Surat Muahammad

Surah: 47

Verse: 32

سورة محمد

اِنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا وَ صَدُّوۡا عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ وَ شَآقُّوا الرَّسُوۡلَ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا تَبَیَّنَ لَہُمُ الۡہُدٰی ۙ لَنۡ یَّضُرُّوا اللّٰہَ شَیۡئًا ؕ وَ سَیُحۡبِطُ اَعۡمَالَہُمۡ ﴿۳۲﴾

Indeed, those who disbelieved and averted [people] from the path of Allah and opposed the Messenger after guidance had become clear to them - never will they harm Allah at all, and He will render worthless their deeds.

یقیناً جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ کی راہ سے لوگوں کو روکا اور رسول کی مخالفت کی اس کے بعد کہ ان کے لئے ہدایت ظاہر ہو چکی یہ ہرگز ہرگز اللہ کا کچھ نقصان نہ کریں گے عنقریب ان کے اعمال وہ غارت کر دے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
وَصَدُّوۡا
اور انہوں نے روکا
عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ کے راستے سے
وَشَآقُّوا
اور انہوں نے مخالفت کی
الرَّسُوۡلَ
رسول کی
مِنۡۢ بَعۡدِ
اس کے بعد
مَا
کہ
تَبَیَّنَ
واضح ہو چکی
لَہُمُ
ان کے لیے
الۡہُدٰی
ہدایت
لَنۡ
ہرگز نہیں
یَّضُرُّوا
وہ نقصان پہنچا سکتے
اللّٰہَ
اللہ کو
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَسَیُحۡبِطُ
اور عنقریب وہ ضائع کر دے گا
اَعۡمَالَہُمۡ
اعمال ان کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
وَصَدُّوۡا
اور روکا
عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی راہ سے
وَشَآقُّوا
اور مخالفت کی
الرَّسُوۡلَ
رسول کی
مِنۡۢ بَعۡدِ مَا
اس کے بعد کہ
تَبَیَّنَ
واضح ہو چکی تھی
لَہُمُ
ان کے لیے
الۡہُدٰی
ہدایت
لَنۡ
ہرگز نہیں
یَّضُرُّوا
وہ نقصان کریں گے
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کا
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَسَیُحۡبِطُ
اور وہ جلد ہی ضائع کرے گا
اَعۡمَالَہُمۡ
اعمال ان کے
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those who disbelieved and averted [people] from the path of Allah and opposed the Messenger after guidance had become clear to them - never will they harm Allah at all, and He will render worthless their deeds.

یقیناً جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ کی راہ سے لوگوں کو روکا اور رسول کی مخالفت کی اس کے بعد کہ ان کے لئے ہدایت ظاہر ہو چکی یہ ہرگز ہرگز اللہ کا کچھ نقصان نہ کریں گے عنقریب ان کے اعمال وہ غارت کر دے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بلاشبہ جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ کی راہ سے (دوسروں کو) روکتے رہے اور ان پر ہدایت واضح ہوجانے کے بعد رسول کی مخالفت کی۔ وہ اللہ کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے اور اللہ ایسے لوگوں کے اعمال برباد کردے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناجن لوگوں نے کفرکیااوراﷲ تعالیٰ کے راستے سے روکااوررسول کی مخالفت کی اس کے بعد کہ ہدایت اُن پر واضح ہو چکی تھی، وہ اﷲ تعالیٰ کاہرگزکچھ بھی نقصان نہیں کریں گے اورجلدہی اﷲ تعالیٰ اُن کے اعمال کو ضائع کر دے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those who disbelieve and prevent (others) from Allah&s way, and oppose the Messenger, after the Guidance has appeared to them clearly, shall never bring harm to Allah in the least, and He will render their deeds vain.

جو لوگ منکر ہوئے اور روکا انہوں نے اللہ کی راہ سے مخالف ہوگئے رسول سے بعد اسکے کہ ظاہر ہوچکی ان پر سیدھی راہ نہ بگاڑ سکیں گے اللہ کا کچھ اور وہ اکارت کر دے گا ان کے سب کام

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقینا وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور جو روکتے رہے دوسروں کو اللہ کے راستے سے اور وہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مخالفت میں سرگرم رہے اس کے بعد کہ ان کے لیے ہدایت واضح ہوچکی تھی وہ اللہ کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے۔ اور وہ ان کے اعمال کو اکارت کر دے گا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those who disbelieved and barred others from Allah's Way and opposed the Messenger after the True Guidance had become manifest to them, they shall not be able to cause Allah the least harm; rather, Allah will reduce all their works to nought.

جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ کی راہ سے روکا اور رسول سے جھگڑا کیا جبکہ ان پر راہ راست واضح ہو چکی تھی ، درحقیقت وہ اللہ کا کوئی نقصان بھی نہیں کر سکتے ، بلکہ اللہ ہی ان کا سب کیا کرایا غارت کر دے گا39 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یقین رکھو کہ جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے ، اور دوسروں کو اللہ کے راستے سے روکا ہے ، اور پیغمبر سے دشمنی ٹھانی ہے باوجودیکہ ان کے سامنے ہدایت واضح ہو کر آگئی تھی ، وہ اللہ کو ہرگز کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے ، اور عنقریب اللہ ان کا سارا کیا دھرا غارت کردے گا ۔ ( ١٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیشک جن لوگوں نے خود کھفر کیا اور دوسرے خدا کے بندوں کو بھی خدا کی راہ سے روکا اور حق بات معلوم ہوجانے کے بعد پیغمبر کا خلاف کیا 8 وہ اللہ کا ہرگز کچھ بھی بگاڑ نہ کرسکیں گے اور الٹا یہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ ان کے نیک کام بھی سب ملیا میٹ کر دیگا 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک جو لوگ کافر ہوئے اور انہوں نے اللہ کی راہ سے روکا اور پیغمبر کی مخالفت کی بعد اس کے کہ ان پر راستہ واضح ہوچکا تھا۔ یہ لوگ اللہ کا ہرگز کوئی نقصان نہ کرسکیں گے اور وہ (اللہ) ان کی کوششوں کو مٹا دیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک جنہوں نے کفر کیا اور اللہ کے اس راستے سے روکا جس میں ان کے لئے ہدایت کا سامان تھا اور بہت کچھ واضح ہونے کے باوجود انہوں نے رسول کی نافرمانی کی تو انہوں نے اللہ کا کچھ بھی نقصان نہیں کیا (ان کو یہ نقصان پہنچے گا) اللہ ان کے اعمال کو ضائع کردے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جن لوگوں کو سیدھا رستہ معلوم ہوگیا (اور) پھر بھی انہوں نے کفر کیا اور (لوگوں کو) خدا کی راہ سے روکا اور پیغمبر کی مخالفت کی وہ خدا کا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکیں گے۔ اور خدا ان کا سب کیا کرایا اکارت کردے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those who have disbelieved and have hindered others from the way of Allah and have opposed the apostle after the guidance had become manifest Unto them, shall not hurt Allah at all, and anon He shall render their works of non effect.

بیشک جو لوگ کافر ہوئے اور انہوں نے اللہ کے راستہ سے روکا (بھی) اور رسول کی مخالفت کی بعد اس کے کہ راہ راست ان پر واضح ہوچکی تھی ہرگز یہ لوگ اللہ کو کوئی نقصان نہ پہنچا سکیں گے اور اللہ ان کی کارروائیوں کو اکارت کرکے رہے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جن لوگوں نے کفر کیا ہے اور اللہ کی راہ سے روکا اور ہدایت کے واضح ہوچکنے کے بعد رسول کی مخالفت کی ، وہ اللہ کو کچھ نقصان نہ پہنچا سکیں گے اور اللہ ان کے سارے اعمال ڈھا دے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

بے شک وہ لوگ جنہوں نے کفر اور اللہ ( تعالیٰ ) کے راستے سے روکا اور ان پر ہدایت کے واضح ہوجانے کے باوجود رسول ( ﷺ ) کی مخالفت کی وہ اللہ ( تعالیٰ ) کو ہرگز ہرگز کچھ نقصان نہیں پہنچاسکتے ، اور عنقریب اللہ ( تعالیٰ ) ان کے ( تمام ) اعمال کو ضائع کرڈالیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جن لوگوں کو سیدھا رستہ معلوم ہوگیا اور پھر بھی انہوں نے کفر کیا اور لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکا اور پیغمبر کی مخالفت کی وہ اللہ کا کچھ بھی بگاڑ نہـیں سکیں گے اور اللہ ان کا سب کیا کرایا اکارت کر دے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک جن لوگوں نے کفر کیا اور (دوسروں کو) روکا اللہ کی راہ سے اور انہوں نے مخالفت کی اللہ کے رسول کی اس کے بعد کہ راہ (حق و) ہدایت ان کے لئے پوری طرح واضح ہوچکی تو وہ یقینا اللہ کا کچھ بھی نقصان نہیں کریں گے اور اللہ اکارت کر دے گا ان کے سب اعمال کو

Translated by

Noor ul Amin

بلاشبہ جن لوگوں نے کفر کیا اوراللہ کی راہ سے ( دوسروں کو ) روکتے رہے اور ان پر وہ ہدایت واضح ہوجانے کے بعد رسول کی مخالفت کی ، وہ اللہ کاکچھ بھی نہیں بگاڑسکتے اور اللہ ایسے لوگوں کے اعمال برباد کردے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک وہ جنہوں نے کفر کیا اور اللہ کی راہ سے ( ف۸٤ ) روکا اور رسول کی مخالفت کی بعد اس کے کہ ہدایت ان پر ظاہر ہوچکی تھی وہ ہرگز اللہ کو کچھ نقصان نہ پہچائیں گے ، اور بہت جلد اللہ ان کا کیا دھرا اَکارت کردے گا ( ف۸۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک جن لوگوں نے کفر کیا اور ( لوگوں کو ) اﷲ کی راہ سے روکا اور رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی مخالفت ( اور ان سے جدائی کی راہ اختیار ) کی اس کے بعد کہ ان پر ہدایت ( یعنی عظمتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معرفت ) واضح ہو چکی تھی وہ اللہ کا ہرگز کچھ نقصان نہیں کر سکیں گے ( یعنی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قدر و منزلت کو گھٹا نہیں سکیں گے ) ، ٭ اور اﷲ ان کے ( سارے ) اعمال کو ( مخالفتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے باعث ) نیست و نابود کر دے گا

Translated by

Hussain Najfi

بےشک جن لوگوں نے کفر کیا اور ( دوسرے لوگوں کو ) اللہ کی راہ سے روکا اور پیغمبر کی مخالفت کی بعد اس کے کہ ان پر ہدایت واضح ہو چکی تھی وہ اللہ کو ہرگز کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے ( ہاں البتہ ) اللہ ان کے اعمال کو اکارت کر دے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who reject Allah, hinder (men) from the Path of Allah, and resist the Messenger, after Guidance has been clearly shown to them, will not injure Allah in the least, but He will make their deeds of no effect.

Translated by

Muhammad Sarwar

The disbelievers who prevent others from the way of God and give the Messengers a hard time - even after the guidance has been made clear to them - will never be able to cause any harm to God, and He will turn their deeds devoid of all virtue.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, those who disbelieve, and hinder from the path of Allah, and oppose the Messenger, after the guidance has been clearly shown to them, they will not harm Allah in the least, but He will make their deeds fruitless,

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely those who disbelieve and turn away from Allah's way and oppose the Apostle after that guidance has become clear to them cannot harm Allah in any way, and He will make null their deeds.

Translated by

William Pickthall

Lo! those who disbelieve and turn from the way of Allah and oppose the messenger after the guidance hath been manifested unto them, they hurt Allah not a jot, and He will make their actions fruitless.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिन लोगों ने इस के पश्चात कि मार्ग उन पर स्पष्ट हो चुका था, इनकार किया और अल्लाह के मार्ग से रोका और रसूल का विरोध किया, वे अल्लाह को कदापि कोई हानि नहीं पहुँचा सकेंगे, बल्कि वही उन का सब किया-कराया उन की जान को लागू कर देगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بیشک جو لوگ کافر ہوئے اور انہوں نے اللہ کے رستہ سے روکا اور رسول (علیہ السلام) کی مخالفت کی بعد اسکے کہ انکو رستہ نظر آچکا تھا یہ لوگ اللہ کو کچھ نقصان نہ پہنچاسکیں گے۔ (2) اور اللہ تعالیٰ انکی کوششوں کو مٹادیگا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جن لوگوں نے کفر کیا اور لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکا اور رسول کی مخالفت کی، حالانکہ ان پر ہدایت واضح ہوچکی ہے، حقیقت یہ ہے کہ وہ اللہ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے عنقریب اللہ ان کا سب کیا کرایا غارت کر دے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ کی راہ سے روکا اور رسول سے جھگڑا کیا جبکہ ان پر راہ راست واضح ہوچکی تھی ، در حقیقت وہ اللہ کا کو ئی نقصان بھی نہیں کرسکتے ، بلکہ اللہ ہی ان کا سب کیا کرایا غارت کر دے گا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ کے راستہ سے روکا اور رسول کی مخالفت کی اس کے بعد کہ ان کے لیے ہدایت ظاہر ہوگئی یہ لوگ اللہ کو کچھ بھی نقصان نہ پہنچا سکیں گے اور وہ عنقریب ان کے اعمال کو اکارت کردے گا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو لوگ منکر ہوئے اور روکا انہوں نے اللہ کی راہ سے اور مخالف ہوگئے رسول سے بعد اس کے کہ ظاہر ہوچکی ان پر سیدھی راہ نہ بگاڑ سکیں گے اللہ کا کچھ اور وہ اکارت کر دے گا ان کے سب کام

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جن لوگوں نے بعد اس کے کہ کفر کیا کہ ان کو سیدھی راہ منکشف ہوچکی تھی اور انہوں نے خدا کی راہ سے لوگوں کو روکا اور پیغمبر کی مخالفت کی تو یہ لوگ خدا تعالیٰ کو ذرا سا نقصان بھی نہیں پہنچا سکیں گے البتہ خدا تعالیٰ ان کے تمام اعمال کو رائیگاں کردے گا۔