Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 103

سورة المائدة

مَا جَعَلَ اللّٰہُ مِنۡۢ بَحِیۡرَۃٍ وَّ لَا سَآئِبَۃٍ وَّ لَا وَصِیۡلَۃٍ وَّ لَا حَامٍ ۙ وَّ لٰکِنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا یَفۡتَرُوۡنَ عَلَی اللّٰہِ الۡکَذِبَ ؕ وَ اَکۡثَرُہُمۡ لَا یَعۡقِلُوۡنَ ﴿۱۰۳﴾

Allah has not appointed [such innovations as] bahirah or sa'ibah or wasilah or ham. But those who disbelieve invent falsehood about Allah , and most of them do not reason.

اللہ تعالٰی نے نہ بحیرہ کو مشروع کیا ہے اور نہ سائبہ کو اور نہ وصیلہ کو اور نہ حام کو لیکن جو لوگ کافر ہیں وہ اللہ تعالٰی پر جھوٹ لگاتے ہیں اور اکثر کافر عقل نہیں رکھتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَا
نہیں
جَعَلَ
بنایا
اللّٰہُ
اللہ نے
مِنۡۢ بَحِیۡرَۃٍ
کوئی بحیرہ
وَّلَا
اور نہ
سَآئِبَۃٍ
کوئی سائبہ
وَّلَا
اور نہ
وَصِیۡلَۃٍ
کوئی وصیلہ
وَّلَاحَامٍ
اور نہ کوئی حام
وَّلٰکِنَّ
اور لیکن
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
یَفۡتَرُوۡنَ
وہ گھڑ لیتے ہیں
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
الۡکَذِبَ
جھوٹ
وَاَکۡثَرُہُمۡ
اور اکثر ان کے
لَایَعۡقِلُوۡنَ
نہیں عقل رکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَا
نہیں
جَعَلَ
بنایا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
مِنۡۢ بَحِیۡرَۃٍ
کوئی بحیرہ
وَّلَا
اور نہ
سَآئِبَۃٍ
کوئی سائبہ
وَّلَا
اور نہ
وَصِیۡلَۃٍ
کوئی وصیلہ
وَّلَا
اور نہ
حَامٍ
کوئی حام
وَّلٰکِنَّ
لیکن
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
یَفۡتَرُوۡنَ
وہ باندھتے ہیں
عَلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
الۡکَذِبَ
جھوٹ
وَاَکۡثَرُہُمۡ
اوراکثر اُن میں سے
لَایَعۡقِلُوۡنَ
نہیں وہ عقل رکھتے
Translated by

Juna Garhi

Allah has not appointed [such innovations as] bahirah or sa'ibah or wasilah or ham. But those who disbelieve invent falsehood about Allah , and most of them do not reason.

اللہ تعالٰی نے نہ بحیرہ کو مشروع کیا ہے اور نہ سائبہ کو اور نہ وصیلہ کو اور نہ حام کو لیکن جو لوگ کافر ہیں وہ اللہ تعالٰی پر جھوٹ لگاتے ہیں اور اکثر کافر عقل نہیں رکھتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ تعالیٰ نے نہ بحیرہ کو کوئی چیز بنایا ہے نہ سائبہ کو، نہ وصیلہ کو اور نہ حام کو۔ بلکہ یہ کافروں نے بنائے اور یہ جھوٹی باتیں بنا کر اللہ کے ذمہ لگا دیں اور ان میں سے اکثر بےعقل ہیں (جو ان پر عمل کرتے ہیں)

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ نے نہ کوئی بحیرہ (کان پھٹی اونٹنی)اورنہ ہی سائبہ(سانڈ چھٹی ہوئی) اور نہ ہی وصیلہ (اوپرتلے بچے دینے والی)اور نہ ہی حام (بچوں کاباپ اونٹ)مقررکیاہے، بلکہ جن لوگوں نے کفرکیاوہ اﷲ تعالیٰ پرجھوٹ باندھتے ہیں،اوران میں سے اکثرعقل نہیں رکھتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah has made no Bahirah, no Sa&ibah, no Wasilah and no Hami (names of animals dedicated to idols in Jahi¬liyyah on different grounds) but those who disbelieve coin a lie against Allah, and most of them do not understand. [ 103]

نہیں مقرر کیا اللہ نے بحیرہ اور نہ سائبہ اور نہ وصیلہ اور نہ حامی و لیکن کافر باندھتے ہیں اللہ پر بہتان اور ان میں اکثروں کو عقل نہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ نے نہ تو بحیرہ کو کچھ چیز بنایا ہے نہ سائبہ نہ وسیلہ اور نہ حام کو لیکن یہ کافر اللہ پر افترا کرتے ہیں اور ان کی اکثریت عقل سے عاری ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah has neither appointed (cattle devoted to idols such as) Bahirah, Sa'ibah, Wasilah nor Ham; but those who disbelieve forge lies against Allah and of them most have no understanding (and therefore succumb to such superstitions).

اللہ نے نہ کوئی بَحِیرہ مقرر کیا ہے نہ سائبَہ اور نہ وَصیْلہ اور نہ حام ۔ 118 مگر یہ کافر اللہ پر جھوٹی تہمت لگاتے ہیں اور ان میں سے اکثر بے عقل ہیں ﴿کہ ایسے وہمیّات کو مان رہے ہیں﴾ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ نے کسی جانور کو نہ بحیرہ بنانا طے کیا ہے ، نہ سائبہ ، نہ وصیلہ اور نہ حامی ( ٧١ ) لیکن جن لوگوں نے کفر اپنایا ہوا ہے وہ اللہ پر جھوٹ باندھتے ہیں ، اور ان میں سے اکثر لوگوں کو صحیح سمجھ نہیں ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ تعالیٰ نے کوئی حکم نہیں دیا بحیرہ کا اور نہ سائبہ کا اور نہ وصیلہ کا اور نہ حام کا لیکن کافر اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھتے ہیں اور بہتیرے ان میں عقل نہیں رکھتے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ نے نہ تو بحیرہ (کان پھٹا) بنایا ہے اور نہ سائبہ (سانڈھ) اور نہ وصیلہ (مسلسل مادہ جننے والی اونٹنی) اور نہ خام (دس بچوں والا اونٹ) اور لیکن کافر اللہ پر جھوٹ باندھتے (کہتے) ہیں اور اکثر ان کے عقل نہیں رکھتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ نے نہ تو کوئی بحیرہ نہ کوئی سائبہ نہ کوئی وصیلہ نہ کوئی حام مقرر کیا ہے۔ لیکن جو لوگ کافر ہیں وہ اللہ پر جھوٹی تہمت لگاتے ہیں۔ اور ان میں کتنے سارے ایسے ہیں جو عقل نہیں رکھتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا نے نہ تو بحیرہ کچھ چیز بنایا ہے اور نہ سائبہ اور نہ وصیلہ اور نہ حام بلکہ کافر خدا پر جھوٹ افترا کرتے ہیں اور یہ اکثر عقل نہیں رکھتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah hath not appointed aught of the bahira or the sa'iba or the wasila or the ham, those who disbelieve have fabricated a lie against Allah, and most of them reflect not.

اللہ نے نہ بحیرہ کو مشروع کیا ہے اور نہ سائبہ کو اور نہ وصیلہ کو نہ حامی کو ۔ البتہ جو لوگ کافر ہیں وہی اللہ پر جھوٹ جوڑتے رہتے ہیں۔ اور ان میں سے اکثر عقل سے کام نہیں لیتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ نے تو نہ بحیرہ مشروع کیا ، نہ سائبہ ، نہ وصیلہ اور نہ حام ۔ جنہوں نے کفر کیا ہے ، وہ اللہ پر جھوٹ باندھتے ہیں اور ان میں سے اکثر سمجھ سے عاری ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اﷲتعالیٰ نے نہ بحیرہ اور نہ سائبہ اور نہ وصیلہ اور نہ حام کو مقرر فرمایا ہے لیکن جن لوگوں نے کفر کیا وہی اﷲتعالیٰ پر جھوٹی تہمتیں لگاتے رہتے ہیں اور ان میں سے اکثر عقل نہیں رکھتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ نے نہ کوئی بحیرہ مقرر کیا ہے نہ سائبہ، نہ وصیلہ اور نہ حام۔ مگر یہ کافر اللہ پر جھوٹی تہمت لگاتے ہیں اور ان میں سے اکثر بےعقل ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ نے تو نہ کوئی بحیرہ مقرر کیا ہے، نہ سائبہ، نہ کوئی وصیلہ، اور نہ حام، مگر وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا وہ (اپنی ہی طرف سے) جھوٹ (اور بہتان) باندھتے ہیں اللہ پر، اور ان میں سے اکثر ایسے ہیں جو اپنی عقلوں سے کام نہیں لیتے

Translated by

Noor ul Amin

اللہ نے بحیرہ ( وہ جانور جس کا دودھ دوہناچھوڑدیاجاتا ہے اور کہاجاتا ہے کہ یہ بتوں کے لئے ہے چنانچہ کوئی شخص اس کے تھنوں کو ہاتھ نہ لگاتا ) کوکوئی چیزنہیں بنایا ہے نہ ہی سائبہ کو ( وہ جانورجسے وہ بتوں کے لئے آزادچھوڑدیتے تھے ، اسے نہ سواری کے لئے استعمال کرتے نہ باربرداری کے لئے ) ، نہ وصیلہ کو ( وہ اونٹنی جس سے پہلی مرتبہ مادہ پیدا ہوتی ہے اور اس کے بعدپھر دوبارہ بھی مادہ ہی پیداہوتی ہے ایسی اونٹنی کو وہ بتوں کے لئے آزاد چھوڑ دیتے تھے ) ، اور نہ حام کو ( وہ نراونٹ جس کی نسل سے کئی بچے ہو چکے ہوتے ہیں تواس سے بھی باربرداری یا سواری کا کام نہ لیتے اور بتوں کے لئے چھوڑدیتے ) بلکہ یہ کافروں نے بنائے اور یہ جھوٹی باتیں بنا کر اللہ کے ذمہ لگا دیتے ہیں اور ان میں سے اکثربے عقل ہیں ( جوان پر عمل کرتے ہیں )

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ نے مقرر نہیں کیا ہے کان چِرا ہوا اور نہ بجار اور نہ وصیلہ اور نہ حامی ( ف۲٤٦ ) ہاں کافر لوگ اللہ پر جھوٹا افترا باندھتے ہیں ( ف۲٤۷ ) اور ان میں اکثر نرے بےعقل ہیں ( ف۲٤۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اللہ نے نہ تو بحیرہ کو ( اَمرِ شرعی ) مقرر کیا ہے اور نہ سائبہ کو اور نہ وصیلہ کو اور نہ حام کو ، لیکن کافر لوگ اللہ پر جھوٹا بہتان باندھتے ہیں ، اور ان میں سے اکثر عقل نہیں رکھتے

Translated by

Hussain Najfi

اللہ تعالیٰ نے کوئی بحیرہ ، سائبہ ، وصیلہ اور حام مقرر نہیں کیا مگر کافر اللہ پر جھوٹا بہتان باندھتے ہیں ۔ اور ان میں سے اکثر عقل و شعور نہیں رکھتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It was not Allah who instituted (superstitions like those of) a slit-ear she-camel, or a she-camel let loose for free pasture, or idol sacrifices for twin-births in animals, or stallion-camels freed from work: It is blasphemers who invent a lie against Allah; but most of them lack wisdom.

Translated by

Muhammad Sarwar

God has not instituted the rites of Bahirah, Sa'ibah, Wasilah, nor of Hami (names of certain animals that the pagans would offer as sacrifice). It is the pagans who have attributed falsehood to God. Many of them have no understanding.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah has not instituted things like Bahirah or a Sa'ibah or a Wasilah or a Ham. But those who disbelieve invent lies against Allah, and most of them have no understanding.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah has not ordained (the making of) a bahirah or a saibah or a wasilah or a hami but those who disbelieve fabricate a lie against Allah, and most of them do not understand.

Translated by

William Pickthall

Allah hath not appointed anything in the nature of a Bahirah or a Sa'ibah or a Wasilah or a Hami, but those who disbelieve invent a lie against Allah. Most of them have no sense.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह ने बहीरा और साइबा और वसीला और हाम (बुतों के नाम पर छोड़े हुए जानवर) मुक़र्रर नहीं किए, मगर जिन लोगों ने कुफ़्र किया वे अल्लाह पर झूठ बाँधते हैं, और उनमें से अकसर अक़्ल से काम नहीं लेते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ نے نہ بحیرہ کو مشروع کیا ہے اور نہ سائبہ کو اور نہ وصیلہ کو اور نہ حامی کو لیکن جو لوگ کافر ہیں وہ اللہ تعالیٰ پر جھوٹ لگاتے ہیں اور اکثر (کافر) عقل نہیں رکھتے۔ (1) (103)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اللہ نے نہ کوئی بحیرہ مقرر فرمائی ہے اور نہ کوئی سائبہ اور نہ وصیلہ اور حام اور لیکن وہ لوگ جو کافر ہیں اللہ پر جھوٹ باندھتے ہیں اور ان میں سے اکثر نہیں سمجھتے۔ “ (١٠٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ نے نہ کوئی بحیرہ مقرر کیا ہے نہ سائبہ نہ وصیلہ اور نہ حام ۔ مگر یہ کافر اللہ پر جھوٹی تہمت لگاتے ہیں اور ان میں سے اکثر بےعقل ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ نے مقرر نہیں فرمایا نہ کوئی بحیرہ اور نہ کوئی سائبہ اور نہ کوئی وصیلہ اور نہ کوئی حام، لیکن جن لوگوں نے کفراختیار کیا وہ اللہ پر جھوٹ باندھتے ہیں اور ان میں اکثر وہ ہیں جو سمجھ نہیں رکھتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

نہیں مقرر کیا اللہ نے بحیرہ اور نہ سائبہ اور نہ وصیلہ اور نہ حامی لیکن کافر باندھتے ہیں اللہ پر بہتان اور ان میں اکثروں کو عقل نہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ نے نہ تو بحیرہ کو مقرر کیا اور نہ سائبہ کو اور نہ وصیلہ کو اور نہ حامی کو لیکن وہ لوگ جنہوں نے کفر کی روش اختیار کر رکھی ہے اللہ پر جھوٹی افترا پردازی کرتے ہیں ان کی حالت یہ ہے کہ ان میں سے اکثر صحیح عقل سے بےبہرہ ہیں۔