Surat ul Fatah

Surah: 48

Verse: 8

سورة الفتح

اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنٰکَ شَاہِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِیۡرًا ۙ﴿۸﴾

Indeed, We have sent you as a witness and a bringer of good tidings and a warner

یقیناً ہم نے تجھے گواہی دینے والا اور خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

Qualities of the Messenger of Allah Allah the Exalted says to His Prophet, Muhammad, إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا ... Verily, We have sent you as a witness, (of the creation), ... وَمُبَشِّرًا ... as a bearer of glad tidings, (to the believers), ... وَنَذِيرًا and as a warner. (to the disbelievers). We explained these meanings in the Tafsir of Surah Al-Ahzab. Allah said,

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٨] اس آیت کی تشریح کے لئے سورة احزاب کی آیت نمبر ٤٥ کے حواشی ملاحظہ فرما لیجئے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

انا ارسلنک شاھداً و مبشراً و نذیراً : سورت کے شروع سے یہاں تک رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور مومنوں کے لئے فتح و نصرت، مغفرت، تکفیر سیئات اور نجت میں داخلے کی بشارت اور وعدے کا بیان ہے، جس کے ساتھ منافقین و کفار کے لئے عذاب، غضب، لعنت اور جہنم میں داخلے کی وعید کا بیان ہے۔ اب یہاں سے اس فتح مبین کے مختلف پہلوؤں کی تفصیل کا آغاز ہوتا ہے جس کی تمہید کے طور پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا مقام و منصب بیان فرمایا، تاکہ مسلمان اسے پہچانیں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت اور جاں نثاری میں کوئی دریغ نہ کریں۔ چناچہ فرمایا کہ ہم نے آپ کو جن یا میں لوگوں کے سامنے حق کی شہادت دینے والا، اسے تمام لوگوں تک پہنچا دینے والا، آخرت میں ان پر پیغام حق پہنچا دینے کی شہادت دینے والا، فرماں بر داروں کو بشارت دینے والا اور نافرمانوں کو اللہ کے عذاب سے ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے۔ اس مقام پر اصل مقصود فتح کی بشارت اور اس سے متعلقہ معاملات ہیں، سالئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تعریف میں صرف تین الفاظ ” شاھداً “ ، ” مبشرا “ اور ” نذیراً “ بیان فرمائے، جبکہ سورة احزاب میں مقصود رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اپنے متنبیٰ زید (رض) کی مطلقہ زینب (رض) سے نکاح اور دوسرے معاملات پر منافقین کی اڑائی ہوئی گرد سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا دامن پاک کرنا ہے، اس لئے وہاں سورة احزاب (٤٦) میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زیادہ تعریف فرمایء اور ان تینوں اوصاف کے ساتھ ” وداعیا الی اللہ باذنہ و سراجاً منیراً “ (اور اللہ کی طرف بلانے والا اس کے اذان سے اور روشنی کرنے والا چراغ) بھی فرمایا۔ (ابن عاشور)” شاھدا “ کی تفسیر کے لئے مزید دیکھیے سورة احزاب (٤٥) ، بقرہ (١٤٣) اور سورة نسائ (٤١) ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Injunctions and Related Considerations In the preceding verses, Allah referred to the favours he bestowed generously upon the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) and his Ummah, especially upon those who participated in the pledge of Ridwan. The Bestower of the favours is Allah and the medium is the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . Therefore, in the current set of verses, the right of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) and the obligation of the Ummah to honour and revere him is entrenched. First, three attributes of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) are referred to: shahid, mubashshir, nadhir. Shahid means &witness& and its sense here is the same as that of shahid which occurs in [ 4:41]. . فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِن كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَىٰ هَـٰؤُلَاءِ شَهِيدًا |"How would it, then, be when We shall bring a witness from every community and shall bring you over them as a witness. Both forms of the word mean |"a witness|". Every Prophet (علیہ السلام) will bear testimony to the fact that he has delivered Allah&s message to his particular community - some accepted and others rejected. See Ma` ariful Qur&an, Vol 2/pp 442-3 for details. Likewise the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) will bear witness for his community. Qurtubi writes under [ 4:41] that the prophets& testimony will be for the people of their respective time as to who accepted their call to the Truth and who defied it. Likewise the Holy Prophet&s (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) testimony will be for the people of his particular time. Other scholars express the view that the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) will bear witness to the entire community&s good and bad works, and to its obedience and defiance, because, according to some versions, angels present to the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) morning and evening the works of the community. Thus he is aware of the entire community&s works. Mubashshir and Nadhir: Mubashshir connotes bearer of good tidings and nadhir means a warner. That is to say, he gives glad tidings of Paradise to the believing and obedient sector of the community. On the other hand, he is a Warner to those who rejected the message - making them aware of the punishment of such defiance. Further, the purpose of sending the Messenger has been indicated - that is, to believe in Allah and his Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . In addition, it is mentioned that the believers must be characterized by three more qualities: [ 1] that they should |"support him|" [ 2] |"and revere him|"; and [ 3] |"pronounce His (Allah&s) purity morning and evening.|" The first phrase contains a verb which is derived from the infinitive or verbal noun ta’ zir which denotes to help or support. Punishment is also called to ta’ zir because the idea underlying punishment is to give real help to the criminal by punishing him (Raghib: Mufradatul Qur’ an). The second phrase contains a verb which is derived from the infinitive or verbal noun tawqir which means to show reverence. The third phrase contains a verb which is derived from the infinitive or verbal noun tasbih which connotes to declare the purity of Allah. In this phrase, the third person anaphoric pronoun attached to the verb refers, by consensus of Qur&anic grammarians, to |"Allah|", and there can be no other possibility. Therefore, most of them believe that the third person anaphoric pronouns attached to the respective verbs of the first two phrases also refer to |"Allah|". From this point of view, the three phrases mean: believe in Allah and help His religion and His Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، revere Him and pronounce His purity. Other scholars refer the third person anaphoric pronouns attached to the verbs of the first two phrases to the |"Messenger|". From this point of view, the phrases mean: Help the Messenger and revere him; and pronounce the purity of Allah. However, there is a third group of scholars who feel that in this interpretation there is intishar-ud-dama&ir or unconcentrated distribution of pronouns - leading to pronominal ambiguity and vagueness, and making it difficult to follow the meaning of the constructions which is not in conformity with the rules of Arabic rhetoric or ` ilm-ul-balaghah. Allah knows best. After that, there is reference to the pledge of Ridwan which was narrated in part [ 10] of the story of Hudaibiyah. The purpose of the believers in entering into the pledge at the hands of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) was to act upon the command of Allah and to receive His good pleasure. Therefore, when the blessed Companions (رض) placed their hands on the hand of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) it was tantamount to taking the pledge at the hands of Allah. &Allah&s hand& is in any case something falling in the category of mutashabihat the correct nature of which is cannot be known to us, nor should we attempt to investigate its reality. The significance of the pledge of Ridwan is described later in the Surah. The word bai&ah, lexically, connotes a pledge to do some particular work. The ancient and traditional method of this pledge is for the pledging parties to place their hands upon each other, although the placing of hands is not a necessary condition. Nevertheless once the pledge is consummated, juristically it is binding, and its violation is unlawful. Therefore, it is later laid down that whoever violates the pledge will cause loss to himself. It will not cause loss to Allah and His Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . Whoever fulfils the terms of the pledge will receive a mighty reward from Allah.

خلاصہ تفسیر (اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم نے آپ کو (اعمال امت پر قیامت کے دن) گواہی دینے والا (عموماً ) اور (دنیا میں خصوصاً مسلمانوں کے لئے) بشارت دینے والا اور (کافروں کے لئے) ڈرانے والا کر کے بھیجا ہے (اور اے مسلمانو ! ہم نے ان کو اس لئے رسول بنا کر بھیجا ہے) تاکہ تم لوگ اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس (کے دین) کی مدد کرو اور اس کی تعظیم کرو (عقیدة بھی کہ اللہ تعالیٰ کو تمام کمالات کے ساتھ موصوف اور تمام نقائص اور عیوب سے پاک سمجھو اور عملاً بھی کہ اس کی اطاعت کرو) اور صبح و شام اس کی تسبیح (و تقدیس) میں لگے رہو (اگر اس تسبیح کی تفسیر نماز سے کے جائے تو صبح شام کی فرض نمازیں مراد ہوں گی ورنہ مطلق ذکر اگرچہ مستحب ہی ہوا مراد ہوگا آگے بعض حقوق خاصہ کے متعلق ارشاد ہے کہ) جو لوگ آپ سے (حدیبیہ کے روز اس بات پر) بیعت کر رہے ہیں (یعنی بیعت کرچکے ہیں کہ جہاد سے بھاگیں گے نہیں) تو وہ (واقع میں) اللہ تعالیٰ سے بیعت کر رہے ہیں (کیونکہ مقصود آپ سے اس پر بیعت کرنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے احکام بجا لاویں گے اور جب یہ بات ہے تو گویا) خدا کا ہاتھ ان کے ہاتھوں پر ہے پھر (بیعت کے بعد) جو شخص عہد توڑے گا (یعنی بجائے اطاعت کے مخالفت کرے گا) تو اس کے عہد توڑنے کا وبال اسی پر پڑے گا اور جو شخص اس بات کو پورا کرے گا جس پر (بیعت میں) خدا سے عہد کیا ہے تو عنقریب خدا اس کو بڑا اجر دے گا۔ معارف و مسائل سابقہ آیات میں اللہ تعالیٰ کے ان انعامات کا ذکر تھا جو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کی امت پر خصوصاً بیعت رضوان کے شرکاء پر مبذول ہوئے اور چونکہ ان انعامات کا عطا کرنے والا اللہ اور واسطہ عطا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں اس کی مناسبت سے آیات مذکورہ میں ان کے حقوق اور تعظیم و تکریم کا ذکر ہے اول رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خطاب کر کے آپ کی تین صفات بیان فرمائیں۔ شاہد، بشیر، نذیر، شاہد کے معنی گواہ کے ہیں مراد اس کی وہی ہے جو سورة نسا کی (آیت) فکیف اذا جئنا من کل امة بشھید وجئنابک علیٰ ھولا شھیدا۔ کی تفسیر میں معارف القرآن جلد دوم صفحہ 419 میں گزر چکی ہے کہ ہر نبی اپنی امت کی بابت اس بات کی گواہی دے گا کہ اس نے اللہ کا پیغام امت کو پہنچا دیا پھر کسی نے اطاعت کی کسی نے نافرمانی۔ اسی طرح نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی امت کے متعلق گواہی دیں گے۔ سورة نساء کی آیت کی تفسیر میں قرطبی نے لکھا ہے کہ انبیاء کی یہ گواہی اپنے زمانے کے موجودہ لوگوں کے متعلق ہوگی کہ ان کی دعوت حق کو کس نے قبول کیا اور کس نے نافرمانی کی، اسی طرح رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی یہ گواہی اپنے زمانے کے لوگوں کے متعلق ہوگی اور بعض حضرات نے فرمایا کہ یہ گواہی تمام امت کے اعمال اطاعات و سیئات پر ہوگی کیونکہ بعض روایات کے مطابق امت کے اعمال صبح شام رسول اللہ کے سامنے فرشتے پیش کرتے ہیں اس لئے آپ تمام امت کے اعمال سے باخبر ہوں گے (ذکرہ القرطبی عن سعید بن المسیب) اور بشیر کے معنی بشارت دینے والا، نذیر کے معنی ڈرانے والا، مراد یہ ہے کہ آپ امت کے مومنین اور اطاعت کرنے والوں کو جنت کی بشارت دینے والے ہیں اور کفار فجار کو عذاب سے ڈرانے والے ہیں آگے رسول کو بھیجنے کا مقصد یہ بتلایا گیا کہ تم لوگ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور ایمان کے ساتھ مزید تین اوصاف کا ذکر فرمایا ہے جو مومنین میں ہونے چاہئیں تعزروہ۔ تو قروہ اور تسبحوہ، تعزروہ، تعزیر سے مشتق ہے جس کے معنی مدد کرنے کے ہیں اور سزا کو جو تعزیر کہا جاتا ہے وہ بھی اس لئے کہ مجرم کی مدد حقیقی اس میں ہے کہ اس پر سزا جاری کی جائے (مفردات القرآن راغب) اور تو قروہ، توقیر سے مشتق ہے جس کے معنی ہیں تعظیم، اور تسبحوہ، تسبیح سے مشتق ہے جس کے معنی پاکی بیان کرنے کے ہیں ان میں آخری لفظ تو متعین ہے کہ اللہ ہی کے لئے ہوسکتا ہے اس لئے تسجوہ کی ضمیر میں بجز اس کے کوئی احتمام نہیں کہ حق تعالیٰ کی طرف راجع ہو اسی لئے اکثر حضرات نے پہلے دونوں جملوں کی ضمیریں بھی اللہ تعالیٰ کی طرف راجع کر کے معنی یہ قرار دیئے ہیں کہ ایمان لاؤ اور اللہ کی یعنی اس کے دین اور رسول کی مدد کرو اور اس کی تعظیم کرو اور اس تسبیح کرو اور بعض حضرات نے پہلے دو جملوں کی ضمیر رسول کی طرف راجع کر کے مطلب یہ قرار دیا کہ رسول کی مدد کرو اور تعظیم کرو اور اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرو مگر بعض مفسرین نے فرمایا کہ اس میں انتشار ضمائر لازم آتا ہے جو بلاغت کے خلاف ہے واللہ اعلم۔ اس کے بعد اس بیعت کا ذکر ہے جس کا واقعہ قصہ حدیبیہ کے جزو دہم میں گزر چکا ہے۔ اس بیعت کے متعلق حق تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ جن لوگوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہاتھ پر یہ بیعت کی چونکہ مقصود اس سے اللہ کے حکم کی تعمیل اور رضا جوئی ہے اس لئے گویا خود اللہ تعالیٰ سے بیعت کی اور جب انہوں نے رسول کے ہاتھ میں ہاتھ دیا تو گویا اللہ کے ہاتھ پر بیعت کرلی۔ اللہ کا ہاتھ متشابہات میں سے ہے جس کی کیفیت اور حقیقت نہ کسی کو معلوم ہے نہ معلوم کرنے کی فکر میں رہنا درست ہے، اس بیعت کی فضیلت آگے بھی آ رہی ہے۔ لفظ بیعت دراصل کسی خاص کام پر عہد لینے کا نام ہے اس کا قدیم اور مسنون طریقہ باہم عہد کرنے والوں کا ہاتھ پر ہاتھ رکھنا ہے اگرچہ ہاتھ پر ہاتھ رکھنا شرط اور ضروری نہیں۔ بہرحال جس کام کا کسی سے عہد کیا جائے اس کی پابندی شرعاً واجب و ضروری ہے اور خلاف ورزی حرام ہے اسی لئے آگے فرمایا کہ جو شخص اس عہد بیعت کو توڑے گا تو کچھ اپنا ہی نقصان کرے گا اللہ اور اس کے رسول کو اس سے کوئی نقصان نہیں پہنچتا اور جو اس عہد کو پورا کرے گا تو اس کو اللہ تعالیٰ بڑا اجر دینے والے ہیں۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اِنَّآ اَرْسَلْنٰكَ شَاہِدًا وَّمُبَشِّرًا وَّنَذِيْرًا۝ ٨ ۙ رسل وجمع الرّسول رُسُلٌ. ورُسُلُ اللہ تارة يراد بها الملائكة، وتارة يراد بها الأنبیاء، فمن الملائكة قوله تعالی: إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ [ التکوير/ 19] ، وقوله : إِنَّا رُسُلُ رَبِّكَ لَنْ يَصِلُوا إِلَيْكَ [هود/ 81] ، ( ر س ل ) الرسل اور رسول کی جمع رسل آتہ ہے اور قرآن پاک میں رسول اور رسل اللہ سے مراد کبھی فرشتے ہوتے ہیں جیسے فرمایا : إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ [ التکوير/ 19] کہ یہ ( قرآن ) بیشک معزز فرشتے ( یعنی جبریل ) کا ( پہنچایا ہوا ) پیام ہے ۔ إِنَّا رُسُلُ رَبِّكَ لَنْ يَصِلُوا إِلَيْكَ [هود/ 81] ہم تمہارے پروردگار کے بھجے ہوئے ہی یہ لوگ تم تک نہیں پہنچ پائیں گے ۔ شاهِدٌ وقد يعبّر بالشهادة عن الحکم نحو : وَشَهِدَ شاهِدٌ مِنْ أَهْلِها[يوسف/ 26] ، وعن الإقرار نحو : وَلَمْ يَكُنْ لَهُمْ شُهَداءُ إِلَّا أَنْفُسُهُمْ فَشَهادَةُ أَحَدِهِمْ أَرْبَعُ شَهاداتٍ بِاللَّهِ [ النور/ 6] ، أن کان ذلک شَهَادَةٌ لنفسه . وقوله وَما شَهِدْنا إِلَّا بِما عَلِمْنا [يوسف/ 81] أي : ما أخبرنا، وقال تعالی: شاهِدِينَ عَلى أَنْفُسِهِمْ بِالْكُفْرِ [ التوبة/ 17] ، أي : مقرّين . لِمَ شَهِدْتُمْ عَلَيْنا [ فصلت/ 21] ، وقوله : شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لا إِلهَ إِلَّا هُوَ وَالْمَلائِكَةُ وَأُولُوا الْعِلْمِ [ آل عمران/ 18] ، فشهادة اللہ تعالیٰ بوحدانيّته هي إيجاد ما يدلّ علی وحدانيّته في العالم، وفي نفوسنا کما قال الشاعر : ففي كلّ شيء له آية ... تدلّ علی أنه واحدقال بعض الحکماء : إنّ اللہ تعالیٰ لمّا شهد لنفسه کان شهادته أن أنطق کلّ شيء كما نطق بالشّهادة له، وشهادة الملائكة بذلک هو إظهارهم أفعالا يؤمرون بها، وهي المدلول عليها بقوله : فَالْمُدَبِّراتِ أَمْراً [ النازعات/ 5] ، اور کبھی شہادت کے معنی فیصلہ اور حکم کے ہوتے ہیں ۔ جیسے فرمایا : وَشَهِدَ شاهِدٌ مِنْ أَهْلِها[يوسف/ 26] اس کے قبیلہ میں سے ایک فیصلہ کرنے والے نے فیصلہ کیا ۔ اور جب شہادت اپنی ذات کے متعلق ہو تو اس کے معنی اقرار کے ہوتے ہیں ۔ جیسے فرمایا وَلَمْ يَكُنْ لَهُمْ شُهَداءُ إِلَّا أَنْفُسُهُمْ فَشَهادَةُ أَحَدِهِمْ أَرْبَعُ شَهاداتٍ بِاللَّهِ [ النور/ 6] اور خود ان کے سوا ان کے گواہ نہ ہو تو ہر ایک کی شہادت یہ ہے کہ چار بار خدا کی قسم کھائے ۔ اور آیت کریمہ : ما شَهِدْنا إِلَّا بِما عَلِمْنا [يوسف/ 81] اور ہم نے تو اپنی دانست کے مطابق ( اس کے لے آنے کا ) عہد کیا تھا ۔ میں شھدنا بمعنی اخبرنا ہے اور آیت کریمہ : شاهِدِينَ عَلى أَنْفُسِهِمْ بِالْكُفْرِ [ التوبة/ 17] جب کہ وہ اپنے آپ پر کفر کی گواہی دے رہے ہوں گے ۔ میں شاھدین بمعنی مقرین ہے یعنی کفر کا اقرار کرتے ہوئے ۔ لِمَ شَهِدْتُمْ عَلَيْنا [ فصلت/ 21] تم نے ہمارے خلاف کیوں شہادت دی ۔ اور ایت کریمہ ؛ شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لا إِلهَ إِلَّا هُوَ وَالْمَلائِكَةُ وَأُولُوا الْعِلْمِ [ آل عمران/ 18] خدا تو اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور فرشتے اور علم والے لوگ ۔ میں اللہ تعالیٰ کے اپنی وحدانیت کی شہادت دینے سے مراد عالم اور انفس میں ایسے شواہد قائم کرنا ہے جو اس کی وحدانیت پر دلالت کرتے ہیں ۔ جیسا کہ شاعر نے کہا ہے ۔ (268) ففی کل شیئ لہ آیۃ تدل علی انہ واحد ہر چیز کے اندر ایسے دلائل موجود ہیں جو اس کے یگانہ ہونے پر دلالت کر رہے ہیں ۔ بعض نے کہا ہے کہ باری تعالیٰ کے اپنی ذات کے لئے شہادت دینے سے مراد یہ ہے کہ اس نے ہر چیز کو نطق بخشا اور ان سب نے اس کی وحدانیت کا اقرار کیا ۔ اور فرشتوں کی شہادت سے مراد ان کا ان افعال کو سر انجام دینا ہے جن پر وہ مامور ہیں ۔ جس پر کہ آیت ؛فَالْمُدَبِّراتِ أَمْراً [ النازعات/ 5] پھر دنیا کے کاموں کا انتظام کرتے ہیں ۔ دلاکت کرتی ہے ۔ بشر واستبشر : إذا وجد ما يبشّره من الفرح، قال تعالی: وَيَسْتَبْشِرُونَ بِالَّذِينَ لَمْ يَلْحَقُوا بِهِمْ مِنْ خَلْفِهِمْ [ آل عمران/ 170] ، يَسْتَبْشِرُونَ بِنِعْمَةٍ مِنَ اللَّهِ وَفَضْلٍ [ آل عمران/ 171] ، وقال تعالی: وَجاءَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ يَسْتَبْشِرُونَ [ الحجر/ 67] . ويقال للخبر السارّ : البِشارة والبُشْرَى، قال تعالی: هُمُ الْبُشْرى فِي الْحَياةِ الدُّنْيا وَفِي الْآخِرَةِ [يونس/ 64] ، وقال تعالی: لا بُشْرى يَوْمَئِذٍ لِلْمُجْرِمِينَ [ الفرقان/ 22] ، وَلَمَّا جاءَتْ رُسُلُنا إِبْراهِيمَ بِالْبُشْرى [هود/ 69] ، يا بُشْرى هذا غُلامٌ [يوسف/ 19] ، وَما جَعَلَهُ اللَّهُ إِلَّا بُشْرى [ الأنفال/ 10] . ( ب ش ر ) البشر التبشیر کے معنی ہیں اس قسم کی خبر سنانا جسے سن کر چہرہ شدت فرحت سے نمٹما اٹھے ۔ مگر ان کے معافی میں قدر سے فرق پایا جاتا ہے ۔ تبیشتر میں کثرت کے معنی ملحوظ ہوتے ہیں ۔ اور بشرتہ ( مجرد ) عام ہے جو اچھی وبری دونوں قسم کی خبر پر بولا جاتا ہے ۔ اور البشرتہ احمدتہ کی طرح لازم ومتعدی آتا ہے جیسے : بشرتہ فابشر ( یعنی وہ خوش ہوا : اور آیت کریمہ : { إِنَّ اللهَ يُبَشِّرُكِ } ( سورة آل عمران 45) کہ خدا تم کو اپنی طرف سے بشارت دیتا ہے میں ایک قرآت نیز فرمایا : لا تَوْجَلْ إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلامٍ عَلِيمٍ قالَ : أَبَشَّرْتُمُونِي عَلى أَنْ مَسَّنِيَ الْكِبَرُ فَبِمَ تُبَشِّرُونَ قالُوا : بَشَّرْناكَ بِالْحَقِّ [ الحجر/ 53- 54] مہمانوں نے کہا ڈریے نہیں ہم آپ کو ایک دانشمند بیٹے کی خوشخبری دیتے ہیں وہ بولے کہ جب بڑھاپے نے آپکڑا تو تم خوشخبری دینے لگے اب کا ہے کی خوشخبری دیتے ہو انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو سچی خوشخبری دیتے ہیں ۔ { فَبَشِّرْ عِبَادِ } ( سورة الزمر 17) تو میرے بندوں کو بشارت سنادو ۔ { فَبَشِّرْهُ بِمَغْفِرَةٍ وَأَجْرٍ كَرِيمٍ } ( سورة يس 11) سو اس کو مغفرت کے بشارت سنادو استبشر کے معنی خوش ہونے کے ہیں ۔ قرآن میں ہے وَيَسْتَبْشِرُونَ بِالَّذِينَ لَمْ يَلْحَقُوا بِهِمْ مِنْ خَلْفِهِمْ [ آل عمران/ 170] اور جو لوگ ان کے پیچھے رہ گئے ( اور شہید ہوکر ) ان میں شامل ہیں ہوسکے ان کی نسبت خوشیاں منا رہے ہیں ۔ يَسْتَبْشِرُونَ بِنِعْمَةٍ مِنَ اللَّهِ وَفَضْلٍ [ آل عمران/ 171] اور خدا کے انعامات اور فضل سے خوش ہورہے ہیں ۔ وَجاءَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ يَسْتَبْشِرُونَ [ الحجر/ 67] اور اہل شہر ( لوط کے پاس ) خوش خوش ( دورے ) آئے ۔ اور خوش کن خبر کو بشارۃ اور بشرٰی کہا جاتا چناچہ فرمایا : هُمُ الْبُشْرى فِي الْحَياةِ الدُّنْيا وَفِي الْآخِرَةِ [يونس/ 64] ان کے لئے دنیا کی زندگی میں بھی بشارت ہے اور آخرت میں بھی ۔ لا بُشْرى يَوْمَئِذٍ لِلْمُجْرِمِينَ [ الفرقان/ 22] اس دن گنہگاروں کے لئے کوئی خوشی کی بات نہیں ہوگی ۔ وَلَمَّا جاءَتْ رُسُلُنا إِبْراهِيمَ بِالْبُشْرى [هود/ 69] اور جب ہمارے فرشتے ابراہیم کے پاس خوشخبری سے کرآئے ۔ يا بُشْرى هذا غُلامٌ [يوسف/ 19] زہے قسمت یہ تو حسین ) لڑکا ہے ۔ وَما جَعَلَهُ اللَّهُ إِلَّا بُشْرى [ الأنفال/ 10] اس مدد کو تو خدا نے تمہارے لئے رذریعہ بشارت ) بنایا النذیر والنَّذِيرُ : المنذر، ويقع علی كلّ شيء فيه إنذار، إنسانا کان أو غيره . إِنِّي لَكُمْ نَذِيرٌ مُبِينٌ [ نوح/ 2] ( ن ذ ر ) النذیر النذیر کے معنی منذر یعنی ڈرانے والا ہیں ۔ اور اس کا اطلاق ہر اس چیز پر ہوتا ہے جس میں خوف پایا جائے خواہ وہ انسان ہو یا کوئی اور چیز چناچہ قرآن میں ہے : ۔ وَما أَنَا إِلَّا نَذِيرٌ مُبِينٌ [ الأحقاف/ 9] اور میرا کام تو علانیہ ہدایت کرنا ہے ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

اے محمد ہم نے آپ کو تبلیغ امت پر گواہی دینے والا اور مومنین کو جنت کی بشارت دینے والا اور کفاروں کو دوزخ سے ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٨ { اِنَّآ اَرْسَلْنٰکَ شَاہِدًا وَّمُبَشِّرًا وَّنَذِیْرًا } ” (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ہم نے آپ کو بھیجا ہے گواہی دینے والا ‘ بشارت دینے والا اور خبردار کرنے والا بنا کر۔ “ یعنی محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قیامت کے دن اللہ کی عدالت میں استغاثہ کے گواہ (prosecution witness) کے طور پر پیش ہو کر گواہی دیں گے کہ اے اللہ ! تیرا دین جو مجھ تک پہنچا تھا میں نے وہ اپنی امت کے لوگوں تک پہنچا دیا تھا ‘ اب یہ لوگ اس کے بارے میں خود جوابدہ ہیں۔ اس عدالت اور اس میں ہونے والی گواہیوں کا نقشہ سورة النساء میں اس طرح کھینچا گیا ہے : { فَکَیْفَ اِذَا جِئْنَا مِنْ کُلِّ اُمَّۃٍم بِشَہِیْدٍ وَّجِئْنَا بِکَ عَلٰی ہٰٓؤُلَآئِ شَہِیْدًا۔ } ” تو اس دن کیا صورت حال ہوگی جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ کھڑا کریں گے اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ کو لائیں گے ان پر گواہ بنا کر ! “

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

14 Shah Waliyullah has translated shahid as "a bearer of witness to the truth", and other translators translate it as "a bearer of the witness". The word shahadat comprehends both these meanings. For explanation, sec E.N. 82 of Surah Al-Ahzab. 15 For explanation, see E.N. 33 of Surah Al-AhzaB.

سورة الْفَتْح حاشیہ نمبر :14 شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہ اللہ صاحب نے شاہد کا ترجمہ اظہار حق کنندہ فرمایا ہے اور دوسرے مترجمین اس کا ترجمہ گواہی دینے والا کرتے ہیں ۔ شہادت کا لفظ ان دونوں مفہومات پر حاوی ہے ۔ تشریح کے لیے ملاحظہ ہو: تفہیم القرآن ، جلد چہارم ، تفسیر سورہ احزاب ، حاشیہ نمبر 82 ۔ سورة الْفَتْح حاشیہ نمبر :15 تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد چہارم ، تفسیر سورہ احزاب ، حاشیہ 83 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(48:8) مبشرا۔ خوشخبری دینے والا۔ تبشیر (تفعیل) مصدر سے اسم فاعل واحد مذکر۔ اس کا اصل ماخذ بشرۃ ہے۔ جس کے معنی ہیں کھال کی بالائی سطح۔ اور اندرونی سطح کو ادمہ کہتے ہیں ۔ انسان کو بشر اس لئے کہتے ہیں کہ اس کی کھال ظاہر ہوتی ہے۔ دوسرے حیوانات کی طرح اون یا بادلوں میں چھپی ہوئی نہیں ہوتی۔ اسی سے بشارۃ و بشری (بمعنی مژدہ و خوشخبری) ماخوذ ہے کیونکہ دل خوش کن خبر سننے سے انسان کے جسم میں خون کا دوران ہوتا ہے اور خصوصیت کے ساتھ اس کے چہرہ پر اثر پڑتا ہے اور چہر ہ کی جلد چمکنے لگتی ہے پس بشرت زیدا کے معنی ہوئے میں نے زید کو ایسی خوشخبری سنائی کہ جس کے سننے سے اس کے چہرہ کی کھال چمک گئی (المفردات) مبشر بھی آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اسمائے گرامی سے ہے اور وہ بشارت دینے والے ہیں ان کے لئے جو خدا کی وحدانیت اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رسالت پر ایمان لائے۔ اور خدا کے امتحان میں پورے اترے۔ نذیرا۔ صفت مشبہ۔ منصوب، نکرہ، ڈرانے والا۔ نافرمانوں کو خدا کے عذاب سے ڈرانے والا۔ یہ بھی آپ کے اسماء گرامی میں سے ہے۔ قرینہ کی وجہ سے بعض جگہ ڈرانے والا سے مراد پیغمبر ہے مثلاً ھذا نذیر من النذر الاولی (53:56) یہ (حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ) بھی اگلے ڈرانے والوں میں سے ایک ڈرانے والے ہیں۔ شاھدا : مبشرا : نذیرا۔ حال ہیں ک (ضمیر واحد مذکر حاضر) سے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 5 یا حق کی شادت دینے والا ‘ یعنی اپنے قول و عمل سے لوگوں کو بتانے والا کہ حق کیا ہے ؟ دیکھیے سورة بقرہ آیت 143 و سورة نساء آیت (4)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

لغات القرآن : آیت نمبر 8 تا 10 : شاھد (گواہی دینے والا) تعزروا (تم مدد کرو) توقروا ( تم عزت واحترام کرو) تسبحوا (تم پاکی بیان کرو) ‘ بکرۃ ( صبح) اصیل (شام) یبایعون (بیچ دیتے ہیں۔ بیعت کرتے ہیں) ید اللہ ( اللہ کا ہاتھ) ‘ فوق (اوپر) ینکث ( وہ توڑ ڈالتا ہے) ‘ اوفی (اس نے پورا کیا) ‘ سیئوتی ( بہت جلد وہ دے گا) ‘۔ تشریح : آیت نمبر 8 تا 10 : اس سے پہلی آیات کی تشریح میں وضاحت سے بیان کیا گیا ہے کہ جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے ڈیڑھ ہزار صحابہ کرام (رض) عمرہ کی نیت سے مکہ مکرمہ پہنچ گئے تو کفار مکہ بوکھلا گئے اور اس تصور سے کانپ اٹھے کہ اگر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور بدر ‘ احمد ‘ خندق وغیرہ کے فاتح صحابہ کرام (رض) مکہ مکرمہ سے ہو کر بھی چلے گئے تو ساری دنیا میں قریش کا رعب ختم ہوجائے گا اور ان کی حیثیت کو بھی زبردست دھکا پہنچے گا۔ دوسری طرف بیت اللہ کی حاضری کا قانون یہ تھا کہ دوست یا دشمن کسی کو بھی بیت اللہ کی زیارت سے روکنا حرام سمجھا جاتا تھا۔ اس صورت حال سے نبٹنے کے لئے سارے قریشی سردار سر جوڑ کر بیٹھ گئے اور انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ کسی طرح یہ ثابت کردیا جائے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ عمرہ کے لئے نہیں بلکہ جنگ کرنے اور مکہ پر قبضہ کرنے کے لئے آئے ہیں چناچہ انہوں نے متعدد ٹولیوں کو بھیج کر حملہ کرنے کی کوشش کی جس کو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ور صحابہ کرام (رض) نے ناکام بنادیا۔ مکہ والوں کو سمجھانے کے لئے آپ نے سب سے پہلے خراش ابن امیہ خزاعی کو اس پیغام کے ساتھ قریش مکہ کے پاس بھیجا کہ ہم صرف بیت اللہ کی زیارت کرنے آئے ہیں اور بس۔ کفار مکہ اس قدر بوکھلائے ہوئے تھے کہ وہ حرم میں اس اخلاقی اصول کو بھی بھول گئے تھے کہ کسی کے قاصد اور سفیر کو نہ تو قتل کیا سکتا ہے اور نہ اس کو کسی طرح کی اذیت دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے حضرت خراش کو قتل کرنا چاہا جب کچھ لوگ بیچ میں پڑگئے تو ان کی جان بچ گئی لیکن ان کے اونٹ کو جان سے مار ڈالا اور وہ کسی طرح جان چھڑا کر واپس آگئے۔ اس کے بعد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مشورہ کے بعد حضرت عثمان (رض) کو بھیجا تاکہ وہ مکہ والوں کو ان کی اپنی حرکتوں سے روکیں اور یقین دلائیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کرام (رض) محض عمرہ اور زیارت بیت اللہ کیلئے آئے ہیں چونکہ حضرت عثمان (رض) کا قریش میں ایک خاص مقام تھا اس لئے انہوں نے حضرت عثمان کو تو کچھ نہ کہا البتہ یہ کہا کہ ہم کسی حال میں حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مکہ میں داخل نہ ہونے دیں گے۔ حضرت عثمان سے کہا کہ اگر تم چاہتے ہو تو عمرہ ادا کرکے واپس چلے جائو۔ حضرت عثمان غنی (رض) نے صاف انکار کردیا اور کہا کہ میں تنہا عمرہ ادا نہ کروں گا جب تک میرے آقا و مولیٰ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عمرہ ادانہ کرلیں۔ کفار نے اس بحث مباحثے میں ان کو روک لیا۔ ادھر مسلمانوں کے لشکر میں یہ افواہ پھیل گئی کہ کفار قریش نے حضرت عثمان (رض) کو شہید کردیا۔ اس افواہ سے مسلمان بےقابو ہونے لگے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بھی اس وقت تک حدیبیہ سے واپس جانے سے انکار کردیا جب تک خون عثمان (رض) کا بدلہ نہ لے لیا جائے۔ صحابہ کرام (رض) نے بھی اپنے اس عزم کا اعلان کردیا کہ اب کچھ بھی ہوجائے ہم یہاں سے واپس نہ جائیں گے۔ بیشک ہم جنگ کے ہتھیار ساتھ نہیں لائے لیکن اپنی جانیں لڑا دیں گے خون عثمان (رض) کا بدلہ لئے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک درخت کے نیچے بیٹھ گئے اور تمام صحابہ کرام (رض) سے بیعت لی۔ تمام صحابہ کرام (رض) نے بیعت کرلی اس وقت حضرت عثمان موجود نہ تھے تو آپ نے حضرت عثمان (رض) کی طرف سے خود اپنا ہاتھ دوسرے ہاتھ پر رکھ کر فرمایا کہ یہ عثمان کی بیعت ہے۔ اس طرح آپ نے اپنے دست مبارک کو حضرت عثمان کا ہاتھ قراردے کر ان کی شان اور عظمت میں قیامت تک کے لئے چار چاند لگا دیئے۔ جب کفار قریش کو مسلمانوں کے جوش و خروش اور اس بیعت کا علم ہوا تو انہوں نے اطلاع کرادی کہ حضرت عثمان (رض) زندہ ہیں اور ان کے شہید کئے جانے کی اطلاع غلط ہے۔ اس موقع پر جو بیعت لی گئی اس کو ” بیعت رضوان “ کہا جاتا ہے اسی لئے اللہ تعالیٰ نے بیعت رضوان میں شریک تمام صحابہ کرام (رض) کے اس پر خلوص جذبے کو پسند فرمایا اور ارشاد ہوا کہ جس نے بھی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہاتھ پر بیعت کی ہے گویا اس نے اللہ سے بیعت کی ہے۔ آپ کے دست مبارک کو اللہ نے اپنا ہاتھ قرار دے کر حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور صحابہ کرام (رض) کے جذبے کو ابدی عظمت سے ہم کنار کردیا۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے کہ اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! بیشک ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ” شاہد “ بنا کر بھیجا ہے یعنی حققیت اور سچائی کا اظہار کرنے والا اور قیامت میں اہل ایمان کی صداقتوں اور ایمان کی گواہی دینے والا اور بشیر و نذیر بنا کر بھیجا ہے یعنی حسن عمل کرنے والوں کے بہتر انجام کی خوش خبری دینے والا اور ہر خطا کار کو اس کے برے انجام سے ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے۔ تاکہ ہو شخص آپ پر ایمان لائے اور وہ اہل ایمان ان کی عزت و توقیر کے ساتھ ساتھ ہر طرح ان سے تعاون کریں۔ صبح و شام اللہ کی حمد و ثنا کریں۔ فرمایا کہ اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! جب آپ (ان سے صحابہ کرام سے درخت کے نیچے) بیعت لے رہے تھے تو در حقیقت وہ (ہمارے نمائندے اور بندے) حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نہیں بلکہ اللہ سے بیعت کر رہے تھے وہ ہاتھ ان کا نہ تھا بلکہ اللہ کا ہاتھ تھا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اب جو شخص بھی اس عہد کو توڑے گا اس کا وبال اسی پر پڑے گا اور جو اپنے اس عہد اور بیعت کی پابندی کرے گا تو وہ وقت بہت قریب ہے جب اللہ ان لوگوں کر اجر عظیم عطا فرمائے گا۔

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : کفار، مشرکین اور منافقین کی مخالفت کے باوجود اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو غالب فرمایا۔ کیونکہ اس نے نبی آخر الزمان (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس لیے مبعوث فرمایا تاکہ دین اسلام کو باطل ادیان پر غالب کردے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ اے نبی ! ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حق کی گواہی دینے والا بنا کر مبعوث کیا ہے۔ آپ کی بعثت کا مرکزی مقصد یہ ہے کہ آپ ایمان لانے والوں کو خوشخبری سنائیں اور انکار کرنے والوں کو ان کے برے انجام سے ڈرائیں۔ لوگوں کا فرض ہے کہ وہ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائیں اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تعظیم اور معاونت کریں اور اللہ تعالیٰ کو صبح وشام یاد کرتے رہیں۔ قرآن مجید نے کئی مرتبہ بات بتلائی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے نبی آخر الزماں (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حق کی شہادت دینے کے لیے مبعوث فرمایا ہے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خوشخبری دینے اور ڈرانے والے بنا کر بھیجے گئے ہیں۔ شہادت کا معنٰی ہے کہ لوگوں کے سامنے بلاخوف و خطر اللہ کی توحید اور دین حق کو پیش کیا جائے۔ جونہی آپ کے ذمے شہادتِ حق کا فریضہ لگایا گیا ہے۔ آپ نے اس کے لیے دن رات ایک کردیئے نہ کاروبار کی طرف توجہ فرمائی اور نہ ہی رات اور دن کے آرام کا خیال کیا۔ اللہ کے راستے میں کھڑے ہوئے تو تیئس سال تک یہ کھڑے رہے۔ یہاں تک کہ اپنے اور بیگانے مان گئے کہ آپ نے شہادتِ حق کا فرض ادا کردیا ہے۔ نبی آخر الزماں (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بعثت کا مقصد شہادتِ حق ہے اور لوگوں کا فرض ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی ذات اور بات پر ایمان لائیں۔ یہ ایمان زبانی کلامی نہیں بلکہ عملاً ہونا چاہیے جس کا تقاضا ہے کہ اللہ کے رسول کی معاونت و تعظیم کی جائے۔ آپ کی معاونت کا معنٰی یہ ہے کہ آپ کی دعوت پر عمل کرتے ہوئے اسے لوگوں تک پہنچایا جائے اور اس کے عملی نفاذ کے لیے انفرادی اور اجتماعی طور پر کوشش کی جائے۔ آپ کی تعظیم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ آپ کی ذات اور بات کا دل وجان سے احترام کیا جائے کیونکہ آپ کی تشریف آوری کا مقصد لوگوں کو اللہ کی ذات اور اس کا ارشاد پہچانا تھا۔ اس لیے لوگوں کا فرض ہے کہ وہ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاتے ہوئے صبح وشام اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتے رہیں۔ صبح وشام سے مراد ہر حال میں اللہ تعالیٰ کو یاد رکھنا چاہیے۔ جس طرح نبی آخرالزماں (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اللہ تعالیٰ کو یاد رکھنے کا طریقہ بتلایا اور کرکے دکھلایا ہے اس میں پانچ وقت کی نماز اور شہادتِ حق کا ابلاغ بھی شامل ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عالمگیر نبوت : (عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ (رض) أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قَالَ أُعْطِیْتُ خَمْسًا لَمْ یُعْطَھُنَّ نَبِيٌّ قَبْلِيْ وَلَا أَقُوْلُھُنَّ فَخْرًا بُعِثْتُ إِلَی النَّاسِ کَافَّۃً الْأَحْمَرِ وَالْأَسْوَدِ وَنُصِرْتُ بالرُّعْبِ مَسِیْرَۃَ شَھْرٍ وَأُحِلَّتْ لِیَ الْغَنَاءِمُ وَلَمْ تَحِلَّ لِأَحَدٍ قَبْلِيْ وَجُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ مَسْجِدًا وَطَھُوْرًا وَّأُعْطِیْتُ الشَّفَاعَۃَ فَأَخَّرْتُھَا لِأُمَّتِيْ فَھِيَ لِمَنْ لَّایُشْرِکُ باللّٰہِ شَیْءًا) (مسند احمد : باب بدایۃ مسند عبداللہ بن العباس) ” حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا مجھے پانچ چیزیں ایسی عطا کی گئی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دی گئیں۔ میں اس میں فخر نہیں کرتا۔ میں تمام کالے اور گورے لوگوں کی طرف مبعوث کیا گیا ہوں، ایک مہینے کی مسافت تک رعب کے ساتھ میری مدد کی گئی ہے، میرے لیے غنیمت کا مال حلال قرار دیا گیا ہے جب کہ مجھ سے پہلے کسی نبی کے لیے حلال نہیں تھا، میرے لیے زمین مسجد اور طہارت کا ذریعہ بنادی گئی ہے، مجھے شفاعت عطا کی گئی میں نے اسے اپنی امت کے لیے سنبھال رکھا ہے اور وہ ہر اس شخص کی نجات کا ذریعہ بنے گی جو اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا۔ “ (لَیَبْلُغَنَّ ھٰذَا الْأَمْرُ مَا بَلَغَ اللَّیْلُ وَالنَّھَارُوَلَایَتْرُکُ اللّٰہُ بَیْتَ مَدَرٍ وَّلَا وَبَرٍإِلَّا أَدْخَلَہُ اللّٰہُ ھٰذَا الدِّیْنَ ) (مسند أحمد : باب حدیث تمیم الداري، ھٰذا حدیث صحیح علی شرط الشیخین) ” یہ دین ہر صورت وہاں تک پہنچے گا جہاں رات کی تاریکی اور دن کی روشنی پہنچتی ہے اور اللہ تعالیٰ ہر کچے پکے گھر میں اس دین کو داخل کردے گا۔ “ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی محبت اور تعظیم : (لَا یُؤْمِنُ أَحَدُکُمْ حَتّٰی یَکُوْنَ ھَوَاہُ تَبَعًا لِّمَا جِءْتُ بِہٖ ) (مشکٰوۃ : کتاب العلم، قال النووی ہذا حدیث صحیح) ” تم میں سے کوئی مؤمن نہیں ہوسکتا جب تک وہ اپنی خواہشات کو میرے لائے ہوئے دین کے تابع نہ کر دے۔ “ ( عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ أَبِيْ قِرَادٍ (رض) أَنَّ النَّبِيَّ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تَوَضَّأَ یَوْمًا فَجَعَلَ أَصْحَابُہٗ یَتَمَسَّحُوْنَ بِوَضُوْءِہٖ فَقَالَ لَھُمُ النَّبِيُّ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وَمَاحَمَلَکُمْ عَلٰی ھٰذَا قَالُوْا حُبُّ اللّٰہِ وَرَسُوْلِہٖ فَقَال النَّبِيُّ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مَنْ سَرَّہٗ أَنْ یُّحِبَّ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہٗ أَوْ یُحِبُّہُ اللّٰہُ وَرَسُوْلُہٗ فَلْیَصْدُقْ حَدِیْثَہٗ إِذَا حَدَّثَ وَلْیُؤَدِّ أَمَانَتَہٗ إِذَا اءْتُمِنَ وَلْیُحْسِنْ جَوَارَ مَنْ جَاوَرَہٗ ) (رواہ البہیقی فی شعب الإیمان) ” حضرت عبدالرحمن بن ابی قراد (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک دن وضو کیا۔ آپ کے اصحاب آپ کے وضو کے پانی کو اپنے جسموں پر ملنے لگے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے استفسار فرمایا تم ایسا کیوں کررہے ہو ؟ انہوں نے عرض کی، اللہ اور اس کے رسول کی محبت کی وجہ سے۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جس شخص کو یہ بات اچھی لگتی ہو کہ وہ اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرے یا اللہ اور اس کا رسول اس سے محبت کریں تو اسے چاہیے کہ جب بات کرے تو سچ بولے اور جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو امانت کا حق ادا کرے اور اپنے ہمسائیوں سے اچھا برتاؤ کرے۔ “ اللہ کا ہر حال میں ذکر کرنا چاہیے : (عَنْ عَاءِشَۃَ (رض) قَالَتْ کَان النَّبِیُّ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یَذْکُرُ اللَّہَ عَلَی کُلِّ أَحْیَانِہِ ) (رواہ مسلم : باب ذِکْرِ اللَّہِ تَعَالَی فِی حَالِ الْجَنَابَۃِ وَغَیْرِہَا) ” حضرت عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہر حال میں اللہ کا ذکر کرتے تھے۔ “ مسائل ١۔ اللہ تعالیٰ نے نبی آخر الزماں (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حق کی شہادت دینے والا، بشیر اور نذیر بنا کر مبعوث فرمایا۔ ٢۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تشریف آوری کا مقصد یہ تھا کہ لوگ اللہ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ایمان لائیں۔ ٣۔ لوگوں کا فرض ہے کہ وہ نبی آخر الزماں کی مدد کریں۔ ٤۔ ایمانداروں کا فرض ہے کہ وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تعظیم کرتے رہیں۔ ٥۔ ایمان داروں کا یہ بھی فرض ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی صبح وشام تسبیح کیا کریں۔ تفسیر بالقرآن نبی آخرالزماں (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عالمگیر نبوت اور اس کے تقاضے : ١۔ اے رسول اعلان فرمائیں کہ ” اللہ “ نے مجھے تمام لوگوں کے لیے رسول منتخب فرمایا ہے۔ (الاعراف : ١٥٨) ٢۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پوری دنیا کے رسول ہیں۔ (سباء : ٢٨) ٣۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مبشر اور نذیر ہیں۔ (الاحزاب : ٤٥) ٤۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پوری دنیا کے لیے رحمت عالم ہیں۔ (الانبیاء : ١٠٧) ٥۔ رسول اللہ خاتم النبیین ہیں۔ (الاحزاب : ٤٠) ٦۔ اللہ تعالیٰ نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نبوت اور حکمت عنایت فرمائی۔ ( الجمعہ : ٢) ٧۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت مومنوں پر اللہ تعالیٰ کا احسان عظیم ہے۔ (آل عمران : ١٦٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، جو لوگ تم سے بیعت کر رہے تھے وہ دراصل اللہ سے بیعت کر رہے تھے۔ ان کے ہاتھ پر اللہ کا ہاتھ تھا۔ اب جو اس عہد کو توڑے گا اس کی عہد شکنی کا وبال اس کی اپنی ہی ذات پر ہوگا ، اور جو اس عہد کو وفا کرے گا جو اس نے اللہ سے کیا ہے ، اللہ عنقریب اس کو بڑا اجر عطا فرمائے گا “۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان تمام لوگوں پر گواہ ہیں جن کی طرف آپ کو بھیجا گیا ہے۔ آپ شہادت دیں گے کہ جو پیغام آپ کو دے کر بھیجا گیا تھا آپ نے وہ لوگوں تک پہنچا دیا ہے اور یہ کہ لوگوں کا رد عمل یہ رہا ہے۔ اور ان میں سے بعض مومن ہوئے۔ بعض نے کفر اختیار کیا اور بعض نے منافقت کا رویہ اختیار کیا۔ بعض لوگوں نے اصلاح قبول کی اور بعض بدستور مفسد رہے تو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جس طرح رسالت کا حق ادا کیا اور پیغام پہنچایا اسی طرح حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) شہادت بھی دیں گے کیونکہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مبشر ہیں ، خوش خبری دینے والے ہیں ، اچھے انجام اور اللہ کی مغفرت کی اور اچھے انجام کی ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور انہوں نے اطاعت کی اور ڈرانے والے ہیں کافروں ، منافقوں اور مفسد نافرمانوں کو کہ ان کا انجام برا ہوگا۔ ان پر اللہ کا غضب ہوگا ، لعنت ہوگی اور سخت سزا ہوگی۔ یہ تو ہے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فرض منصبی۔ اس کے بعد مومنین سے خطاب ہے کہ رسالت کے حوالے سے تمہارے فرائض کیا ہیں ؟ یہ کہ اللہ اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ایمان لاؤ، اس کے بعد ایمان کے تقاضے پورے کرو ، اسلامی نظام کے قیام کے سلسلے میں اللہ اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مدد کرو ، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا غایت درجہ احترام کرو ، اور صبح و شام اللہ کی تسبیح و تمجید کرو ، یعنی پورے دن اللہ کی بندگی کرو کیونکہ دن کے دونوں اطراف کا ذکر کر کے اس سے مراد پورا دن لیا گیا ہے۔ یعنی ہر وقت اللہ سے جڑے رہو۔ یہ ہے ایمان کا ثمرہ اور پھل جس کی ہر مومن سے توقع کی جاتی ہے اور رسول کو شاہد ، مبشر اور نذیر اسی لیے بنا کر بھیجا گیا ہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے آنے کا مقصد ہی یہ تھا کہ آپ لوگوں کے لو اور اللہ کے درمیان رابطہ قائم کر کے ایسی بیعت اور ایسا معاہدہ کرا دیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چلے جانے کے بعد بھی یہ رابطہ قائم رہے۔ جب لوگ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیعت کریں تو گویا انہوں نے اللہ کے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیعت کی۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) شاہد اور مبشر اور نذیر ہیں ان آیات میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تین بڑی صفات بیان فرمائیں اول شاہد ہونا دوسرے مبشر ہونا تیسرے نذیر ہونا عربی میں شاہد گواہ کو کہتے ہیں، قیامت کے دن آپ اپنی امت کے عادل ہونے کی گواہی دیں گے جیسا کہ سورة بقرہ ﴿ وَ يَكُوْنَ الرَّسُوْلُ عَلَيْكُمْ شَهِيْدًا ﴾ اور سورة الحج ﴿لِيَكُوْنَ الرَّسُوْلُ شَهِيْدًا عَلَيْكُمْ ﴾ میں بیان فرمایا ہے دوسری صفت یہ بیان فرمائی کہ آپ مبشر ہیں جس کا معنی ہے بشارت دینے والا اور تیسری صفت یہ بیان فرمائی کہ آپ نذیر ہیں یعنی ڈرانے والے ہیں تبشیر یعنی ایمان اور اعمال صالحہ پر اللہ کی رضا اور اللہ کے انعامات کی بشارت دینا اور تنذیر یعنی کفر پر اللہ تعالیٰ کی ناراضگی اور عذاب سے ڈرانا یہ حضرات انبیاء ( علیہ السلام) کا کام تھا، خاتم الانبیاء (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بھی اسے پورے اہتمام کے ساتھ انجام دیا احادیث شریفہ میں آپ کے انذار اور تبشیر کی سینکڑوں روایات موجود ہیں اور الترغیب والترہیب کے عنوان سے علماء امت نے بڑی بڑی کتابیں تالیف کی ہیں۔ صحیح بخاری میں ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی یہ صفات توریت شریف میں بھی مذکور ہیں آنحضرت سرور عالم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مذکورہ صفات بیان فرمانے کے بعد اہل ایمان سے خطاب فرمایا ﴿ لِّتُؤْمِنُوْا باللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ تُعَزِّرُوْهُ وَ تُوَقِّرُوْهُ ١ؕ وَ تُسَبِّحُوْهُ بُكْرَةً وَّ اَصِيْلًا ٠٠٩﴾ کہ ہم نے ان کو اس لیے رسول بنا کر بھیجا کہ تم اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اللہ کے دین کی مدد کرو اس کی تعظیم کرو اس کے موصوف بالکمالات ہونے کا عقیدہ رکھو اور صبح شام اس کی تسبیح بیان کرو، عقیدہ تعظیم کے ساتھ عیوب اور نقائص سے اس کی تسبیح اور تقدیس میں لگے رہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

8:۔” انا ارسلنک۔ الایۃ “ ایمان اور نصرت پیغمبر (علیہ السلام) کی ترغیب ہے شاہد کے معنی بتانے والے اور بیان کرنے والے کے ہیں (شاہ ولی اللہ و شاہ عبدالقادر) نہ حاضر و ناظر۔ لہذا اس سے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے علم غیب پر استدلال درست نہیں۔ ” لتومنوابالل “ امام ابن کثیر اور ابو عمرو کی قراءت میں چاروں افعال بصیغہ غائب ہیں اس صورت میں مفہوم واضح ہے۔ باقی ائمہ قراءت کی روایتوں میں چار افعال بصیغہ کطاب ہیں۔ ” لتومنوا الخ “ میں خطاب رسول خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور امت سے ہے۔ جیسا کہ ارشاد ہے۔ ” یا ایہا النبی اذا طلقتم النساء “ (طلاق رکوع 1) ۔ یہ تغلیب مخاطب علی الغائب کے قبیل سے ہے اور آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی اپنی رسالت پر ایمان لانے کے مکلف ہیں۔ الخطاب للنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وامتد کقولہ سبحانہ (یا ایہا النبی اذا طلقتم النساء) وھو من باب التغلیب غلب فیہ المخاطب علی الغیب فیفید ان النبی (علیہ الصلوۃ والسلام) مخاطب بالایمان برسالتہ کالامۃ وھو کذلک (روح ج 26 ص 95) ۔ ” تعزروہ یعنی اس کی مدد کرو ” توقروہ “ یعنی اس کی تعظیم کرو، دونوں جگہ ضمیر غائب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کنایہ ہے اور اس میں خطاب سے غیبت کی طرف التفات ہے اور ” تسبحوہ “ میں ضمیر غائب لفظ جلالت کی طرف راجع ہے یہ توحید اور رسالت کا بیان ہے ہم نے آپ کو بیان کرنے والا اور بشیر و نذیر بنا کر بھیجا ہے تاکہ سب لوگ اللہ کی وحدانیت پر ایمان لائیں، اس کی تسبیح و تقدیس کریں اور شرک سے اس کی پاکیزگی بیان کریں اور اللہ کے رسول پر ایمان لائیں اور مشرکین کے مقابلے میں اس کی مدد کریں اور اس کا اکرام و احترام کریں۔ آپ کے اکرام و احترام کے کچھ آداب سورة حجرات میں آرہے ہیں۔ یہ احکام پہلی دونوں بشارتوں پر مبنی ہیں یعنی جب اللہ نے تمہیں مذکورہ بالا دو بشارتیں دی ہیں تو تم اس کا شکر کرو اس کی تسبیح و تنزیہ میں رطب اللسان رہو اور اس کو ہر شریک سے پاک سمجھو اور عبادت اور پکار میں کسی کو اس کے ساتھ شریک نہ بناؤ اور پیغمبر خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مدد کرو اور آپ کی تعظیم بجا لاؤ، کیو کہ یہ سارے انعامات آپ ہی کی وساطت سے تمہیں ملے ہیں۔ نیز ” تسبحوہ “ میں مسئلہ توحید بطور ترقی مذکور ہے۔ سورة محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں فرمایا کہ اللہ کے سوا کوئی پکار کے لائق کوئی نہیں اور سورة فتح میں فرمایا ” وتسبحوہ “ یعنی پکار میں اس کو شریکوں سے پاک سمجھیں۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

(8) بلا شبہ ہم نے آپ کو اس شان کا رسول بنا کر بھیجا ہے کہ آپ گواہی دینے والے اور بشارت دینے والے اور ڈرانے والے ہیں۔