Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 100

سورة المائدة

قُلۡ لَّا یَسۡتَوِی الۡخَبِیۡثُ وَ الطَّیِّبُ وَ لَوۡ اَعۡجَبَکَ کَثۡرَۃُ الۡخَبِیۡثِ ۚ فَاتَّقُوا اللّٰہَ یٰۤاُولِی الۡاَلۡبَابِ لَعَلَّکُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ ﴿۱۰۰﴾٪  3

Say, "Not equal are the evil and the good, although the abundance of evil might impress you." So fear Allah , O you of understanding, that you may be successful.

آپ فرما دیجئے کہ ناپاک اور پاک برابر نہیں گو آپ کو ناپاک کی کثرت بھلی لگتی ہو اللہ تعالٰی سے ڈرتے رہو اے عقلمندو! تاکہ تم کامیاب ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
لَّایَسۡتَوِی
نہیں برابر ہو سکتے
الۡخَبِیۡثُ
ناپاك
وَالطَّیِّبُ
‌اور ‌پاك
وَلَوۡ
اور ‌اگرچہ
اَعۡجَبَکَ
اچھی ‌لگے ‌تمہیں
کَثۡرَۃُ
كثرت
الۡخَبِیۡثِ
ناپاك ‌كی
فَاتَّقُوا
‌پس ‌ڈرو
اللّٰہَ
اللہ ‌سے
یٰۤاُولِی الۡاَلۡبَابِ
اے ‌عقل ‌والو
لَعَلَّکُمۡ
تاكہ ‌تم
تُفۡلِحُوۡنَ
فلاح ‌پاجائو
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
لَّا
نہیں
یَسۡتَوِی
برابر ہو سکتے
الۡخَبِیۡثُ
ناپاک
وَالطَّیِّبُ
اور پاک
وَلَوۡ
اوراگرچہ
اَعۡجَبَکَ
اچھی لگے تمھیں
کَثۡرَۃُ
کثرت
الۡخَبِیۡثِ
ناپاک کی
فَاتَّقُوا
چنانچہ تم ڈرجاؤ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
یٰۤاُولِی الۡاَلۡبَابِ
اے عقل والو
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تُفۡلِحُوۡنَ
تم کامیاب ہو جاؤ
Translated by

Juna Garhi

Say, "Not equal are the evil and the good, although the abundance of evil might impress you." So fear Allah , O you of understanding, that you may be successful.

آپ فرما دیجئے کہ ناپاک اور پاک برابر نہیں گو آپ کو ناپاک کی کثرت بھلی لگتی ہو اللہ تعالٰی سے ڈرتے رہو اے عقلمندو! تاکہ تم کامیاب ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے کہ پاک ۔ اور ناپاک ایک جیسے نہیں ہوسکتے خواہ ناپاک کی کثرت تمہیں بھلی معلوم ہو، لہذا عقل والو ! اللہ سے ڈرتے رہو تاکہ تم کامیاب ہوسکو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں ناپاک اورپاک برابرنہیں اور اگرچہ ناپاک کی کثرت تمہیں اچھی لگے،چنانچہ اللہ تعالیٰ سے ڈرجاؤاے عقل والو!تاکہ تم کامیاب ہوجاؤ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"The bad and the good are not equal, even though you are attracted by the profusion of the bad. So, fear Allah, 0 men of understanding, that you may be suc¬cessful.|"

تو کہہ دے کہ برابر نہیں ناپاک اور پاک اگرچہ تجھ کو بھلی لگے ناپاک کی کثرت سو ڈرتے رہو اللہ سے اے عقلمندو تاکہ تمہاری نجات ہو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے بنی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کہہ دیجیے کہ ناپاک اور پاک برابر نہیں ہوسکتے چاہے ناپاک شے کی کثرت تمہیں اچھی لگے تو اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اے ہوش مندو تاکہ تم فلاح پاؤ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اے پیغمبر ! ان سے کہہ دو کہ پاک اور ناپاک بہرحال یکساں نہیں ہیں خواہ ناپاک کی بہتات تمہیں کتنا ہی فریفتہ کرنے والی ہو ، 115 پس اے لوگو جو عقل رکھتے ہو ! اللہ کی نافرمانی سے بچتے رہو ، امّید ہے کہ تمہیں فلاح نصیب ہوگی ۔ ؏١۳

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے رسول ! لوگوں سے ) کہہ دو کہ ناپاک اور پاکیزہ چیزیں برابر نہیں ہوتیں ، چاہے تمہیں ناپاک چیزوں کی کثرت اچھی لگتی ہو ۔ ( ٦٨ ) لہذا اے عقل والو ! اللہ سے ڈرتے رہو تاکہ تمہیں فلاح حاصل ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیمبر) کہہ دے گندا اور سترا برابر نہیں 1 اور اگرچہ گندے کا بہت ہونا تم کو اچھا معلوم ہو 2 تو عقل والوں اللہ تعالیٰ سے ڈرو تاکہ تم اپنی مراد کو پہنچو۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمادیجئے کہ پاک چیزیں اور ناپاک چزیں برابر نہیں ہوتیں خواہ ناپاک کی بہتات تمہیں بھلی لگے ۔ پس اے عقل والو ! اللہ سے ڈرتے رہو تاکہ تم کامیابی پاسکو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ان کو بتا دیجئے کہ ناپاک اور پاک برابر نہیں ہو سکتے خواہ ناپاک کی کثرت تمہیں کتنی ہی بھلی کیوں نہ لگتی ہو۔ اس لئے اے عقل والو ! اللہ کا تقویٰ حاصل کرو تاکہ تم فلاح و کامیابی حاصل کرسکو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ ناپاک چیزیں اور پاک چیزیں برابر نہیں ہوتیں گو ناپاک چیزوں کی کثرت تمہیں خوش ہی لگے تو عقل والو خدا سے ڈرتے رہو تاکہ رستگاری حاصل کرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: equal are not the foul and the pure, even though the abundance of the foul may astonish thee; wherefore fear Allah, ye men of understanding! that haply ye may fare well.

آپ کہہ دیجئے کہ ناپاک اور پاک برابر نہیں ہوسکتے۔ گوتجھے ناپاک کی کثرت حیرت میں ڈالتی ہو ۔ سو اے عقل والو ! اللہ سے ڈرتے رہو تاکہ (پوری) فلاح پاجاؤ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو کہ ناپاک اور پاک ، دونوں یکساں نہیں ہوسکتے ۔ اگرچہ ناپاک کی کثرت تمہیں فریفتہ کرنے والی ہو ۔ پس اللہ سے ڈرتے رہو ، اے اہلِ عقل! تاکہ تم فلاح پاؤ ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپﷺ فرما دیجئے کہ ناپاک اور پاک برابر نہیں ہو سکتے اگرچہ ناپاک کی کثرت آپ کو حیرت میں ڈالتی ہو پس اے عقل والو! اﷲتعالیٰ سے ڈرتے رہو تاکہ تم کامیاب ہو جائو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ان سے) کہہ دو کہ پاک اور ناپاک بہرحال برابر نہیں ہیں، خواہ ناپاک کی زیادتی تمہیں کتنی ہی بھلی لگے، پس اے لوگو ! جو عقل رکھتے ہو اللہ (کی نافرمانی) سے ڈرتے رہو تاکہ تم نجات پائو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہو (اے پیغمبر ! کہ باہم) برابر نہیں ہوسکتے پاک اور ناپاک، اگرچہ ناپاک کی بہتات تمہیں اچھی ہی کیوں نہ لگتی ہو، پس ڈرتے رہا کرو تم لوگ اللہ سے، اے عقل خالص رکھنے والو ! تاکہ تم فلاح پاسکو،

Translated by

Noor ul Amin

آپ ان سے کہہ دیجئے کہ پاک اور ناپاک ایک جیسے نہیں ہوسکتے خواہ ناپاک کی کثرت تمہیں بھلی معلوم ہو ، لہٰذا عقل والواللہ سے ڈرتے رہوتا کہ تم کامیاب ہوسکو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرمادو کہ گندہ اور ستھرا برابر نہیں ( ف۲٤۲ ) اگرچہ تجھے گندے کی کثرت بھائے ، تو اللہ سے ڈرتے رہو اے عقل والو! کہ تم فلاح پاؤ ،

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: پاک اور ناپاک ( دونوں ) برابر نہیں ہو سکتے ( اے مخاطب! ) اگرچہ تمہیں ناپاک ( چیزوں ) کی کثرت بھلی لگے ۔ پس اے عقلمند لوگو! تم ( کثرت و قلت کا فرق دیکھنے کی بجائے ) اللہ سے ڈرا کرو تاکہ تم فلاح پا جاؤ

Translated by

Hussain Najfi

کہہ دیجیے کہ خبیث ( ناپاک ) اور طیب ( پاک ) برابر نہیں ہو سکتے اگرچہ خبیث ( ناپاک ) کی کثرت اور بہتات تمہیں تعجب میں بھی ڈال دے ( تمہیں بھلی لگے ) اے عقل والو! خدا کی نافرمانی سے ڈرو تاکہ تم فلاح پاؤ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Not equal are things that are bad and things that are good, even though the abundance of the bad may dazzle thee; so fear Allah, O ye that understand; that (so) ye may prosper."

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), say to them, "The pure and filthy are not the same even though the abundance of filth may attract you. Men of reason, have fear of God so that you may have eternal happiness."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Not equal are the bad things and the good things, even though the abundance of the bad may please you. " So have Taqwa of Allah, O men of understanding in order that you may be successful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: The bad and the good are not equal, though the abundance of the bad may please you; so be careful of (your duty to) Allah, O men of understanding, that you may be successful.

Translated by

William Pickthall

Say: The evil and the good are not alike even though the plenty of the evil attract thee. So be mindful of your duty to Allah, O men of understanding, that ye may succeed.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(ऐ नबी) कह दीजिए कि नापाक और पाक बराबर नहीं हो सकते अगरचे नापाक की कसरत तुमको भली लगे, पस अल्लाह से डरो ऐ अक़्ल वालो ताकि तुम कामयाब हो जाओ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ فرمادیجئیے کہ ناپاک اور پاک برابر نہیں گو تجھ کو ناپاک کی کثرت تعجب میں ڈالتی ہو تو خدا تعالیٰ سے ڈرتے رہو اے عقلمندو ! تاکہ تم کامیاب ہو۔ (100)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بتلا دیں کہ ناپاک اور پاک برابر نہیں، خواہ ناپاک کی کثرت آپ کو تعجب میں ڈالے، پس اے عقل والو ! اللہ سے ڈر و تاکہ تم کامیاب ہوجاؤ۔ “ (١٠٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے پیغمبر ان سے کہہ دو کہ پاک اور ناپاک بہرحال یکساں نہیں ہیں ‘ خواہ ناپاک کی بہتات تمہیں کتنا ہی فریفتہ کرنے والی ہو ‘ پس اے لوگو جو عقل رکھتے ہو ‘ اللہ کی نافرمانی سے بچتے رہو ‘ امید ہے کہ تمہیں فلاح نصیب ہوگی ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجئے کہ خبیث اور طیب برابر نہیں ہیں اگرچہ اے مخاطب ! تجھے خبیث کی کثرت بھلی معلوم ہوتی ہو۔ سو اے عقل والو ! اللہ سے ڈرو تاکہ کامیاب ہوجاؤ۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ دے کہ برابر نہیں ناپاک اور پاک اگرچہ تجھ کو بھلی لگے ناپاک کی کثرت سو ڈرتے رہو اللہ سے اے عقل مندو تاکہ تمہاری نجات ہو  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر آپ ان سے فرما دیجیے کہ ناپاک چیز اور پاک چیز دونوں برابر نہیں خواہ تم کو کسی ناپاک چیز کی کثرت بھلی ہی کیوں نہ معلوم ہوتی ہو تو اے عقل مندو ! خدا سے ڈرتے رہو تاکہ تم فلاح پائو۔