Surat ul Hujraat

Surah: 49

Verse: 7

سورة الحجرات

وَ اعۡلَمُوۡۤا اَنَّ فِیۡکُمۡ رَسُوۡلَ اللّٰہِ ؕ لَوۡ یُطِیۡعُکُمۡ فِیۡ کَثِیۡرٍ مِّنَ الۡاَمۡرِ لَعَنِتُّمۡ وَ لٰکِنَّ اللّٰہَ حَبَّبَ اِلَیۡکُمُ الۡاِیۡمَانَ وَ زَیَّنَہٗ فِیۡ قُلُوۡبِکُمۡ وَ کَرَّہَ اِلَیۡکُمُ الۡکُفۡرَ وَ الۡفُسُوۡقَ وَ الۡعِصۡیَانَ ؕ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الرّٰشِدُوۡنَ ۙ﴿۷﴾

And know that among you is the Messenger of Allah . If he were to obey you in much of the matter, you would be in difficulty, but Allah has endeared to you the faith and has made it pleasing in your hearts and has made hateful to you disbelief, defiance and disobedience. Those are the [rightly] guided.

اور جان رکھو کہ تم میں اللہ کے رسول موجود ہیں اگر وہ تمہارا کہا کرتے رہے بہت امور میں تو تم مشکل میں پڑ جاؤ لیکن اللہ تعالٰی نے ایمان کو تمہارے لئے محبوب بنادیا ہے اور تمہارے دلوں میں زینت دے رکھی ہے اور کفر کو اور گناہ کو اور نافرمانی کو تمہاری نگاہوں میں ناپسندیدہ بنا دیا ہے ، یہی لوگ راہ یافتہ ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاعۡلَمُوۡۤا
اور جان لو
اَنَّ
بےشک
فِیۡکُمۡ
تم میں
رَسُوۡلَ
رسول ہیں
اللّٰہِ
اللہ کے
لَوۡ
اگر
یُطِیۡعُکُمۡ
وہ کہا مانیں تمہارا
فِیۡ کَثِیۡرٍ
بہت سے
مِّنَ الۡاَمۡرِ
معاملات میں
لَعَنِتُّمۡ
البتہ مشکل میں پڑجاؤ تم
وَ لٰکِنَّ
اور لیکن
اللّٰہَ
اللہ نے
حَبَّبَ
محبوب بنا دیا
اِلَیۡکُمُ
تمہارے لیے
الۡاِیۡمَانَ
ایمان کو
وَزَیَّنَہٗ
اور اس نے مزین کر دیا اسے
فِیۡ قُلُوۡبِکُمۡ
تمہارے دلوں میں
وَکَرَّہَ
اور اس نے ناپنسدیدہ کر دیا
اِلَیۡکُمُ
تمہاری طرف
الۡکُفۡرَ
کفر
وَالۡفُسُوۡقَ
اور گناہ
وَالۡعِصۡیَانَ
اور نافرمانی کو
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
ہُمُ
وہ
الرّٰشِدُوۡنَ
جو ہدایت یافتہ ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاعۡلَمُوۡۤا
اور جان لو
اَنَّ
یقیناً
فِیۡکُمۡ
تم میں
رَسُوۡلَ اللّٰہِ
اللہ کا رسول ہے
لَوۡ
اگر
یُطِیۡعُکُمۡ
وہ تمہاری بات مان لیا کرے
فِیۡ کَثِیۡرٍ مِّنَ الۡاَمۡرِ
بہت سے کاموں میں
لَعَنِتُّمۡ
تو تم مشکل میں پڑ جاؤ
وَ لٰکِنَّ
اور لیکن
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ نے
حَبَّبَ اِلَیۡکُمُ
محبوب بنا دیا ہے تمہاری طرف
الۡاِیۡمَانَ
ایمان کو
وَزَیَّنَہٗ
اور اس نے زینت دی ہے اس کو
فِیۡ قُلُوۡبِکُمۡ
تمہارے دلوں میں
وَکَرَّہَ
اور اس نے ناپسندیدہ بنا دیا ہے
اِلَیۡکُمُ
تمہارے لیے
الۡکُفۡرَ
کفر کو
وَالۡفُسُوۡقَ
اور گناہ کو
وَالۡعِصۡیَانَ
اور نافرمانی کو
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ
ہُمُ الرّٰشِدُوۡنَ
وہ ہدایت پانے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And know that among you is the Messenger of Allah . If he were to obey you in much of the matter, you would be in difficulty, but Allah has endeared to you the faith and has made it pleasing in your hearts and has made hateful to you disbelief, defiance and disobedience. Those are the [rightly] guided.

اور جان رکھو کہ تم میں اللہ کے رسول موجود ہیں اگر وہ تمہارا کہا کرتے رہے بہت امور میں تو تم مشکل میں پڑ جاؤ لیکن اللہ تعالٰی نے ایمان کو تمہارے لئے محبوب بنادیا ہے اور تمہارے دلوں میں زینت دے رکھی ہے اور کفر کو اور گناہ کو اور نافرمانی کو تمہاری نگاہوں میں ناپسندیدہ بنا دیا ہے ، یہی لوگ راہ یافتہ ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور خوب جان لو کہ تم میں اللہ کے رسول موجود ہیں۔ اگر اکثر معاملات میں وہ تمہاری باتیں مان لیا کریں تو تم مصیبت میں پڑجاؤ۔ لیکن اللہ نے تمہیں ایمان کی محبت دی اور اس محبت کو تمہارے دلوں میں سجا دیا۔ اور کفر، عناد اور نافرمانی سے نفرت پیدا کردی ۔ ایسے ہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جان لو!یقیناًتم میں اﷲکارسول ہے۔اگروہ بہت سے کاموں میں تمہاری بات مان لیا کرے توتم مشکل میں پڑ جاؤ لیکن اﷲ تعالیٰ نے ایمان کو تمہارا محبوب بنادیاہے اوراسے تمہارے دلوں میں زینت دی ہے اور اس نے کفر،گناہ اورنافرمانی کو تمہارے لیے ناپسندیدہ بنادیا ہے۔یہی لوگ ہیں جو ہدایت پانے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And know that among you there is the Messenger of Allah. If he obeys you in many a matter, you will certainly fall into hardship. But Allah has endeared to you the Faith, and caused it to look beautiful to your hearts, and made detestable to you the disbelief and sins and disobedience. Such people are rightly guided,

اور جان لو کہ تم میں رسول ہے اللہ کا اگر وہ تمہاری بات مان لیا کرے بہت کاموں میں تو تم پر مشکل پڑے اللہ نے محبت ڈال دی تمہارے دل میں ایمان کی اور کھبا دیا اس کو تمہارے دلوں میں اور نفرت ڈال دی تمہارے دل میں کفر اور گناہ اور نافرمانی کی وہ لوگ وہی ہیں نیک راہ پر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جان لو کہ تمہارے مابین اللہ کا رسول موجود ہے۔ اگر وہ تمہارا کہنا مانا کریں اکثر معاملات میں تو تم لوگ مشکل میں پڑ جائو لیکن (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھیو ! ) اللہ نے تمہارے نزدیک ایمان کو بہت محبوب بنا دیا ہے اور اسے تمہارے دلوں کے اندر کھبا دیا ہے اور اس نے تمہارے نزدیک بہت ناپسندیدہ بنا دیا ہے کفر فسق اور نافرمانی کو۔ } یہی لوگ ہیں جو صحیح راستے پر ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Know that Allah's Messenger is among you. Were he to follow you in many an affair, you yourselves would suffer. But Allah has endeared faith to you and has embellished it in your hearts, and has made unbelief and evil-doing and disobedience abhorrent to you. Such are those who are rightly guided,

خوب جان رکھو کہ تمہارے درمیان اللہ کا رسول موجود ہے ۔ اگر وہ بہت سے معاملات میں تمہاری بات مان لیا کرے تو تم خود ہی مشکلات میں مبتلا ہو جاؤ9 ۔ مگر اللہ نے تم کو ایمان کی محبت دی اور اس کو تمہارے لیے دل پسند بنا دیا ، اور کفر و فسق اور نافرمانی سے تم کو متنفر کر دیا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ بات اچھی طرح سمجھ لو کہ تمہارے درمیان اللہ کے رسول موجود ہیں ۔ بہت سی باتیں ہیں جن میں وہ اگر تمہاری بات مان لیں تو خود تم مشکل میں پڑجاؤ ۔ لیکن اللہ نے تمہارے دل میں ایمان کی محبت ڈال دی ہے ، اور اسے تمہارے دلوں میں پرکشش بنا دیا ہے ، اور تمہارے اندر کفر کی اور گناہوں اور نافرمانی کی نفرت بٹھا دی ہے ۔ ( ٤ ) ایسے ہی لوگ ہیں جو ٹھیک ٹھیک راستے پر آچکے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہ جان لو کہ اللہ کا پیغمبر تم میں موجود ہے اللہ اس کو ہر خبر کا حال بتلا دیگا بہت باتیں ایسی ہوتی ہیں کہ اگر وہ تمہارا کہنا ان میں مان لیا کرے تو تم آفت میں پھنس جائو 5 مگر عمدہ یہ بات ہے کہ اللہ نے تم کو ایمان کی محبت دی اور تمہارے دلوں میں اس کو اچھا کرو دکھایا ہے فقر اور نافرمانی اور گناہ سے تم میں نفرت ڈال دی ہے 6 یہی لوگ تو ٹھیک رستے پر ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جان رکھو کہ تم میں اللہ تعالیٰ کے پیغمبر ہیں۔ اگر بہت سی باتوں میں وہ تمہارا کہنا مانیں تو تم کو نقصان پہنچے و لیکن اللہ نے تمہارے لئے ایمان کو محبوب بنادیا اور اس کو تمہارے دلوں میں سجا دیا اور کفر اور گناہ اور نافرمانی سے تم کو نفرت دے دی۔ یہی لوگ درست راستے پر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور تم اس بات کو جان لو کہ تم میں اللہ کا رسول موجود ہے۔ اگر وہ رسول تمہاری ہر رائے پر عمل کرنے لگے تو تم بڑی مشکل میں پڑ جائو گے۔ لیکن اللہ نے تمہارے لئے تمہارے ایمان کو محبوب بنا دیا اور اس کو تمہارے دلوں میں خوش نمابنا دیا اور تمہیں کفر، فسق اور نافرمانی سے نفرت عطا کردی۔ یہی وہ لوگ ہیں جو سیدھے سچے راستے پر چلنے والے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جان رکھو کہ تم میں خدا کے پیغمبرﷺ ہیں۔ اگر بہت سی باتوں میں وہ تمہارا کہا مان لیا کریں تو تم مشکل میں پڑ جاؤ لیکن خدا نے تم کو ایمان عزیز بنا دیا اور اس کو تمہارے دلوں میں سجا دیا اور کفر اور گناہ اور نافرمانی سے تم کو بیزار کردیا۔ یہی لوگ راہ ہدایت پر ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And know that verily among you is the apostle of Allah. Were he to obey you in many affairs, ye would surely be in trouble but Allah hath endeared belief to you and hath made it fair-seeming in your hearts, and hath rendered detestable Unto you infidelity and wickedness and disobedience. These! they are the men of rectitude.

اور جانے رہو کہ تم میں رسول اللہ (موجود) ہیں بہت سی باتیں ہیں کہ ان میں اگر وہ تمہارا کہنا مان لیں تو تم کو تکلیف پہنچے ۔ لیکن اللہ نے تم کو ایمان کی محبت دی اور اسے تمہارے دلوں میں مرغوب کردیا اور کفر اور فسق اور عصیان سے تمہیں نفرت دے دی ایسے ہی لوگ تو راہ راست پر ہیں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اچھی طرح جان رکھو کہ تمہارے اندر اللہ کا رسول موجود ہے ۔ اگر بہت سے معاملات میں وہ تمہاری بات مان لیا کرے تو تم بڑی مصیبت میں پھنس جاؤ گے ۔ لیکن اللہ نے تمہارے سامنے ایمان کو محبوب بنایا اور اس کو تمہارے دلوں میں کھبا دیا اور کفر وفسق اور نافرمانی کو تمہاری نگاہوں میں مبغوض کیا ۔ یہی لوگ ہیں جو اللہ کے فضل وانعام سے راہ راست پانے والے بنے اور اللہ علم وحکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جان لو کہ بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) کے رسول ( ﷺ ) تمہارے درمیان موجود ہیں اگر وہ اکثر معاملات میں تمہاری اطاعت کرنے لگیں تو تم ضرور مشقت میں پڑجاؤاور لیکن اللہ ( تعالیٰ ) نے ایمان کو تمہارا محبوب بنادیا اور اس کو تمہارے دلوں میں خوشنما بنادیا اور کفر اور نافرمانیوں اور گناہ کو تمہارے لیے ناپسندیدہ بنادیا ہے ، یہی ہیں جو ہدایت یافتہ ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

خوب جان رکھو کہ تمہارے درمیان اللہ کا رسول موجود ہے۔ اگر وہ بہت سے معاملات میں تمہاری بات مان لیا کریں تو تم مشکلات میں پڑجاؤ۔ مگر اللہ نے تمہاری طرف ایمان کو محبوب جان ہے اور اسے تمہارے دلوں میں مزین کردیا ہے۔ اور کفر، گناہ اور نافرمانی کو تم سے ناپسند کیا ہے۔ ایسے ہی لوگ اللہ کے فضل و احسان سے راہ راست پر ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور خوب جان رکھو کہ تمہارے درمیان اللہ کا رسول موجود ہے اگر وہ بہت سی باتوں میں تمہارا کہنا مان لیا کرے تو تم لوگ خود ہی سخت مشکلات میں پڑجاؤ لیکن اللہ نے تم کو (اس سے بچا کر) ایمان کی محبت سے نواز دیا اور اس کو مزین (و محبوب) بنادیا تمہارے دلوں میں اور تمہارے اندر نفرت (و کراہیت) پیدا کردی کفر نافرمانی اور گناہ سے ایسے ہی لوگ راہ راست پر ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اور خوب جان لوکہ تمہارے درمیان اللہ کے رسول مو جودہیں اگر معاملات میں وہ تمہاری باتیں مان لیں توتم مصیبت میں پڑجائو ، لیکن اللہ نے تمہیں ایمان کی صحبت دی اور اس محبت کو تمہارے دلوں میں سجادیا اور کفر ، گناہ اور نافرمانی سے نفرت پیداکردی ایسے ہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جان لو کہ تم میں اللہ کے رسول ہیں ( ف۱۰ ) بہت معاملوں میں اگر یہ تمہاری خوشی کریں ( ف۱۱ ) تو تم ضرور مشقت میں پڑو لیکن اللہ نے تمہیں ایمان پیارا کردیا ہے اور اسے تمہارے دلوں میں آراستہ کردیا اور کفر اور حکم عدولی اور نافرمانی تمہیں ناگوار کر دی ، ایسے ہی لوگ راہ پر ہیں ( ف۱۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جان لو کہ تم میں رسول اﷲ ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) موجود ہیں ، اگر وہ بہت سے کاموں میں تمہارا کہنا مان لیں تو تم بڑی مشکل میں پڑ جاؤ گے لیکن اللہ نے تمہیں ایمان کی محبت عطا فرمائی اور اسے تمہارے دلوں میں آراستہ فرما دیا اور کفر اور نافرمانی اور گناہ سے تمہیں متنفر کر دیا ، ایسے ہی لوگ دین کی راہ پر ثابت اور گامزن ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور خوب جان لو کہ تمہارے درمیان رسولِ خدا ( ص ) موجود ہیں اگر وہ بہت سے معاملات میں تمہاری بات مان لیا کریں تو تم زحمت و مشقت میں پڑ جاؤ گے لیکن اللہ نے ایمان کو تمہارا محبوب بنایا ہے اور اسے تمہارے دلوں میں مرغوب بنایا ( آراستہ کیا ) اور کفر ، فسق اور نافرمانی کو تمہارے نزدیک مبغوض بنایا ( اور تم کو ان سے متنفر کیا ) یہی لوگ راہِ راست پر ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And know that among you is Allah's Messenger: were he, in many matters, to follow your (wishes), ye would certainly fall into misfortune: But Allah has endeared the Faith to you, and has made it beautiful in your hearts, and He has made hateful to you Unbelief, wickedness, and rebellion: such indeed are those who walk in righteousness;-

Translated by

Muhammad Sarwar

Know that the Messenger of God is with you. Had he yielded to you on many of the matters, you would have been in great trouble. But God has endeared the faith to you and has made it attractive to your hearts. He has made disbelief, evil deeds and disobedience hateful to you. Such people will have the right guidance

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And know that among you there is the Messenger of Allah. If he were to obey you in much of the matter, you would surely be in trouble, but Allah has endeared the faith to you and has beautified it in your hearts, and has made disbelief, Fusuq and `Isyan hateful to you. Such are they who are the rightly guided.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And know that among you is Allah's Apostle; should he obey you in many a matter, you would surely fall into distress, but Allah has endeared the faith to you and has made it seemly in your hearts, and He has made hateful to you unbelief and transgression and disobedience; these it is that are the followers of a right way.

Translated by

William Pickthall

And know that the messenger of Allah is among you. If he were to obey you in much of the government, ye would surely be in trouble; but Allah hath endeared the faith to you and hath beautified it in your hearts, and hath made disbelief and lewdness and rebellion hateful unto you. Such are they who are the rightly guided.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जान लो कि तुम्हारे बीच अल्लाह का रसूल मौजूद है। बहुत-से मामलों में यदि वह तुम्हारी बात मान ले तो तुम कठिनाई में पड़ जाओ। किन्तु अल्लाह ने तुम्हारे लिए ईमान को प्रिय बना दिया और उसे तुम्हारे दिलों में सुन्दरता दे दी और इनकार, उल्लंघन और अवज्ञा को तुम्हारे लिए बहुत अप्रिय बना दिया।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جان رکھو کہ تم میں رسول اللہ ہیں بہت سی باتیں ایسی ہوتی ہیں کہ اگر وہ اسمیں تمہارا کہنا مانا کریں تو تم کو بڑی مضرت پہنچے لیکن اللہ تعالیٰ نے تم کو ایمان کی محبت دی اور اسکو تمہارے دلوں میں مرغوب کردیا اور کفر اور فسق اور عصیان سے تم کو نفرت دے دی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

خوب جان رکھو کہ تمہارے درمیان اللہ کا رسول موجود ہے اگر وہ بہت سے معاملات میں تمہاری بات مان لیا کرے تو تم مشکلات میں مبتلا ہوجاؤ، مگر اللہ نے تم میں ایمان کی محبت پیدا کی اور اس کو تمہارے لیے محبوب بنا دیا، اور کفر وفسق اور نافرمانی سے تم کو متنفر کردیا ایسے ہی لوگ

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

خوب جان رکھو کہ تمہارے درمیان اللہ کا رسول موجود ہے ۔ اگر وہ بہت سے معاملات میں تمہاری بات مان لیا کرے تو تم ۔۔۔۔ ۔ مشکلات میں مبتلا ہوجاؤ۔ مگر اللہ نے تم کو ایمان کی محبت دی اور اس کو تمہارے لیے دل پسند بنا دیا اور کفر و فسق اور نافرمانی سے تم کو متنفر کردیا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تم جان لو بیشک تمہارے اندر اللہ کے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) موجود ہیں بہت سی باتیں ایسی ہوتی ہیں کہ اگر وہ ان میں تمہاری بات مان لیں تو تم مشقت میں پڑجاؤ، اور لیکن اللہ نے ایمان کو تمہارے لیے محبوب بنا دیا ہے اور اسے تمہارے قلوب میں مزین کردیا اور کفر اور فسوق اور نافرمانی کو تمہارے نزدیک مکروہ بنا دیا، یہ لوگ ہدایت والے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جان لو کہ تم میں رسول ہے اللہ کا اگر وہ تمہاری بات مان لیا کرے بہت کاموں میں تو تم پر مشکل پڑے پر اللہ نے محبت ڈال دی تمہارے دل میں ایمان کی اور کھبا دیا اس کو تمہارے دلوں میں اور نفرت ڈال دی تمہارے دل میں کفر اور گناہ اور نافرمانی کی وہ لوگ وہی ہیں نیک راہ پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ بات خوب جان رکھو کہ تم میں اللہ کا رسول موجود ہے بہت سی باتیں ہوتی ہیں کہ اگر وہ رسول ان میں تمہاری رائے پر عمل کرنے لگے تو تم بڑی مشقت میں پڑ جائو لیکن اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے ایمان کو محبوب بنادیا اور ایمان کو تمہارے دلوں میں خوش نما اور مستحسن کردیا اور کفر اور فسق سے اور نافرمانی سے تم کو نفرت دے دی یہی لوگ سیدھی راہ پرچلنے والے ہیں۔