2 If the context in which this sentence occurs is kept in view, one will certainly feel that the faults referred to here imply those shortcomings and weaknesses that had remained in the struggle that the Muslims had been making for the success and victory of Islam, under the leadership of the Holy Prophet, for the past nineteen years or so. These shortcomings are not known to any one because the i... ntellect is absolutely helpless to find out any weakness in that struggle. But according to the highest standards of perfection in the sight of Allah there had remained some such weakness in it because of which the Muslims could not attain a decisive victory so soon over the pagans of Arabia. What AIlah means to say is this: °If you had carried on your struggle along with those weaknesses, it would have taken you much longer to subdue Arabia, but We have overlooked all those weaknesses and shortcomings and compensated for them only through Our grace, and opened for you at Hudaibiyah the door to victory and conquest which you could not have achieved only by your ordinary endeavors" . Here, this thing also should be understood well that for the weaknesses that might occur and remain in the struggle and endeavor that a group might be making for an object, the leader and guide of the group only is addressed. This does not mean that the weaknesses are the leader's personal weaknesses. Those are, in fact, the weaknesses of the struggle that the group is making as a whole; but the address is made to the leader to tell him that his work suffers from such and such a weakness. However, as the address is directed to the Holy Prophet and declared that AIIah has forgiven him all his former and latter faults, the general words also give this meaning that Allah pardoned all the shortcomings (which were the shortcomings in view of his high position) of His Holy Messenger. That is why when the Companions saw that he took extraordinary pains over his worship, they would say: `Why do you subject yourself to such hardships when alI your former and latter errors and shortcomings have been pardoned ?" the Holy Prophet would reply: "Should I not behave as a grateful servant ?" (Ahmad, Bukhari, Muslim, Abu Da'ud).
3 "Perfection of his blessings" implies that the Muslims should become wholly free to live their lives in accordance with Islamic civilization, Islamic law and commandments, secure from every fear, every resistance and every external interference, and they should also be blessed with the power that they may uphold Allah's Word throughout the world. Dominance of disbelief and wickedness which may be a hindrance in the way of Allah's worship and an obstacle in the struggle in propagating Allah's Word, is the greatest calamity for the believers; the Qur'an calls it 'fitnah " (mischief). Delivered and freed from this calamity when they arc able to achieve an abode of Islam (dare/-Islam) in which the Divine Religion is enforced in its entirety, and along with that they are also provided with the means and resources by which they may establish faith and righteousness on Allah's earth in place of disbelief and wickedness, this would be the perfection of Allah's blessing on them. As this blessing was achieved by the Muslims only through the Holy Prophet, AIIah addressed only him and said: "We willed to complete Our blessing on you; therefore we have granted this victory to you."
4 'The right way": the way to conquest and success. In other words, it implies that by causing the treaty to be concluded at Hudaibiyah AIIah paved the way for and inspired the Holy Prophet with the plan by which he could subdue aII the forces that were resisting Islam. Show more
سورة الْفَتْح حاشیہ نمبر :2
جس موقع و محل پر یہ فقرہ ارشاد ہوا ہے اس نگاہ میں رکھا جائے تو صاف محسوس ہوتا ہے کہ یہاں جن کوتاہیوں سے در گزر کرنے کا ذکر ہے ان سے مراد وہ خامیاں ہیں جو اسلام کی کامیابی و سر بلندی کے لیے کام کرتے ہوئے اس سعی و جہد میں رہ گئی تھیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی قیا... دت میں پچھلے 19 سال سے مسلمان کر رہے تھے ۔ یہ خامیاں کسی انسان کے علم میں نہیں ہیں ، بلکہ انسانی عقل تو اس جدوجہد میں کوئی نقص تلاش کرنے سے قطعی عاجز ہے ۔ مگر اللہ تعالی کی نگاہ میں کمال کا جو بلند ترین معیار ہے اس کے لحاظ سے اس میں کچھ ایسی خامیاں تھیں جن کی وجہ سے مسلمانوں کو اتنی جلدی مشرکین عرب پر فیصلہ کن فتح حاصل نہ ہو سکتی تھی ۔ اللہ تعالی کے ارشاد کا مطلب یہ ہے کہ ان خامیوں کے ساتھ اگر تم جدوجہد کرتے رہتے تو عرب کے مسخر ہونے میں ابھی عرصہ دراز درکار تھا ، مگر ہم نے ان ساری کمزوریوں اور کوتاہیوں سے درگزر کر کے محض اپنے فضل سے ان کی تلافی کر دی اور حدیبیہ کے مقام پر تمہارے لیے اس فتح و ظفر کا دروازہ کھول دیا جو معمول کے مطابق تمہاری اپنی کوششوں سے نصیب نہ ہو سکتی تھی ۔
اس مقام پر یہ بات بھی اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ کسی مقصد کے لیے ایک جماعت جو کوشش کر رہی ہو اس کی خامیوں کے لیے اس جماعت کے قائد و رہنما ہی کو مخاطب کیا جاتا ہے ۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ وہ خامیاں قائد کی ذاتی خامیاں ہیں ۔ دراصل وہ اس جدوجہد کی کمزوریاں ہوتی ہیں جو پوری جماعت بحیثیت مجموعی کر رہی ہوتی ہے ۔ مگر خطاب قائد سے کیا جاتا ہے کہ آپ کے کام میں یہ کمزوریاں ہیں ۔
تاہم چونکہ روئے سخن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی طرف ہے ، اور فرمایا یہ گیا ہے کہ اللہ نے آپ کی ہر اگلی پچھلی کوتاہی کو معاف فرما دیا ، اس لیے ان عام الفاظ سے یہ مضمون بھی نکل آیا کہ اللہ تعالی کے ہاں اس کے رسول پاک کی تمام لغزشیں ( جو آپ کے مقام بلند کے لحاظ سے لغزشیں تھیں ) بخش دی گئیں ۔ اسی بنا پر جب صحابہ کرام حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو عبادت میں غیر معمولی مشقتیں اٹھاتے ہوئے دیکھتے تھے تو عرض کرتے تھے کہ آپ کے تو اب اگلے پچھلے قصور معاف ہو چکے ہیں ، پھر آپ اپنی جان پر اتنی سختی کیوں اٹھاتے ہیں؟ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم جواب میں فرماتے تھے : افلا اکون عبداً شکوراً ۔ کیا میں ایک شکر گزار بندہ نہ بنوں ؟ ( احمد ، بخاری ، مسلم ، ابوداؤد ) ۔
سورة الْفَتْح حاشیہ نمبر :3
نعمت کی تکمیل سے مراد یہ ہے کہ مسلمان اپنی جگہ ہر خوف ، ہر مزاحمت اور ہر بیرونی مداخلت سے محفوظ ہو کر پوری طرح اسلامی تمدن و تہذیب اور اسلامی قوانین و احکام کے مطابق زندگی بسر کرنے کے لیے آزاد ہو جائیں ، اور ان کو یہ طاقت بھی نصیب ہو جائے کہ وہ دنیا میں اللہ کا کلمہ بلند کر سکیں ۔ کفر و فسق کا غلبہ ، جو بندگی رب کی راہ میں مانع اور اعلائے کلمۃ اللہ کی سعی میں مزاحم ہو ، اہل ایمان کے لیے سب سے بڑی مصیبت ہے جسے قرآن فتنہ قرار دیتا ہے ۔ اس فتنے سے خلاصی پاکر جب ان کو ایک ایسا دارالاسلام میسر آ جائے جس میں اللہ کا پورا دین نے کم و کاست نافذ ہو ، اور اس کے ساتھ ان کو ایسے ذرائع و وسائل بھی بہم پہنچ جائیں جن سے وہ خدا کی زمین پر کفر و فسق کی جگہ ایمان و تقوی کا سکہ رواں کر سکیں ، تو یہ ان پر اللہ کی نعمت کا اتمام ہے ۔ یہ نعمت چونکہ مسلمانوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم ہی کی بدولت حاصل ہوئی تھی ، اس لیے اللہ تعالی نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہی کو مخاطب کر کے فرمایا کہ ہم تم پر اپنی نعمت کی تکمیل کر دینا چاہتے تھے ، اس لیے یہ فتح ہم نے تم کو عطا کر دی ۔
سورة الْفَتْح حاشیہ نمبر :4
اس مقام پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو سیدھا راستہ دکھانے کا مطلب آپ کو فتح و کامرانی کا راستہ دکھانا ہے دوسرے الفاظ میں اس سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالی نے حدیبیہ کے مقام پر صلح کا یہ معاہدہ کرا کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وہ راہ ہموار کر دی اور وہ تدبیر آپ کو سجھا دی جس سے آپ اسلام کی مزاحمت کرنے والی تمام طاقتوں کو مغلوب کرلیں ۔ Show more