Surat ul Fatah

Surah: 48

Verse: 9

سورة الفتح

لِّتُؤۡمِنُوۡا بِاللّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖ وَ تُعَزِّرُوۡہُ وَ تُوَقِّرُوۡہُ ؕ وَ تُسَبِّحُوۡہُ بُکۡرَۃً وَّ اَصِیۡلًا ﴿۹﴾

That you [people] may believe in Allah and His Messenger and honor him and respect the Prophet and exalt Allah morning and afternoon.

تاکہ ( اے مسلمانو ) تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس کی مدد کرو اور اس کا ادب کرو اور اللہ کی پاکی بیان کرو صبح و شام ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لِّتُؤۡمِنُوۡا
تاکہ تم ایمان لاؤ
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَرَسُوۡلِہٖ
اور اس کے رسول پر
وَتُعَزِّرُوۡہُ
اور تم قوت دو اسے
وَتُوَقِّرُوۡہُ
اور تم تعظیم کرو اس کی
وَتُسَبِّحُوۡہُ
اور تم تسبیح بیان کرو اس(اللہ) کی
بُکۡرَۃً
صبح
وَّاَصِیۡلًا
اور شام
Word by Word by

Nighat Hashmi

لِّتُؤۡمِنُوۡا
تاکہ تم سب ایمان لاؤ
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
وَرَسُوۡلِہٖ
اور اس کے رسول پر
وَتُعَزِّرُوۡہُ
اور تم اس کی مدد کرو
وَتُوَقِّرُوۡہُ
اور تعظیم کرو اس کی
وَتُسَبِّحُوۡہُ
اور تسبیح کرتے رہو اس کی
بُکۡرَۃً
صبح
وَّاَصِیۡلًا
اور شام
Translated by

Juna Garhi

That you [people] may believe in Allah and His Messenger and honor him and respect the Prophet and exalt Allah morning and afternoon.

تاکہ ( اے مسلمانو ) تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس کی مدد کرو اور اس کا ادب کرو اور اللہ کی پاکی بیان کرو صبح و شام ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تاکہ تم اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس کی مدد کرو اور اس کی تعظیم کرو اور صبح و شام اللہ کی تسبیح کرو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تاکہ تم سب اﷲ تعالیٰ اوراُس کے رسول پر ایمان لاؤاور اُس کی مدد کرو اور اُس کی تعظیم کرو اورصبح وشام اﷲ تعالیٰ کی تسبیح کرتے رہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

so that you (0 people,) believe in Allah and His Messenger, and support him and revere him, and pronounce His (Allah&s) purity morning and evening.

تاکہ تم لوگ یقین لاؤ اللہ پر اور اس کے رسول پر اور اس کی مدد کرو اور اس کی عظمت رکھو اور اس کی پاکی بولتے رہو صبح اور شام

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تا کہ (اے مسلمانو ! ) تم ایمان رکھو اللہ اور اس کے رسول پر اور رسول کی مدد کرو اور اس کی تعظیم کرو } اور تاکہ تم اللہ کی تسبیح کرو صبح وشام۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

so that (all of) you may all believe in Allah and His Messenger, and support him, and revere him, and celebrate Allah's glory, morning and evening.

تاکہ اے لوگو ، تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس کا ساتھ دو ، اس کی تعظیم و توقیر کرو اور صبح و شام اس کی تسبیح کرتے رہو16 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تاکہ ( اے لوگو ) تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ ، اور اس کی مدد کرو ، اور اس کی تعظیم کرو ، اور صبح و شام اللہ کی تسبیح کر رہے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (کافروں کو ڈرانیوالا (بنا کر) بھیجا کہ تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائو اور اس کے رسول کا ادب کرو اور اس کی تعظیم کرو 6 اور صبح اور شام اللہ کی پاکی بیان کرو 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تاکہ تم لوگ اللہ پر اور اس کے پیغمبر پر ایمان لاؤ اور ان (پیغمبر) کی مدد کرو اور ان کی تعظیم کرو اور صبح وشام اس (اللہ) کی تسبیح میں لگے رہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے لوگو ! ) تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائو۔ اللہ (کے رسول کی) مدد کرو۔ ان کا ادب و احترام کرو اور صبح و شام اللہ کی پاکی بیان کرو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تاکہ (مسلمانو) تم لوگ خدا پر اور اس کے پیغمبر پر ایمان لاؤ اور اس کی مدد کرو اور اس کو بزرگ سمجھو۔ اور صبح وشام اس کی تسبیح کرتے رہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

That ye may believe in Allah and His apostle, and may assist Him and honour Him, and may hallow Him at dawn and evening.

(اس لئے) تاکہ تم لوگ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس کی مدد کرو اور اس کی تعظیم کرو اور صبح وشام اس کی تسبیح میں لگے رہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تاکہ ( لوگو! ) تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ ، رسول کی مدد اور اس کی توقیر کرو اور اللہ کی تسبیح کرو صبح وشام!

Translated by

Mufti Naeem

تاکہ ( اے انسانو! ) تم لوگ اللہ ( تعالیٰ ) پر ایمان لاؤ اور اس کے رسول پر اور تاکہ تم اس کی مدد و نصرت کرو اور تاکہ ان کی عزت و تعظیم کرو اور تاکہ تم صبح و شام اللہ ( تعالیٰ ) کی پاکی بیان کرو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تا کہ (مسلمانو ! ) تم لوگ اللہ پر اور اس کے پیغمبر پر ایمان لاؤ اور اس کی مدد کرو اور اس کی عزت کرو اور صبح شام اس (اللہ) کی تسبیح کرتے رہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تاکہ تم (اے لوگوں ! ) ایمان لاؤ اللہ پر اور اس کے رسول پر اور تاکہ تم تعظیم (و توقیر) کرو اس کی اور تسبیح کرو اس کی صبح و شام (یعنی ہمہ وقت)

Translated by

Noor ul Amin

مومنو! تاکہ تم اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لائو اور اس کی مدد کرو اور اس کی تعظیم کرو اور صبح و شام اللہ کی تسبیح کرو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تاکہ اے لوگو تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور رسول کی تعظیم و توقیر کرو اور صبح و شام اللہ کی پاکی بولو ( ف۱٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

تاکہ ( اے لوگو! ) تم اﷲ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور ان ( کے دین ) کی مدد کرو اور ان کی بے حد تعظیم و تکریم کرو ، اور ( ساتھ ) اﷲ کی صبح و شام تسبیح کرو

Translated by

Hussain Najfi

تاکہ تم لوگ اللہ پر اور اس کے رسول ( ص ) پر ایمان لاؤ اور رسول ( ص ) کی مدد کرو اور اس کی تعظیم و توقیر کرو اورصبح و شام اس ( اللہ ) کی تسبیح کرو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

In order that ye (O men) may believe in Allah and His Messenger, that ye may assist and honour Him, and celebrate His praise morning and evening.

Translated by

Muhammad Sarwar

so that you (people) may believe in God and His Messenger, help, and respect God and glorify Him in the morning and the evening.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

In order that you (O mankind) may believe in Allah and His Messenger and that you Tu`azziruh and Tuwaqqiruh, and Tusabbihuh Bukrah and Asila.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

That you may believe in Allah and His Apostle and may aid him and revere him; and (that) you may declare His glory, morning and evening.

Translated by

William Pickthall

That ye (mankind) may believe in Allah and His messenger, and may honour Him, and may revere Him, and may glorify Him at early dawn and at the close of day.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ताकि तुम अल्लाह और उस के रसूल पर ईमान लाओ, उसे सहायता पहुँचाओ और उस का आदर करो, और प्रातःकाल और संध्या समय उस की तसबीह करते रहो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تاکہ تم لوگ اللہ پر اور اسکے رسول (علیہ السلام) پر ایمان لاؤ اور اسکی مدد کرو اور اسکی تعظیم کرو۔ (5) اور صبح و شام اسکی تسبیح میں لگے رہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تاکہ تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس کا ساتھ دو ، اس کی تعظیم کرو اور صبح وشام اللہ کی تسبیح کرتے رہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تا کہ اے لوگو ، تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس کا (یعنی رسول کا) ساتھ دو ، اس کی تعظیم و توقیر کرو اور صبح و شام اللہ کی تسبیح کرتے رہو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تاکہ تم اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس کی مدد کرو، اور اس کی تعظیم کرو اور صبح و شام اس کی تسبیح بیان کو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تاکہ تم لوگ یقین لاؤ اللہ پر اور اس کے رسول پر اور اس کی مدد کرو اور اس کی عظمت رکھو اور اس کی پاکی بولتے رہو صبح اور شام

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تاکہ تم لوگ اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لائو اور خدا تعالیٰ کی مددکرو اور اس کا ادب ملحوظ رکھو اور صبح وشام اس کی پاکی بیان کیا کرو۔