Surat ul Fatah

Surah: 48

Verse: 18

سورة الفتح

لَقَدۡ رَضِیَ اللّٰہُ عَنِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ اِذۡ یُبَایِعُوۡنَکَ تَحۡتَ الشَّجَرَۃِ فَعَلِمَ مَا فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ فَاَنۡزَلَ السَّکِیۡنَۃَ عَلَیۡہِمۡ وَ اَثَابَہُمۡ فَتۡحًا قَرِیۡبًا ﴿ۙ۱۸﴾

Certainly was Allah pleased with the believers when they pledged allegiance to you, [O Muhammad], under the tree, and He knew what was in their hearts, so He sent down tranquillity upon them and rewarded them with an imminent conquest

یقیناً اللہ تعالٰی مومنوں سے خوش ہوگیا جبکہ وہ درخت تلے تجھ سے بیعت کر رہے تھے ان کے دلوں میں جو تھا اسے اس نے معلوم کرلیا اور ان پر اطمینان نازل فرمایا اور انہیں قریب کی فتح عنایت فرمائی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَقَدۡ
البتہ تحقیق
رَضِیَ
راضی ہو گیا
اللّٰہُ
اللہ
عَنِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں سے
اِذۡ
جب
یُبَایِعُوۡنَکَ
وہ بیعت کر رہے تھے آپ سے
تَحۡتَ
نیچے
الشَّجَرَۃِ
درخت کے
فَعَلِمَ
تو اس نے جان لیا
مَا
جو
فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ
ان کے دلوں میں تھا
فَاَنۡزَلَ
تو اس نے اتاری
السَّکِیۡنَۃَ
سکینت/تسکین
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
وَاَثَابَہُمۡ
اور عطا کی انہیں
فَتۡحًا
فتح
قَرِیۡبًا
قریبی
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَقَدۡ
بلاشبہ یقیناً
رَضِیَ
راضی ہو گیا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
عَنِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
ایمان والوں سے
اِذۡ
جب
یُبَایِعُوۡنَکَ
وہ بیعت کررہے تھے آپ سے
تَحۡتَ الشَّجَرَۃِ
درخت کے نیچے
فَعَلِمَ
تو وہ جان گیا
مَا
جو
فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ
ان کے دلوں میں تھا
فَاَنۡزَلَ
تو اس نے نازل کر دی
السَّکِیۡنَۃَ
سکینت
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
وَاَثَابَہُمۡ
اور اس نے بدلے میں عطا فرمائی انہیں
فَتۡحًا
فتح
قَرِیۡبًا
قریبی
Translated by

Juna Garhi

Certainly was Allah pleased with the believers when they pledged allegiance to you, [O Muhammad], under the tree, and He knew what was in their hearts, so He sent down tranquillity upon them and rewarded them with an imminent conquest

یقیناً اللہ تعالٰی مومنوں سے خوش ہوگیا جبکہ وہ درخت تلے تجھ سے بیعت کر رہے تھے ان کے دلوں میں جو تھا اسے اس نے معلوم کرلیا اور ان پر اطمینان نازل فرمایا اور انہیں قریب کی فتح عنایت فرمائی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بیشک اللہ مومنوں سے خوش ہوگیا جبکہ وہ درخت کے نیچے آپ سے بیعت کر رہے تھے۔ ان کے دلوں کا حال اسے معلوم ہوگیا لہذا اس نے ان پر اطمینان نازل فرمایا اور انہیں جلد ہی فتح دے دی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ ایمان والوں سے راضی ہو گیاجب وہ درخت کے نیچے آپ سے بیعت کررہے تھے توجوان کے دلوں میں تھا وہ جان گیا تو اس نے ان پر سکینت نازل کر دی اوربدلے میں انہیں قریبی فتح عطا فرمائی ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah was pleased with the believers when they were pledging allegiance with you by placing their hands in your hands under the tree, and He knew what was in their hearts, so He sent down tranquility upon them, and rewarded them with a well-nigh victory,

تحقیق اللہ خوش ہوا ایمان والوں سے جب بیعت کرنے لگے تجھ سے اس درخت کے نیچے پھر معلوم کیا جو ان کے جی میں تھا پھر اتارا ان پر اطمینان اور انعام دیا ان کو ایک فتح نزدیک

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ راضی ہوگیا اہل ایمان سے جب کہ وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بیعت کر رہے تھے درخت کے نیچے تو اللہ کے علم میں تھا جو کچھ ان کے دلوں میں تھا } تو اللہ نے ان پر سکینت نازل کردی اور انہیں (بدلے میں) ایک قریبی فتح بخشی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah was much pleased with the believers when they swore fealty to you under the tree. He knew what was in their hearts. So He bestowed inner peace upon them and rewarded them with a victory near at hand

اللہ مومنوں سےخوش ہو گیا جب وہ درخت کے نیچے تم سے بیعت کر رہے تھے32 ۔ ان کے دلوں کا حال اس کو معلوم تھا ، اس لیے اس نے ان پر سکینت نازل فرمائی33 ، ان کو انعام میں قریبی فتح بخشی ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یقینا اللہ ان مومنوں سے بڑا خوش ہوا جب وہ درخت کے نیچے تم سے بیعت کر رہے تھے اور ان کے دلوں میں جو کچھ تھا وہ بھی اللہ کو معلوم تھا ۔ ( ١٥ ) اس لیے اس نے ان پر سکینت اتار دی ، اور ان کو انعام میں ایک قریبی فتح عطا فرما دی ۔ ( ١٦ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) مسلمانوں سے راضی ہوچکا ہے وہ (کیکر یا بیری) درخت کے تلے (حدیبیہ میں) تجھ سے بیعت کر رہے تھے 2 اللہ تعالیٰ نے جان لیا جو صاخلاص) ان کے دلوں میں تھا تو ان کے دلوں پر تسلی اتاری 3 اور ایک نزدیک والی فتح ان کو انعام میں دی یعنی خیبر کی فتح

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک اللہ خوش ہوئے ان ایمان والوں سے جو درخت کے نیچے آپ کی بیعت کر رہے تھے ان کے دلوں میں جو (خلوص) تھا سو وہ بھی اللہ کو معلوم تھا پس اللہ نے ان پر اطمینان نازل فرمایا اور انہیں جلدی فتح عطا فرمادی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یقینا اللہ ان مومنوں سے راضی ہوگیا جب وہ لوگ ایک درخت کے نیچے آپ سے بیعت کر رہے تھے۔ پھر اللہ نے ان کے دلوں کے حال کو جان لیا تھا۔ پھر اس نے ان پر سکینہ (سکون قلب) نازل کیا اور ان کو اس کے بدلے میں ایک ایسی فتح عنایت کی جو قریب ہی تھی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے پیغمبر) جب مومن تم سے درخت کے نیچے بیعت کر رہے تھے تو خدا ان سے خوش ہوا۔ اور جو (صدق وخلوص) ان کے دلوں میں تھا وہ اس نے معلوم کرلیا۔ تو ان پر تسلی نازل فرمائی اور انہیں جلد فتح عنایت کی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Assuredly well-pleased was Allah with the believers when they sware fealty Unto thee under the tree, and he knew that which was in their hearts, wherefore He sent down tranquillity on them, and rewarded them with a victory near at hand.

بیشک اللہ خوش ہوا ان مسلمانوں سے جب کہ وہ آپ سے بیعت کررہے تھے درخت کے نیچے اور اللہ کو معلوم تھا جو کچھ ان کے دلوں میں تھا سو اللہ نے ان میں اطمینان پیدا کردیا اور ان کو ایک لگتے ہاتھ فتح بھی دے دی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ راضی ہوا ایمان والوں سے جبکہ وہ تم سے بیعت کر رہے تھے درخت کے نیچے ۔ تو اللہ نے ان کے دلوں کا حال جان لیا تو اتاری ان پر طمانیت اور ان کو ایک عنقریب ظاہر ہونے والی فتح سے نوازا ۔

Translated by

Mufti Naeem

البتہ تحقیق اللہ ( تعالیٰ ) ایمان والوں سے راضی ہوگئے جب وہ درخت کے نیچے آپ ( ﷺ ) کے دست حق پرست پر بیعت کررہے تھے ، پس جو ان کے دل میں تھا اسے معلوم تھا ، پس اس نے ان پر سکینہ نازل فرمائی اور انہیں بدلے میں قریبی فتح فرمائے گا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب مومن آپ سے درخت کے نیچے بیعت کر رہے تھے تو اللہ ان سے خوش ہوا اور جو سچائی اور خلوص ان کے دل میں تھا وہ اللہ کو معلوم تھا تو ان پر تسلی نازل فرمائی اور انہیں جلد فتح عنایت فرمائی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بلاشبہ اللہ راضی ہوگیا ان (خوش نصیب) ایمانداروں سے جو بیعت کر رہے تھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے (اے پیغمبر ! ) اس درخت کے نیچے سو اللہ نے جان لیا جو کچھ (صدق و اخلاص) ان کے دلوں میں تھا اور اس نے نازل فرما دی ان پر سکون (و اطمینان) کی کیفیت اور اس نے نواز دیا ان کو اس کے (صلہ و) عوض میں قریب ہی ملنے والی ایک عظیم الشان فتح (و کامرانی) سے

Translated by

Noor ul Amin

بیشک اللہ مومنوں سے خوش ہوگیاجب کہ وہ درخت کے نیچے ( حدیبیہ کے مقام پر ) آپ سے بیعت کر رہے تھے ان کے دلوں کاحال اسے معلوم ہوگیااس نے ان پر اطمینان نازل فرما دیا اور انہیں جلدہی فتح دے گا ( یعنی اس سے مراد فتح خیبرہےجو کہ صلح حدیبیہ سے تین ماہ بعد حاصل ہوئی )

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک اللہ راضی ہوا ایمان والوں سے جب وہ اس پیڑ کے نیچے تمہاری بیعت کرتے تھے ( ف٤٤ ) تو اللہ نے جانا جو ان کے دلوں میں ہے ( ف٤۵ ) تو ان پر اطمینان اتارا اور انہیں جلد آنے والی فتح کا انعام دیا ( ف٤٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک اﷲ مومنوں سے راضی ہو گیا جب وہ ( حدیبیہ میں ) درخت کے نیچے آپ سے بیعت کر رہے تھے ، سو جو ( جذبۂ صِدق و وفا ) ان کے دلوں میں تھا اﷲ نے معلوم کر لیا تو اﷲ نے ان ( کے دلوں ) پر خاص تسکین نازل فرمائی اور انہیں ایک بہت ہی قریب فتحِ ( خیبر ) کا انعام عطا کیا

Translated by

Hussain Najfi

بےشک اللہ مؤمنین سے راضی ہوا جب کہ وہ درخت کے نیچے آپ ( ص ) سے بیعت کر رہے تھے تو اس نے جان لیا جو کچھ ان کے دلوں میں تھا ۔ پس اس نے ان پر سکون و اطمینان نازل کیا اور انہیں انعام میں ایک قریبی فتح عنا یت فرمائی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah's Good Pleasure was on the Believers when they swore Fealty to thee under the Tree: He knew what was in their hearts, and He sent down Tranquillity to them; and He rewarded them with a speedy Victory;

Translated by

Muhammad Sarwar

God is pleased with the believers for their pledging obedience to you under the tree. He knew whatever was in their hearts, thus, He granted them confidence and rewarded them with an immediate victory

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Indeed, Allah was pleased with the believers when they gave the pledge to you under the tree, He knew what was in their hearts, and He sent down As-Sakinah upon them, and He rewarded them with a near victory.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Certainly Allah was well pleased with the believers when they swore allegiance to you under the tree, and He knew what was in their hearts, so He sent down tranquillity on them and rewarded them with a near victory,

Translated by

William Pickthall

Allah was well pleased with the believers when they swore allegiance unto thee beneath the tree, and He knew what was in their hearts, and He sent down peace of reassurance on them, and hath rewarded them with a near victory;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

निश्चय ही अल्लाह मोमिनों से प्रसन्न हुआ, जब वे वृक्ष के नीचे तुम से बैअत कर रहे थे। उस ने जान लिया जो कुछ उन के दिलों में था। अतः उन पर उस ने सकीना (प्रशान्ति) उतारी और बदले में उन्हें मिलने वाली विजय निश्चित कर दी;

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بالتحقیق اللہ تعالیٰ ان مسلمانوں سے خوش ہوا جبکہ یہ لوگ آپ سے درخت (سمرہ) کے نیچے بیعت کررہے تھے اور انکے دلوں میں جو کچھ تھا اللہ کو وہ بھی معلوم تھا پس اللہ تعالیٰ نے ان میں اطمیان پیدا کردیا (6) اور ان کو ایک لگے ہاتھ فتح دیدی۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ مومنوں سے خوش ہوگیا جب وہ درخت کے نیچے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بیعت کر رہے تھے۔ ان کے دلوں کا حال اللہ کو معلوم تھا اس لیے اس نے ان پر سکینت نازل فرمائی اور ان کو بہت جلد فتح سے نوازاے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ مومنوں سے خوش ہوگیا جب وہ درخت کے نیچے تم سے بیعت کر رہے تھے۔ ان کے دلوں کا حال اس کو معلوم تھا اس لیے اس نے ان پر سکینت نازل فرمائی ، ان کو انعام میں قریبی فتح بخشی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بالتحقیق اللہ تعالیٰ مسلمانوں سے راضی ہوا جبکہ وہ آپ سے درخت کے نیچے بیعت کر رہے تھے، سو ان کے دلوں میں جو کچھ تھا اللہ کو معلوم تھا اور اللہ تعالیٰ نے ان پر اطمینان نازل فرما دیا اور ان کو لگتے ہاتھ ایک فتح دے دی

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تحقیق اللہ خوش ہوا ایمان والوں سے جب بیعت کرنے لگے تجھ سے اس درخت کے نیچے پھر معلوم کیا جو ان کے جی میں تھا پھر اتارا ان پر اطمینان اور انعام دیا ان کو ایک فتح نزدیک

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلا شبہ اللہ تعالیٰ ان مسلمانوں سے خوش ہوا جب کہ وہ ایک درخت کے نیچے آپ سے بیعت کررہے تھے اور جو خلوص ان بیعت کرنے والوں کے دلوں میں تھا خدا کو وہ بھی معلوم تھا پھر اللہ نے ان مسلمانوں میں اطمینان قلب پیدا کردیا اور ان کو اس کے بدلے میں ایک ایسی فتح عنایت کی جو بہت ہی قریب تھی۔