Surat ul Fatah

Surah: 48

Verse: 5

سورة الفتح

لِّیُدۡخِلَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ وَ الۡمُؤۡمِنٰتِ جَنّٰتٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا وَ یُکَفِّرَ عَنۡہُمۡ سَیِّاٰتِہِمۡ ؕ وَ کَانَ ذٰلِکَ عِنۡدَ اللّٰہِ فَوۡزًا عَظِیۡمًا ۙ﴿۵﴾

[And] that He may admit the believing men and the believing women to gardens beneath which rivers flow to abide therein eternally and remove from them their misdeeds - and ever is that, in the sight of Allah , a great attainment -

تاکہ مومن مردوں اور عورتوں کو ان جنتوں میں لے جائے جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے اور ان سے ان کے گناہ دور کردے ، اور اللہ کے نزدیک یہ بہت بڑی کامیابی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لِّیُدۡخِلَ
تا کہ وہ داخل کرے
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومن مردوں
وَالۡمُؤۡمِنٰتِ
اور مومن عورتوں کو
جَنّٰتٍ
باغات میں
تَجۡرِیۡ
بہتی ہیں
مِنۡ تَحۡتِہَا
ان کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِیۡہَا
اس میں
وَیُکَفِّرَ
اور وہ دور کر دے
عَنۡہُمۡ
ان سے
سَیِّاٰتِہِمۡ
برائیاں ان کی
وَکَانَ
اور ہے
ذٰلِکَ
یہ
عِنۡدَ اللّٰہِ
اللہ کے نزدیک
فَوۡزًا
کامیابی
عَظِیۡمًا
بہت بڑی
Word by Word by

Nighat Hashmi

لِّیُدۡخِلَ
تاکہ وہ داخل کرے
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومن مردوں کو
وَالۡمُؤۡمِنٰتِ
اور مومن عورتوں کو
جَنّٰتٍ
باغوں میں
تَجۡرِیۡ
جاری ہیں
مِنۡ تَحۡتِہَا
جن کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہیں گے
فِیۡہَا
ان میں
وَیُکَفِّرَ
اور دور کر دے
عَنۡہُمۡ
ان سے
سَیِّاٰتِہِمۡ
برائیاں ان کی
وَکَانَ
اور (ہمیشہ سے) ہے
ذٰلِکَ
یہ
عِنۡدَ اللّٰہِ
نزدیک اللہ تعالیٰ کے
فَوۡزًا
کامیابی
عَظِیۡمًا
بہت بڑی
Translated by

Juna Garhi

[And] that He may admit the believing men and the believing women to gardens beneath which rivers flow to abide therein eternally and remove from them their misdeeds - and ever is that, in the sight of Allah , a great attainment -

تاکہ مومن مردوں اور عورتوں کو ان جنتوں میں لے جائے جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے اور ان سے ان کے گناہ دور کردے ، اور اللہ کے نزدیک یہ بہت بڑی کامیابی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تاکہ مومن مردوں اور مومن عورتوں کو ایسے باغوں میں داخل کرے جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور ان سے ان کی برائیاں دور کردے۔ اور یہ اللہ کے نزدیک بڑی کامیابی ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تاکہ وہ مومن مردوں اورمومن عورتوں کو باغوں میں داخل کرے جن کے نیچے سے نہریں جاری ہیں،ان میں وہ ہمیشہ رہنے والے ہیں اور وہ اُن کی برائیاں اُن سے دورکردے اور ہمیشہ ہی سےا ﷲتعالیٰ کے نزدیک بہت بڑی کامیابی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

so that He admits the believing men and the believing women to the gardens beneath which rivers flow, to live therein for ever, and so that He may write off their evil deeds and that is a great achievement in Allah&s sight,

تاکہ پہنچا دے ایمان والے مردوں کو اور ایمان والی عورتوں کو باغوں میں نیچے بہتی ہیں ان کے نہریں ہمیشہ رہیں ان میں اور اتار دے ان پر سے ان کی برائیاں اور یہ ہے اللہ کے یہاں بڑی مراد ملنی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تا کہ وہ داخل کرے اہل ِایمان مردوں اور عورتوں کو ان باغات میں جن کے دامن میں ندیاں بہتی ہوں گی جن میں وہ ہمیشہ ہمیش رہیں گے اور دور کر دے ان سے ان کی برائیوں کو اور یہی ہے اللہ کے نزدیک بڑی کامیابی۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(He did this) to admit the believers, both men and women, to Gardens beneath which rivers flow, wherein they shall abide, and to efface their evil deeds from them. That, in Allah's sight, is the supreme triumph.

۔ ( اس نے یہ کام اس لیے کیا ہے ) تاکہ مومن مردوں اور عورتوں 9کو ہمیشہ رہنے کے لیے ایسی جنتوں میں داخل فرمائے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی اور ان کی برائیاں ان سے دور کر دے10 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اللہ کے نزدیک یہ بڑی کامیابی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تاکہ وہ مومن مردوں اور عورتوں کو ایسے باغات میں داخل کرے جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ، جہاں وہ ہمیشہ بسے رہیں گے ، اور ان کی برائیوں کو ان سے دور کردے ، اور اللہ کے نزدیک یہ بڑی زبردست کامیابی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اور یہ بھی غرض تھی) کہ مسلمان مرد اور مسلمان عورتوں کو اللہ تعالیٰ ایسے باغوں میں لے جائے جن کے تلے نہریں پڑی بہ رہی ہیں وہ ہمیشہ انہی میں رہیں گے اور ان کے گناہ ان پر سے اتارا دے 1 اور اللہ کے نزدیک یہ بڑی کامیابی ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تاکہ اللہ ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو ایسی بہشتوں میں داخل فرمائیں جن کے تابع نہریں جاری ہیں۔ جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ اور ان سے ان کے گناہوں کو دور کریں اور یہ اللہ کے نزدیک بڑی کامیابی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تاکہ وہ مومن مردوں اور مومن عورتوں کو ایسی جنتوں میں داخل کردے جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں گی۔ جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ وہ ان کی خطائوں کو دور کردے گا اور یہ اللہ کے نزدیک بہت بڑی کامیابی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(یہ) اس لئے کہ وہ مومن مردوں اور مومن عورتوں کو بہشتوں میں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں داخل کرے وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے اور ان سے ان کے گناہوں کو دور کردے۔ اور یہ خدا کے نزدیک بڑی کامیابی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He hath ordained war in order that He may cause the believing men and the believing women enter Gardens whereunder rivers flow, as abiders therein, and that He may expiate from them their misdeeds. And that is with Allah ever an achievement mighty.

(اور یہ اس لئے) تاکہ وہ ایمان والوں اور ایمان والیوں کو ایسے باغوں میں داخل کردے جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں ان میں یہ ہمیشہ رہیں گے اور تاکہ ان کے گناہ ان سے دور کردے اور یہ اللہ کے نزدیک بڑی کامیابی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تاکہ اللہ مؤمن مردوں اور مؤمن عورتوں کو ایسے باغوں میں داخل کرے ، جن میں نہریں بہہ رہی ہوں گی ۔ وہ ان میں ہمیشہ رہنے والے ہوں گے اور تاکہ ان سے ان کے گناہوں کو جھاڑ دے اور اللہ کے نزدیک بڑی کامیابی یہی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

تاکہ وہ ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو ایسے باغات میں داخل فرمائیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ، وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اور تاکہ اللہ ( تعالیٰ ) ان سے ان کے گناہوں کو مٹاڈالے ، اور یہ اللہ ( تعالیٰ ) کے نزدیک بڑی کامیابی ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ اس لیے کہ مومن مردوں اور مومن عورتوں کو بہشتوں میں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں داخل کرے وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے اور ان سے ان کے گناہوں کو دور کردے اور یہ اللہ کے نزدیک بڑی کامیابی ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تاکہ وہ داخل فرما دے (اپنے کرم سے) ایماندار مردوں اور ایماندار عورتوں کو ایسی عظیم الشان جنتوں میں جن کے نیچے سے بہہ رہی ہوں گی (طرح طرح کی اور بےمثل) نہریں جن میں ان کو ہمیشہ رہنا نصیب ہوگا اور تاکہ اللہ مٹا دے ان سے ان کی برائیاں اور یہ اللہ کے نزدیک بہت بڑی (اور حقیقی) کامیابی ہے

Translated by

Noor ul Amin

تاکہ مومن مردوں اور مومن عورتوں کو ایسے باغات میں داخل کرے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور تاکہ وہ ان کے گناہوں کو معاف کردے اور اللہ کے نزدیک یہ بڑی کامیابی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تاکہ ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو باغوں میں لے جائے جن کے نیچے نہریں رواں ہمیشہ ان میں رہیں اور انکی برائیاں ان سے اتار دے ، اور یہ اللہ کے یہاں بڑی کامیابی ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( یہ سب نعمتیں اس لئے جمع کی ہیں ) تاکہ وہ مومن مردوں اور مومن عورتوں کو بہشتوں میں داخل فرمائے جن کے نیچے نہریں رواں ہیں ( وہ ) ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں ۔ اور ( مزید یہ کہ ) وہ ان کی لغزشوں کو ( بھی ) ان سے دور کر دے ( جیسے اس نے ان کی خطائیں معاف کی ہیں ) ۔ اور یہ اﷲ کے نزدیک ( مومنوں کی ) بہت بڑی کامیابی ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( یہ اس لئے ہے ) تاکہ وہ مؤمن مَردوں اور مؤمن عورتوں کو ایسے بہشتوں میں داخل کرے جن کے نیچے نہریں رواں دواں ہیں اور وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے اور تاکہ ان کی برائیاں ان سے دور کر دے ( ان کا کفارہ کر دے ) اور یہ اللہ کے نزدیک بڑی کامیابی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

That He may admit the men and women who believe, to Gardens beneath which rivers flow, to dwell therein for aye, and remove their ills from them;- and that is, in the sight of Allah, the highest achievement (for man),-

Translated by

Muhammad Sarwar

So that He would admit the believers (both male and female) to the gardens wherein streams flow, to live therein forever. He will redeem them. This is the greatest triumph in the sight of God,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

That He may admit the believing men and the believing women to Gardens under which rivers flow to abide therein forever, and He may expiate from them their sins; and that is with Allah supreme success,

Translated by

Muhammad Habib Shakir

That He may cause the believing men and the believing women to enter gardens beneath which rivers flow to abide therein and remove from them their evil; and that is a grand achievement with Allah

Translated by

William Pickthall

That He may bring the believing men and the believing women into Gardens underneath which rivers flow, wherein they will abide, and may remit from them their evil deeds - That, in the sight of Allah, is the supreme triumph -

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ताकि वह मोमिन पुरुषों और मोमिन स्त्रियों को ऐसे बाग़ों में दाख़िल करे जिन के नीचे नहरें बहती होंगी कि वे उन में सदैव रहें और उन से उन की बुराईयाँ दूर कर दे - यह अल्लाह के यहाँ बड़ी सफलता है। -

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تاکہ اللہ تعالیٰ مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو ایسی بہشت میں داخل کرے جن کے نیچے نہریں جاری ہونگی جن میں ہمیشہ کو رہینگے اور تاکہ انکے گناہ دور کردے اور یہ اللہ کے نزدیک بڑی کامیابی ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تاکہ مومن مردوں اور عورتوں کو ایسی 3 میں داخل فرمائے جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے اور ان کے گناہ ان سے دور کر دے۔ اللہ کے ہاں یہ بہت بڑی کامیابی ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(اس نے یہ کام اس لیے کیا ہے) تا کہ مومن مردوں اور عورتوں کو ہمیشہ رہنے کے لئے ایسی جنتوں میں داخل فرمائے جن کے نیچے بہہ رہی ہوں گی اور ان کی برائیاں ان سے دور کر دے۔۔۔۔ اللہ کے نزدیک یہ بڑی کامیابی ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تاکہ اللہ مومن مردوں اور مومن عورتوں کو ایسی جنتوں میں داخل فرمائے جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے تاکہ ان کے گناہوں کا کفارہ فرما دے۔ اور یہ اللہ کے نزدیک بڑی کامیابی ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تاکہ پہنچا دے ایمان والے مردوں کو اور ایمان والی عورتوں کو باغوں میں نیچے بہتی ہیں ان کے نہریں ہمیشہ رہیں ان میں اور اتار دی ان پر سے ان کی برائیاں اور یہ ہے اللہ کے یہاں بڑی مراد ملنی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

مسلمانوں کے دلوں میں یہ اطمینان اس لئے پیدا کیا تاکہ اللہ تعالیٰ مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو ای سے باغوں میں داخل کرلے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی اور وہ ہمیشہ انہی باغوں میں رہیں گے اور اس لئے تاکہ ان کے گناہ ان سے زائل کردے اور یہ گناہوں کی معافی اور جنت میں داخل ہونا اللہ تعالیٰ کے نزدیک بہت بڑی کامیابی ہے۔