Surat ul Hujraat

Surah: 49

Verse: 9

سورة الحجرات

وَ اِنۡ طَآئِفَتٰنِ مِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ اقۡتَتَلُوۡا فَاَصۡلِحُوۡا بَیۡنَہُمَا ۚ فَاِنۡۢ بَغَتۡ اِحۡدٰىہُمَا عَلَی الۡاُخۡرٰی فَقَاتِلُوا الَّتِیۡ تَبۡغِیۡ حَتّٰی تَفِیۡٓءَ اِلٰۤی اَمۡرِ اللّٰہِ ۚ فَاِنۡ فَآءَتۡ فَاَصۡلِحُوۡا بَیۡنَہُمَا بِالۡعَدۡلِ وَ اَقۡسِطُوۡا ؕ اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الۡمُقۡسِطِیۡنَ ﴿۹﴾

And if two factions among the believers should fight, then make settlement between the two. But if one of them oppresses the other, then fight against the one that oppresses until it returns to the ordinance of Allah . And if it returns, then make settlement between them in justice and act justly. Indeed, Allah loves those who act justly.

اور اگر مسلمانوں کی دو جماعتیں آپس میں لڑ پڑیں تو ان میں میل ملاپ کرا دیا کرو پھر اگر ان دونوں میں سے ایک جماعت دوسری جماعت پر زیادتی کرے تو تم ( سب ) اس گروہ سے جو زیادتی کرتا ہے لڑو ۔ یہاں تک کہ وہ اللہ کے حکم کی طرف لوٹ آئے اگر لوٹ آئے تو پھر انصاف کے ساتھ صلح کرا دو اور عدل کرو بیشک اللہ تعالٰی انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
طَآئِفَتٰنِ
دو گروہ
مِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں میں سے
اقۡتَتَلُوۡا
وہ باہم لڑ پڑیں
فَاَصۡلِحُوۡا
تو صلح کرا دو
بَیۡنَہُمَا
درمیان ان دونوں کے
فَاِنۡۢ
پھر اگر
بَغَتۡ
زیادتی کرے
اِحۡدٰىہُمَا
ان دونوں میں سے ایک
عَلَی الۡاُخۡرٰی
دوسرے پر
فَقَاتِلُوا
تو لڑو
الَّتِیۡ
اس سے جو
تَبۡغِیۡ
زیادتی کرے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
تَفِیۡٓءَ
وہ پلٹ آئے
اِلٰۤی
طرف
اَمۡرِ اللّٰہِ
اللہ کے حکم کے
فَاِنۡ
پھر اگر
فَآءَتۡ
وہ پلٹ آئے
فَاَصۡلِحُوۡا
تو صلح کرا دو
بَیۡنَہُمَا
درمیان ان دونوں کے
بِالۡعَدۡلِ
ساتھ عدل کے
وَاَقۡسِطُوۡا
اور انصاف کرو
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
یُحِبُّ
وہ پسند کرتا ہے
الۡمُقۡسِطِیۡنَ
انصاف کرنے والوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
طَآئِفَتٰنِ
دو گروہ
مِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
اہلِ ایمان میں سے
اقۡتَتَلُوۡا
آپس میں لڑ پڑیں
فَاَصۡلِحُوۡا
تو صلح کرا دو
بَیۡنَہُمَا
درمیان ان دونوں کے
فَاِنۡۢ
پھر اگر
بَغَتۡ
زیادتی کرے
اِحۡدٰىہُمَا
ان میں سے ایک گروہ
عَلَی الۡاُخۡرٰی
دوسرے پر
فَقَاتِلُوا
پھر لڑو
الَّتِیۡ
جس نے
تَبۡغِیۡ
زیادتی کی ہے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
تَفِیۡٓءَ
وہ لوٹ آئے
اِلٰۤی اَمۡرِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے حکم کی طرف
فَاِنۡ
چنانچہ اگر
فَآءَتۡ
وہ پلٹ آئے
فَاَصۡلِحُوۡا
تو صلح کراؤ
بَیۡنَہُمَا
درمیان ان دونوں کے
بِالۡعَدۡلِ
عدل کے ساتھ
وَاَقۡسِطُوۡا
اور انصاف کرو
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یُحِبُّ
محبت رکھتا ہے
الۡمُقۡسِطِیۡنَ
انصاف کرنے والوں سے
Translated by

Juna Garhi

And if two factions among the believers should fight, then make settlement between the two. But if one of them oppresses the other, then fight against the one that oppresses until it returns to the ordinance of Allah . And if it returns, then make settlement between them in justice and act justly. Indeed, Allah loves those who act justly.

اور اگر مسلمانوں کی دو جماعتیں آپس میں لڑ پڑیں تو ان میں میل ملاپ کرا دیا کرو پھر اگر ان دونوں میں سے ایک جماعت دوسری جماعت پر زیادتی کرے تو تم ( سب ) اس گروہ سے جو زیادتی کرتا ہے لڑو ۔ یہاں تک کہ وہ اللہ کے حکم کی طرف لوٹ آئے اگر لوٹ آئے تو پھر انصاف کے ساتھ صلح کرا دو اور عدل کرو بیشک اللہ تعالٰی انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر مومنوں کے دو گروہ آپس میں لڑ پڑیں تو ان کے درمیان صلح کرا دو ۔ پھر اگر ان میں سے کوئی فریق دوسرے پر زیادتی کرے تو زیادتی کرنے والے سے لڑو ۔ یہاں تک کہ وہ اللہ کے حکم کی طرف لوٹ آئے۔ پھر اگر وہ لوٹ آئے تو ان کے درمیان انصاف سے صلح کرا دو اور انصاف کیا کرو۔ کیونکہ اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراہلِ ایمان میں سے دوگروہ اگر آپس میں لڑ پڑیں تو اُن دونوں کے درمیان صلح کراؤ، اُن دونوں میں سے ایک گروہ اگر دوسرے پر زیادتی کرتاہے تواُس گروہ سے لڑوجس نے زیادتی کی ہے یہاں تک کہ وہ اﷲ تعالیٰ کے حکم کی طرف لوٹ آئے ،چنانچہ اگر وہ پلٹ آتاہے تواُن دونوں کے درمیان عدل کے ساتھ صلح کراؤاور انصاف کرو،یقینااﷲ تعالیٰ انصاف کرنے والوں سے محبت رکھتاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if two groups of the believers fight each other, seek reconciliation between them. And if one of them commits aggression against the other, fight the one that commits aggression until it comes back to Allah&s command. So if it comes back, seek reconciliation between them with fairness, and maintain justice. Surely Allah loves those who maintain justice.

اور اگر دو فریق مسلمانوں کے آپس میں لڑ پڑیں تو ان میں ملاپ کرا دو پھر اگر چڑھا چلا جائے ایک ان میں سے دوسرے پر تو تم سب لڑو اس چڑھائی والے سے یہاں تک کہ پھر آئے اللہ کے حکم پر پھر اگر پھر آیا تو ملاپ کرادو ان میں برابر اور انصاف کرو بیشک اللہ کو خوش آتے ہیں انصاف والے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر اہل ِایمان میں سے دو گروہ آپس میں لڑ پڑیں تو ان کے درمیان صلح کرا دیا کرو۔ پھر اگر ان میں سے ایک فریق دوسرے پر زیادتی کر رہا ہو تو تم جنگ کرو اس کے ساتھ جو زیادتی کر رہا ہے یہاں تک کہ وہ لوٹ آئے اللہ کے حکم کی طرف } پھر اگر وہ لوٹ آئے تو ان دونوں کے درمیان صلح کرا دو عدل کے ساتھ اور دیکھو ! انصاف کرنا۔ بیشک اللہ انصاف کرنے والوں کو محبوب رکھتا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If two parties of the believers happen to fight, make peace between them. But then, if one of them transgresses against the other, fight the one that transgresses until it reverts to Allah's command. And if it does revert, make peace between them with justice, and be equitable for Allah loves the equitable.

اور اگر اہل ایمان میں سے دو گروہ آپس میں لڑ جائیں12 تو ان کے درمیان صلح کراؤ13 ۔ پھر اگر ان میں سے ایک گروہ دوسرے گروہ سے زیادتی کرے تو زیادتی کرنے والے سے لڑو14 یہاں تک کہ وہ اللہ کے حکم کی طرف پلٹ آئے 15 ۔ پھر اگر وہ پلٹ آئے تو ان کے درمیان عدل کے ساتھ صلح کرا دو 16 ۔ اور انصاف کرو کہ اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے 17 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر مسلمانوں کے دو گروہ آپس میں لڑ پڑیں تو ان کے درمیان صلح کراؤ ۔ پھر اگر ان میں سے ایک گروہ دوسرے کے ساتھ زیادتی کرے تو اس گروہ سے لڑو جو زیادتی کر رہا ہو ، یہاں تک کہ وہ اللہ کے حکم کی طرف لوٹ آئے ۔ چنانچہ اگر وہ لوٹ آئے ، تو ان کے درمیان انصاف کے ساتھ صلح کرادو ، اور ( ہرمعاملے میں ) انصاف سے کام لیا کرو ، بیشک اللہ انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر مسلمانوں کے دو گروہ آپس میں لڑ پیں تو ان میں ملاپ کیا کرا دو 7 پھر اگ ایک گروہ ان میں کا (سمجھانے پر بھی نہ مانے اور دوسرے گروہ پر نظم کرنے لگیتو جو گروہ متحکم کرنے لگے اس سے لڑو سافنک کہ وہ اللہ کا حکم مان لے پھر بیشک اللہ انصاف کرنے والے سے محبت رکھتا ہے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر ایمان والوں میں سے دو فریق آپس میں لڑ پڑیں تو ان میں (انصاف کے ساتھ) صلح کرادو۔ پھر اگر ان میں سے ایک فریق دوسرے پر زیادتی کرے تو اس فریق سے لڑو جو زیادتی کرتا ہے یہاں تک کہ اللہ کے حکم کی طرف رجوع ہوجائے۔ پھر اگر رجوع ہوجائے تو ان دونوں میں عدل کے ساتھ صلح کرادو اور انصاف کا خیال رکھو بیشک اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند فرماتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر مسلمانوں کی دو جماعتیں آپس میں لڑ پڑیں تو ان دونوں کے درمیان صلح کرا دیاکرو۔ پھر اگر ان میں سے ایک جماعت دوسری جماعت پر زیادتی کرنے لگے تو جو گروہ زیادتی کرتا ہے تم اس سے لڑو یہاں تک کہ وہ اللہ کے حکم کی طرف پلٹ آئے۔ پھر اگر وہ پلٹ آئے تو ان کے درمیان عدل و انصاف کے ساتھ صلح کرادو۔ اور انصاف سے کام لو۔ بیشک اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر مومنوں میں سے کوئی دو فریق آپس میں لڑ پڑیں تو ان میں صلح کرا دو۔ اور اگر ایک فریق دوسرے پر زیادتی کرے تو زیادتی کرنے والے سے لڑو یہاں تک کہ وہ خدا کے حکم کی طرف رجوع لائے۔ پس جب وہ رجوع لائے تو وہ دونوں فریق میں مساوات کے ساتھ صلح کرا دو اور انصاف سے کام لو۔ کہ خدا انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if two parties of the believers fall to mutual fighting, then make reconciliation between the twain. Then if one of them rebelleth against the other, fight that Party which rebelleth till it returneth Unto the affair of Allah; then if it returneth, make reconciliation between the twain with justice and be equitable; verily Allah loveth the equitable.

اور اگر مسلمانوں کے دو گروہ آپس میں جنگ کرنے لگیں تو ان کے درمیان اصلاح کردو ۔ پھر اگر ان میں کا ایک گروہ دوسرے پر زیادتی کرے تو اس سے لڑو جو زیادتی کررہا ہے یہاں تک کہ وہ رجوع کرلے اللہ کے حکم کی طرف ۔ پھر اگر وہ رجوع کرلے تو ان کے درمیان اصلاح کردو عدل کے ساتھ اور انصاف کا خیال رکھو بیشک اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر مسلمانوں کے دو گرہ آپس میں لڑ پڑیں تو ان کے درمیان مصالحت کراؤ ۔ پس اگر ان میں سے ایک دوسرے پر تعدی کرے تو اس سے جنگ کرو جو تعدی کرے تاآنکہ وہ اللہ کے فیصلہ کی طرف رجوع کرلے ۔ پس اگر وہ رجوع کرے تو ان کے درمیان عدل کے ساتھ مصالحت کرادو اور ٹھیک ٹھیک انصاف کرو ۔ بیشک اللہ انصاف کرنے والوں کو محبوب رکھتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اگر ایمان والوں کی دو جماعتیں جھگڑنے لگیں تو ان دونوں کے درمیان صلح کرادو ، اور اگر ان دونوں میں سے ایک ( جماعت ) دوسری ( جماعت ) پر زیادتی کرنے لگے تو جو ( جماعت ) زیادتی کرتی ہے اس سے جنگ کرو یہاں تک کہ وہ اللہ ( تعالیٰ ) کے حکم کی طرف لوٹ آئے ، پس اگر وہ لوٹ آئے تو ان دونوں کے درمیان عدل سے صلح کرادو اور انصاف کا معاملہ کرو ، بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) انصاف کرنے والوں کومحبوب رکھتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر اہل ایمان میں سے دو گروہ آپس میں لڑ پڑیں تو ان میں صلح کروا دو ۔ پھر ان میں سے اگر ایک گروہ دوسرے سے زیادتی کرے تو اس سے لڑو یہاں تک کہ وہ اللہ کے حکم کی طرف پلٹ آئے اور پھر جب وہ اللہ کی طرف پلٹ آئے تو ان کے درمیان عدل اور انصاف سے صلح کرادو۔ اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر مسلمانوں کے دو گروہ آپس میں لڑ پڑیں تو تم ان کے درمیان صلح کرا دیا کرو پھر اگر ان میں سے ایک دوسرے پر زیادتی کرے تو تم اس سے لڑو جو زیادتی کرتا ہے یہاں تک کہ وہ لوٹ آئے اللہ کے حکم کی طرف پھر اگر وہ لوٹ آئے پس تم صلح کرا دو ان دونوں کے درمیان عدل (و انصاف) کے ساتھ اور یوں بھی انصاف ہی کیا کرو کہ بیشک اللہ محبت کرتا ہے انصاف کرنے والوں کے ساتھ

Translated by

Noor ul Amin

اور اگرمومنوں کے دوگروہ آپس میں لڑپڑیں توان کے درمیان صلح کروادو ، پھراگران میں سے کوئی فریق دوسرے فریق پر زیادتی کرے توزیادتی کرنے والے سے لڑویہاں تک کہ وہ اللہ کے حکم کی طرف لوٹ آئے ، پھراگروہ لوٹ آئے توان کے درمیان ( انصاف سے ) صلح کرادو ، اورانصاف کروکیونکہ اللہ انصاف والوں کو پسند کرتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر مسلمانوں کے دو گروہ آپس میں لڑیں تو ان میں صلح کراؤ ( ف۱۳ ) پھر اگر ایک دوسرے پر زیادتی کرے ( ف۱٤ ) تو اس زیادتی والے سے لڑو یہاں تک کہ وہ اللہ کے حکم کی طرف پلٹ آئے ، پھر اگر پلٹ آئے تو انصاف کے ساتھ ان میں اصلاح کردو اور عدل کرو ، بیشک عدل والے اللہ کو پیارے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر مسلمانوں کے دو گروہ آپس میں جنگ کریں تو اُن کے درمیان صلح کرا دیا کرو ، پھر اگر ان میں سے ایک ( گروہ ) دوسرے پر زیادتی اور سرکشی کرے تو اس ( گروہ ) سے لڑو جو زیادتی کا مرتکب ہو رہا ہے یہاں تک کہ وہ اﷲ کے حکم کی طرف لوٹ آئے ، پھر اگر وہ رجوع کر لے تو دونوں کے درمیان عدل کے ساتھ صلح کرا دو اور انصاف سے کام لو ، بیشک اﷲ انصاف کرنے والوں کو بہت پسند فرماتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر مسلمانوں کے دو گروہ آپس میں لڑ پڑیں تو تم ان کے درمیان صلح کراؤ پھر اگر ان میں سے ایک گروہ دوسرے پر تعدی و زیادتی کرے تو تم سب ظلم وزیادتی کرنے والے سے لڑو ۔ یہاں تک کہ وہ حکمِ الٰہی کی طرف لوٹ آئے پس اگر وہ لوٹ آئے تو پھر تم ان دونوں کے درمیان عدل و انصاف کے ساتھ صلح کرا دو اور انصاف کرو ۔ بےشک اللہ انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If two parties among the Believers fall into a quarrel, make ye peace between them: but if one of them transgresses beyond bounds against the other, then fight ye (all) against the one that transgresses until it complies with the command of Allah; but if it complies, then make peace between them with justice, and be fair: for Allah loves those who are fair (and just).

Translated by

Muhammad Sarwar

If two parties among the believers start to fight against each other, restore peace among them. If one party rebels against the other, fight against the rebellious one until he surrenders to the command of God. When he does so, restore peace among them with justice and equality; God loves those who maintain justice.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if two parties among the believers fall to fighting, then make peace between them both. But if one of them outrages against the other, then fight you (all) against the one that which outrages till it complies with the command of Allah. Then if it complies, then make reconciliation between them justly, and be equitable. Verily, Allah loves those who are the equitable.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if two parties of the believers quarrel, make peace between them; but if one of them acts wrongfully towards the other, fight that which acts wrongfully until it returns to Allah's command; then if it returns, make peace between them with justice and act equitably; surely Allah loves those who act equitably.

Translated by

William Pickthall

And if two parties of believers fall to fighting, then make peace between them. And if one party of them doeth wrong to the other, fight ye that which doeth wrong till it return unto the ordinance of Allah; then, if it return, make peace between them justly, and act equitably. Lo! Allah loveth the equitable.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यदि मोमिनों में से दो गिरोह आपस में लड़ पड़े तो उन के बीच सुलह करा दो। फिर यदि उन में से एक गिरोह दूसरे पर ज़्यादती करे, तो जो गिरोह ज़्यादती कर रहा हो उस से लड़ो, यहाँ तक कि वह अल्लाह के आदेश की ओर पलट आए। फिर यदि वह पलट आए तो उन के बीच न्याय के साथ सुलह करा दो, और इनसाफ़ करो। निश्चय ही अल्लाह इनसाफ़ करने वालों को पसन्द करता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر مسلمانوں میں دو گروہ آپس میں لڑ پڑیں تو انکے درمیان اصلاح کردو پھر اگر ان میں کا ایک گروہ دوسرے پر زیادتی کرے تو اس گروہ سے لڑو جو زیادتی کرتا ہے یہاں تک کہ وہ خدا کے حکم کی طرف رجوع ہوجاوے پھر اگر رجوع ہوجائے تو ان دونوں کے درمیان عدل کے ساتھ اصلاح کردو اور انصاف کا خیال رکھو بیشک اللہ انصاف والوں کو پسند کرتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اگر اہل ایمان میں سے دو گروہ آپس میں لڑ پڑیں تو ان کے درمیان صلح کراؤ، اگر ان میں سے ایک گروہ دوسرے گروہ پر زیادتی کرے تو زیادتی کرنے والے سے لڑو یہاں تک کہ وہ اللہ کے حکم کی طرف پلٹ آئے۔ اگر وہ پلٹ آئے تو ان کے درمیان عدل کے ساتھ صلح کرا دو ، اور انصاف کرو، یقیناً اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اگر اہل ایمان میں سے دو گروہ آپس میں لڑ جائیں تو ان کے درمیان صلح کراؤ۔ پھر اگر ان میں سے ایک گروہ دوسرے گروہ پر زیادتی کرے تو زیادتی کرنے والے سے لڑو یہاں تک کہ وہ اللہ کے حکم کی طرف پلٹ آئے۔ پھر اگر وہ پلٹ آئے تو ان کے درمیان عدل کے ساتھ صلح کرا دو اور انصاف کرو کہ اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر ایمان والوں کی دو جماعتیں آپس میں قتال کرنے لگیں تو ان کے درمیان صلح کرا دو ، پھر اگر ان میں سے ایک گروہ دوسرے گروہ پر زیادتی کرے تو اس سے جنگ کرو جو زیادتی کر رہا ہے یہاں تک کہ وہ اللہ کے حکم کی طرف لوٹ آئے، سو اگر وہ رجوع کرلے تو ان دونوں کے درمیان انصاف کے ساتھ صلح کرا دو اور انصاف کرو، بیشک اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر دو فریق مسلمانوں کے آپس میں لڑ پڑیں تو ان میں ملاپ کرا دو پھر اگر چڑھا چلا جائے ایک ان میں سے دوسرے پر تو تم سب لڑو اس چڑھائی والے سے یہاں تک پھر آئے اللہ کے حکم پر پھر اگر پھر آیا تو ملاپ کرا دو ان میں برابر اور انصاف کرو بیشک اللہ کو خوش آتے ہیں انصاف والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر مسلمانوں کے دو گروہ آپس میں لڑ پڑیں تو ان دونوں کے مابین اختلاف کو رفع کرو کے صلح کرا دو پھر اگر ان میں سے ایک گروہ دوسرے پر زیادتی کرے تو جو گروہ زیادتی کرتا ہے تم اس سے لڑو یہاں تک کہ وہ خدا کے حکم کی طرف رجوکع ہوجائے پھر اگر وہ زیادتی کرنے والا فریق رجوع ہوججائے تو ان دونوں کے مابین انصاف کے ساتھ صلح کرادو اور انصاف کیا کرو بیشک اللہ تعالیٰ انصاف کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔