Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 101

سورة المائدة

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَسۡئَلُوۡا عَنۡ اَشۡیَآءَ اِنۡ تُبۡدَ لَکُمۡ تَسُؤۡکُمۡ ۚ وَ اِنۡ تَسۡئَلُوۡا عَنۡہَا حِیۡنَ یُنَزَّلُ الۡقُرۡاٰنُ تُبۡدَ لَکُمۡ ؕ عَفَا اللّٰہُ عَنۡہَا ؕ وَ اللّٰہُ غَفُوۡرٌ حَلِیۡمٌ ﴿۱۰۱﴾

O you who have believed, do not ask about things which, if they are shown to you, will distress you. But if you ask about them while the Qur'an is being revealed, they will be shown to you. Allah has pardoned that which is past; and Allah is Forgiving and Forbearing.

اے ایمان والو! ایسی باتیں مت پوچھو کہ اگر تم پر ظاہر کر دی جائیں تو تمہیں ناگوار ہوں اور اگر تم زمانہ نزول قرآن میں ان باتوں کو پوچھو گے تو تم پر ظاہر کر دی جائیں گی سوالات گزشتہ اللہ نے معاف کر دیئے اور اللہ بڑی مغفرت والا بڑے حلم والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَاالَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
لَا تَسۡئَلُوۡا
نہ تم سوال کرو
عَنۡ اَشۡیَآءَ
ایسی چیزوں کے بارے میں
اِنۡ
اگر
تُبۡدَ
وہ ظاہر کردی جائیں
لَکُمۡ
تمہارے لیے
تَسُؤۡکُمۡ
بری لگیں تمہیں
وَاِنۡ
اور اگر
تَسۡئَلُوۡا
تم سوال کرو گے
عَنۡہَا
ان کے بارے میں
حِیۡنَ
جس وقت
یُنَزَّلُ
نازل کیا جاتا ہے
الۡقُرۡاٰنُ
قرآن
تُبۡدَ
وہ ظاہر کردی جائیں گی
لَکُمۡ
تمہارے لیے
عَفَا
درگزر کیا
اللّٰہُ
اللہ نے
عَنۡہَا
ان سے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
غَفُوۡرٌ
بہت بخشنے والا ہے
حَلِیۡمٌ
بہت بردبار ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَاالَّذِیۡنَ
اے لوگوجو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
لَا تَسۡئَلُوۡا
نہ تم سوال کرو
عَنۡ اَشۡیَآءَ
چیزوں کے بارے میں
اِنۡ
اگر
تُبۡدَ
ظاہر کردی جائیں
لَکُمۡ
تمہارے لیے
تَسُؤۡکُمۡ
ناگوار گزریں تمہیں
وَاِنۡ
اور اگر
تَسۡئَلُوۡا
تم سوال کرو گے
عَنۡہَا
اُن کے بارے میں
حِیۡنَ
جب
یُنَزَّلُ
نازل کیا جا رہا ہو
الۡقُرۡاٰنُ
قرآن
تُبۡدَ
ظاہر کردی جائیں گی
لَکُمۡ
تمہارے لیے
عَفَا
درگزر کیا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
عَنۡہَا
اُن سے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
غَفُوۡرٌ
بے حد بخشنے والا
حَلِیۡمٌ
نہایت بردبار ہے
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, do not ask about things which, if they are shown to you, will distress you. But if you ask about them while the Qur'an is being revealed, they will be shown to you. Allah has pardoned that which is past; and Allah is Forgiving and Forbearing.

اے ایمان والو! ایسی باتیں مت پوچھو کہ اگر تم پر ظاہر کر دی جائیں تو تمہیں ناگوار ہوں اور اگر تم زمانہ نزول قرآن میں ان باتوں کو پوچھو گے تو تم پر ظاہر کر دی جائیں گی سوالات گزشتہ اللہ نے معاف کر دیئے اور اللہ بڑی مغفرت والا بڑے حلم والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! ایسی باتوں کے متعلق سوال نہ کیا کرو کہ اگر وہ تم پر ظاہر کردی جائیں تو تمہیں ناگوار ہوں اور اگر تم کوئی بات اس وقت پوچھتے ہو جبکہ قرآن نازل ہو رہا ہے تو وہ تم پر ظاہر کردی جائے گی۔ اب تک جو ہوچکا اس سے اللہ نے درگزر کردیا ہے۔ وہ درگزر کرنے والا اور بردبار ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگو جوایمان لائے ہو!ایسی چیزوں کے بارے میں سوال نہ کرو کہ اگروہ تم پر ظاہرکردی جائیں تو تمہارے لیے ناگوارگزریں اوراگرتم ان کے بارے میں سوال کرو جب قرآن نازل کیا جارہا ہو تووہ تمہارے لیے ظاہرکردی جائیں گی۔ اﷲ تعالیٰ نے ان سے درگزر فرمایاہے اور اﷲ تعالیٰ بے حد بخشنے والا،نہایت بردبا رہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O those who believe, do not ask about things which, if disclosed, may displease you; and if you ask about them when the Qur&an is being revealed, they will be dis¬closed to you. Allah has pardoned you for it. And Allah is Most Forgiving, Forbearing.

اے ایمان والو ! مت پوچھو ایسی باتیں کہ اگر تم پر کھولی جاویں تو تم کو بری لگیں اور اگر پوچھو گے یہ باتیں ایسے وقت میں کہ قرآن نازل ہو رہا ہے تو تم پر ظاہر کردی جاویں گی اللہ نے ان سے درگزر کی ہے اور اللہ بخشنے والا تحمل والا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے اہل ایمان ! ان چیزوں کے متعلق سوال نہ کیا کرو جو اگر تم پر ظاہر کردی جائیں تو تمہیں بری لگیں اور اگر تم سوال کرو گے ایسی چیزوں کے بارے میں جبکہ ابھی قرآن کا نزول جاری ہے تو تمہارے لیے وہ ظاہرکر دی جائیں گی اللہ تعالیٰ نے اس میں درگزر سے کام لیا ہے اللہ بخشنے والا اور بردبار ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believers! Do not ask of the things which, if made manifest to you, would vex you; for, if you should ask about them while the Qur'an is being revealed, they will be made manifest to you. Allah has pardoned whatever happened in the past. He is All-Forgiving, All-Forbearing.

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، ایسی باتیں نہ پوچھا کرو جو تم پر ظاہر کر دی جائیں تو تمہیں ناگوار ہوں ، 116 لیکن اگر تم انہیں ایسے وقت پوچھو گے جب کہ قرآن نازل ہو رہا ہو تو وہ تم پر کھول دی جائیں گی ۔ اب تک جو کچھ تم نے کیا اسے اللہ نے معاف کر دیا ، وہ درگزر کرنے والا اور بردبار ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! ایسی چیزوں کے بارے میں سوالات نہ کیا کرو جو اگر تم پر ظاہر کردی جائیں تو تمہیں ناگوار ہوں ، اور اگر تم ان کے بارے میں ایسے وقت سوالات کرو گے جب قرآن نازل کیا جارہا ہو تو وہ تم پر ظاہر کردی جائیں گی ۔ ( ٦٩ ) ( البتہ ) اللہ نے پچھلی باتیں معاف کردی ہیں ۔ اور اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا بردبار ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانو ایسی باتیں مت پوچھو جو اگر بیان کی جائیں تم سے تو تم کو بری لگیں (جن کا کھولنا تم کو برا لگے) 3 اور اگر ایسے وقت میں پوچھو گے جب قرآن اتر رہا ہے (اور پیمبر زندہ ہیں) تو (خواہ مخواہ) تم سے بیان کی جائیں گی 4 (اب تو جو تم پوچھ چکے) اللہ نے اس سے درگذر کی 5 اور اللہ بخشنے والا بردبار ہے دیکھتا ہے پر جلدی سزا نہیں دتا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! ان چیزوں کے بارے سوال نہ کرو جو اگر تم پر ظاہر کردی جائیں تو تمہیں بری لگیں اور اگر قرآن کے نازل ہوتے ہوئے ان کے بارے پوچھو گے تو تم پر ظاہر کردی جائیں گی اللہ نے ایسی باتوں (کو پوچھنے) سے درگزر فرمایا ہے اور اللہ بخشنے والے بردبار ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! ایسی چیزوں کے متعلق سوالات مت اٹھایا کرو کہ اگر وہ ظاہر کردی جائیں تو تمہیں بری لگیں گی۔ اگر تم ایسے وقت میں پوچھو گے جو نزول قرآن کا دور ہے تو (ممکن ہے) وہ باتیں تم پر کھول دی جائیں۔ اب تک جو کچھ تم نے کیا اللہ نے معاف کیا۔ اور اللہ معافی دینے والا اور برداشت کرنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مومنو! ایسی چیزوں کے بارے میں مت سوال کرو کہ اگر (ان کی حقیقتیں) تم پر ظاہر کر دی جائیں تو تمہیں بری لگیں اور اگر قرآن کے نازل ہونے کے ایام میں ایسی باتیں پوچھو گے تو تم پر ظاہر بھی کر دی جائیں گی (اب تو) خدا نے ایسی باتوں (کے پوچھنے) سے درگزر فرمایا ہے اور خدا بخشنے والا بردبار ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O ye who believe! ask not about things which if disclosed to you, may annoy you; and if ye ask about them while the Qur'an is being revealed, they may be disclosed to you. Allah hath pardoned that; and Allah is Forgiving, Forbearing.

اے ایمان والو ! ایسی باتیں مت پوچھو کہ اگر تم پر ظاہر کردی جائیں تو تمہیں ناگوار گزریں ۔ اور اگر تم انہیں دریافت کرتے رہو گے اس زمانہ میں جب کہ قرآن اتر رہا ہے تو تم پر ظاہر کردی جائیں گی ۔ اللہ نے ان کی بات درگزر کی اور اللہ بڑا مغفرت والا ہے بڑا حلم والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! ایسی باتوں سے متعلق سوال نہ کرو جو اگر ظاہر کردی جائیں تو تمہیں گراں گذریں اور اگر تم ان کی بابت ایسے زمانے میں سوال کرو گے ، جب قرآن اتر رہا ہے تو تم پر ظاہر کردی جائیں گی ۔ اللہ نے ان سے درگذر فرمایا اور اللہ بخشنے والا اور بردبار ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! ایسی چیزوں کے بارے میں سوال نہ کیا کرو کہ تم پر ظاہر کر دی جائیں تو تمہیں بری لگیں اور اگر جب قرآن نازل ہو رہا ہو اس وقت ان کے بارے میں پوچھو گے تو تم پر ظاہر کر دی جائیں گی اﷲتعالیٰ نے گزشتہ سوالات کے بارے میں معاف فرمادیااور اﷲتعالیٰ بڑے مہربان ، بڑے حلم والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے ایمان والو ! ایسی باتیں نہ پوچھا کرو کہ جو تم پر ظاہر کردی جائیں تو تمہیں ناگوار ہوں، لیکن اگر تم انہیں ایسے وقت پوچھو گے جب کہ قرآن نازل ہو رہا ہو تو وہ تم پر کھول دی جائیں گی۔ اب تک جو کچھ تم نے کیا اسے اللہ نے معاف کردیا، وہ درگزر کرنے والا اور بردبار ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے وہ لوگو، جو ایمان لائے ہو، تم مت پوچھا کرو ایسی باتوں کے بارے میں کہ جو اگر تم پر ظاہر کردی جائیں تو تمہیں بری لگیں، اور اگر تم ان کے بارے میں ایسے وقت میں پوچھو گے جب کہ قرآن نازل ہو رہا ہے، تو وہ تم پر ظاہر کردی جائیں گی، اللہ نے معاف فرما دیا ان سوالات سے متعلق (جو اس سے پہلے تم لوگ کرچکے ہو) اور اللہ بڑا ہی بخشنے والا، نہایت ہی بردبار ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والو! تم لوگ ایسے چیزوں کے بارے میں سوال نہ کروکہ اگر وہ تمہارے سامنے ظاہرکردی جائیں تو تمہیں ( ذہنی طور پر ) تکلیف پہنچائیں اور اگرتم اس کے بارمیں اس وقت پوچھو جب قرآن نازل ہورہاہوتووہ تمہارے سامنے ظاہرکردی جائیں گی ، ( اب تک جو ہوا ) اللہ معاف کرتا ہے وہ معاف کرنے والا حلیم ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو! ایسی باتیں نہ پوچھو جو تم پر ظاہر کی جائیں تو تمہیں بری لگیں ( ف۲٤۳ ) اور اگر انہیں اس وقت پوچھو گے کہ قرآن اتر رہا ہے تو تم پر ظاہر کردی جائیں گی ، اللہ انہیں معاف کرچکا ہے ( ف۲٤٤ ) اور اللہ بخشنے والا حلم والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! تم ایسی چیزوں کی نسبت سوال مت کیا کرو ( جن پر قرآن خاموش ہو ) کہ اگر وہ تمہارے لئے ظاہر کر دی جائیں تو تمہیں مشقت میں ڈال دیں ( اور تمہیں بری لگیں ) ، اور اگر تم ان کے بارے میں اس وقت سوال کرو گے جبکہ قرآن نازل کیا جا رہا ہے تو وہ تم پر ( نزولِ حکم کے ذریعے ظاہر ( یعنی متعیّن ) کر دی جائیں گی ( جس سے تمہاری صواب دید ختم ہو جائے گی اور تم ایک ہی حکم کے پابند ہو جاؤ گے ) ۔ اللہ نے ان ( باتوں اور سوالوں ) سے ( اب تک ) درگزر فرمایا ہے ، اور اللہ بڑا بخشنے والا بردبار ہے

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! ایسی چیزوں کے بارے میں سوال نہ کرو ۔ کہ جو اگر ظاہر کر دی جائیں تو تمہیں بری لگیں ۔ اور اگر ان کے متعلق ایسے وقت میں سوال کروگے جبکہ قرآن اتر رہا ہے تو وہ تم پر ظاہر کر دی جائیں گی اللہ نے انہیں نظر انداز کر دیا ہے ( یا اللہ نے تمہیں معاف کر دیا ہے ) اور اللہ بڑا بخشنے والا ، بڑا بردبار ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! Ask not questions about things which, if made plain to you, may cause you trouble. But if ye ask about things when the Qur'an is being revealed, they will be made plain to you, Allah will forgive those: for Allah is Oft-forgiving, Most Forbearing.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, do not ask about things which, if revealed to you, would disappoint you. If you ask about such things when the Prophet is receiving revelations, they will also be revealed to you. God has exempted you (from the responsibilities of the things you wanted to know). He is All-forgiving and Forbearing.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! Ask not about things which, if made plain to you, may cause you trouble. But if you ask about them while the Qur'an is being revealed, they will be made plain to you. Allah has forgiven that, and Allah is Oft-Forgiving, Most Forbearing.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! do not put questions about things which if declared to you may trouble you, and if you question about them when the Quran is being revealed, they shall be declared to you; Allah pardons this, and Allah is Forgiving, Forbearing.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! Ask not of things which, if they were made unto you, would trouble you; but if ye ask of them when the Qur'an is being revealed, they will be made known unto you. Allah pardoneth this, for Allah is Forgiving, Clement.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान वालो! ऐसी बातों के बारे में सवाल न करो कि अगर वह तुम पर ज़ाहिर कर दी जाएं तो तुम पर भारी गुज़रे, और अगर तुम उनके बारे में पूछोगे ऐसे वक़्त में जबकि क़ुरआन उतर रहा है तो वे तुम पर ज़ाहिर कर दी जाएंगी, अल्लाह ने उन से दरगुज़र किया, और अल्लाह बख़्शने वाला, बुर्दबार है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والوں ایسی (فضول) باتیں مت پوچھو (4) کہ اگر تم سے ظاہر کردی جائیں تو تمہاری ناگواری کا سبب ہو اور اگر تم زمانہٴ نزول قرآن میں ان باتوں کو پوچھو تو تم سے ظاہر کردی جاویں وہ (سوالات گزشتہ) اللہ تعالیٰ نے معاف کردیے اور اللہ تعالیٰ بڑی مغفرت والے ہیں بڑے حلم والے ہیں۔ (101)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے لوگو جو ایمان لائے ہو ! ان چیزوں کے بارے میں سوال نہ کرو جو تمہارے لیے ظاہر کردی جائیں تو تمہیں بری لگیں اور اگر تم ان کے بارے میں اس وقت سوال کروگے جب قرآن نازل کیا جارہا ہے تو تمہارے لیے ظاہر کردی جائیں گی۔ اللہ نے ان سے درگزر فرمایا اور اللہ خوب بخشنے والا، نہایت بردبار ہے۔ (١٠١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

’ اے لوگو جو ایمان لائے ہو ‘ ایسی باتیں نہ پوچھا کرو جو تم پر ظاہر کردی جائیں تو تمہیں ناگوار ہوں ‘ لیکن اگر تم انہیں ایسے وقت پوچھو گے جب کہ قرآن نازل ہو رہا ہو تو وہ تم پر کھول دی جائیں گی ۔ اب تک جو کچھ تم نے کیا اسے اللہ نے معاف کردیا ہے ‘ وہ درگزر کرنے والا اور بردبار ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو ! ایسی چیزوں کے بارے میں سوال نہ کرو کہ اگر تم پر ظاہر کردی جائیں تو تم کو ناگوارہوں، اور اگر تم ان کے بارے میں اس وقت سوال کروگے جس وقت قرآن نازل ہو رہا ہو تو وہ تمہارے لیے ظاہر کردی جائینگی اللہ نے ان کے بارے میں معافی دے دی اور اللہ بخشنے والا ہے علم والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو مت پوچھو ایسی باتیں کہ اگر تم پر کھولی جاویں تو تم کو بری لگیں اور اگر پوچھو گے یہ باتیں ایسے وقت میں کہ قرآن نازل ہو رہا ہے تو تم پر ظاہر کردی جاویں گی اللہ نے ان سے درگزر کی ہے اور اللہ بخشنے والا تحمل والا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والو تم ایسی باتیں نہ پوچھا کرو کہ اگر وہ تم کو ظاہر کردی جائیں تو تم کو بری معلوم ہوں اور اگر تم ایسے زمانہ میں جبکہ نزول قرآن کا سلسلہ جاری ہے ایسی باتیں پوچھتے رہو گے تو اس کا قوی احتمال ہے کہ ان کو ظاہر کردیا جائے گزشتہ سوالات کو اللہ نے معاف کردیا اور اللہ بڑی مغفرت والا تحمل والا ہے۔