Surat Muahammad

Surah: 47

Verse: 28

سورة محمد

ذٰلِکَ بِاَنَّہُمُ اتَّبَعُوۡا مَاۤ اَسۡخَطَ اللّٰہَ وَ کَرِہُوۡا رِضۡوَانَہٗ فَاَحۡبَطَ اَعۡمَالَہُمۡ ﴿۲۸﴾٪  7

That is because they followed what angered Allah and disliked [what earns] His pleasure, so He rendered worthless their deeds.

یہ اس بنا پر کہ یہ وہ راہ چلے جس سے انہوں نے اللہ کو ناراض کر دیا اور انہوں نے اس کی رضامندی کو برا جانا ، تو اللہ نے ان کے اعمال اکارت کر دیئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
بِاَنَّہُمُ
بوجہ اس کے کہ وہ
اتَّبَعُوۡا
انہوں نے پیروی کی
مَاۤ
اس کی جس نے
اَسۡخَطَ
غصہ دلایا
اللّٰہَ
اللہ کو
وَکَرِہُوۡا
اور انہوں نے ناپسند کیا
رِضۡوَانَہٗ
اس کی رضا کو
فَاَحۡبَطَ
تو اس نے ضائع کردیا
اَعۡمَالَہُمۡ
اعمال ان کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
بِاَنَّہُمُ
اس وجہ سے کہ یقیناً انہوں نے
اتَّبَعُوۡا
پیروی کی
مَاۤ
اس چیز کی
اَسۡخَطَ
جس نے ناراض کر دیا
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کو
وَکَرِہُوۡا
اور برا جانا انہوں نے
رِضۡوَانَہٗ
اس کی رضا کو
فَاَحۡبَطَ
تو اس نے ضائع کردیے
اَعۡمَالَہُمۡ
اعمال ان کے
Translated by

Juna Garhi

That is because they followed what angered Allah and disliked [what earns] His pleasure, so He rendered worthless their deeds.

یہ اس بنا پر کہ یہ وہ راہ چلے جس سے انہوں نے اللہ کو ناراض کر دیا اور انہوں نے اس کی رضامندی کو برا جانا ، تو اللہ نے ان کے اعمال اکارت کر دیئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ اس لئے کہ وہ ایسی بات کے پیچھے لگ گئے جس نے اللہ کو ناراض کردیا اور اس کی رضا (کی راہ اختیار کرنا) پسند نہ کیا تو اللہ نے ان کے سب اعمال ضائع کردیئے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ اس وجہ سے کہ یقیناًاُنہوں نے اُس کی پیروی کی جس نے ﷲتعالیٰ کو ناراض کردیا اور اُنہوں نے بھی اُس کی رضا کوبُرا جانا تواللہ تعالیٰ نے اُن کے اعمال ضائع کر دیے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

That is because they followed that which has angered Allah, and they disliked His pleasure; therefore He has nullified their deeds.

یہ اس لئے کہ وہ چلے اس راہ جس سے اللہ بیزار ہے اور ناپسند کی اس کی خوشی پھر اسنے اکارت کردئیے انکے کئے کام

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ اس لیے کہ انہوں نے پیروی کی اس چیز کی جو اللہ کو ناراض کرنے والی ہے اور انہوں نے ناپسند کیا اس کی رضا کو تو اس نے ان کے تمام اعمال اکارت کردیے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

That is because they have followed a way that angered Allah, and have been averse to His good pleasure. So He reduced all their works to nought.

یہ اسی لیے تو ہوگا کہ انہوں نے اس طریقے کی پیروی کی جو اللہ کو ناراض کرنے والا ہے ۔ اور اس کی رضا کا راستہ اختیار کرنا پسند نہ کیا ۔ اسی بنا پر اس نے ان کے سب اعمال ضائع کر دیے38 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ سب اس لیے کہ یہ اس طریقے پر چلے جس نے اللہ کو ناراض کیا ، اور اس کی رضا مندی حاصل کرنے کو خود انہوں نے ناپسند کیا ، اس لیے اللہ نے ان کے اعمال اکارت کردیے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس کی وجہ یہ ہے کہ اس راہ پر چلے جس سے اللہ غصے ہوا 3 اور ان لوگوں نے اللہ کی خوشی کو برا سمجھا 4 تو اللہ تعالیٰ نے بھی ان کے نیک کام سب لیا میٹ کردیئے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ اس لئے کو جو طریقہ اللہ کی ناراضگی کا سبب تھا یہ اسی پر چلے اور اس کی خوشنودی کو اچھا نہ سمجھے ، تو اس نے ان کے اعمال کو برباد کردیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان سے یہ سلوک اس وجہ سے ہوگا کہ ان لوگوں نے ایسے طریقے اختیار کئے ہوئے تھے جو اللہ کو ناراض کرنے والے تھے۔ اور انہوں نے اللہ کی رضا و خوشنودی کو برا سمجھا تھا۔ اس لئے اللہ نے ان کے اعمال کو ضائع کردیا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ اس لئے کہ جس چیز سے خدا ناخوش ہے یہ اس کے پیچھے چلے اور اس کی خوشنودی کو اچھا نہ سمجھے تو اُس نے بھی ان کے عملوں کو برباد کر دیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

That is because they followed that which angered Allah and detested His good-will; so He made their works of non-effect.

یہ (سب) اس سبب سے ہوگا کہ یہ اس راہ پر چلے جو طریقہ اللہ کی ناخوشی کا تھا اور اس کی رضا سے بیزار رہے سو اللہ نے ان کے اعمال اکارت کردیئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ اس وجہ سے کہ انہوں نے پیروی کی اس چیز کی جو خدا کو غصہ دلانے والی تھی اور نفرت کی اس کی خوشنودی سے ، پس اللہ نے ان کے اعمال ڈھا دیے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ اس سبب سے کہ انہوں نے اس چیز کی پیروی کی جو اللہ ( تعالیٰ ) کو ناراض کرتی ہے اور اللہ ( تعالیٰ ) کی رضا مندی کو ناپسند جانا پس اس نے ان کے ( تمام ) اعمال ضائع کر ڈالے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ اس لیے کہ جس بات سے اللہ ناخوش ہے یہ اس کے پیچھے چلے اور اس کی رضا کو اچھا نہ سمجھا تو اللہ نے بھی ان کے عملوں کو برباد کردیا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ اس وجہ سے ہوا کہ انہوں نے پیروی کی اس طریقے کی جو اللہ کی ناراضگی کا باعث تھا اور انہوں نے پسند نہ کیا اس کی رضا (کے راستے) کو جس کے باعث اس نے اکارت کردیا ان کے سب اعمال کو

Translated by

Noor ul Amin

ایسااسلئے ہوگاکہ انہوں نے اس راہ کی پیروی کی جس نے اللہ کو ناراض کردیااور اس کی رضا کو پسند نہیں کیا تواللہ نے ان کے نیک اعمال ضائع کردئیے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ اس لیے کہ وہ ایسی بات کے تابع ہوئے جس میں اللہ کی ناراضی ہے ( ف۷٤ ) اور اس کی خوشی ( ف۷۵ ) انہیں گوارا نہ ہوئی تو اس نے ان کے اعمال اَکارت کردیے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ اس وجہ سے ہے کہ انہوں نے اُس ( رَوِش ) کی پیروی کی جو اﷲ کو ناراض کرتی ہے اور انہوں نے اس کی رضا کو ناپسند کیا تو اس نے ان کے ( جملہ ) اعمال اکارت کر دیئے

Translated by

Hussain Najfi

یہ سب اس وجہ سے ہوگا کہ انہوں نے اس چیز کی پیروی کی جو اللہ کی ناراضی کا با عث تھی اور اس کی خوشنودی کو ناپسند کیا پس اللہ نے ان کے اعمال کو اکارت کر دیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

This because they followed that which called forth the Wrath of Allah, and they hated Allah's good pleasure; so He made their deeds of no effect.

Translated by

Muhammad Sarwar

for their following that which had incurred God's anger, and their hatred to please God. Thus, God has made their deeds devoid of all virtue.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

That is because they followed that which angered Allah and hated what earns His pleasure, so He rendered their deeds worthless.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

That is because they follow what is displeasing to Allah and are averse to His pleasure, therefore He has made null their deeds.

Translated by

William Pickthall

That will be because they followed that which angereth Allah, and hated that which pleaseth Him. Therefor He hath made their actions vain.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यह इसलिए कि उन्होंने उस चीज़ का अनुसरण किया जो अल्लाह को अप्रसन्न करने वाली थी और उन्होंने उस की ख़ुशी को नापसन्द किया तो उस ने उन के कर्मों को अकारथ कर दिया

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ اس سبب سے کہ جو طریقہ خدا کی ناراضی کا موجب تھا یہ اسی پر چلے اور اسکی رضا سے نفرت کیا کئے اس لئے اللہ تعالیٰ نے ان کے سب اعمال کالعدم کردئے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ اسی لیے ہوگا کہ انہوں نے اس طریقے کی پیروی کی جو اللہ کو ناراض کرنے والا ہے اور اس کی رضا کا راستہ اختیار کرنا پسند نہ کیا۔ اسی بنا پر اس نے ان کے سب اعمال ضائع کردیے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ اسی تو ہوگا کہ انہوں نے اس طریقے کی پیروی کی جو اللہ کو ناراض کرنے والا ہے اور اس کی رضا کا راستہ اختیار کرنا پسند نہ کیا۔ اسی بنا پر اس نے ان کے سب اعمال ضائع کر دئیے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ اس وجہ سے کہ انہوں نے اس چیز کا اتباع کیا جس نے اللہ کو ناراض کردیا اور انہوں نے اللہ کی خوشی کو ناپسند کیا پھر اس نے اکارت کردئیے ان کے اعمال۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ اس لیے کہ وہ چلے اس راہ جس سے اللہ بیزار ہے اور ناپسند کی اس کی خوشی پھر اس نے اکارت کردیے ان کے کام

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ سلوک اس بناپر ہوگا کہ ان لوگوں نے وہ روش اختیار کی جو روش خدا تعالیٰ کو ناراض کرنے والی تھی اور انہوں نے رضائے الٰہی کو برا جانا اس لئے خدا تعالیٰ نے ان کے تمام اعمال نیست ونابود کردیئے۔