Surat Muahammad

Surah: 47

Verse: 37

سورة محمد

اِنۡ یَّسۡئَلۡکُمُوۡہَا فَیُحۡفِکُمۡ تَبۡخَلُوۡا وَ یُخۡرِجۡ اَضۡغَانَکُمۡ ﴿۳۷﴾

If He should ask you for them and press you, you would withhold, and He would expose your unwillingness.

اگر وہ تم سے تمہارا مال مانگے اور زور دے کر مانگے تو تم اس سے بخیلی کرنے لگو گے اور وہ تمہارے کینے ظاہر کر دے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنۡ
اگر
یَّسۡئَلۡکُمُوۡہَا
وہ طلب کرے تم سے انہیں
فَیُحۡفِکُمۡ
پھر وہ اصرار کرے تم سے
تَبۡخَلُوۡا
تم بخل کرو گے
وَیُخۡرِجۡ
اور وہ ظاہر کر دے گا
اَضۡغَانَکُمۡ
کینے تمہارے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنۡ
اگر
یَّسۡئَلۡکُمُوۡہَا
وہ مانگ لے تم سے مال
فَیُحۡفِکُمۡ
پھر اصرار کے ساتھ تم سے مانگے
تَبۡخَلُوۡا
تم بخل کرنے لگ جاؤ گے
وَیُخۡرِجۡ
اور وہ نکال دے گا
اَضۡغَانَکُمۡ
تمہارے دلوں کے کینوں کو
Translated by

Juna Garhi

If He should ask you for them and press you, you would withhold, and He would expose your unwillingness.

اگر وہ تم سے تمہارا مال مانگے اور زور دے کر مانگے تو تم اس سے بخیلی کرنے لگو گے اور وہ تمہارے کینے ظاہر کر دے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر وہ تم سے مال کا مطالبہ کرے پھر تم سے اس مطالبہ پر اصرار کرے تو تم بخل کرنے لگو اور وہ تمہارے دلوں کے کھوٹ ظاہر کردے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اگر وہ تم سے تمہارا مال مانگے اور زور دے کر مانگے تو تم اس سے بخیلی کرنے لگو گے اور وہ تمہارے کینے ظاہر کر دے گا ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

If He were to ask you of it, and were to press you, you would show miserliness, and He would expose your grudges.

اگر مانگے تم سے وہ مال پھر تم کو تنگ کرے تو بخل کرنے لگو اور ظاہر کر دے تمہارے دل کی خفگیاں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اگر وہ تم سے ان (اموال) کے بارے میں مطالبہ کرے اور اس معاملے میں تم پر تنگی کرے تو تم بخل سے کام لو گے اور وہ ظاہر کر دے گا تمہارے (دلوں کے) کھوٹ کو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If He were to ask you for your possessions and press you (in that regard), you would have grown niggardly, and Allah would have brought your failings to light.

اگر کہیں وہ تمہارے مال تم سے مانگ لے اور سب کے سب تم سے طلب کر لے تو تم بخل کرو گے اور وہ تمہارے کھوٹ ابھار لائے گا 44 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اگر وہ تم سے تمہارے مال طلب کرے ، اور تم سے سب کچھ سمیٹ لے تو تم بخل سے کام لو گے ، اور وہ تمہارے دل کی ناراضیوں کو ظاہر کردے گا ۔ ( ١٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اگر وہ تم سے تمہارے مال مانگے اور سارا مال چاہے (یا مال لینے پر اصرار کرے) تو تم بخیلی کرو گے اور اللہ تمہارے دل کی غلطیاں کھول دیگا 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اگر وہ (اللہ) تم سے یہ (یعنی تمہارے مال) طلب کرے پھر اس میں شدت کردے تو تم بخل کرنے لگو اور وہ تمہاری ناگواری ظاہر کردے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر وہ تم سے کل مال طلب کرنے لگے اور طلب کرنے میں انتہائی درجہ تک تم سے طلب کرے تو تم بخل اور کنجوسی کرنے لگو گے ( اس وقت) اللہ تمہارے دلوں کی ناگوار یوں کو ظاہر کردے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اگر وہ تم سے مال طلب کرے اور تمہیں تنگ کرے تو تم بخل کرنے لگو اور وہ (بخل) تمہاری بدنیتی ظاہر کرکے رہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

If He required it of you and importuned you, ye would be niggardly, and He will bring to light your secret malevolence.

اور آخری درجہ تک تم سے طلب کرتا رہے تو تم بخل کرنے لگو اور (اللہ) تمہاری ناگواری ظاہر کردے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر وہ تم سے مانگے اور سمیٹ کر مانگے تو بخیلی کرو گے اور وہ تمہارے کینوں کو ظاہر کردے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر وہ تم سے اس ( حال ) کو تم سے پورے اصرار کے ساتھ طلب کر ( بھی ) لے تو تم بخل کروگے اور وہ تمہارے ( اندرونی ) کینے ( اور مال کی محبت ) کو ظاہر کردے گا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر وہ تم سے مال طلب کرے اور تم پر تنگی کرے تو تم بخل کرنے لگو اور وہ بخل تمہاری بد نیتی ظاہر کر کے رہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اگر وہ تم سے کہیں تمہارے مال مانگ لیتا اور سب کے سب تم سے طلب کرلیتا تو تم بخل کرے لگتے اور اس طرح وہ نکال باہر کرتا تمہارے (دلوں کے کھوٹ اور) ناگواریوں کو

Translated by

Noor ul Amin

اگروہ تم سے مال مانگتا اور زوردے کرمانگے توتم اس وقت کنجوسی کرنے لگتے اور وہ تمہارے دلوں کے کھوٹ ظاہرکردیتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اگر انہیں ( ف۹٤ ) تم سے طلب کرے اور زیادہ طلب کرے تم بخل کرو گے اور وہ بخل تمہارے دلوں کے میل ظاہر کردے گا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اگر وہ تم سے اس مال کو طلب کر لے پھر تمہیں طلب میں تنگی دے تو تمہیں ( دل میں ) تنگی محسوس ہوگی ( اور ) تم بخل کرو گے اور ( اس طرح ) وہ تمہارے ( دنیا پرستی کے باعث باطنی ) زنگ ظاہر کر دے گا

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر وہ تم سے وہ ( مال ) مانگے اورپھر اصرار بھی کرے تو تم بخل کرو گے اور وہ تمہارے دلی کینوں ( اور دلی ناگواریوں ) کو ظاہر کر دے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If He were to ask you for all of them, and press you, ye would covetously withhold, and He would bring out all your ill-feeling.

Translated by

Muhammad Sarwar

Should He ask for your possessions you would be niggardly as it would be hard for you to give. Thus, He would make your malice become public.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

If He would demand of you all of it and urge you, you would withhold. And He will expose your (secret) ill--wills.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

If He should ask you for it and urge you, you will be niggardly, and He will bring forth your malice.

Translated by

William Pickthall

If He should ask it of you and importune you, ye would hoard it, and He would bring to light your (secret) hates.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और यदि वह उन को तुम से माँगे और समेटकर तुम से माँगे तो तुम कंजूसी करोगे। और वह तुम्हारे द्वेष को निकाल बाहर कर देगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اگر تم سے تمہارے مال طلب کرے پھر انتہا درجے تک تم سے طلب کرتا رہے تو تم بخل کرنے لگو اللہ تعالیٰ تمہاری ناگواری ظاہر کردے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر وہ تمہارے پورے مال تم سے مانگ لے تو تم بخل کرو گے اور وہ تمہاری کھوٹ ظاہر کر دے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر کہیں وہ تمہارے مال تم سے مانگ لے اور سب کے سب تم سے طلب کرلے تو تم بخل کرو گے اور وہ تمہارے کھوٹ ابھار لائے گا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اگر وہ تم سے مال طلب کرے پھر انتہاء درجہ تک طلب فرمائے تو تم بخل کرنے لگو گے اور اللہ تعالیٰ تمہارے دلوں کی ناگواری کو ظاہر فرما دے گا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اگر مانگے تم سے وہ مال پھر تم کو تنگ کرے تو بخل کرنے لگو اور ظاہر کر دے تمہارے دل کی خفگیاں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اگر وہ تم سے تمہارے کل مال طلب کرنے لگی اور طلب کرنے میں مبالغہ سے کام لے تو تم بخل کرنے لگو اور خدا تعالیٰ تمہارے باطنی ناگواری کو ظاہر کردے۔