Surat ul Fatah

Surah: 48

Verse: 10

سورة الفتح

اِنَّ الَّذِیۡنَ یُبَایِعُوۡنَکَ اِنَّمَا یُبَایِعُوۡنَ اللّٰہَ ؕ یَدُ اللّٰہِ فَوۡقَ اَیۡدِیۡہِمۡ ۚ فَمَنۡ نَّکَثَ فَاِنَّمَا یَنۡکُثُ عَلٰی نَفۡسِہٖ ۚ وَ مَنۡ اَوۡفٰی بِمَا عٰہَدَ عَلَیۡہُ اللّٰہَ فَسَیُؤۡتِیۡہِ اَجۡرًا عَظِیۡمًا ﴿٪۱۰﴾  9

Indeed, those who pledge allegiance to you, [O Muhammad] - they are actually pledging allegiance to Allah . The hand of Allah is over their hands. So he who breaks his word only breaks it to the detriment of himself. And he who fulfills that which he has promised Allah - He will give him a great reward.

جو لوگ تجھ سے بیعت کرتے ہیں وہ یقیناً اللہ سے بیعت کرتے ہیں ان کے ہاتھوں پر اللہ کا ہاتھ ہے تو جو شخص عہد شکنی کرے وہ اپنے نفس پر ہی عہد شکنی کرتا ہے اور جو شخص اس اقرار کو پورا کرے جو اس نے اللہ کے ساتھ کیا ہے تو اسے عنقریب اللہ بہت بڑا اجر دے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
یُبَایِعُوۡنَکَ
بیعت کرتے ہیں آپ سے
اِنَّمَا
بےشک
یُبَایِعُوۡنَ
وہ بیعت کرتے ہیں
اللّٰہَ
اللہ سے
یَدُ
ہاتھ
اللّٰہِ
اللہ کا
فَوۡقَ
اوپر ہے
اَیۡدِیۡہِمۡ
ان کے ہاتھوں کے
فَمَنۡ
تو جو کوئی
نَّکَثَ
عہد توڑ دے
فَاِنَّمَا
تو بےشک
یَنۡکُثُ
وہ عہد توڑتا ہے
عَلٰی نَفۡسِہٖ
اپنے ہی نفس پر
وَمَنۡ
اور جو کوئی
اَوۡفٰی
پورا کرے
بِمَا
اسے جو
عٰہَدَ
عہد کیا تھا اس نے
عَلَیۡہُ
اس پر
اللّٰہَ
اللہ سے
فَسَیُؤۡتِیۡہِ
تو عنقریب وہ دے گا اسے
اَجۡرًا
اجر
عَظِیۡمًا
بہت بڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
بلاشبہ
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
یُبَایِعُوۡنَکَ
بیعت کر رہے ہیں تم سے
اِنَّمَا
درحقیقت
یُبَایِعُوۡنَ
وہ بیعت کر رہے ہیں
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
یَدُ اللّٰہِ
ہاتھ ہے اللہ تعالیٰ کا
فَوۡقَ
اوپر
اَیۡدِیۡہِمۡ
ان کے ہاتھوں کے
فَمَنۡ
چنانچہ جس نے
نَّکَثَ
عہد توڑا
فَاِنَّمَا
تو یقیناً
یَنۡکُثُ
وہ عہد توڑے گا
عَلٰی نَفۡسِہٖ
اپنے نفس کے خلاف
وَمَنۡ
اور جو
اَوۡفٰی
پورا کرے گا
بِمَا
اس کو جو
عٰہَدَ
اس نے عہد کیا تھا
عَلَیۡہُ
اس پر
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
فَسَیُؤۡتِیۡہِ
تو وہ بہت جلد عطا کرے گا اس کو
اَجۡرًا
اجر
عَظِیۡمًا
بہت بڑا
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those who pledge allegiance to you, [O Muhammad] - they are actually pledging allegiance to Allah . The hand of Allah is over their hands. So he who breaks his word only breaks it to the detriment of himself. And he who fulfills that which he has promised Allah - He will give him a great reward.

جو لوگ تجھ سے بیعت کرتے ہیں وہ یقیناً اللہ سے بیعت کرتے ہیں ان کے ہاتھوں پر اللہ کا ہاتھ ہے تو جو شخص عہد شکنی کرے وہ اپنے نفس پر ہی عہد شکنی کرتا ہے اور جو شخص اس اقرار کو پورا کرے جو اس نے اللہ کے ساتھ کیا ہے تو اسے عنقریب اللہ بہت بڑا اجر دے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بلاشبہ جو لوگ آپ سے بیعت کر رہے ہیں وہ اللہ ہی کی بیعت کر رہے ہیں۔ ان کے ہاتھوں پر اللہ کا ہاتھ ہے۔ اب جو شخص اس عہد کو توڑے تو اسے توڑنے کا وبال اسی پر ہوگا اور جو شخص اس عہد کو پورا کرے جو اس نے اللہ سے کیا تھا تو عنقریب اللہ اسے بڑا اجر عطا کرے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلاشبہ وہ لوگ جوتم سے بیعت کررہے ہیں،درحقیقت وہ اﷲ تعالیٰ سے بیعت کررہے ہیں، اُن کے ہاتھوں پراﷲ تعالیٰ کاہاتھ ہے،چنانچہ جس نے عہدتوڑاتووہ اپنے نفس کے خلاف ہی توڑے گا اورجو پوراکرے گا اس عہدکوجواُس نے اﷲ تعالیٰ سے کیا ہے توبہت جلد اﷲ تعالیٰ اُس کواجرعظیم عطا فرمائے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those who pledge allegiance with you by placing their hands in your hand they, in fact, pledge allegiance with Allah. Allah&s hand is over their hands. Then, whoever breaks his pledge breaks it to his own detriment, and whoever fulfils the covenant he has made with Allah, He will give him a great reward.

تحقیق جو لوگ بیعت کرتے ہیں تجھ سے وہ بیعت کرتے ہیں اللہ سے اللہ کا ہاتھ ہے اوپر ان کے ہاتھ کے پھر جو کوئی قول توڑے سو توڑتا ہے اپنے نقصان کو اور جو کوئی پورا کرے اس چیز کو جس پر اقرار کیا اللہ سے تو وہ اس کو دے گا بدلہ بہت بڑا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) یقینا وہ لوگ جو آپ سے بیعت کر رہے ہیں وہ حقیقت میں اللہ سے بیعت کر رہے ہیں۔ ان کے ہاتھوں کے اوپر اللہ کا ہاتھ ہے تو اب جو کوئی اس کو توڑے گا تو اس کے توڑنے کا وبال اپنے اوپر ہی لے گا } اور جو کوئی پورا کرے گا اس معاہدے کو جو وہ اللہ سے کر رہا ہے تو وہ اسے اجر عظیم عطا فرمائے گا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those who swore fealty to you, (O Prophet), in fact swore fealty to Allah. The Hand of Allah is above their hands. So whoever breaks his covenant breaks it to his own hurt; and whoever fulfils the covenant that he made with Allah, He will bestow on him a great reward.

اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، جو لوگ تم سے بیعت کر رہے تھے 17 وہ دراصل اللہ سے بیعت کر رہے تھے ۔ ان کے ہاتھ پر اللہ کا ہاتھ تھا18 ۔ اب جو اس عہد کو توڑے گا اس کی عہد شکنی کا وبال اس کی اپنی ہی ذات پر ہوگا ، اور جو اس عہد کو وفا کرے گا جو اس نے اللہ سے کیا ہے 19 ، اللہ عنقریب اس کو بڑا اجر عطا فرمائے گا ۔ ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے پیغمبر ! ) جو لوگ آپ سے بیعت کر رہے ہیں درحقیقت وہ اللہ سے بیعت کررہے ہیں ( ٦ ) ۔ اللہ کا ہاتھ ان کے ہاتھوں پر ہے ، اس کے بعد جو کوئی عہد توڑے گا ، اس کے عہد کو توڑنے کا وبال اسی پر پڑے گا ، اور جو کوئی اس عہد کو پورا کرے گا ، جو اس نے اللہ سے کیا ہے تو اللہ اس کو زبردست ثواب عطا کرے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیشک جو لوگ تجھ سے (اے پیغمبر حدیبیہ میں) بیعت کر رہے ہیں وہ گویا خدا سے بیعت کر رہے ہیں 8 اللہ کا ہاتھ ان کے ہاتھوں کے اوپر ہے 9 پھر جو کوئی اپنا اقرار توڑے وہ اقرار توڑ کر اپنا آپ نقصان کریگا اور جو کوئی اس اقرار کو ماورا کرے جو اس نے اللہ کے ساتھ باندھا اس کو اللہ بہت بڑا نیگ ثواب دیگا 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک جو لوگ آپ سے بیعت کرتے ہیں وہ (واقعی میں) اللہ سے بیعت کرتے ہیں اللہ کا ہاتھ ان کے ہاتھوں پر ہے تو (بیعت کے بعد) جو عہد کو توڑے ، تو توڑنے والے کا وبال خود اسی پر ہے۔ او جو شخص اس بات کو پورا کرے گا جس کا (بیعت میں) اللہ سے عہد کیا ہے تو وہ اسے عنقریب اجر عظیم عطا فرمائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک جو لوگ آپ ( کے ہاتھ پر) بیعت کرتے ہیں وہ درحقیقت اللہ ہی سے بیعت کرتے ہیں۔ ان بیعت کرنے والوں پر اللہ کا ہاتھ ہے۔ پھر جو شخص (بیعت یعنی) وعدہ توڑتا ہے تو اس کی عہد شکنی کا وبال اسی پر پڑے گا۔ اور جو شخص اس کو پورا کرتا ہے جس پر اس نے اللہ سے عہد کیا ہے تو اللہ اس کو بہت جلد اجر عظیم عطا فرمائے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ تم سے بیعت کرتے ہیں وہ خدا سے بیعت کرتے ہیں۔ خدا کا ہاتھ ان کے ہاتھوں پر ہے۔ پھر جو عہد کو توڑے تو عہد توڑنے کا نقصان اسی کو ہے۔ اور جو اس بات کو جس کا اس نے خدا سے عہد کیا ہے پورا کرے تو وہ اسے عنقریب اجر عظیم دے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those who swear fealty Unto thee, only swear fealty Unto Allah: the hand of Allah is over their hands. So whosoever breaketh his oath, breaketh it only to his soul's hurt; and whosoever fulfilleth that which he hath convenanted with Allah, him anon He shall give a mighty hire.

بیشک جو لوگ آپ سے بیعت کررہے ہیں وہ اللہ ہی سے بیعت کررہے ہیں اللہ کا ہاتھ ان کے ہاتھ پر ہے ۔ سو کوئی عہد توڑے گا تو اس کے عہد توڑنے کا وبال اس پر پڑے گا ۔ اور جو کوئی اس چیز کو پورا کرلے گا جس کا اس نے اللہ سے عہد کیا ہے تو اللہ اسے عنقریب بڑا اجردے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو لوگ تم سے بیعت کرتے ہیں ، وہ درحقیقت اللہ سے بیعت کرتے ہیں ۔ ان کے ہاتھوں کے اوپر اللہ کا ہاتھ ہوتا ہے ۔ تو جس نے عہد توڑا وہ اس نقض عہد کا وبال اپنے ہی سر لیتا ہے اور جو پوری کرے گا وہ بات جس کا اس نے اللہ سے عہد کیا تو اللہ اس کو ایک اجرِ عظیم دے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

بلاشبہ جو لوگ آپ ( ﷺ ) کے دست حق پرست پر بیعت کررہے ہیں وہ اللہ ( تعالیٰ ) ہی کی بیعت کررہے ہیں ، اللہ ( تعالیٰ ) کا ہاتھ ان کے ہاتھوں کے اوپر ہے ، پس جو بیعت کو توڑے گا تو وہ اپنے ہی نقصان کے لیے بیعت کو توڑے گا ، اور جو اس بات کو جس کا اس نے اللہ ( تعالیٰ ) سے وعدہ کیا ہے پورا کرے گا تو عنقریب اللہ ( تعالیٰ ) اسے بہت بڑا اجر عطا فرمائیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ آپ سے بیعت کرتے ہیں وہ اللہ سے بیعت کرتے ہیں اللہ کا ہاتھ ان کے ہاتھوں پر ہے، پھر جو عہد کو توڑے تو عہد توڑنے کا نقصان اسی کو ہے اور جو اس بات کو جس کا اس نے اللہ سے عہد کیا ہے پورا کرے تو عنقریب وہ اسے اس کا اجر عظیم دے گا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک جو لوگ بیعت کر رہے تھے آپ کے ہاتھ پر (اے پیغمبر ! ) تو وہ درحقیقت بیعت کر رہے تھے اللہ سے اللہ کا ہاتھ ان کے ہاتھوں کے اوپر تھا سو جس نے (اس کے بعد) توڑ لیا اپنے عہد کو تو اس کا وبال خود اس کی اپنی ہی جان پر ہوگا اور جو کوئی پورا کرے گا اپنے اس عہد کو جو اس نے اللہ سے باندھا ہے تو عنقریب ہی اللہ اس کو نوازے گا ایک بہت بڑے اجر سے

Translated by

Noor ul Amin

بلاشبہ جو لوگ آپ سے ( حدیبیہ کے مقام پر ) بیعت کر رہے ہیں وہ اللہ سے بیعت کررہے ہیں ان کے ہاتھوں پر اللہ کا ہاتھ ہے اب جو عہدکوتوڑے تو توڑنے کاوبال اسی پر ہوگا اورجو عہدکوپورا کرےجو اس نے اللہ سے کیا تھاتوعنقریب اللہ اسے بڑااجرعطاکرے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ جو تمہاری بیعت کرتے ہیں ( ف۱۵ ) وہ تو اللہ ہی سے بیعت کرتے ہیں ( ف۱٦ ) ان کے ہاتھوں پر ( ف۱۷ ) اللہ کا ہاتھ ہے ، تو جس نے عہد توڑا اس نے اپنے بڑے عہد کو توڑا ( ف۱۸ ) اور جس نے پورا کیا وہ عہد جو اس نے اللہ سے کیا تھا تو بہت جلد اللہ اسے بڑا ثواب دے گا ( ف۱۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے حبیب! ) بیشک جو لوگ آپ سے بیعت کرتے ہیں وہ اﷲ ہی سے بیعت کرتے ہیں ، ان کے ہاتھوں پر ( آپ کے ہاتھ کی صورت میں ) اﷲ کا ہاتھ ہے ۔ پھر جس شخص نے بیعت کو توڑا تو اس کے توڑنے کا وبال اس کی اپنی جان پر ہوگا اور جس نے ( اس ) بات کو پورا کیا جس ( کے پورا کرنے ) پر اس نے اﷲ سے عہد کیا تھا تو وہ عنقریب اسے بہت بڑا اجر عطا فرمائے گا

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) جو لوگ آپ سے بیعت کرتے ہیں وہ ( دراصل ) اللہ کی بیعت کرتے ہیں اللہ کا ہاتھ ان کے ہاتھوں کے اوپر ہے پس جو ( اس عہد کو ) توڑے گا تو اس کے توڑنے کا وبال اسی کی ذات پر ہوگا اور جو اس عہد کو پورا کرے گا جو اس نے اللہ سے کیا ہے تو اللہ اسے بڑا اجر عطا کرے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Verily those who plight their fealty to thee do no less than plight their fealty to Allah: the Hand of Allah is over their hands: then any one who violates his oath, does so to the harm of his own soul, and any one who fulfils what he has covenanted with Allah,- Allah will soon grant him a great Reward.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who pledge obedience to you are, in fact, pledging obedience to God. The hands of God are above their hands. As for those who disregard their pledge, they do so only against their own souls. Those who fulfill their promise to God will receive a great reward.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, those who give pledge to you, they are giving pledge to Allah. The Hand of Allah is over their hands. Then whosoever breaks his pledge, breaks it only to his own harm; and whosoever fulfills what he has the covenants he makes with Allah, He will bestow on him a great reward.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely those who swear allegiance to you do but swear allegiance to Allah; the hand of Allah is above their hands. Therefore whoever breaks (his faith), he breaks it only to the injury of his own soul, and whoever fulfills what he has covenanted with Allah, He will grant him a mighty reward.

Translated by

William Pickthall

Lo! those who swear allegiance unto thee (Muhammad), swear allegiance only unto Allah. The Hand of Allah is above their hands. So whosoever breaketh his oath, breaketh it only to his soul's hurt; while whosoever keepeth his covenant with Allah, on him will He bestow immense reward.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(ऐ नबी) वे लोग जो तुम से बैअत करते हैं वे तो वास्तव में अल्लाह ही से बैअत करते हैं। उन के हाथों के ऊपर अल्लाह का हाथ होता है। फिर जिस किसी ने वचन भंग किया तो वह वचन भंग करके उस का बवाल अपने ही सिर लेता है, किन्तु जिस ने उस प्रतिज्ञा को पूरा किया जो उस ने अल्लाह से की है तो उसे वह बड़ा बदला प्रदान करेगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو لوگ آپ سے بیعت کررہے ہیں تو وہ (واقع میں) اللہ سے بیعت کررہے ہیں خدا کا ہاتھ انکے ہاتھوں پر ہے (6) پھر (بعد بیعت کے) جو شخص عہد توڑے گا سو اس کے عہد توڑنے کا وبال اسی پر پڑے گا اور جو شخص اس بات کو پورا کریگا جس پر (بیعت میں) خدا سے عہد کیا ہے تو عنقریب خدا اس کو بڑا اجر دیگا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی بیشک جو لوگ آپ سے بیعت کر رہے ہیں دراصل وہ اللہ سے بیعت کر رہے ہیں، ان کے ہاتھ پر اللہ کا ہاتھ تھا، جو اس عہد کو توڑے گا اس کی عہد شکنی کا وبال اسی پر ہوگا اور جو اللہ سے کیے ہوئے عہد کی پاسداری کرے گا۔ اللہ بہت جلد اسے بڑا اجر عطا فرمائے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بدوی عربوں میں سے جو لوگ پیچھے چھوڑ دئیے گئے تھے اب وہ آکر ضرور تم سے کہیں گے کہ ہمیں اپنے اموال اور بال بچوں کی فکر نے مشغول کر رکھا تھا ، آپ ہمارے لیے مغفرت کی دعا فرمائیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ جو لوگ آپ سے بیعت کرتے ہیں وہ اللہ ہی سے بیعت کرتے ہیں، اللہ کا ہاتھ ان کے ہاتھوں پر ہے، سو جو شخص عہد توڑ دے گا اس کا توڑنا اسی کی جان پر ہوگا، اور جو شخص اس عہد کو پورا کر دے جو اس نے اللہ سے کیا ہے سو وہ اسے بڑا اجر عطاء فرمائے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تحقیق جو لوگ بیعت کرتے ہیں تجھ سے وہ بیعت کرتے ہیں اللہ سے اللہ کا ہاتھ ہے اوپر ان کے ہاتھ کے پھر جو کوئی قول توڑے سو توڑتا ہے اپنے نقصان کو اور جو کوئی پورا کرے اس چیز کو جس پر اقرار کیا اللہ سے تو وہ اس کو دے گا بدلہ بہت بڑا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بیشک جو لوگ آپ سے بیعت کرتے ہیں وہ واقع میں اللہ تعالیٰ ہی سے بیعت کرتے ہیں ان بیعت کرنے والوں کے ہاتھوں پر خدا کا ہاتھ ہے پھر جو شخص عہد شکنی کرتا ہے۔ تو وہ اپنے ہی برے کو عہد شکنی کرتا ہے اور جو شخص اس بات کو پورا کرے گا جس پر اس نے اللہ سے عہد کیا ہے تو اللہ تعالیٰ عنقریب اس کو بہت بڑا صلہ عطا فرمائے گا۔