Surat ul Ehkaaf

Surah: 46

Verse: 6

سورة الأحقاف

وَ اِذَا حُشِرَ النَّاسُ کَانُوۡا لَہُمۡ اَعۡدَآءً وَّ کَانُوۡا بِعِبَادَتِہِمۡ کٰفِرِیۡنَ ﴿۶﴾

And when the people are gathered [that Day], they [who were invoked] will be enemies to them, and they will be deniers of their worship.

اور جب لوگوں کو جمع کیا جائے گا تو یہ ان کے دشمن ہوجائیں گے اور ان کی پرستش سے صاف انکار کر جائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
حُشِرَ
جمع کیے جائیں گے
النَّاسُ
لوگ
کَانُوۡا
ہوں گے وہ
لَہُمۡ
ان کے لیے
اَعۡدَآءً
دشمن
وَّکَانُوۡا
اور ہوں گے وہ
بِعِبَادَتِہِمۡ
ان کی عبادت کے
کٰفِرِیۡنَ
انکاری
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
حُشِرَ
جمع کر دیے جائیں گے
النَّاسُ
تمام انسان
کَانُوۡا
وہ ہو جائیں گے
لَہُمۡ
ان کے لیے
اَعۡدَآءً
دشمن
وَّکَانُوۡا
اور وہ ہوں گے
بِعِبَادَتِہِمۡ
ان کی عبادت سے
کٰفِرِیۡنَ
انکار کرنے والے
Translated by

Juna Garhi

And when the people are gathered [that Day], they [who were invoked] will be enemies to them, and they will be deniers of their worship.

اور جب لوگوں کو جمع کیا جائے گا تو یہ ان کے دشمن ہوجائیں گے اور ان کی پرستش سے صاف انکار کر جائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب لوگ اکٹھے کئے جائیں گے تو وہ ان کے دشمن بن جائیں گے اور ان کی عبادت کا انکار کردیں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جب تمام انسان جمع کر دیے جائیں گے تو وہ اُن کے دُشمن ہو جائیں گے اوراُن کی عبادت کا انکار کرنے والے ہوں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and when people will be assembled (on the Day of Judgment), they will be enemies to them, and will refuse even their having worshipped them.

اور جب لوگ جمع ہوں گے وہ ہوں گے ان کے دشمن اور ہوں گے ان کے پوجنے سے منکر۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب لوگوں کو جمع کیا جائے گا تو وہ ان کے دشمن بن جائیں گے اور وہ ان کی عبادت کے منکر ہوں گے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

When all human beings will be gathered together those who had been called upon will become the enemies to their votaries and will disown their worship.

اور جب تمام انسان جمع کیے جائیں گے اس وقت وہ اپنے پکارنے والوں کے دشمن اور ان کی عبادت کے منکر ہوں گے 7 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب لوگوں کو محشر میں جمع کیا جائے گا تو وہ ان کے دشمن بن جائیں گے اور ان کی عبادت ہی سے منکر ہوں گے ۔ ( ٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب (قیامت کے دن) لوگ اکٹھا کئے جائیں گے وہ (بت خدا کی قدرت سے زندہ ہو کر) ان کے دشمن 5 بن جائیں گے اور کہیں گے تم نے ہم کو نہیں پوجا 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب لوگ جمع کیے جائیں گے تو وہ (بت) ان کے دشمن ہوں گے اور ان کی عبادت سے انکار کریں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب (قیامت کے دن) سب لوگ جمع کئے جائیں گے تو یہ (جھوٹے معبود) نہ صرف ان کے دشمن بن جائیں گے بلکہ وہ ان کی اس عبادت ہی کا انکار کردیں گے جو وہ کیا کرتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب لوگ جمع کئے جائیں گے تو وہ ان کے دشمن ہوں گے اور ان کی پرستش سے انکار کریں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when mankind will be gathered they will become Unto them enemies and of their worship they will become deniers.

اور جب سب لوگ اکٹھے کئے جائیں تو وہ ان کے دشمن نکلیں اور ان کی عبادت ہی کا انکار کربیٹھیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب لوگ اکٹھے کیے جائیں گے تو وہ ان کے دشمن اور ان کی عبادت کے منکر ہوں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب لوگوں کو جمع کیا جائے گا تو وہ ( معبودانِ باطلہ ) ان ( کفار ) کے دشمن بن جائیں گے اور وہ ان کے ( اپنی ) عبادت کرنے کا ( بھی ) انکار کردیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب لوگ جمع کیے جائیں گے تو وہ ان کے دشمن ہوں گے اور ان کی پوجا سے انکار کریں گے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب اکٹھا کیا جائے گا سب لوگوں کو (قیامت کے اس ہولناک دن میں) تو یہ اپنے پکارنے والوں کے دشمن بن جائیں گے اور ان کی عبادت کے بھی منکر ہوجائیں گے

Translated by

Noor ul Amin

اور جب لوگ ( میدان محشرمیں ) اکٹھے کئے جائینگے تووہ معبوداُن کے دشمن بن جائینگے اور ان کی عبادت کا انکار کردینگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب لوگوں کا حشر ہوگا وہ ان کے دشمن ہوں گے ( ف۱۳ ) اور ان سے منکر ہوجائیں گے ( ف۱٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب لوگ ( قیامت کے دن ) جمع کئے جائیں گے تو وہ ( معبودانِ باطلہ ) ان کے دشمن ہوں گے اور ( اپنی برات کی خاطر ) ان کی عبادت سے ہی منکر ہو جائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور جب سب لوگ جمع کئے جائیں گے تو وہ ( معبود ) ان کے دشمن ہوں گے اور ان کی عبادت کا انکار کریں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And when mankind are gathered together (at the Resurrection), they will be hostile to them and reject their worship (altogether)!

Translated by

Muhammad Sarwar

When people will be resurrected, such gods will become their enemies and will reject their worship.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when mankind are gathered, they (false deities) will become their enemies and will deny their worship.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when men are gathered together they shall be their enemies, and shall be deniers of their worshipping (them).

Translated by

William Pickthall

And when mankind are gathered (to the Judgment) will become enemies for them, and will become deniers of having been worshipped.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब लोग इकट्ठे किए जाएँगे तो वे उन के शत्रु होंगे और उन की बन्दगी का इनकार करेंगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب سب آدمی جمع کئے جائیں تو وہ انکے دشمن ہوجائیں اور انکی عبادت ہی کا انکار کر بیٹھیں۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب سب لوگ جمع کیے جائیں گے تو وہ اپنے پکارنے والوں کے دشمن ہوں گے اور اپنی عبادت کا انکار کریں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

، اور جب تمام انسان جمع کئے جائیں گے اس وقت وہ اپنے پکارنے والوں کے دشمن اور ان کی عبادت کے منکر ہوں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب لوگوں کو جمع کیا جائے گا تو وہ ان کے دشمن ہوجائیں گے اور ان کی عبادت سے منکر ہوں گے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب لوگ جمع ہوں گے وہ ہوں گے ان کے دشمن اور ہوں گے ان کے پوجنے سے منکر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب سب لوگ جمع کئے جائیں گے تو یہ معبود ان باطلہ ان مشرکوں کے دشمن ہوں گے اور ان کی عبادت کے بھی منکر ہوں گے۔