہی کہ انہوں نے کیا پیدا کیا ہے زمین میں ؟ یا ان کی کوئی شراکت ہے آسمانوں میں ؟ } لائو میرے پاس کوئی کتاب اس سے پہلے کی یا کوئی ایسی روایت جس کی بنیاد علم پر ہو اگر تم سچے ہو !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Tell them, (O Prophet): “Did you consider those whom you call upon beside Allah? Show me, which part of the earth they created? Or do they have any share in creating the heavens? Bring to me any Scripture earlier than this one, or any vestige of knowledge (in support of your belief) if you are truthful.

اے نبی ، ان سے کہو ، کبھی تم نے آنکھیں کھول کر دیکھا بھی کہ وہ ہستیاں ہیں کیا جنہیں تم خدا کو چھوڑ کر پکارتے ہو؟ ذرا مجھے دکھاؤ تو سہی کہ زمین میں انہوں نے کیا پیدا کیا ہے ، یا آسمانوں کی تخلیق و تدبیر میں ان کا کیا حصہ ہے ۔ اس سے پہلے آئی ہوئی کوئی کتاب یا علم کا کوئی بقیہ ( ان عقائد کے ثبوت میں ) تمہارے پاس ہو تو وہی لے آؤ اگر تم سچے ہو 4 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تم ان سے کہو کہ : کیا تم نے ان چیزوں پر کبھی غور کیا ہے جن کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو؟ مجھے دکھاؤ تو سہی کہ انہوں نے زمین کی کونسی چیز پیدا کی ہے ؟ یا آسمانوں ( کی تخلیق ) میں ان کا کوئی حصہ ہے؟ میرے پاس کوئی ایسی کتاب لاؤ جو اس قرآن سے پہلے کی ہو ، یا پھر کوئی روایت جس کی بنیاد علم پر ہو ۔ ( ١ ) اگر تم واقعی سچے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر ان کافروں سے) کہ دے بھلا دیکھوت و سہی جن دیوتائوں کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو ان کا پوجا کرتے ہو مجھے دکھلائو تو انہوں نے زمین میں کیا بتایا آسمانوں کے بنانے میں انکا ساجھا ہے اگر تم سچے ہو تو اس قرآن سے پہلے کی کوئی آسمانی کاتب 3 یا اگلی کوئی عملی ہدایت اپنی بات کے ثبوت میں لے کر آئو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمائیے دیکھو تو ! جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو ، مجھے دکھاؤ انہوں نے زمین کا کون سا حصہ پیدا کیا یا ان کی آسمانوں میں کوئی شراکت ہے ؟ اس سے پہلے کی کوئی کتاب ہو تو میرے پاس لاؤ یا اگر تم سچے ہو تو کوئی پہلے سے نقل شدہ مضمون لاؤ

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجئے کہ تم اللہ کو چھوڑ کر جن (بتوں وغیرہ ) کی عبادت و بندگی کرتے ہو مجھے یہ تو دکھائو کہ انہوں نے زمین سے کیا چیز بنائی ہے ؟ کیا وہ آسمانوں کے بنانے میں شریک رہے گی ؟ اگر تم سچے ہو تو اس (قرآن سے پہلے) جو کتاب (اتاری گئی ہے ) اس کو لے آئو یا کوئی ایسا علم لے آئو جو متعبر ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہو کہ بھلا تم نے ان چیزوں کو دیکھا ہے جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو (ذرا) مجھے بھی تو دکھاؤ کہ انہوں نے زمین میں کون سی چیز پیدا کی ہے۔ یا آسمانوں میں ان کی شرکت ہے۔ اگر سچے ہو تو اس سے پہلے کی کوئی کتاب میرے پاس لاؤ۔ یا علم (انبیاء میں) سے کچھ (منقول) چلا آتا ہو (تو اسے پیش کرو)

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: bethink ye: whatsoever ye call upon beside Allah- show me whatsoever they have created of the earth? Or have they any partnership in the heavens? Bring me a Book before this, Or some trace of knowledges if ye say sooth.

آپ کہہ دیجئے کہ یہ تو بتلاؤ کہ جن چیزوں کو تم پکارتے ہو اللہ کے سوا مجھے دکھاؤ کہ انہوں نے کون سے زمین پیدا کی ہے یا یہ کہ ان کا ساجھا آسمان میں ہے میرے پاس کوئی کتاب لاؤ جو اس سے پہلے کی ہو یا کوئی مضمون منقول (معتبر) لاؤ اگر تم سچے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان سے کہو کہ کبھی تم نے غور بھی کیا ان چیزوں پر ، جن کو اللہ کے سوا تم پوجتے ہو؟ مجھے دکھاؤ کہ زمین کی چیزوں میں سے انہوں نے کون سی چیز پیدا کی ہے یا ان کا آسمانوں میں کون سا ساجھا ہے؟ میرے سامنے اس سے پہلے کی کوئی کتاب پیش کرو یا کوئی ایسی روایت ، جس کی بنیاد پر علم ہو اگر تم ( اپنے دعوے میں ) سچے ہو!

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ فرمادیجیے: کیا تم نے غور کیا کہ جن کو تم اللہ ( تعالیٰ ) کے سوا ( بطورِ عبادت ) پکارا کرتے ہو ذرا مجھے بھی دکھاؤ کہ انہوں نے زمین میں کیا پیدا کیا ہے یا آسمان میں ان کی کوئی شراکت ہے؟ میرے پاس اس ( قرآن ) سے پہلے والی کتاب ( سے کوئی ثبوت ) پیش کرو یا کوئی اور علمی ثبوت اگر تم سچے ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

فرمادیں کہ بھلا تم نے ان چیزوں کو دیکھا ہے جن کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو ذرا مجھے بھی تو دکھاؤ کہ انہوں نے زمین میں کون سی چیز پیدا کی ہے یا آسمانوں میں ان کی شرکت ہے ؟ اگر سچے ہو تو اس سے پہلے کی کوئی کتاب میرے پاس لاؤ یا انبیاء کے علم میں سے کچھ لکھا ہوا موجود ہو تو وہ مجھے دکھاؤ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) کہو کہ کیا تم نے ان چیزوں کو کبھی آنکھیں کھول کر دیکھا بھی جن کو تم لوگ (پوجتے) پکارتے ہو اللہ کے سوا مجھے دکھاؤ تو سہی کہ انہوں نے کیا پیدا کیا زمین میں سے یا ان کا کیا حصہ ہے آسمانوں میں ؟ دکھاؤ مجھے (اپنی تائید میں) اس سے پہلے کی کوئی کتاب یا کسی علم کا کوئی بقیہ اگر تم لوگ سچے ہو (اپنے قول وقرار میں)

Translated by

Noor ul Amin

کہہ دیجئے ، ذرا غورتوکرو ، اللہ کے سوا جن کو ( پیر ، فقیر ، ولی اور نیک ہستیاں سمجھ کر ) تم پکارتے ہومجھے دکھلائوتوسہی کہ زمین کی کیا چیزانہوں نے پیدا کی ہے یاآسمانوں کی تخلیق میں ان کاکچھ حصہ ہے ؟ تو اس سے پہلے کی کوئی کتاب الٰہی یا علمی روایت میرے پاس لائواگر تم سچے ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ بھلا بتاؤ تو وہ جو تم اللہ کے سوا پوجتے ہو ( ف۷ ) مجھے دکھاؤ انہوں نے زمین کا کون سا ذرہ بنایا یا آسمان میں ان کا کوئی حصہ ہے ، میرے پاس لاؤ اس سے پہلی کوئی کتاب ( ف۸ ) یا کچھ بچا کھچا علم ( ف۹ ) اگر تم سچے ہو ( ف۱۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ فرما دیں کہ مجھے بتاؤ تو کہ جن ( بتوں ) کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو مجھے دکھاؤ کہ انہوں نے زمین میں کیا چیز تخلیق کی ہے یا ( یہ دکھا دو کہ ) آسمانوں ( کی تخلیق ) میں ان کی کوئی شراکت ہے ۔ تم میرے پاس اس ( قرآن ) سے پہلے کی کوئی کتاب یا ( اگلوں کے ) علم کا کوئی بقیہ حصہ ( جو منقول چلا آرہا ہو ثبوت کے طور پر ) پیش کرو اگر تم سچے ہو

Translated by

Hussain Najfi

آپ ( ص ) کہہ دیجئے! کہ کیا تم نے کبھی غور کیا ہے کہ جن کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو مجھے دکھاؤ کہ انہوں نے زمین میں سے کیا پیدا کیا ہے؟ یا آسمانوں کی تخلیق میں ان کی کچھ شرکت ہے؟ میرے پاس پہلے کی کوئی کتاب لاؤ! یا کوئی عِلمی روایت ( اور علمی ثبوت ) لاؤ اگر تم سچے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Do ye see what it is ye invoke besides Allah? Show me what it is they have created on earth, or have they a share in the heavens bring me a book (revealed) before this, or any remnant of knowledge (ye may have), if ye are telling the truth!

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), ask them, "Have you thought about what you worship besides God? Show me which part of the earth they have created. Do they have a share in the creation of the heavens? Bring me a Book, revealed before this Quran, or any other proof based on knowledge to support your belief, if indeed you are truthful".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Think you about all that you invoke besides Allah Show me what have they created of the earth Or have they a share in (the creation of) the heavens Bring me a scripture prior to this or some trace of knowledge, if you are truthful!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Have you considered what you call upon besides Allah? Show me what they have created of the earth, or have they a share in the heavens? Bring me a book before this or traces of knowledge, if you are truthful.

Translated by

William Pickthall

Say (unto them, O Muhammad): Have ye thought on all that ye invoke beside Allah? Show me what they have created of the earth. Or have they any portion in the heavens? Bring me a scripture before this (Scripture), or some vestige of knowledge (in support of what ye say), if ye are truthful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहो, "क्या तुम ने उन को देखा भी, जिन्हें तुम अल्लाह को छोड़कर पुकारते हो? मुझे दिखाओ उन्होंने धरती की चीज़ों में से क्या पैदा किया है या आकाशों में उन की कोई साझेदारी है? मेरे पास इससे पहले की कोई किताब ले आओ या ज्ञान की कोई अवशेष बात ही, यदि तुम सच्चे हो।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کہیے کہ یہ تو بتاؤ جن چیزوں کی تم خدا کو چھوڑ کر عبادت کرتے ہو مجھ کو یہ دکھلاؤ کہ انہوں نے کونسی زمین پیدا کی ہے یا ان کا آسمان میں کچھ ساجھا ہے (3) میرے پاس کوئی کتاب جو اس سے پہلے کی ہو یا کوئی اور مضمون منقول لاؤ اگر تم سچے ہو۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی ! ان سے فرمائیں کبھی تم نے غور کیا ہے کہ جنہیں تم ” اللہ “ کے سوا پکارتے ہو ؟ مجھے دکھاؤ کہ زمین میں انہوں نے کیا پیدا کیا ہے ؟ یا آسمانوں کی تخلیق میں ان کا کیا حصہ ہے ؟ اس سے پہلے آئی ہوئی کوئی کتاب یا تمہارے پاس کوئی علمی ثبوت ہو تو اسے لاؤ ! اگر تم سچے ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، ان سے کہو ، کبھی تم نے آنکھیں کھول کر دیکھا بھی کہ وہ ہستیاں ہیں کیا۔ جنہیں تم خدا کو چھوڑ کر پکارتے ہو ؟ ذرا مجھے دکھاؤ تو سہی کہ زمین میں انہوں نے کیا پیدا کیا ہے ؟ یا آسمانوں کی تخلیق و تدبیر میں ان کا کوئی حصہ ہے ؟ اس سے پہلے آئی ہوئی کتاب یا علم کا کوئی بقیہ (ان عقائد کے ثبوت میں ) تمہارے پاس ہو تو وہی لے آؤ اگر تم سچے ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ جن کو تم اللہ کے علاوہ پکارتے ہو ان کے بارے میں بتاؤ مجھے دکھا دو انہوں نے زمین کے اجزاء میں سے کیا پیدا کیا ؟ کیا ان کے لیے آسمانوں میں کوئی ساجھا ہے ؟ لے آؤ میرے پاس کوئی کتاب جو اس سے پہلے ہو یا کوئی ایسا علم لے آؤ جو منقول ہو کر آیا ہو اگر تم سچے ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ بھلا دیکھو تو جن کو پکارتے ہو اللہ کے سوا دکھلاؤ تو مجھ کو انہوں نے کیا بنایا زمین میں یا ان کا کچھ ساجھا ہے آسمانوں میں لاؤ میرے پاس کوئی کتاب اس سے پہلے کی یا کوئی علم جو چلا آتا ہو اگر ہو تم سچے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر آپ ان سے فرمائیے بھلا دیکھو تو جن کی تم اللہ تعالیٰ کے سوا عبادت کرتے ہو ذرا مجھ کو یہ تو دکھائو کہ انہوں نے زمین کو کون سا حصہپیدا کیا ہے یا آسمانوں کے بنانے میں ان کی کوئی شرکت ہے میرے پاس یا تو کوئی کتاب لائو جو اس قرآن سے پہلے کی ہو یا انبیائے سابقین کی کوئی معتبر روایت جو نقل ہوتی چلی آئی ہو اسے پیش کردو اگر تم سچے ہو۔