Surat Muahammad

Surah: 47

Verse: 8

سورة محمد

وَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا فَتَعۡسًا لَّہُمۡ وَ اَضَلَّ اَعۡمَالَہُمۡ ﴿۸﴾

But those who disbelieve - for them is misery, and He will waste their deeds.

اور جو لوگ کافر ہوئے انہیں ہلاکی ہو اللہ ان کے اعمال غارت کر دے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
فَتَعۡسًا
پس تباہی ہے
لَّہُمۡ
ان کے لیے
وَاَضَلَّ
اور اس نے ضائع کر دیئے
اَعۡمَالَہُمۡ
اعمال ان کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
فَتَعۡسًالَّہُمۡ
ہلاکت ہے ان کے لیے
وَاَضَلَّ
اور وہ برباد کر دے گا
اَعۡمَالَہُمۡ
ان کے اعمال
Translated by

Juna Garhi

But those who disbelieve - for them is misery, and He will waste their deeds.

اور جو لوگ کافر ہوئے انہیں ہلاکی ہو اللہ ان کے اعمال غارت کر دے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جن لوگوں نے کفر کیا، ان کے لئے تباہی ہے اور وہ ان کے اعمال برباد کردے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جن لوگوں نے کفرکیااُن کے لیے ہلاکت ہے اوراﷲ تعالیٰ نے اُن کے اعمال بربادکردیے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

As for those who disbelieve, (destined) for them is destruction, and He has rendered their deeds vain.

اور جو لوگ کہ منکر ہوئے وہ گرے منہ کے بل اور کھو دئیے ان کے کئے کام

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا تو ان کے لیے نا کامی ہے اور وہ ان کے تمام اعمال کو برباد کر دے گا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

As to those who disbelieve, perdition lies in store for them and Allah has reduced their works to nought.

رہے وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے ، تو ان کے لیے ہلاکت ہے ۔ 13 اور اللہ نے ان کے اعمال کو بھٹکا دیا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے ، ان کے لیے تباہی ہے ، اور اللہ نے ان کے اعمال اکارت کردیے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو کافر ہیں وہ تباہ ہوں گے یا ان کے پائوں اکھڑ جاویں گے اور اللہ ان کے کام برباد کر دیگا 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو لوگ کافر ہیں تو ان کے لئے ہلاکت ہے اور ان کے اعمال کو برباد کردیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جو لوگ کا فر ہیں ان کے لئے تباہی ہے (اور سب سے بڑی تباہی یہ ہے کہ ) وہ ان کے اعمال کو ضائع کردے گا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو کافر ہیں ان کے لئے ہلاکت ہے۔ اور وہ ان کے اعمال کو برباد کر دے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who disbelieve, downfall shall be theirs, and He shall send astray their Works.

اور جو لوگ کافر ہیں ان کے لئے بربادی ہے اور (اللہ) ان کے اعمال کالعدم کردے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور رہے وہ جنہوں نے کفر کیا تو ان کیلئے ہلاکی ہے اور اللہ نے ان کے اعمال رائیگاں کردیے!

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا پس ان کے لیے ہلاکت ہے اور اس ( اللہ تعالیٰ ) نے ان کے اعمال ضائع کردیے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو کافر ہیں ان کے لیے ہلاکت ہے اور وہ ان کے اعمال کو برباد کر دے گا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو لوگ اڑے رہے اپنے کفر (وباطل) پر تو ان کے لئے بڑی تباہی ہے اور اللہ نے اکارت کردیا ان کے اعمال کو

Translated by

Noor ul Amin

او ر جنہوں نے کفر کیا ان کے لئے تباہی ہے اور وہ ان کے اعمال بربادکردے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جنہوں نے کفر کیا تو ان پر تباہی پڑے اور اللہ ان کے اعمال برباد کرے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جنہوں نے کفر کیا تو ان کے لئے ہلاکت ہے اور ( اﷲ نے ) ان کے اعمال برباد کر دیئے

Translated by

Hussain Najfi

اور جن لوگوں نے کفر اختیار کیا تو ان کیلئے ہلاکت ہے اور اللہ نے ان کے اعمال کو رائیگاں کر دیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But those who reject (Allah),- for them is destruction, and (Allah) will render their deeds astray (from their mark).

Translated by

Muhammad Sarwar

The fate of the disbelievers will be to stumble and their deeds will have no virtuous results;

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But as for those who disbelieve, misery awaits them, and (Allah) will make their deeds vain.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And (as for) those who disbelieve, for them is destruction and He has made their deeds ineffective.

Translated by

William Pickthall

And those who disbelieve, perdition is for them, and He will make their actions vain.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

रहे वे लोग जिन्होंने इनकार किया, तो उन के लिए तबाही है। और उन के कर्मों को अल्लाह ने अकारथ कर दिया

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو لوگ کافر ہیں انکے لئے تباہی ہے اور انکے اعمال کو خدا تعالیٰ کالعدم کردے گا۔ (9)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے، ان کے لیے ہلاکت ہے اور ان کے اعمال کو اللہ ضائع کر دے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

رہے وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے ، تو ان کے لئے ہلاکت ہے اور اللہ نے ان کے اعمال کو بھٹکا دیا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جن لوگوں نے کفر کیا سو ان کے لیے ہلاکت ہے اور اللہ ان کے اعمال کو ضائع کردے گا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو لوگ کہ منکر ہوئے وہ گرے منہ کے بل اور کھو دیے ان کے کیے کام

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو لوگ منکر ہیں ان کے لئے تباہی ہے اور اللہ تعالیٰ ان کے اعمال ضائع کردے گا۔