Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 104

سورة المائدة

وَ اِذَا قِیۡلَ لَہُمۡ تَعَالَوۡا اِلٰی مَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰہُ وَ اِلَی الرَّسُوۡلِ قَالُوۡا حَسۡبُنَا مَا وَجَدۡنَا عَلَیۡہِ اٰبَآءَنَا ؕ اَوَ لَوۡ کَانَ اٰبَآؤُہُمۡ لَا یَعۡلَمُوۡنَ شَیۡئًا وَّ لَا یَہۡتَدُوۡنَ ﴿۱۰۴﴾

And when it is said to them, "Come to what Allah has revealed and to the Messenger," they say, "Sufficient for us is that upon which we found our fathers." Even though their fathers knew nothing, nor were they guided?

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالٰی نے جو احکام نازل فرمائے ہیں ان کی طرف اور رسول کی طرف رجوع کرو تو کہتے ہیں کہ ہم کو وہی کافی ہے جس پر ہم نے اپنے بڑوں کو پایا ، کیا اگرچہ ان کے بڑے نہ کچھ سمجھ رکھتے ہوں اور نہ ہدایت رکھتے ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
قِیۡلَ
کہا جاتا ہے
لَہُمۡ
انہیں
تَعَالَوۡا
آؤ
اِلٰی
طرف
مَاۤ
اس کے جو
اَنۡزَلَ
نازل کیا
اللّٰہُ
اللہ نے
وَاِلَی الرَّسُوۡلِ
اور طرف رسول کے
قَالُوۡا
وہ کہتے ہیں
حَسۡبُنَا
کافی ہے ہمیں
مَا
جو
وَجَدۡنَا
پایا ہم نے
عَلَیۡہِ
اس پر
اٰبَآءَنَا
اپنے ابائو اجداد کو
اَوَلَوۡ
کیا بھلا اگرچہ
کَانَ
ہوں
اٰبَآؤُہُمۡ
آبائو اجداد ان کے
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہ علم رکھتے
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَّلَا
اور نہ
یَہۡتَدُوۡنَ
وہ ہدایت یافتہ ہوں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
قِیۡلَ
کہا جاتا ہے
لَہُمۡ
اُن کے لیے
تَعَالَوۡا
تم آؤ
اِلٰی مَاۤ
اسکی طرف جو
اَنۡزَلَ
اتارا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
وَاِلَی
اور طرف
الرَّسُوۡلِ
رسول کی
قَالُوۡا
وہ کہتے ہیں
حَسۡبُنَا
کافی ہے ہمیں
مَا
جو
وَجَدۡنَا
پایا ہم نے
عَلَیۡہِ
اس پر
اٰبَآءَنَا
اپنے آباؤاجداد کو
اَوَلَوۡ
اور کیا اگرچہ
کَانَ
ہوں
اٰبَآؤُہُمۡ
آباؤ اجداد اُن کے
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہ وہ جانتے ہوں
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَّلَا
اور نہ
یَہۡتَدُوۡنَ
وہ ہدایت پاتے ہوں
Translated by

Juna Garhi

And when it is said to them, "Come to what Allah has revealed and to the Messenger," they say, "Sufficient for us is that upon which we found our fathers." Even though their fathers knew nothing, nor were they guided?

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالٰی نے جو احکام نازل فرمائے ہیں ان کی طرف اور رسول کی طرف رجوع کرو تو کہتے ہیں کہ ہم کو وہی کافی ہے جس پر ہم نے اپنے بڑوں کو پایا ، کیا اگرچہ ان کے بڑے نہ کچھ سمجھ رکھتے ہوں اور نہ ہدایت رکھتے ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب انہیں کہا جاتا ہے کہ آؤ اس چیز کی طرف جو اللہ نے نازل کی ہے اور آؤ رسول کی طرف تو کہتے ہیں، ہمیں تو وہی کچھ کافی ہے جس پر ہم نے اپنے آباء و اجداد کو پایا ہے۔ خواہ ان کے باپ دادا کچھ بھی نہ جانتے ہوں اور نہ راہ راست پر ہوں ؟ (تو بھی یہ ان کی ہی پیروی کریں گے ؟ )

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب ان سے کہاجاتاہے کہ جواﷲ تعالیٰ نے اُتاراہے اس کی طرف آؤ اور رسول کی طرف آؤتووہ کہتے ہیں ہمیں وہی کافی ہے جس پرہم نے اپنے آباء واجداد کو پایا ہے، اور کیا اگرچہ ان کے آباء واجدادکچھ بھی نہ جانتے ہوں اورنہ ہی وہ ہدایت پاتے ہوں؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when it is said to them, |"Come to what Allah has sent down, and to the Messenger;|" they say, |"sufficient for us is what we have found our forefathers on.|" Is it so, even though their forefathers knew nothing, and had no guidance either?

اور جب کہا جاتا ہے ان کو آؤ اس کی طرف جو کہ اللہ نے نازل کیا اور رسول کی طرف تو کہتے ہیں ہم کو کافی ہے وہ جس پر پایا ہم نے اپنے باپ دادوں کو بھلا اگر ان کے باپ دادے نہ کچھ علم رکھتے ہوں اور نہ راہ جانتی ہوں تو بھی ایسا ہی کریں گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب انہیں کہا جاتا ہے کہ آؤ اس چیز کی طرف جو اللہ نے نازل فرمائی ہے اور آؤ اللہ کے رسول کی طرف وہ کہتے ہیں ہمارے لیے وہی کافی ہے جس پر ہم نے اپنے آباء و اجداد کو پایا خواہ ان کے آباء و اَجداد ایسے رہے ہوں کہ نہ انہیں کوئی علم حاصل ہوا ہو نہ ہی وہ ہدایت پر ہوں (پھر بھی) ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

When they are asked: 'Come to what Allah has revealed, and come to the Messenger', they reply: 'The way of our refathers suffices us.' (Will they continue to follow their forefathers) even though their forefathers might have known nothing, and might have been on the wrong way?

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آؤ اس قانون کی طرف جو اللہ نے نازل کیا ہے اور آؤ پیغمبر کی طرف تو وہ جواب دیتے ہیں کہ ہمارے لیے تو بس وہی طریقہ کافی ہے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے ۔ کیا یہ باپ دادا ہی کی تقلید کیے چلے جائیں گے خواہ وہ کچھ نہ جانتے ہوں اور صحیح راستہ کی انہیں خبر ہی نہ ہو؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ نے جو کلام نازل کیا ہے ، اس کی طرف اور رسول کی طرف آؤ ، تو وہ کہتے ہیں کہ : ہم نے جس ( دین پر ) اپنے باپ دادوں کو پایا ہے ، ہمارے لیے وہی کافی ہے ۔ بھلا اگر ان کے باپ دادے ایسے ہوں کہ نہ ان کے پاس کوئی علم ہو ، اور نہ کوئی ہدایت تو کیا پھر بھی ( یہ انہی کے پیچھے چلتے رہیں گے؟ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب ان سے (یعنی ان کافروں سے) کہا جتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو اتار (یعنی قرآن شریک اس کی اور پیغمبر کی طرف آجاؤ (یعنی قرآن و حدیث پر عمل کرو) تو کہتے ہیں ہم کو تو وہی طریق بس ہے جس پر ہم نے اپنے باپ دادوں کو پایا بھلا اگر ان کے باپ دادے نرے بےعلم اور گمراہ ہوں (تب بھی یہ انہیں کی پیروی کریں گے) 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو اللہ نے نازل کیا ہے اس کی طرف آؤ اور پیغمبر کی طرف تو کہتے ہیں جس طریق پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہمیں کافی ہے خواہ ان کے باپ دادا نہ کچھ جانتے ہوں اور نہ وہ سیدھے راستے پر ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اس کتاب کی طرف آؤ وہی طریقہ جو اللہ نے نازل کی ہے اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف آؤ تو یہی جواب دیتے ہیں کہ ہمارے لئے وہی طریقہ بہتر ہے جس پر ہم نے اپنے آباؤ اجداد کو پایا ہے۔ (بھلا سوچو ! ) اگر ان کے باپ دادا نہ کسی بات کا علم رکھتے ہوں اور نہ راہ ہدایت پر ہوں (پھر بھی وہ ان کے پیچھے چلیں گے)

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ان لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ جو (کتاب) خدا نے نازل فرمائی ہے اس کی اور رسول الله کی طرف رجوع کرو تو کہتے ہیں کہ جس طریق پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے وہی ہمیں کافی ہے بھلا اگر ان کے باپ دادا نہ تو کچھ جانتے ہوں اور نہ سیدھے رستے پر ہوں (تب بھی؟)

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when it is said unto them: come to that which Allah hath sent down and to the apostle, they say: enough for us is that whereon we found our fathers. What! even though their fathers knew not aught nor were guided.

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ نے جو کچھ نازل کیا ہے اس کی طرف اور رسول کی طرف آؤ ۔ تو کہتے ہیں کہ ہمارے لئے وہی کافی ہے جس پر ہم نے اپنے بڑوں کو پایا ہے ۔ تو کہنا چاہئے کہ انکے بڑے نہ کسی شے کا علم رکھتے ہوں نہ ہدایت ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب ان کو دعوت دی جاتی ہے کہ اس چیز کی طرف آؤ جو اللہ نے اتاری ہے اور رسول کی طرف آؤ تو جواب دیتے ہیں کہ ہمارے لئے وہی کافی ہے ، جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے ۔ کیا اس صورت میں بھی جبکہ ان کے باپ دادا نہ کچھ جانتے رہے ہوں ، نہ ہدایت پر رہے ہوں؟

Translated by

Mufti Naeem

اور جب انہیں کہا جاتا ہے کہ جو کچھ اﷲتعالیٰ نے نازل فرمایا اس کی طرف اور رسول کی طرف آئو تو کہتے ہیں ہم نے اپنے باپ ، دادوں کو جس پر پایا ہمارے لیے وہی کافی ہے کیا اگرچہ ان کے باپ دادے کسی چیز کا علم نہ رکھتے ہوں اور ہدایت پر بھی نہ ہوں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آئو اس قانون کی طرف جو اللہ نے نازل کیا ہے اور آئو پیغمبر کی طرف تو وہ جواب دیتے ہیں کہ ہمارے لیے تو بس وہی طریقہ کافی ہے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے۔ کیا یہ باپ دادا ہی کی پیروی کئے چلے جائیں گے، خواہ وہ کچھ نہ جانتے ہوں نہ سیدھی راہ پر ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آؤ تم لوگ ان تعلیمات (مقدسہ) کی طرف جن کو نازل فرمایا ہے اللہ نے، اور (آؤ تم) اس کے رسول کی طرف، تو یہ جواب دیتے ہیں کہ ہمیں کافی ہے (وہی کچھ) جس پر پایا ہم نے اپنے باپ دادا کو، تو کیا (یہ لوگ اپنے باپ دادا کے طریقوں ہی پر چلتے رہیں گے) اگرچہ وہ نہ کچھ علم رکھتے ہوں اور نہ ہی انہیں سیدھی راہ کی کوئی خبر ہو ؟

Translated by

Noor ul Amin

ورجب انہیں کہاجاتا ہے کہ آئواس چیز کی طرف جو اللہ نے نازل کی ہے اور آئورسول کی طرف توکہتے ہیں ، ہمیں تووہی کچھ کافی ہے جس پر ہم نے اپنے باپ دادوں کو پایا ہے‘‘خواہ ان کے باپ داداکچھ بھی نہ جانتے ہوں ، اور نہ ہی ہدایت پر ہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ان سے کہا جائے آؤ اس طرف جو اللہ نے اتارا اور رسول کی طرف ( ف۲٤۹ ) کہیں ہمیں وہ بہت ہے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ، کیا اگرچہ ان کے باپ دادا نہ کچھ جانیں نہ راہ پر ہوں ( ف۲۵۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اس ( قرآن ) کی طرف جسے اللہ نے نازل فرمایا ہے اور رسولِ ( مکرّم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی طرف رجوع کرو تو کہتے ہیں: ہمیں وہی ( طریقہ ) کافی ہے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ۔ اگرچہ ان کے باپ دادا نہ کچھ ( دین کا ) علم رکھتے ہوں اور نہ ہی ہدایت یافتہ ہوں

Translated by

Hussain Najfi

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آؤ اس ( قرآن ) کی طرف جو اللہ نے اتارا ہے اور آؤ پیغمبر ( ص ) کی طرف تو وہ کہتے ہیں کہ ہمارے لئے تو وہی ( طریقہ ) کافی ہے جس پر ہم نے اپنے آباء و اجداد کو پایا ہے اگرچہ ان کے باپ دادا نہ علم رکھتے ہوں اور نہ ہدایت یافتہ ہوں ( تو بھی وہ انہی کے طریقہ کو کافی جانیں گے؟ )

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When it is said to them: "Come to what Allah hath revealed; come to the Messenger": They say: "Enough for us are the ways we found our fathers following." what! even though their fathers were void of knowledge and guidance?

Translated by

Muhammad Sarwar

When they are told to refer to the guidance of God and to the Messenger, they say, "The tradition of our fathers is sufficient for our guidance," even though, in fact, their fathers had neither knowledge nor proper guidance.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when it is said to them: "Come to what Allah has revealed and unto the Messenger." They say: "Enough for us is that which we found our fathers following," even though their fathers had no knowledge whatsoever and no guidance.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when it is said to them, Come to what Allah has revealed and to the Apostle, they say: That on which we found our fathers is sufficient for us. What! even though their fathers knew nothing and did not follow the right way.

Translated by

William Pickthall

And when it is said unto them: Come unto that which Allah hath revealed and unto the messenger, they say: Enough for us is that wherein we found our fathers. What! Even though their fathers had no knowledge whatsoever, and no guidance?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब उन से कहा जाता है कि अल्लाह ने जो कुछ उतारा है उसकी तरफ़ आओ तो वे कहते हैं कि हमारे लिए वही काफ़ी है जिस पर हमने अपने बाप-दादा को पाया है, क्या अगरचे उनके बड़े न कुछ जानते हों और न हिदायत पर हों।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو (احکام) نازل فرمائیں ہیں ان کی طرف اور رسول کی طرف رجوع کرو تو کہتے ہیں کہ ہم کو وہی کافی ہے جس پر ہم نے اپنے بڑوں کو دیکھا ہے کیا اگرچہ ان کے بڑے نہ کچھ سمجھ رکھتے ہوں اور نہ ہدایت رکھتے ہوں۔ (104)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آؤ اس بات کی طرف جو اللہ نے نازل کی ہے اور رسول کی طرف تو کہتے ہیں ہمیں وہی کافی ہے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے خواہ ان کے باپ دادا کچھ بھی نہ جانتے ہوں اور نہ ہدایت پانے والے ہوں۔ “ (١٠٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کہ ایسے وہمیات کو مان رہے ہیں) اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آؤ اس قانون کی طرف جو اللہ نے نازل کیا ہے اور آؤ پیغمبر کی طرف تو وہ جواب دیتے ہیں کہ ہمارے لئے تو بس وہی طریقہ کافی ہے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے ۔ کیا یہ باپ دادا ہی کی تقلید کئے چلے جائیں گے خواہ وہ کچھ نہ جانتے ہوں اور صحیح راستہ کی انہیں خبر ہی نہ ہو ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آؤ اس کی طرف جو اللہ تعالیٰ نے نازل فرمایا اور رسول کی طرف، تو کہتے ہیں کہ ہمیں وہ کافی ہے جس پر ہم نے اپنے باپ دادوں کو پایا۔ کیا باپ دادوں کے پیچھے چلیں گے اگرچہ ان کے باپ دادے کچھ بھی نہ جانتے ہوں اور ہدایت پر نہ ہوں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب کہا جاتا ہے ان کو آؤ اس کی طرف جو کہ اللہ نے نازل کیا اور رسول کی طرف تو کہتے ہیں ہم کو کافی ہے وہ جس پر پایا ہم نے اپنے باپ دادوں کو بھلا اگر ان کے باپ دادے نہ کچھ علم رکھتے ہوں اور نہ راہ جانتے ہوں تو بھی ایسا ہی کریں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو کچھ اللہ نے نازل کیا ہے اس کی طرف اور رسول کی طرف آئو تو کہتے ہیں ہم نے جن طریقوں پر اپنے باپ دادا کو پایا ہے وہی طریقے ہم کو کافی ہیں کیا جب بھی کہ ان کے باپ دادا نہ کچھ سمجھ رکھتے ہو اور نہ وہ راہ یافتہ رہے ہوں